Baaghi TV

Author: +9251

  • شبِ برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی

    شبِ برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی

    شبِ برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی

    ملک بھر میں آج شب برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ یوں توشعبان المعظم کا سارا مہینہ برکت والا ہے لیکن شعبان المعظم کی 15ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پرخصوصی رحمتیں ہوتی ہیں، عرب قبائل میں سے سب سے زیادہ بکریاں پالنے والا قبیلہ بنو کلب تھا، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    اسی مناسبت سے بعد نماز مغرب 6 نوافل ادا کئے جائیں گے، عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ جس میں ﷲ تعالٰی کے حضور گناہو ں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت ،مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ لوگ اللہ کو پیارے ہوجانے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو عمران خان کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

    واضح ررہے کہ اس سے قبل بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل 2017 میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    یاد رہے کہ 6 سال قبل بھی الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کے حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزم کو 26 اکتوبر 2017 کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ان کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کے مقدمے میں بارہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے تھے۔

  • راولپنڈی؛ میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    راولپنڈی؛ میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    راولپنڈی؛ میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    راولپنڈی میں میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو مسافر متاثر ہوئے۔ جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں لگنے والی آگ سے دو مسافر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا. امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔

    علاوہ ازیں ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اور انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 4 اگست 2022 کو بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔ میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، تاہم بس میں سوار افراد محفوظ رہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

  • ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

    ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

    ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
    ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 87 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اور ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 87 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا ہے۔

  • سلمان خان کو گھر کا کھانا پسند ہے ؟

    سلمان خان کو گھر کا کھانا پسند ہے ؟

    بالی وڈ اداکار سلمان خان جو اپنی اداکاری اور میزبانی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی شہرت رکھتے ہیں، ان کی ایک بار پھر ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے بھائی ارباز خان اور سوتیلی ماں ہیلن کے ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں ، کھاتا کھاتے ہوئے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. کھانے کی ٹیبل پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پر جتنی بھی ڈشیں بنی ہوئی پڑی ہیں وہ گھر میں بنائی گئی ہیں . اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ شاید سلمان خان کو گھر کے کھانے پسند ہیں ، وہ باہر کا کھانا پسند نہیں کرتے. سلمان خان کی کھانا کھاتے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے.

    یاد رہے کہ ماضی کی معروف رقاصہ اور آئٹم گرل ہیلن کا اپنے سوتیلے بچوں کے ساتھ کافی اچھا تعلق ہے. سلمان خان کی والدہ اور ہیلن متعدد جگہوں پر ایک ساتھ دیکھی گئیں اس سے اندازہ ہوتا ہے سلیم خان نے دونوں بیویوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ اپنا تعلق بہت اچھا رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سب کھانے کی میز پر بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں.

  • صندل خٹک نے حریم شاہ کو دھمکی لگا دی

    صندل خٹک نے حریم شاہ کو دھمکی لگا دی

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ دنوں نازیبا وڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ٹرینڈز بنے ، حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ یہ وڈیوز ان کی سہلیوں صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کی ہیں ، ان کے پاس میرا موبائل ہر وقت رہتا تھا اور انہوں نے ہی یہ گھٹیا حرکت کی ہے. حریم شاہ کے اس بیان پر صندل خٹک بھی آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنی وڈیوز خود لیک کی ہیں اور یہ وڈیوز ان کے بوائے فرینڈ نے شوٹ کی تھیں اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ میرے شوہر نے یہ وڈیوز بنائی ہیں.حریم شاہ کو شرم آنی چاہیے ہم پر الزام لگاتے ہوئے ، اگر حریم شاہ میں‌ ہمت ہے تو مجھ پر کیس

    کرے ورنہ میں اس پر ہتک عزت کا دعوی کروں گی. صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ ماضی میں‌بھی ایسی حرکات کر چکی ہیں اور الزام دوسروں پر دھرتی ہیں ، اس بار انہوں نے الزام ہم پر دھر دیا ہے. ان کا فون کیسے ہیک ہو گیا؟‌حریم شاہ سچی ہیں تو ہم پر کیس کرکے قانونی کاروائی کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا.

  • میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    حال ہی میں رنبیر کپور کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انکی کیا خواہش ہے کہ ان کی بیٹی راحا کس کے جیسی بنے آپ جیسی یا عالیہ جیسی تو رنبیر کپور نے بہت ہی دلچپسپ جواب دیا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ راحا اپنی ماں عالیہ جیسی نظر آئے. لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو گھر میں سنبھالنا بہت زیادہ مشکل ہو گا ، کیونکہ عالیہ کی شخصیت سحر انگیز ہے اور وہ بہت زیادہ بولتی اور متحرک ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں دو ایک جیسی لڑکیاں سنبھالنا میرے بہت زیادہ مشکل ہوگا. امید ہے راحا میرے جیسی خاموش طبع ہو گی. رنبیر اور عالیہ جیسا کہ دونوں ہی اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں وہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر روانہ ہوئیں۔اور وہ اپنی بیٹی راہا کو بھی

    اپنے ساتھ لے گئیں کیونکہ رنبیر اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف تھے۔ رنبیر نے اس حوالے سے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ راحا کو میں خود سنبھالوں لیکن اگر میری مصروفیت بہت زیادہ ہو تو پھر عالیہ بیٹی کو مکمل وقت دیتی ہے چاہے وہ شوٹنگ پر ہی کیوں نا ہو. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ برس اپریل میں ہوئی تھی. تاہم رشی کپور اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے ہی چل بسے.

  • رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جب بھی وہ بڑی اسکرین پر آتی ہےتو شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں. رانی مکھر جی آخری بار بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئی تھیں.رانی بہت جلد ایک بار پھر بڑی سکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری آواز پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی تھی، لیکن میں کبھی بھی اس قسم کی تنقید پر نہیں گھبرائی تھی اور نہ ہی یہ سوچتی تھی کہ لوگوں کی میرے بارے میں کیا رائے ہے. اگر میں ایسا کرتی تو پھر میں خود پر اور خود کے کام پر توجہ نہ دے پاتی. میں نے ہمیشہ یہی ضروری سمجھا کہ میں اچھی باتوں کو زہن میں رکھوں اور بری باتوں کو بھول

    جائوں. ہاں میں نے تعمیری تنقید کو سراہا لیکن مجھے توڑنے کے لئے یا میری توجہ میرے کام سے ہٹانے کے لئے جب بھی تنقید کی گئی میں نے اسکو پائوں کی ٹھوکر پر رکھا. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں واقعی اس بات پر یقین کر لیتی کہ دوسرے لوگ میری آواز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو میری آواز کو لاکھوں لوگ پسند نہ کر پاتے. مجھے خوشی ہے کہ لوگ میری آواز نہ کو نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ پسند بھی کرتے ہیں. رانی نے کہا کہ انسان خود پر یقین کرے اور اردگرد کی باتوں پر دھیان نہ دے تو وہ یقینا بہت آگے جاسکتا ہے اور میں نے بھی یہی کیا.

  • میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ایک اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جلدی سوتا ہوں اور صبح جلدی اٹھتا ہوں ، مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ جلدی کیوں سوتے ہیں ؟ بھئی رات سونے کے لئے بنی ہے تو سوئوں گا نا ؟ پھر مجھ سے سوال ہوتا ہے کہ آپ صبح جلدی کیسے اٹھ جاتے ہیں بھئی صبح اٹھنے کے لئے ہی بنی ہے اور میں رات بھر سو کے صبح اٹھوئوں گا ہی نا. اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ میں ڈانس پارٹیز اور مختلف قسم کی پارٹیز میں نہیں جاتا تو اس پر بھی سوال ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ؟‌بھئی میری مرضی ہے میں نہیں جاتا پارٹیز میں ، میں نے اپنی زندگی میں

    اصول بنایا ہے کہ میں نے دن میں کام کرنا ہے رات کو سونا ہے ، کبھی کہیں کسی سے ملاقات ہوجائے تو اچھی بات ہے کر لیتا ہوں لیکن میں سارے کام چھوڑ کر اور نیند خراب کرکے کہیں نہیں جا سکتا. اکشے کمار نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنی نظر کیوں رکھتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ ہر کسی کی مرضی ہے اس نے اسکے مطابق ہی چلنا ہے تو پھر اعتراض کیسا.

  • نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لئے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین ترامیمی آرڈیننس کے مسودہ کی سرکولیشن سے منظوری دے دی جبکہ احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیئے گئے مقدمات چیئرمین نیب کسی دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے.

    ترمیم کے مطابق چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیے گئے کیس کا جائزہ لے کر مقدمہ بند کرنے کی منظوری دے سکیں گے اور چیئرمین نیب سے متعلقہ موصول ہونے پر متعلقہ ایجنسی کیس کو التواء کے مرحلہ سے کھول سکے گی جبکہ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو از سر نو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہو گا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقہ کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا اور چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین بطور چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی کی صورت میں وفاق کسی بھی نیب افسر کو چیئرمین کے اختیارات سونپ سکے گا. علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین 21 گریڈ کے سول افسر، لیفٹیننٹ جنرل یا میجر جنرل کے عہدہ کے فوج افسر کو تعینات کیا جاسکے گا.

    جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں شامل کر لیا گیا.یاد رہے کہ حکومت نے چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو مستقبل طور پر چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔