Baaghi TV

Author: +9251

  • مائرہ خان موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں ؟‌

    مائرہ خان موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں ؟‌

    ٹی وی کی معروف اداکارہ مائرہ خان جو کہ اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے میری زندگی میں دو خطرناک حادثے ہوئے جن کے دوران مجھے لگا کہ میں بس مرنے والی ہوں اور میرا آخری وقت آن پہنچا ہے. مائرہ خان نے کہا کہ ایک بار میں سوات میں شوٹنگ کررہی تھی وہاں میری گاڑی کی بریک اس وقت فیل ہوئی جب میری گاڑی پہاڑی اور کھائی کے درمیان تھی ، اس وقت جو حالت تھی مجھے ایسا لگا کہ میں مرنے لگی ہوں اب زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے. اسی طرح سے

    سوات کے قبرستان میں شوٹنگ کررہی تھی وہاں مجھے ایک خطرناک بچھو نے کاٹ لیا تھا میری حالت غیر ہوئی تو مجھے ہسپتال لیجایا گیا جہاں جا کر پتہ چلا کہ مجھے تو خطرناک بچھو نے کاٹ لیا ، میرا سانس بند ہونے لگا تھا ، میں نے سوچ لیا کہ میرا یہ آخری وقت ہے اب زندہ بچنے کی امید نہیں ہے لیکن خدا نے مجھے دونوں خطرناک حادثوں سے بچا لیا. انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ جب تک زندگی ہے اللہ تعالی کی ذات انسان کی حفاظت خود فرماتی ہے .

  • کیا زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے؟‌

    کیا زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے؟‌

    ٹی وی کی معروف اداکارہ زرنش خان جنہوں نے سن یارا ، تو جو چاہے جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، نہایت ہی کم عرصے میں زرنش نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا لیکن جیسے تیزی سے انہوں نے نام بنایا ویسے ہی تیزی سے وہ شوبز انڈسٹری سے غائب ہو گئی ہیں. جی ہاں کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے تاہم انہوں نے اس ھوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا. لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے تمام تصاویر ہٹا دی ہیں. ان کی حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی

    گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ زرنش نے بھی اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے. زرنش نے اپنی ایک پوسٹ پر لکھا کہ اللہ کے گھر میں آکر سمجھ آتی ہے کہ انسان کو اللہ نے دنیا میں کس کام کے لئے بھیجا اور وہ کیا کررہا ہے. اللہ کی عبادت میں جو سکون ہے وہ کسی اور دوسرے کام میں نہیں ہے.اللہ کے گھر آکر مجھے میرا دنیا میں آنے کا مقصد سمجھ میں آیا ہے. میں اپنی باقی کی زندگی اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گزارنا چاہتی ہوں.

  • بھارتی کرکٹر بیٹر شبمن گل ڈیٹ سارا کو کرتے رہے اور پسندیدہ اداکارہ کوئی اور نکلی

    بھارتی کرکٹر بیٹر شبمن گل ڈیٹ سارا کو کرتے رہے اور پسندیدہ اداکارہ کوئی اور نکلی

    کرکٹ کا جنون پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے لہذا کرکٹرز کی شہرت پوری دنیا میں‌پائی جاتی ہے جیسے ہی کوئی کرکٹر کسی کے ساتھ ڈیٹ کرنے لگتا ہے تو ساری دنیا کو اس کی خبر ہوجاتی ہے. بیٹر شبمن گل جو کہ بھارتی معروف کرکٹر ہیں وہ ایک عرصے سے سیف علی خان کی بیٹی سارا خان کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان دونوں کی دوستی کے چرچے بھی بہت زیادہ ہیں ایسا کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے لیکن بیٹر شبمن گل نے یہ کلئیر کر دیا ہے کہ وہ سارا خان کے ساتھ شادی نہیں کرنے والے. حال ہی میں میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ

    سارا خان کو ڈیٹ کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں جی . جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی پسندیدہ اداکارہ کون سی ہیں تو انہوں نے سارا علی خان کا نام لینے کی بجائے رشمیکا مندانہ کا نام لیا اور کہا مجھے وہ بہت اچھی لگتی ہیں جبکہ سارا علی خان کے بارے میں کہا کہ وہ بہت فٹ ہیں. یوں بیٹر شبمن گل نے ان تمام افواہوں کا دم توڑ دیا جن کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ سارا اور بیٹر شبمن گل شادی کرنے والے ہیں.

  • سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ

    بالی وڈ کے اداکار سنجے دت اب بہت جلد اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش روال کے ساتھ نظر آئیں گے ، پہلے یہ باتیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں کہ سنجے دت اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ فلم ہیرا پھیری تھری میں نظر آئیں گے لیکن اس بات کی تصدیق کسی بھی اداکار نے نہیں‌کی تھی لیکن سنجے دت نے اب اس فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے. سنجے دت نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ میں ہیرا پھیری تھری کا حصہ ہوں اور میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ مجھے اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش راول کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے.

    مجھے بہت امید ہے کہ ہیرا پھیری تھری بھی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو گی. فلم میں میرا کردار کافی ہٹ کر ہے دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی. یاد رہے کہ ہیرا پھیری اپنے دور کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش وارل کی کامیڈی کی ٹائمنگ اتنی زبردست تھی کہ شائقین نے ایک بار دیکھنے کے بعد دوسری بار فلم ضرور دیکھی. پہلے یہ خبریں تھیں کہ شاید اکشے کمار فلم کا حصہ نہیں‌بنیں گے لیکن سنجے دت کی میڈیا ٹاک کے بعد کنفرم ہو گیا ہے کہ اکشے کمار ہیرا پھیری تھری میں کام کررہے ہیں.

  • آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری رواں ہفتے ہونے کا امکان

    آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری رواں ہفتے ہونے کا امکان

    آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری رواں ہفتے ہونے کا امکان

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی رواں ہفتے منظوری کا امکان ہے جس کی تصدیق وزارت خزانہ کے حکام نے کردی ہے۔ جبکہ اسٹاف لیول معاہدہ ہوتے ہی آئی ایم ایف مشن پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

    اپریل کے پہلے ہفتے میں ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری اور فوری رقم ملنے کا امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ملکوں سے ملنے والی فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والی فنڈنگ کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ آج آئی ایم ایف کے کہنے پر کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • کارتک آریان کی ڈیلاس میں مقبولیت

    کارتک آریان کی ڈیلاس میں مقبولیت

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے ، ہندوستان کے علاوہ ان کے پرستار بڑی تعداد میں دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی پائے جاتے ہیں. کارتک آج کل امریکی ریاست ڈیلاس میں ہیں اور انہوں نے وہاں پر ہولی منائی. کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھے ہوئے ہیں اور ان کے اردگرد ان کے مداح بڑی تعداد میں‌جمع ہیں کارتک آریان نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوب جم کر ہولی منائی اور ساتھ ہی ان لمحات کو اپنے موبائل کیمرے کی آںکھ میں‌محفوظ کر لیا

    اور اس وڈیو کو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا. کارتک آریان نے لکھا کہ یہ ہولی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی . مجھے اندازہ نہیں تھا کہ امریکہ میں بھی مجھے اتنا پسند کیا جاتا ہے. اپنے ملک میں تو انسان کو ہر تہوار کا اچھا احساس ہوتا ہے لیکن پردیس میں اپنے ملک جیسا احساس ہونا بہت ہی الگ احساس ہے. کارتک آریان نے اپنے ڈیلاس کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں.

  • رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جن کی پوری فیملی ہر وقت میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں ان کے گھر رات کے دو بجے بیس میڈیا پرسنز نے ہلا بول دیا. سیف علی خان میڈیا کے یوں رات دو بجے زبردستی گھر میں گھس آنے پر ہیں شدید خفا ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے ہمیں‌جہاں‌روکا ہم رک گئے. اور تصاویر بنوائیں لیکن یہ رویہ بالکل مناسب نہیں ہے کہ رات کے دو بجے میرے گھر میں میڈیا گھس آئے اور وہ بھی بغیر اجازت . انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی عزت کرتے ہیں اسکا ملطب یہ نہیں میڈیا ہمارے سر پر ہی چڑھ جائے اور آدھی رات کو بھی ہماری پرائیویسی یہاں تک کہ ہمارے گھر میں گھس آئے. اداکار نے کہا کہ میڈیا اپنی حدود میں رہے تو

    بہت بہتر ہو گا. میرے گارڈ کے خلاف نہ میں کوئی پرچہ درج کروا رہا ہوں نہ ہی میڈیا کے ان بیس لوگوں کے خلاف کوئی پرچہ درج کروا رہاہوں لیکن ہر بات کی کوئی حد ہوتی ہے. اور میڈیا بس اپنی حد میں رہے. یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر جو میڈیا پرسنز رات کے دو بجے داخل ہوئے انہوں نے گارڈ کے ساتھ زبردستی کی اور اداکار کی بغیر اجازت کے گھر میں داخل ہو کر کھڑے ہو گئے .

  • عمران خان نے جنہیں پنجاب کا ڈاکو کہا تھا اب اسے خود ہی اپنی جماعت کا صدر بنادیا

    عمران خان نے جنہیں پنجاب کا ڈاکو کہا تھا اب اسے خود ہی اپنی جماعت کا صدر بنادیا

    عمران خان نے جنہیں پنجاب کا ڈاکو کہا تھا اب اسے خود ہی اپنی جماعت کا صدر بنادیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔


    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل اسی عمران خان جنہوں نے ان کو صدر منتخب کیا پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا.

  • ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا. مریم نواز شریف

    شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی کہتا ہے ان کا کورٹ مارشل کرو مگر جنرل باجوہ کی نوکری تک کہتا تھا کبھی ایساجنرل نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوچن چن کرنشانہ بنایاگیا، نوازشریف کےخلاف سازش کا سب اعتراف کررہے ہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکارہے، بیماری کا بہانہ کرناتھا تو عمران خان عزت والی بیماری کا کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ کل ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا، ثاقب نثار کہتا ہےعمران کوصادق وامین کا پوراسرٹیفکیٹ نہیں دیاتھا، کیا صادق وامین کا کوئی آدھا سرٹیفکیٹ بھی ہوتا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ جب سےمقدمات شروع ہوئےعمران خان گھرسے نہیں نکلا، کیاایک بہادرقوم کالیڈرگیڈر ہوسکتاہے؟ نوازشریف نےکارکنوں اورخواتین کواپنی ڈھال نہیں بنایا،کہا چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں مگر عمران کی ٹانگ کا پلسترنہیں اُترا۔

    چیف آرگنائزرن لیگ کا کہنا تھا کہ قوم کےبچےرل گئے،اس کابیٹالندن میں عیش کررہاہے، کہتا ہے اپنے بچوں کے مستقبل کا خیال ہے انٹرویو کیوں دوں؟ قوم کے بچوں کے مستقبل خیال کیوں نہیں آیا؟ مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کروڑعوام کی قسمت منشیات زدہ شخص کے حوالے کیوں کی؟ کروڑوں عوام کی قسمت بدعنوان اور نااہل شخص کے ہاتھکیوں دی؟ ڈیم والے بابابتاؤ!عمران کوالیکشن جیتنےمیں کیسے مدد کی، تمہاری وجہ سے پاکستان کی ترقی ہیک ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ اب پول کھلنے والے ہیں تو کہتاہے واٹس ایپ ہیک ہوگیا، جب واٹس ایپ پرجے آئی ٹی بنی،اس وقت ہیک نہیں ہواتھا، بابازحمت انصاف کی کرسی پربیٹھ کرلوگوں کی پگڑیاں اچھالتاتھا، کل کہہ رہاتھاکچھ لوگوں کاخیال تھانوازشریف کونااہل کرناضروری ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جنرل(ر) فیض حمید جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ نوازشریف کو ضمانت دی تو2 سالہ محنت ضائع ہوجائے گی، نوازشریف اور اس کی بیٹی کوضمانت نہ دینا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ذلت اور رسوائی سے نہیں بچا، نوازشریف نے کہا تھا اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتاہوں، کوئی رہ تونہیں گیا جس خودنہ کہا ہو نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جورہ گیا وہ خود سوچ بولے گا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کی۔

  • گھڑی سے متعلق انکوئری:  عمرفاروق ظہور نے ثبوت  پیش کردیئے

    گھڑی سے متعلق انکوئری: عمرفاروق ظہور نے ثبوت پیش کردیئے

    گھڑی سے متعلق انکوئری: عمرفاروق ظہور نے ثبوت پیش کردیئے

    عمران خان کو جو قیمتی گھڑی تحفہ میں دی گئی تھی اس گھڑی کی فروخت سے متعلق انکوئری میں عمرفاروق ظہور دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ میں حکام کے سامنے انکوئری کیلئے پیش ہوئے۔ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ نے اپنے ایک دستاویز میں بتایا کہ عمر فاروق ظہور انکوئری کیلئے پیش ہوئے اور انہوں نے وہ تمام ثبوت پیش کردیئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے اس قیمتی گھڑی کی خریداری کا دعویٰ تھا.

    جبکہ اس دستاویز میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس انکوئری کے سامنے جو ثبوت پیش کیئے گئے ہیں انہیں معزز عدالت کو فراہم کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک پاکستانی نژاد اماراتی بزنس مین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کی جانب سے فون پر پیشکش کے بعد یہ گھڑی فرح گوگی دبئی لے کر پہنچی تھیں جہاں اسے انہوں نے خریدا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    لیکن اس دعوے کے بعد پی ٹی آئی نے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔ جبکہ تاجرعمرفاروق کوگھڑی فروخت نہیں کی گئی،نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے کیونکہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیراعظم کو تحفہ میں نہیں دی گئی ہے.