Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے رات گئے تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اورحوالات وریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس پی طارق سکھیرا، اے ایس پی عبدالخالق،ایس ایچ او ایوب ساہی بھی تھانہ پہنچ گئے۔سی پی او نے حوالات اورریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے محکمانہ اصلاحتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • نوبل ایوارڈ  اگر مجھ کو ملے …  طیب اردوان نےحقیقت بتا دی

    نوبل ایوارڈ اگر مجھ کو ملے … طیب اردوان نےحقیقت بتا دی

    نوبل ایوارڈ اگر مجھ کو ملے … طیب اردوان نےحقیقت بتا دی

    باغی ٹی وی : یورپی یونین ترکی کو اسلامی ملک ہونے کے ناتے مستقل رکنیت دینے سے گریزاں ہے،ترکی آسٹریلوی رائٹر کو نوبل ادب ایوارڈ دینے کی تقریب کا بائیکاٹ کریگا،میرے لیے نوبل ادب ایوارڈ اپنی حیثیت اور قدرو قیمت کھو چکا ہے ،اگر مجھے نوبل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیاتو اس ایوارڈ کو لینے سے گریز کروں گا،

    دس دسمبر عالمی یومِ انسانی حقوق کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے مسائل میں اسلام سے نفرت کا مسئلہ سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے سب سے بڑے ذمہ دار وں میں اسلام دشمنی کو ووٹ کے وسیلے کے طور پر استعمال کرنے والے سیاست دان، اسلام کے خلاف نفرت آمیز بیانات کو اظہار ِبیان کی آزادی کے نام سے معمول کی بات بنانے والا میڈیا اور اپنی موجودہ ساخت کے ساتھ درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت سے محروم بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں

  • بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‌ !….از… مشرّف عالم ذوقی

    بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‌ !….از… مشرّف عالم ذوقی

    یہی مرگ انبوہ ہے . جب زیادہ تر لوگ اس بات پر متفق نہیں تھے کہ اس ملک کے مسلمانوں کو مالک مکان کے درجہ سے خارج کر کے کرایہ دار بنا دیا جائے گا ، میں چھ برس قبل اس منظر کو دیکھ رہا تھا ، اور اسی لئے جب شہری ترمیم بل پاس ہوا ، تو مجھے کویی حیرت نہیں ہوئی .

    2002 میں گجرات حادثہ ہوا .ایک بڑی پلاننگ پر کام شروع ہوا . ایک وزیر اعظم نے مسلمانوں کو کتے کا پلا کہا ، ہم اس وقت بھی نہیں سمجھے کہ حکومت نے مسلمانوں کو ان کی اوقات سمجھانے کے لئے مہرے چلنے شروع کر دیے ہیں . تین طلاق ، ہجومی تشدد ، اشتعال انگیز بیانات ، میڈیا کو مسلمانوں کے خلاف کھڑا کرنا .. ہم یہ سب دیکھ رہے تھے اور بابری مسجد میں الجھے ہوئے تھے . کرایہ داروں کی نہ زمین نہ ہوتی ہے نہ مسجد.اس طاقت کا اندازہ لگائیے کہ کسی مذھب کے خلاف کھل کر بولنا کیسا ہوتا ہے ؟

    اس میں ہمت تھی .پارلیمنٹ میں سب کے سامنے جھوٹ بولنے کی . جبکہ ابھی کویی وقت نہیں تھا اس بل کو لانے کے لئے . جب معیشت دم توڑ رہی ہو ، بھوک ہر دروازے پر دستک دے رہی ہو ، نوجوان روزگار کو لے کر بے حال ہوں ، کسان خود کشی کر رہے ہوں ، ایسے ماحول میں ملک کے معیار کو بلند کرنے کی جگہ نفرت کے ایسے بل کو سامنے لایا گیا ، جس نے ساری حدیں توڑ دیں . یہ ہونا تھا یہ ہو گیا . یہ پہلے بھی ہو رہا تھا .چھ برسوں سے . وہ شخص ہر جگہ ، ہر اجلاس میں بھگوڑوں کو نکال باہر کرنے کی باتیں کرتا تھا اور ہماری ملی تنظیمیں ایسے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف متحد نہیں ہو سکیں .

    جناح جیتے ، ہٹلر جیتا ، یا بی جے پی جیتی سوال اس کا نہیں . اب ماضی اور تاریخ کے حوالے بدل جاییں گے .سوچئے آگے کیا ہوگا ؟ مستقبل کا کیا ہوگا ..؟اگر اب بھی نہیں سوچ رہے تو وہ گیس چیمبر زیادہ دور نہیں جس کی پیشن گویئی میں نے مرگ انبوہ میں کی ہے . انکے لئے یہ سوال ہے ہی نہیں کہ تیس کروڑ مسلمان کہاں جاہیں گے ؟ وہ جہنم میں جاییں ، اس بات سے انھیں کویی سروکار نہیں . لیکن اس بات سے سروکار اب ضرور ہے کہ فلم ، میڈیا ، سپورٹس ، سرکاری نوکری ، ملک کے اہم منصب اور عھدوں پر مسلمان نہ ہوں .

    مسلمانوں کی سماجی ، سیاسی حیثیت کو زیرو بنا دیا جائے . ابھی وقت تاریخ کے مجرے دیکھنے کا نہیں ہے .ابھی وقت مولانا ابو الکلام آزاد جیسوں کو یاد کرنے کا نہیں ہے . یہ حالات مختلف ہیں . ہندوستان کو میانمار یا روہنگیا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے . آگے کچھ بھی ہو سکتا ہے . اس لئے کہ لوک سبھا سے راجیہ سبھا تک انھیں روکنے والا کویی نہیں .

    چار دسمبر کو کچھ ہندی اخباروں کی سرخی تھی –مسلماں نا منظور . دینک بھاسکر نے سرخی لگاکتے کا پلا یی – غیر مسلم منظور .. آزاد ہندوتان میں آج پہلا دن ہے ، جب مسلمان نا منظور کی سرخیاں اخباروں کی زینت بنی ہیں . ہم ابھی بھی اس وہم میں مبتلا ہیں کہ این آر سی اور شہری ترمیم بل دو علیحدہ بل ہیں . جبکہ اس ملک کی حقیقت یہ ہے کہ سی این جی اور نوٹ بندی کی شروعات بھی مسلمانوں کو ذہن میں رکھ کر کی گیی .

    اپ مغالطے میں ہیں اگر اب بھی آپ کو احساس ہے کہ دوسرے درجے کے شہری ہو کر آپ کامیابی کی سیدھیاں طئے کر سکتے ہیں ، کویی انقلاب لا سکتے ہیں، کویی کرشمہ دکھا سکتے ہیں . شہری ترمیم بل کو کسی راجیہ سبھا میں بھیجے جانے کی ضرورت نہیں. وہ اپنی طاقت ، اپنے منصوبوں ، اپنے ارادوں سے واقف ہیں اور اب کھلے طور پر انہوں نے اعلان کر دیا کہ ہندو راشٹر میں مسلمان دوئم درجے کے شہری ہیں .

    اس کا احساس 2014 میں ہو چکا تھا .لیکن یہ یقین نہیں تھا کہ کویی بھی حکومت اس طرح کھلے عام مسلمانوں کو ملک سے باہر کا راستہ دیکھا سکتی ہے . کیا غیر مسلم جنہیں تلاش کر کر کے اس ملک میں جگہ دی جائے گی م کیا وہ صرف ہندو ہوں گے ؟ کیا سکھ طبقہ اپنے مذھب کو قربان کر دیگا ؟ کیا بودھ اپنا مذھب بھول جاہیں گے ؟ کیا جین مذھب کے پیروکار اپنے مذھب کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ؟

    بھاجپایی ایکٹر اور لیڈر روی کشن نے بیان دیا کہ 100 کروڑ ہندو آبادی والے ملک کو ہندو راشٹر ہی کہا جائے گا . میڈیا تو پہلے دیںسے مسلمانوں کے خلاف ہے . مودی خاموش ہیں وزیر داخلہ نے اب شطرنج کی نیی بساط پر وزیر کو اتار دیا ہے ،مہرے پٹ رھے ہیں . اور مسلمان سیاسی تماشا دیکھنے کو مجبور — امبیڈکر کے آیین سے آھستہ آھستہ مساوات ، ملت ، برابری کے حقوق کا صفحہ غایب ہو جائے گا .

    پھر ہماری مسجدیں ، ہمارے مدرسے سب ان کی تحویل میں ہوں گے . فرض کیجئے ، ہم سڑکوں پر اترتے ہیں . سو کروڑ آبادی کے سامنے ہماری کویی بساط نہیں .وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان سڑکوں پر آییں اور اکثریت کو اپنی مضبوطی کا شدید احساس ہو . اس وقت معاشی اعتبار سے ملک کی موت ہو چکی ہے . لیکن اکثریت میں جشن کا ماحول ہوگا کہ آخر مسلمانوں کو حقیر درجے تک پہچا دیا گیا . پھر عدالتیں رہ جاتی ہیں .

    اب ملی تنظیموں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاہئے کہ عدالت کا رخ کریں . ہماری طاقت بچے گی تو ہماری شناخت بھی محفوظ ہوگی . ہماری مسجدیں بھی — میں نے مرگ انبوہ میں لکھا کہ مسلمان گھر اور بیشمار مسلمان اچانک راتوں رات غائب ہو جاتے ہیں . میرے ایک قاری نے سوال کیا ، ایسا کیسے ممکن ہے ؟ میرا جواب تھا ، شہری ترمیم بل اور این آر سی پر عمل ہونے دیجئے .

    جرمن آج بھی مرگ انبوہ کو فراموش نہیں کر سکے .لاکھوں کی تعداد میں سیاح تاریخ کے المناک مناظر کی یاد تازہ کرنے آتے ہیں جبکہ جرمنوں کو مرگ انبوہ کا لفظ سننا بھی گوارا نہیں . کل یہی ہوگا . تاریخ یاد رکھے گی کہ پچیس کروڑ آبادی والی اقلیت کے ساتھ مرگ انبوہ کی ریہرسل کی گیی . میں نے ناول مرگ انبوہ لکھتے ہوئے ان تمام حقیقتوں کو سامنے رکھا تھا .مجھے یقین تھا ، کہ اس کے بعد ہندو راشٹر اور این آر سی کا ہر سفر آسان ہو جائے گا . ابھی صرف ریہرسل ہے .
    ملک کا نوے فیصد میڈیا ہندو راشٹر کی بحالی کے لئے مسلمانوںکے خلاف ہے—

    اس وقت ملک کے صفحہ پر مسلمانوں کے خون سے جو کہانی لکھی جا رہی ہے .اسے روکنا ہوگا .۔اشتعال انگیز بیانات اور روز روز ہونے والی ہلاکت کے قصّوں کو ختم کرنا ہوگا .لیکن کیا یہ آسان ہے ؟ –آپ ڈرینگے تو حکومت ڈرائیگی-آپ جس دن ڈرنا چھوڑ دینگے ،اس دن سے حکومت ڈرنے لگے گی —نفسیات کا یہ معمولی نکتہ ہے کہ ہر ہٹلر اندر سے کمزور ہوتا ہے .وہ مجمع میں دہاڑتا ہے ۔سچ بولنے والے ایک معمولی سے آدمی سے بھی وہ ڈر جاتا ہے۔

    میڈیا ،ٹی وی چنیلس اور حکومت نے مسلمانوں کو دوسرے بلکہ تیسرے درجے کی مخلوق گرداننا شروع کر دیا ہے .ایک ایسی مخلوق جسے بس اس سر زمین سے باہر نکالنا باقی رہ گیا ہے .آنکھیں بدل گیی ہیں .کچھ دن اسی طرح گزرے تو مسلمان اس ملک میں نمائش کی چیز بن کر رہ جاینگے ..دیکھووہ جا رہا ہے مسلمان ..یہ ہونے جا رہا ہے .سوالات کے رخ خطرناک طور پر مسلمانوں کے لئے مایوسی کی فضا تیار کر رہے ہیں …ہندوستان کی مقدّس سر زمین نفرت کی متحمل نہیں ہو سکتی ..اور .مشن اپنے نظریہ میں تبدیلی لاے ،یہ ممکن نہیں .

    سوال بہت سے ہیں .ہندوستان کے چوراہوں اوردیواروں پر صرف یہ عبارت لکھی جانی باقی ہے کہ ہندو راشٹر میں آپ کا سواگت ہے۔مسلمانوں اور دلتوں کا قتل ، ہر روز نئے مظالم ، صرف میڈیا کی آنکھ بند ہے .اسلئے کہ مکمل میڈیا خریدا جا چکا ہے .حکومت ہر شعبہ کو خرید چکی ہے .انصاف کی عمارت پر بھی زعفرانی پرچم چند دہشت گرد لہرا چکے ہیں .

    2002 تک ہندستانی سماج اس مقام تک نہیں پہنچا تھا، جہاں وہ اب پہنچتا نظر آرہا ہے۔ اور اب شہری ترمیم بل نے ہندو راشٹر کے سفر کو آسان بنا دیا . پھر دیکھتے ہی دیکھتے امبیڈکر کا آیین غائب ہو جائے گا .. یہی تو مرگ انبوہ ہے ..میں نے مرگ انبوہ میں ہندوستان کے مستقبل کو دیکھا ہے .

    بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‌

    مشرّف عالم ذوقی

  • اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    فیصل آباد (محمد اویس) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ صاف دن، ساکت ہوا اورخشک سردی کورے کے خدشات میں اضافہ کر دیتے ہیں لہٰذا کاشتکار اپنی فصلات کو کورے کے اثرات سے بچانے کیلئے فوری انتظامات کریں، دسمبر کا دوسرا اور جنوری کا پہلا پندرھواڑہ کورے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ نئے اور چھوٹے باغات خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے اسلئے ان پودوں کو فوری طور پر کور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے پودوں کوجزوی طور پر ڈھانپا جاسکتا ہے اسلئے بعض کاشتکار پودوں کو ڈھانپنے کیلئے کھاد والی پلاسٹک کی بوریاں استعمال کرتے ہیں لیکن ایسی صورت میں ان بوریوں کا منہ نیچے سے کھلا رکھیں اور دن میں دھوپ کیصورت میں بوری اتار دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان بڑے اور چھوٹے باغات کی فوری آبپاشی کریں اور پودوں کے تنوں کے ساتھ بورڈ پیسٹ مکسچر لگائیں اس کے علاوہ چونکہ کماد اور بینگن کی فصلات بھی شدید سردی اور کورے سے متاثر ہوتی اور ان کے جلنے کے امکانات ہوتے ہیں لہٰذاان کے بچاؤ کیلئے کاشتکار ہلکی آبپاشی کریں اور کھیتوں کے نزدیک بعداز سہ پہر دھواں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ بے موسمی سبزیات بھی سردی اور کورے سے متاثر ہوتی ہیں اسلئے کاشتکار کورے والی راتوں میں ٹنل کا منہ دونوں طرف سے بند کردیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت سبزیات کی نشوونما کیلئے موزوں رہے اور دن کے وقت ٹنل کا منہ کھلا چھوڑ دیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور فصل جلنے سے محفوظ رہے۔

  • دوبہنوں اوروالد کوقتل کرنےوالاتہرے قتل کاملزم رہا،رہاکیسےہوا اہم وجہ سامنے آگئی

    دوبہنوں اوروالد کوقتل کرنےوالاتہرے قتل کاملزم رہا،رہاکیسےہوا اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور: دو بہنوں اور والد کو قتل کرنے والا تہرے قتل کا ملزم رہا،ملزم نے اپنی بہن مریم، سندر اور والد ریاض کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا ،اطلاعات کےمطابق آج ایک ماتحت عدالت نے مدعی مقدمہ بھائی کی جانب سے معافی پرملزم کو بری کردیا، فرحان الیاس کیخلاف رواں سال تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بہن مریم، سندراوروالد ریاض کو گولیاں مارکرقتل کردیا تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی،اس نے دوسری شادی کرلی اوراسکے بعد وہ اپںی سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا۔بہنیں اوروالد سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کیخلاف تھے۔ ملزم نے طیش میں آکر ان کو گولیاں مار دیں، ملزم کیخلاف بھائی شہزاد ریاض کی درخواست پر تین افراد کے قتل کا پرچہ درج ہوا۔

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، شاہ محمود قریشی

    ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوا اوراپنے ملزم بھائی کو معاف کردیا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اسکا ساراخاندان ختم ہوگیا، اگرملزم کو پھانسی لگ گئی تو وہ اکیلا رہ جائے گا، اس لیے وہ ملزم کو معاف کرتا ہے۔ مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پرعدالت نے ملزم کو رہائی دے دی۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں‌

  • خلیج تعاون کونسل کی سربراہی ملی اب کس عرب ملک کو

    خلیج تعاون کونسل کی سربراہی ملی اب کس عرب ملک کو

    خلیج تعاون کونسل کی سربراہی ملی اب کس عرب ملک کو

    باغی ٹی وی خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے وزرائے خارجہ نے اتفاق رائے سے کویت کے سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر نایف الحجراف کو کونسل کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    نایف الحجراف اپریل 2020 میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کے پیش رو بحرین سے تعلق رکھنے والےعبداللطیف بن رشید الزیانی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد آیندہ سال سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

    جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے سربراہ اجلاس سے قبل نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔نایف الحجراف نے سات نومبر کو کویت کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا اور کویت نے انھیں چھے رکن ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کا نیا سیکریٹری جنرل نامزد کیا تھا۔
    واضح‌رہے کہ خلیچ تعاون کونسل مشرق وسطی کےممالک کی تنظیم ہے جو باہمی امور اور اقتصادی معاملات کو ڈیل کرتی ہے.

  • وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    فیصل آباد (محمد اویس) تائیوان کی ویڈیو سیکورٹی سے منسلک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹائی ٹی ٹوٹونگ نے کہا ہے کہ انہوں نے وڈیو کیمروں کو مصنوعی سیکورٹی سے منسلک کرنے کا نیا تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے سڑکوں پر اوور سپیڈنگ روکنے کے علاوہ جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے،یہ وڈیو کیمرے مختلف پکسل کے ہو سکتے ہیں جن کے ذریعے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے عابد عزیز نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے پی ٹی سی ایل کا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ گورننس میں بھی دس سے تیس فیصد تک بہتری لائی جا سکتی ہے۔

  • پتنگ فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کی بڑی کاروائی

    پتنگ فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمد اویس) پولیس تھانہ غلام محمدآباد نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈور اور پتنگیں بنانے والے 5 افراد گرفتار کرلیے ۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد سے سینکڑوں کی تعداد میں ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمدکرکے ان کے خلاف اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئےگئے ہیں۔

  • ” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن عارف

    ” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن عارف

    ” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اور حقوق کا ایک ایسا نظریہ جس کے تحت تمام انسان یکساں طور پر بنیادی انسانی حقوق کے حقدار ہیں۔ اس نظریہ میں وہ تمام اجزاء شامل ہیں جس کے تحت کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسان یکساں طور پر بنیادی ضروریات اور سہولیات سے استفادہ کر سکیں.

    درج بالا تعریف حقوق انسانی کی تعریف ہے. حقوق انسانی کے ادارے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کرہ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں کو ان کے حقوق دیے جائیں. رب کائنات کی بنائی ہوئی اس دھرتی پر رہنے والے ہر انسان کو کھانے، پینے، اوڑھنے بچھونے، رہن سہن اور معاشرت کی ضرورت ہوتی ہے. اور بنیادی طور پر اس سب کے لیے قدرت نے اسے آزاد و خودمختار پیدا کیا ہے.

    اگر کسی پر ظلم کیا جاتا ہے تو وہ اپنے حق کے لیے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے. اگر کسی کو کھانا نہیں مل پا رہا تو وہ دنیا کے سامنے پلے بورڈ لے کر کھڑا ہو سکتا ہے کہ میرے ان مسائل کی وجہ سے مجھے روٹی نہیں مل رہی. الغرض مرد و خواتین ہر بنیادی اور ضروری انسانی حق کے حقدار ہیں.

    حقوق انسانی کے ادارے حقوق دیتے ہیں…. مگر کن کو؟؟؟ جو یہودی ہیں، جو عیسائی ہیں، جو مجوسی ہیں…. دنیا کے کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے کو اس کا حق لے کر دیا جاتا ہے…. اور 10 دسمبر کو ہر سال اس ادارے کی کامیابی کے دعوے کرتے ہوئے دن بھی منایا جاتا ہے…. مگر حق نہیں مل پاتا تو صرف مسلمانوں کو!!!

    کتنے ہی مسلم ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا مگر حقوق انسانی کے عالمی ادارے خاموش تھے خاموش ہیں اور خاموش رہیں گے!!!

    آج بھی حقوق انسانی کا دن منایا جا رہا مگر کشمیر میں آج کرفیو کا بھی 128واں دن ہے!!!

    دنیا حقوق انسانی کا دن منا رہی ہے اور کشمیری ماں آج بھی اپنے بیٹے کے لاشے پر آہ و بکا کرتی نظر آتی ہے!

    دنیا انسانی حقوق کے نعروں سے گلے پاڑ رہی ہے. مگر کشمیری بہن کہیں باپ کی جدائی میں غمگین ہے….. تو کہیں پیلٹ گن سے زخمی اپنے چھوٹے بھائی کی آنکھ دیکھ کر سسکیاں لے رہی ہے!

    دنیا حقوق انسانی کا عالمی دن منا تو رہی ہے مگر بوڑھا باپ آج بھی اپنے زندہ رہنے کو کوس رہا ہے…. کیونکہ یک بعد دیگرے اس کے لغت جگر اس کی آنکھوں کے سامنے شہید کر دیے گئے!

    میڈیا آج یونائڈ نیشنز کے انسانی حقوق کمیشن کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے مگر…. کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم سے زخمی بچے ۔بوڑھے، جوان ہسپتالوں میں کراہ رہے ہیں!!!

    کیسی دنیا ہے یہ ؟ کیسی ہے یہ دھرتی ؟ کیسا یہ عالمی دن ہے؟ کیسے ہیں یہ حقوق ؟ کیسی یہ تنظیمیں ہیں؟ کیسے ہیں وہ ملک جو ان اداروں کو سپورٹ کرتے ہیں؟
    نام انسانیت کا ہے ٹارگٹ مسلمان ہے؟

    ” انسانی حقوق (Human rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ
    عبدالرحمن عارف

  • پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

    پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

    فیصل آباد (محمد اویس) کے علاقے محلہ گارڈن ٹاوّن میں گزشتہ روز ہونے واللے پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکووں کی شناخت ہو گئی۔ دونوں ڈاکووں کا کریمینل ریکارڈ بھی باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محلہ گارڈن ٹاوّن میں گزشتہ روز شہری سے 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے والے ڈاکووں کو ڈولفن فورس نے مقابلے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووّں کی شناخت عبدالرزاق اور جیند کے نام سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو لاہور کے رہائشی اور بین الااضلاعی ڈاکو گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈاکووں کا کریمینل ریکارڈ بھی باغی ٹی وی نے حاصل کرلیا۔پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے ریکارڈ کے مطابق ڈاکو عبدالرزاق لاہور کے 14مختلف تھانوں میں 28 مقدمات جبکہ جنید 3 تھانوں کے 10مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا