Baaghi TV

Author: +9251

  • ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا فردوس عاشق اعوان

    لاہور:ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے دَل کے اسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپتال پر وکلاء کا دھاوا قانون کو اپنے پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے اور ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا۔ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

    صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے، لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 12 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے ۔دوسری طرف بعض نجی چینل ملک میں پھیلنے والی بدامنی کو ختم کرنے کی بجائے اس پرتیل چھڑکنے کی کوشش کررہے ہیں‌،جس پرسوشل میڈیا پر ایک سخت ردعمل آرہاہے

  • امریکہ نے ایرانی ائیرلائنز پرپابندی لگادی

    امریکہ نے ایرانی ائیرلائنز پرپابندی لگادی

    واشنگٹن :امریکہ نے ایران کی سرکاری ائیرلائنز پرپابندی عائد کردی ہے اورالزام لگایا ہےکہ ایران اس ایئرلائنز کے ذریعے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کرتا ہے جوکہ ایک بین الاقوامی قوانین کی سرا سر خلاف ورزی ہے

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    ذرائع کےمطابق امریکہ نے ایران کی سب سے بڑی ائیرلائنز ماہان پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے جہازوں کے ذریعے حوثی دہشت گردوں کوممنوعہ اسلحہ فراہم کرکے سعودی عرب مٰیں جنگ کوبھڑکا رہاہے، واشنگٹن کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ مضبوظ شواہد کی بنا پرکئے گئے ہیں،

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    دوسری طرف ایرانی حکام نے امریکہ کی پابندیوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ الزام تراشی سے باز رہے ،ایران پہلے ہی 2011 سے امریکی پابندیوں کا شکارہے جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیداہوگئے ہیں، ایران امریکہ کی پابندیوں کو نہٰیں مانتا

    جاب کارڈیالوجی وکلاگردی ِکسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ…

  • عالمی کانفرنس میں کشمیرسٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز

    عالمی کانفرنس میں کشمیرسٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز

    اسلام آباد: عالمی کانفرنس میں کشمیر سٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز ،اطلاعات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے روس کے شہر سوچی میں عالمی والنٹیرز کانفرنس میں کشمیر سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا،

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    کشمیر سٹال کا اہتمام کشمیر یوتھ الائنس کے ترجمان مخدوم شہاب الدین نے کیا، دنیا بھر سے آئے وفود نے کشمیر سٹال کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر کی تاریخ، حقائق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ نوجوان ایکٹیوسٹ مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ روس میں دنیا بھر سے آئے نوجوانوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا،

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے جو حق انہیں اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی دیتیں ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے عالمی فورم پر موثر آواز اٹھانے پر کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین سعد ارسلان صادق، صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی سمیت مجلس عاملہ نے مخدوم شہاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

  • وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

    وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ

    دنیا کے نامور دانشوروں نے کہا کہ پاکستان ایک ناکام ریاست Failed State ہے مگر ریاست اس موقف پہ ڈٹی رہی کہ یہ متعصبانہ رائے ہے اور میں آپ ہاں میں ہاں ملاتے رہے، دنیا کے بڑے بڑے اخبارات میں آرٹیکلز شایع ہوے کہ ریاست پاکستان ایک ناکام ریاست ہے لیکن جواباً کہا گیا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں،

    الطاف حسین سے BLA اور منظور پشتین گروہ نے بیانیہ چلایا کہ پاکستان اب ناکام ملک بن کر رہ گیا ہے تو جذبہ حب الوطنی سے سرشار عوام نے انہیں غدار گردانا، لیکن آج لاہور کی صورتحال پر ریاست و ریاست چلانے والوں کے کردار، قانون و قانون نافذ کرنے والوں کے کردار سے یہ بات کھٹک نہیں رہی بلکہ ثابت ہورہی ہے کہ واقعی پاکستان ایک ناکام ریاست ہے،

    آج لاہور میں نام نہاد وکلاء نے دہشتگردی و غنڈہ گردی کی ساری حدیں پار کرلیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی جنگوں کے ماحول میں بھی اسپتالوں پر یلغار نہیں کی، شام سے لیبیا اور یمن سے عراق و افغانستان تک خواہ کتنی ہی خانہ جنگی رہی مگر کسی جنگجو گروپ نے کبھی ہسپتال پہ چڑھائی نہ کی لیکن LLB کی ڈگری لے کر وکیل بن جانے والوں نے آج دنیا کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا اور یہ باب بھی پاکستان ہی کے کھاتے میں آیا کہ پہلی بار ہسپتال پر اتنی شدید قسم کا بیرونی حملہ ہوا جوکہ وکلاء کی جانب سے کیا گیا، توڑ پھوڑ اور عملے و مریضوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جس کے نتیجے میں متعدد مریض جاں بحق ہوگئے،

    وکلاء دہشتگردوں نے حساس وارڈوں کو بھی نہ بخشا، جسکے نتیجے میں درجن سے زائد مریض موقع پر جاں بحق ہوگئے مصدقہ اطلاعات کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں موجود تمام مریض جاں بحق ہوگئے اس کے علاوہ آپریشن تھیٹر میں موجود مریض و دیگر بہت سے اللہ کو پیارے ہوے لیکن وکلاء دہشتگردوں کی صحت و سوچ پہ کوئی فرق نہ پڑا، وکلاء گردی کی ہی نہیں بلکہ دہشتگردی کی یہ دنیائے تاریخ کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے لیکن نااہلیت، نااہلیت، نااہلیت کا بھی یہ دنیا کا سب سے بڑا واقعہ ہے تاریخ عالم میں اس سے پہلے نااہلیت کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی کہ پوری قوم وکلاء گردی پر غم و غصے کے عالم میں تھی،

    وکلا دہشتگردی کرتے رہے لیکن حکومت اپنی نااہلی کی روایت پہ قائم رہی، یقین جانئے جب یہ سب ہورہا تھا تو میرے زہن میں صرف ایک ہی بات آرہی تھی کہ بہت سے لوگ بےموت مارے گئے ہونگے، سینکڑوں بےقصور زخمی ہوے ہونگے، بہت سارے لوگوں کا نقصان بھی ہوگا، لاکھوں لوگ تکلیف کا سامنا کرینگے، میڈیا پر یہ سب دیکھ کر کروڑوں افراد ذہنی اذیت و مایوسی کا شکار بھی ہونگے،

    اس پر میرے زہن میں جو تھا بالکل وہی ہوا کہ اتنا سب کچھ ہوگا مگر وہی روایتی طور پر بیان آئیگا کہ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ کے حکم پر فلاں فلاں پہ مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی، وزیراعظم و وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی، بہت سے لوگ مذمت کرینگے، مختلف قسم کے القابات سے نوازا جائیگا، بیانات آئینگے کہ سخت ایکشن لیا جائیگا وغیرہ وغیرہ، بالکل ایسا ہی ہوا وزیراعظم نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی،

    بہت سے مذمتی و ایکشن لینے کے بیانات بھی آتے رہے لیکن ایکشن نظر نہ آیا لاقانونیت، نااہلی، غنڈہ گردی اپنی جگہ قائم رہی، وکلا دہشتگرد وہاں سے منتشر ہوے تو سول سیکریٹریٹ کے سامنے جاکر سڑک بلاک کردی اور یوں پورا شہر جام ہوگیا، پولیس افسران نے اجلاس بلالیا اور معاملے کے حل کے لیے غور ہونے لگا، ڈھٹائی اور بےغیرتی خود حیران ہوکر رہ گئ جب دوسرے شہروں میں وکلاء سڑکوں پہ آکر دہشتگردی کی حمایت میں احتجاج کرنے لگے،

    حکومتی افراد روایت کے مطابق رپورٹ کمیٹی اور بیانات و پریس کانفرنس کے دائرے تک محدود رہے اور نااہلی کی انتہا تو یہ ہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت صاحب نے فرمایا کہ دونوں گروپوں میں صلح کروائی جائیگی جوکہ شرم کی بات ہے کہ یہ ریاست چلانے والوں کا حال ہے کہ داداگیری دندناتے پھر رہی ہے مگر حکومت چپ سادھے دیکھ رہی ہے، اگر پنجاب پولیس و حکومت سے وکلا کی غنڈہ گردی کنٹرول نہیں ہوتی تو میرا مشورہ ہے کہ سندھ رینجرز سے خدمات لے لیں اور قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری ڈی جی رینجرز سندھ کو سونپ دیں تو گھنٹوں کے اندر اندر سب کچھ سامنے آجائیگا،

    وکلاء تو ایسے سیدھے ہونگے کہ رینجرز کو دیکھتے ہی مارے خوف کے اپنا کالا کوٹ اتار دیا کرینگے اور اگر اسکے پیچھے کسی کا ہاتھ یا سازش ہوگی تو وہ بھی سامنے آجائیگی، بات درحقیقت نیتوں کی ہوتی ہے اگر حکومت رٹ قائم کرنا چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا، بائیس اگست 2016 کا دن سب کے سامنے ہے MQM کے ورکرز نے مشتعل ہوکر ایک نجی چینل کی بلڈنگ میں توڑ پھوڑ کی تو ریاست حرکت میں آگئی کہ ایک ہی دن میں کئی سو چھاپے مارے گئے کئی سو متحدہ کارکنان گرفتار کرلیے گئے خواتین تک کو نہ بخشا گیا پھر کیا تھا کہ خوف کی فضا قائم ہوگئی وہی کراچی جو بدامنی و غنڈہ گردی کے طور پر صرف قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت رکھتا تھا دیکھتے ہی دیکھتے سارا شہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کنٹرول میں آگیا،

    بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ریاست کے لیے MQM کو گھنٹوں میں زیر کرلینا کوئی بڑی بات ثابت نہیں ہوا جس کے پاس ہزاروں نہیں لاکھوں کارکنان بھی تھے لیکن یہ جو چند وکلا دہشتگرد ہیں کنٹرول نہیں ہوسکتے، بات وہی ہے کہ جب نیت کرنے کی نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا، آج وکلاء نے قانون کو ہاتھ میں لیا دہشتگردی کی وہ دراصل اس ملک میں رائج نظام کا حصہ بن چکا ہے معاشرتی جُز ہے کہ طاقتور کمزور کے لیے فرعون بنا ہوا ہے جس کے ہاتھ میں طاقت ہو وہ طاقت کے نشے میں غرق ہوکر کچھ بھی کرڈالتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہونا تو کچھ ہے ہی نہیں کیونکہ قانون یہاں مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے اور قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے ہی سارے مسائل پاکستان میں موجود ہیں،

    کسی بھی ریاست کی ناکامی صرف قانون کی کمزوری سے ہی مراد لی جاتی ہے، ریاست چلانے والے اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کے ٹریک پہ رہے تو قانون کی بلاتفریق عملداری یقینی بنانا ہوگی، حکومت و اس کے ہمدرد اگر چاہتے ہیں کہ لوگ ان پہ نااہلی کا ٹھپہ نہ لگائیں تو یہ ایک سنہرا موقع ہے دہشتگرد وکلا کے خلاف صرف ایکشن نہ لیا جائے بلکہ فوری ایکشن لیکر اس معاملے کو دو چار دن میں ہی منطقی انجام تک پہچائے دہشتگرد وکلا کو ایسی سزا دی جائے کہ وہ عبرت بن جائے تب ہی قانون کی بحالی بھی ممکن ہے اور حکومت سے نااہلی کا ٹھپہ بھی ہٹ جائیگا ورنہ ابتک کی صورتحال سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ تبدیلی تو نہیں آئی کپتان صاحب خود تبدیل ہوکر روایت میں ضم ہوگئے ہیں۔

    آرزوئے سحر
    تحریر: انشال راؤ
    عنوان: وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی

  • دنیا کےپہلےبرقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئےگی

    دنیا کےپہلےبرقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئےگی

    ٹورنٹو:دنیا کےپہلےبرقی تجارتی طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آگئے گی،ہاربر ائیر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایروموٹرکمپنی میگنیکس اوربحری طیاروں کی ہاربر ائیرکمپنی کے اشتراک سے وینکوور میں مکمل طور پرالیکٹرک موٹر اور6 مسافروں کی صلاحیت والے تجارتی بحری طیارے کی کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی۔

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    ہاربرائیر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق DHC-2 بیور نامی بحری طیارے میں 750 ہارس پاور کی موٹر نصب کی گئی ہے۔اس تجرباتی پرواز کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” اس تاریخی پرواز سے ایوی ایشن کی تاریخ میں تیسرے دور یعنی برقی دور کا آغاز ہو گیا ہے”۔

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    ہاربرایئرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ تجرباتی پرواز دنیا کے پہلے الیکٹرک طیاروں کے فلیٹ کے لئے پہلا قدم ہے”۔ہاربر ائیرسال 2022 تک پورے فلیٹ کو برقی طیاروں سےتبدیل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    واضح رہے کہ ایوی ایشن سیکٹر گرین ہاوس گیس کے پھیلاو میں کمی کے لئے برقی موٹروں کی طرف رجوع کر رہا ہے تاہم طویل مسافت کے برقی طیاروں کی پیداوارسیکٹر کو درپیش سب سے بڑی دشواری دکھائی دے رہی ہے۔

  • یمن:5 سالہ خانہ جنگی،15 ہزار420 شہری ہلاک، 23 ہزار زخمی

    یمن:5 سالہ خانہ جنگی،15 ہزار420 شہری ہلاک، 23 ہزار زخمی

    صنعا:یمن میں تقریباً 5 سال سے جاری جنگ میں 15 ہزار 420 شہری ہلاک اور 23 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں بھوک اور افلاس کی وجہ سے ہوئیں ہیں‌، رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کی وجہ سے پورے یمن میں‌ غربت ،بھوک اورقحط کی صورت حال پائی جارہی ہے

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    یمن انسانی حقوق مانیٹرنگ یونین کی انٹر نیٹ سائٹ سے "10 دسمبر عالمی یومِ حقوقِ انسانی” کی مناسبت سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی بغاوت کے آغاز سے لے کر اب تک کے 5 سال انسانی حقوق کے حوالے سے ایک المیہ ہیں۔

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں پر حوثیوں کے قبضے کے ستمبر 2014 سے اکتوبر 2019 تک کےعرصےمیں15 ہزار420 شہری ہلاک اور 22 ہزار 916 زخمی ہو چکے ہیں۔ملک میں 4 ہزار 272 شہریوں کو اغوا کیا گیااور 6 ہزار 352 بچوں کو مسلح کیا گیا۔

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    حوثیوں کی طرف سے مختلف شہروں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے 1300 شہری ہلاک ہو گئے۔رپورٹ میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اس صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوری کاروائی کی جائے۔

  • ‘آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا "اسٹنٹ ڈالیں گے”وکلاءغنڈہ گردی کی لائیوویڈیووائرل

    ‘آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا "اسٹنٹ ڈالیں گے”وکلاءغنڈہ گردی کی لائیوویڈیووائرل

    لاہور:’آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ‘:غنڈہ گردی کرنیوالےوکلاءکی لائیوویڈیوسامنے آگئی،اعلانیہ دہشت گردی ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں سنگدل وکیلوں نےغنڈہ گردی کرتے ہوئے دل کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ڈاکٹرز اورمریضوں کے بارے میں وہ گھٹیا جملے اورالفاظ کہے گئے جوکسی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں کہے جاتے

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

    وکیلوں نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کیا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ کام کیا جو حالت جنگ میں دشمن بھی نہیں کرتا ۔

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    وکلاء رکاوٹیں ہٹا کر ہسپتال میں داخل ہوئے اور راستے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جب کہ ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیے اور باہر کھڑی پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    اس دوران حملے کے لیے آنے والے وکلاء اسپتال آتےہوئے لائیو وڈیو بھی نشر کرتے رہے جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وکیلوں کا سمندر دیکھو ،آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ، اسٹنٹ ڈلیں گے ۔

  • کرسمس کے موقع پرحکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ

    کرسمس کے موقع پرحکومت پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلئے شاندار تحفہ

    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل دسمبر کی تنخواہ دینے کاحکم دے دیا ہے۔یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی گئی ہےکہ تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں‌

    ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس حوالے سے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی بھی اجازت دی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب 23دسمبر کوایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس کا کیک کاٹیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی کرسمس کی اس تقریب میں مسیحی رہنما، تمام محکموں کے سیکرٹریزاور مسیحی ملازمین شرکت کریں گے۔یہ بات بھی بڑی خوشی کی تصورکی جاتی ہے کہ پاکستان میں عیسائی کمیونٹی کو ہرطرح کی مذہبی آزادی ہے

  • ایرانی شہریوں اورسائنسدانوں کوامریکہ کا سفرنہ کرنےکی ہدایت

    ایرانی شہریوں اورسائنسدانوں کوامریکہ کا سفرنہ کرنےکی ہدایت

    تہران :ایرانی شہریوں اورسائنسدانوں کوامریکہ کا سفرنہ کرنےکی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی،

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    تہران سے ذرائع کےمطابق ایرانی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ ایرانی شہریوں‌ کوامریکہ میں‌ سفر کرنے سے روکا جائے اسی تناظر میں‌ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ایرانی شہریوں اور دانشوروں سے امریکہ کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے –

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار

    ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکہ کی جانب سے بے بنیاد سیاسی و سیکورٹی بہانوں یا یکطرفہ ظالمانہ قوانین کے ذریعے ایرانیوں خاص طور سے ایرانی اسکالروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنائے جانے اور انھیں طویل عرصے تک نہایت غیرانسانی اور بدترین حالات میں قید رکھے جانے کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے

    وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…

  • فلوریڈا نیول بیس پرحملہ:امریکہ میں سعودی کیڈٹوں پرتربیتی جنگی طیارے اڑانے پرپابندی

    فلوریڈا نیول بیس پرحملہ:امریکہ میں سعودی کیڈٹوں پرتربیتی جنگی طیارے اڑانے پرپابندی

    واشنگٹن :امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس میں ایک سعودی کیڈٹ کے ذریعے کی گئی فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن نے ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹوں کو جنگی طیارے اڑانے سے روک دیا ہے.ذرائع کے مطابق فوجی ٹریننگ حاصل کرنے میں مصروف175 سعودی طلبا پر امریکا میں جنگی تربیتی طیارے اڑانے پر پابندی کا اطلاق پیر سے ہوگیا ہے –

    پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی

    واضح رہے کہ سعودی کیڈٹ محمد سعیدالشمرانی نے جو جنگی طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لئے امریکہ گیا ہوا تھا گذشتہ جمعے کو ریاست فلوریڈا کی پنساکولا نیول بیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ ان دنوں 175 سعودی کیڈٹ اس وقت امریکہ میں جنگی طیارے اڑانے کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں –

    شوارماکھانےسے262 افراد ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی نافذکردی گئی

    یاد رہےکہ الشمرانی نے اس دہشت گردانہ اقدام سے قبل اپنے ٹویٹر پیج پر امریکی حکومت پر تنقید کی تھی – ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو تاوان ادا کرے –

    پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار