Baaghi TV

Author: +9251

  • اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا

    اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا

    اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز ہو گیا

    باغی ٹی وی شہر لاہور کا بڑا منصوبہ اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان اور دیگر وزراء نے ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر کیا۔

    اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی
    27 کلومیٹر کا سفر 45 منٹ میں مکمل ہوگا، روزانہ اوسطاً 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ جین مندر اور شالیمار سٹیشن کو تاریخی ورثے کی مانند بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے 16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیزل پر چلنے والے لوکوموٹو انجن کے ذریعے اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اورنج ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ٹرین مکمل فعال ہونے کے بعد بھی بجلی سے ہی چلائی جائے گی
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دی تھی ، ٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جانا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں‌

    مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں‌

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 128 روز ہو گئے، انسانی حقوق کے عالمی دن کو دنیا بھر میں آج کشمیری یوم سیاہ کے طور منا رہے ہیں، بھارتی فوج 1989 سے اب تک 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا بربریت اور سفاکی کا کھیل جاری ہے ، مسلسل لاک ڈاؤن اور پابندیاں 128 ویں روز میں داخل ہو چکی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں آج بھارتی مظالم کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔ اسکول، دکانیں اور کاروبار بند ہیں ، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے انسانی حقوق کی عالمی دن پر مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم پر رپورٹ ریلیز کی ہے ، رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک 95 ہزار 471 مظلوم کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں۔

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

    7 ہزار ایک سو 35 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں نے 22 ہزار نو سو دس خواتین کو بیوہ اور 1 لاکھ سات ہزار سات سو اسی بچوں کو یتیم بنایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے11 ہزار 175 خواتین کی بے حرمتی کی اور کشمیریوں کے ایک لاکھ سے زائد مکانات اور دوسری جائیدادوں کو برباد کیا ، اس دوران 8 ہزار کشمیری لاپتہ ہو چکے ہیں۔

    بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں…

    آج بھی بھارتی استعمار نے تمام حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند یا سلاخوں کے پیچھے قید کیا ہوا ہے۔ کم عمر نوجوانوں سمیت ہزاروں لوگ بے یارو مدگار قید خانوں میں پڑے ہیں۔

  • بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا

    بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا

    لاہور: اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع، اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے روانہ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی چینی انجئیئرز اور دیگر اعلیٰ عہدیدار ٹرین میں سوار تھے۔

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    اورنج ٹرین بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین 45، منٹ میں 27.1 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

    اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔


    یاد رہے 16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیزل پر چلنے والے لوکوموٹو انجن کے ذریعے اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کیا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اورنج ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ٹرین مکمل فعال ہونے کے بعد بھی بجلی سے ہی چلائی جائے گی جس سے جہاں سرکاری خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا وہیں شہر کے باسیوں کے لئے مختص بجلی اورنج ٹرین کے کھاتے میں جائے گی۔


    بجلی کی فراہمی اور گرڈ سٹیشنز سے متعلق روزنامہ دنیا چونکا دینے والے حقائق منظر عام پر لایا ہے۔ میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے ٹریک پر پاور ہاؤسز بنائے گئے ہیں۔ یو ای ٹی سٹیشن اور ملتان روڈ سٹیشن کے پاور ہاؤسز کو 54، 54 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس طرح میٹرو اورنج ٹرین کو چلانے کے لیے مجموعی طور پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے لیسکو سے 108 میگا واٹ بجلی کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جو لیسکو کی جانب سے پوری کر دی گئی ہے۔

    لیسکو کی جانب سے اورنج لائن ٹریک کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ہر پاور سٹیشن پر 132 کے وی کے چار سرکٹ سے بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ٹرین کو چوبیس گھنٹے بجلی میسر ہوگی۔ تاہم 108 میگاواٹ بجلی کے استعمال سے سرکاری خزانے کو خاصا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فزیکل انفراسٹرکچر کی تکمیل کے موقع پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین آج پہلی مرتبہ پورے روٹ پر بجلی کے ذریعے چلائی گئی ہے اور اس کا ٹرائل رن کامیابی سے مکمل کیا گیاہے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نےکہا ہےکہ یہ پاکستان کی پبلک سیکٹر کے لئے پہلی الیکٹراک وہیکل ہے ، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پبلک سیکٹر کی پہلی کمپیوٹر بیسڈ کنٹرول ٹرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی رفتار، بریک اور دیگر فنکشن کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ ہوں گے


    ۔جہانزیب خان کھچی نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ تقریباََ اڑھائی لاکھ مسافر روزانہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کریں گے۔ پسنجر ٹائم ٹریول اور وہیکل آپریٹنگ کی مد میں تقریبا   15ارب روپے سالانہ بچت بھی متوقع ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین سے نا صرف ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا بلکہ اس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج
    نمایاں کمی آئے گی۔

    اعدادوشمار کے مطابق اورنج ٹرین اپنے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بجلی استعمال کرتی ہے تو سالانہ 13 ارب 30 کروڑ جبکہ ماہانہ ایک ارب دس کروڑ روپے بل کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔ اورنج لائن ٹرین کو لیسکو کی جانب سے کمرشل ریٹ لگایا جائے گا جو 13 روپے فی یونٹ ہو گا

    ماہر برقیات کے مطابق اورنج ٹرین کے استعمال میں آنے والی 108 میگاواٹ بجلی لیسکو کے 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد صارفین کے برابر ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس بجلی کی کوئی کمی نہیں ٹرین کو 108 میگا واٹ تک بجلی دینے سے بھی عوام کو دی جانے والی بجلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

    بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں…

  • ڈالر  چھے ماہ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا

    ڈالر چھے ماہ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا

    ڈالر چھے ماہ کی نچلی سطح پر چلا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ :کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد یہ چھ ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کو 155.10 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قدر میں نو روپے اور 10 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    نوشہرہ.اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی ریلوے حکام کیساتھ نوشہرہ کابل ریور میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی، ریلوے کی تین کنال اراضی سمیت 28 دوکانوں کا قبضہ واگزار،اراضی کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔

    جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید

    نوشہرہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فیاض احمد خان کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر بمعہ ریلوے حکام کیساتھ نوشہرہ کابل ریور میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 3 کنال اراضی سمیت 28 دوکانوں کو واگزار کرایا گیا۔ریلوے کی ملکیتی دوکانوں کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا گیا تھا جس کو قابضین سے واگزار کرکے سیل کیا گیا۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    ریلوے کی واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ان 28 دوکانوں کے مالکان کے زمہ 62 لاکھ کے بقایاجات ہے جس میں متعلقہ سیکشن کی جانب سے قانونی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کر رہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لاتے دوکانوں کا قبضہ حاصل کرکے سیل کیا گیا۔

    رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ڈویژن کے ریلوے بقایاجات کی مد میں نادہندگان کیخلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہے گی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 317 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز منفی رجحان کے بعد 289 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 40 ہزار 732 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 915 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں سہہ پہر ایک بجے تک ملا جلا رجحان رہا تاہم ایک بجے کے بعد مارکیٹ مستقل منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے دوران 415 پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 317 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

  • مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ اورپریشان

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ اورپریشان

    نئی دہلی: مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ اورپریشان،اطلاعات کے مطابق جس کے مطابق مسلمانوں کےعلاوہ تمام غیرقانونی تارکین وطن کوبھارتی شہریت دینے کی اجازت ہوگی ، بل کی حمایت میں دوسوترانوے اورمخالفت میں بیاسی ووٹ ڈالے گئے۔

    جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید

    تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازع بل بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پیش کیا اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، جس کے حق میں 293ووٹ آئے جبکہ 82اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

    کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے

    امیت شاہ نے لوک سبھا میں یہ بل پیش کرتے ہوئے اپوزیشن کو شدید تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس پر بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیرلاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    امیت شاہ نے مسلمانوں کے سوا تمام چھ اقلیتوں کو شہریت دینے کی تقسیم کو بالکل مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان مسلم ریاستیں ہیں اوریہاں مسلمانوں سے برا سلوک روا نہیں رکھا جاتا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لئے اس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملے گا، اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پرغورکرے گا۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ تاثر دینا بالکل غلط ہے کہ اس بل کے بعد مسلمان تارکین وطن بھارت شہریت حاصل نہیں کر سکیں گے، اگر کسی مسلمان نے شہریت کے حصول کےلئے درخواست دی تو ہم کھلے دل سے غور کریں گے لیکن مسلمان تارکین وطن کو شہریت ملنے کے باوجود بھی دیگر اقلیتوں جیسے حقوق میسر نہیں ہوں گے۔

    رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

  • فوج کی کاوشوں سے  جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کا اسپورٹس اسٹیڈیم پھر آباد، علاقے میں رونقیں بحال

    فوج کی کاوشوں سے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کا اسپورٹس اسٹیڈیم پھر آباد، علاقے میں رونقیں بحال

    فوج کی کاوشوں سے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کا اسپورٹس اسٹیڈیم پھر آباد، علاقے میں رونقیں بحال

    باغی ٹی وی رپورٹ : جنوبی وزیرستان میں عسکری اپریشن کے کامیابی کے بعد تحصیل لدھا گاؤں کڑمہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر،55 بریگیڈ اور عوام کے باہمی تعاون سے سات میلین روپے مالیت کاکڑمہ اسپورٹس اسٹیڈیم مکمل کر کےایی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے باقاعدہ افتتاح کرلیاگیا
    دہشت اور خوف کی علامت سمجھا جائے والا تحصیل لدھا گاؤں کڑمہ میں گزشتہ تین سالوں سے تاریخی امن کے قیام کے بعد کڑمہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں گزشتہ کئی سالوں سے حکومتی امداد کے بغیر علاقےکے نوجوان اور مشران ہر سال کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرتے تھےمگر دہشت گردی کے لہر نے 2005 سے 2017 تک کڑمہ اسپورٹس اسٹیڈیم کوویران کیا تھا امسال پاک فوج اور علاقے کے نوجوانوں کی کوششوں سے کڑمہ اسپورٹس گراؤنڈ عملی طور پرسپورٹس اسٹیڈیم کے شکل میں تبدیل ہوکر ہوا اور علاقائی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کےلئے مقامی کھلاڑیوں کو گھر کے دہلیز پر سنہری موقع مل گیا ۔علاقائی مشران کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بنائے گئے کڑمہ اسپورٹس اسٹیڈیم سے علاقے میں پایہ دار امن کےفروغ کے ساتھ ساتھ دنیاء کو امن کا پیغام دینے کا مترادف ہے علاقےکے نوجوان اور مشران کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مدد سے اسٹیڈیم کا وجود قائم کر دیا گیا جیسے مقامی سطح پر ٹیلینٹ سامنے آئے گا حکومت کو چاہیے کہ کڑمہ اسپورٹس اسٹیڈیم کو مزید جدید بنانے کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جایے تاکہ وزیرستان کے ہونہار بچے گھر کی دہلیز پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے

  • نیپرا نے کے الیکٹرک کو50 ملین روپے جرمانہ کردیا،جرمانہ کیوں کیا ؟جان کرہوں‌گےآپ حیران

    نیپرا نے کے الیکٹرک کو50 ملین روپے جرمانہ کردیا،جرمانہ کیوں کیا ؟جان کرہوں‌گےآپ حیران

    اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کو50 ملین روپے جرمانہ کردیا،جرمانہ کیوں کیا ؟جان کرہوں‌گے آپ حیران تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی درجنوں ہلاکتوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنا ترسیلی نظام درست نہ کرسکا-تقسیم کانظام مکمل محفوظ نہ بنانے پر نیپرا نے50ملین روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپریل 2020 تک اپنے تقسیم کے نظام کو مکمل محفوظ بنانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ کے ای کو اپنے تقسیم کے نظام کی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) سےتصدیق بھی کروانی ہوگی۔

    واضح رہے کہ رواں برس 29تا31جولائی اور10تا12اگست کو کراچی شہر کو تیز بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

    رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

    نیپرا نے اموات کے حقائق اور وجوہات کا پتہ لگانے اور اس بات کا تعین کرنے کے لئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا۔تفتیش میں کے ای کے لائسنس کی شرائط و ضوابط اور نیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں انکشاف بھی ہوا۔

    واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    تحقیقات کے مطابق ایل ای ٹی / ایچ ٹی کے کھمبوں کی کمی اورکرنٹ کی وجہ سے 19 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد نیپرا نے کے ای کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاکے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

     

  • پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

    اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

    واضح‌رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر دے گا جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔