Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی لیبیا میں‌ فوج کیوں بھیج رہا

    ترکی لیبیا میں‌ فوج کیوں بھیج رہا

    ترکی لیبیا میں‌ فوج کیوں بھیج رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے پیر کی شام اپنے بیان میں ترک فوجیوں کے لیبیا بھیجے جانے کے امکان پر بات چیت کی۔ اس بیان نے لیبیا میں وسیع پیمانے پر غصے کی لہر دوڑا دی۔ ترکی کے اس موقف کو لیبیا کے امور میں مداخلت قرار دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی لیبیا پر ترکی کے حملے اور انقرہ کی جانب سے لیبیا کی خود مختاری پر اثر انداز ہونے کے خلاف مظاہروں کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

    ایردوآن نے باور کرایا تھا کہ اگر طرابلس میں وفاق کی حکومت نے درخواست کی تو ان کا ملک اپنے فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر کے مطابق وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ بات چیت میں ماسکو کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کی سپورٹ کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔

    واضح رہے کہ لیبیا میں حفتر کی فوج رواں سال اپریل سے طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ طرابلس اس وقت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ وفاق کی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔بیان کے مطابق امریکی وفد میں قومی سلامتی کونسل کی خاتون نائب مشیر وکٹوریا کوٹس بھی شامل تھیں۔بیان میں حفتر اور امریکی وفد کی ملاقات کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

  • لبنانی دارالحکومت میں کشتیاں کیوں‌ چل گئیں

    لبنانی دارالحکومت میں کشتیاں کیوں‌ چل گئیں

    لبنانی دارالحکومت میں کشتیاں کیوں‌چل گئیں
    باغی ٹی وی : لبنان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہر پانی میں ایسے ڈوبے کہ گاڑیوں کی جگہ سڑکوں پر کشتیاں چل پڑیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے دارالحکومت سےملنےوالی اطلاعات اور ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بیروت میں سیلاب کی کیفیت ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ پانی کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولا جاسکے.
    طوفانی بارش کی وجہ سے پانہ صرف سڑکوں پر کھڑا ہوگیا بلکہ دکانوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے لبنان میں شدید احتجاج اور مظاہرے رہے ہیں. اس کے بعد لبنانی وزیراعظم کو استعفی دینا پڑا.لیکن احتجاج پھر بھی برقرار رہا .اب بارش نے تباہی مچا دی ہے.

  • امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارتی وزیراعظم کی فسطائیت اور آر ایس ایس کے مسلم کش منصوبوں کا پردہ چاک کر دیا، راجہ منہاس

    امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارتی وزیراعظم کی فسطائیت اور آر ایس ایس کے مسلم کش منصوبوں کا پردہ چاک کر دیا، راجہ منہاس

    مظفرآباد (نمائندہ باغی ٹی وی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ امریکی جریدے دی نیو یارکر کی تہلکہ خیز رپورٹ نے بھارتی وزیراعظم مودی کی فسطائیت اور آر ایس ایس کے مسلم کش منصوبوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے موثرجریدے کی رپورٹ کا نوٹس لیں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کو مودی اور بی جے پی کے مظالم سے نجات دلائیں۔ بھارت کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں نے کبھی اسکے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈاہے جس کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون کو 128 دن ہو چکے ہیں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری عوام اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں انصاف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی جریدے دی نیو یارکر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کے بارے میں جو کہانی پیش کی گئی وہ پروپیگنڈہ تھی۔انہوں نے کہا رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کشمیر کی حقیقت مرکزی دھارے کے میڈیا کی تصویر سے بالکل برعکس ہے۔سڑک کے ہر کونے پر فوجی کھڑے تھے،ہرچوراہے پر مشین گنیں تھیں،ہر بلاک پر دکانیں بند کر دی گئیں،فوجی موجودگی کے علاوہ سڑکیں بے جان تھیں،نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی گئی،سکول بند تھے،سیل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی،بھارتی انٹیلی جینس ایجنٹ مقامی ہوٹلوں کی نگرانی کر رہے تھے،اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت تھی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دی نیو یارکر کے ان انکشافات کے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے برخلاف مقبوضہ کشمیر پر 1947 میں فوجی قبضہ کیا اور بھارت الحاق کی جو دستاویز پیش کرتا ہے وہ جعلی ہے اور تاریخی حقائق کے برخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اسوقت نو لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقے میں اب تک کی سب سے زیادہ فوجی موجودگی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ہزاروں افراد جیلوں میں بند پڑے ہیں جبکہ لاکھوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر وہ واحد خطہ ہے جہاں آدھی بیواوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ بھارتی فوج ہر دن لوگوں کو لاپتہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ 128روز سے مقبوضہ کشمیر کو کرفیو کے ذریعے لاک ڈاون کیا ہوا ہے جہاں لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ بھارت نے تقسیم کشمیر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ہیت کو متاثر کرنے اور کشمیریوں کی قانونی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ متنازعہ علاقے میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کیا جا سکے مگر اسے اس میں ناکامی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اس لئے بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے اسکی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے.

  • 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، شاہ محمود قریشی

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد :80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پرہے،80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہے ہیں،عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرائے۔

    وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کےعالمی دن پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے،آج اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پر دلانا چاہتا ہوں، نہتے80 لاکھ کشمیری127روز سے کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے ، اصل حقائق دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔دوسری طرف کرفیواورسخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی میں بالکل کمی نہیں آئی بلکہ کشمیری کہتے ہیں‌کہ آزادی کے علاوہ ان کو اور کوئی آپشن قبول نہیں‌

  • بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    نیو دہلی:بھارتی مسلمان سخت پریشان ،مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلمان پناہ گزینوں کو نکالنے اورغیرمسلموں کو شہریت دینے کے بل نے بھارتی لبرل ازم کو بے نقاب کر دیا۔ متنازعہ شہریت بل پر امریکا کا اظہار تشویش امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو بل میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ” انسانی حقوق (Human Rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن…

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی وزیر داخلہ اور دیگر قیادت کیخلاف پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔ متنازع بل کیخلاف بھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے، ریاست آسام، تیری پورہ سمیت کئی علاقوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارت کے 100 سائنسدانوں اور اسکالرز کا کھلا احتجاجی خط، قانون کو بھارتی آئین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسےنجات کیلئےدنیاکی طرف دیکھ رہےہیں، شاہ محمود قریشی

    کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بل کی منظوری کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دے دیا۔ مودی حکومت کا بھارت میں بسنے والی اقلیتوں پر ایک اور وار۔ مسلمانوں کے سوا تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور۔ بل کے تحت بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور دیگر ممالک کے پناہ گزین مسلمانوں کو بھارت سے نکال دیا جائے گا۔ بھارتی شہریت صرف ہندو پناہ گزینوں کو دی جائے گی۔

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

  • لیہ – 1کروڑ 19لاکھ روپے مالیتی کا سرکاری رقبہ قابضین سے واگزار

    لیہ – 1کروڑ 19لاکھ روپے مالیتی کا سرکاری رقبہ قابضین سے واگزار

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سرکاری اراضی وپلاٹس ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کی پالیسی کے مطابق پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین سانگھی کی سربراہی میں اے ایس آئی مہر فیاض حسین و دیگر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چک نمبر 408ٹی ڈی اے میں 7ایکڑ سرکاری رقبہ جس کی مالیت 1کروڑ 19لاکھ روپے ہے قابضین سعید انور جمشید اختر سے واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا ہے

  • لیہ – گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے تدراک کے لئے پنجاب بھر سے سٹاک اورکولڈ سٹوریج کی تفصیلات طلب

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بزدارحکومت کا بڑا اقدام۔گراں فروشی اور ذخےرہ اندوزی کے تدارک کے لئے تمام اضلاع سے سٹاک اورکولڈ سٹوریج کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،۔ڈی اوانڈسٹریز اورمتعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مخصوص پرفارمابھرکے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے سٹاک اورکولڈسٹوریج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اس سلسلہ میں متعلقہ ڈی اوانڈسٹریز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرفارمے ارسال کردئے گئے ہیں، جو تین یوم کے اندرضلع میں موجودسٹاک اورکولڈسٹوریج کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرکے وزیراعلی کو رپورٹ بھیجیں گے

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ صاحب نے ماہ نومبر 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

    ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی کارکردگی ماہ نومبر 2019 میں بھی شاندار رہی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا۔جن میں او پی ڈی اورایمرجنسی کے126153 مریض ہسپتال میں دیکھے گئے، جن میں سے ان ڈور کے10263 مریض ہسپتال کے مختلف شعبوں میں داخل ہوئے اور35688 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے جن کا بروقت اور بہترین علاج کیا گیا۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی 24 گھںٹے موجود ہوتی ہے۔
    ماہ نومبرمیں ہسپتال کی لیبارٹری میں 18409ٹیسٹ کئےگئے۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 7312 ایکسرے، 4178 الٹراساؤنڈ اور694 سی ٹی سکین پرفارم کئے گئے۔ گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 811 ڈلیوریزکی گئی جن میں سے 395 آپریشن اور416 نارمل ڈ یلیوریز تھیں، یہاں یہ امر قا بل ذکر ہے کہ ہسپتال ہذا میں زیادہ تر گائنی کے پیچیدہ کیس لا ئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ 983 سرجریزبھی پرفارم کی گئی۔
    ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں برن یونٹ بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ اوراس کے علاوہ ماہ نومبر2019میں پہلی بار ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں میگسیلوفیشل ٹوٹے جبڑوں کی سرجری شروع کی گئی۔
    ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ایکسر ے، سی ٹی سکین،الٹراساؤنڈ، ای سی جی کے علاوہ ایکوکارڈیوگرافی اور اینڈوسکوپی کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لاہورریفر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
    ہسپتال کے ڈائلیسزیونٹ میں گردوں کی صفائی کے لئے ماہ نومبر میں 1546ڈائلیسزکئے گئے ہیں۔
    ہسپتال انتظامیہ ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ آئے اور وہ بروقت اپنا علاج کرواسکیں۔ مریضوں کو ادویات کی24 گھنٹے بروقت فراہمی کوبھی یقینی بنا یا گیا ہے۔
    حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کی ہدایت پر سی ای او صاحب کی نگرانی میں مریضوں کو بے شمار سہولیات مفت مہیا کی جارہی ہے۔ اور تما م ڈاکٹرز کو ہدایات کی جا رہی ہے کہ مریضو ں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ اور ان کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں۔

  • لیہ – انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

    لیہ – انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیرا علی عثمان بزدار کی ہدایت پر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیرا ہتمام ریلی نکالی گئی ۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءاور ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،چیئرمین ضلعی بیت المال خالد تھند،افسران و سرکاری ملازمین ،مرد و خواتین شہری،سول سائٹی کے ممبران،طلبہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے جبکہ خواتین نے ”کشمیری عورتوں اور بچوں کا قتل عام بندکرو“پر مبنی کتبے اُٹھارکھے تھے۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی انتہاہوچکی ہے ۔معصوم لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک رسائی نہیں دی جارہی ہے ۔علاج معالجہ کی سہولت اور کھانے پینے کی اشیاءناپید کردی گئی ہیں۔عالمی برادری انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی انسانیت کے قتل عام کا نوٹس نہیں لے رہاجو اس کے ضمیر کی بے حسی کی واضح دلیل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کا مقصد عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری اخلاقی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی ۔آخر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے دعاکی گئی ۔ اس دن کے حوالے سے چوک اعظم،کروڑ لعل عیسن ،فتح پور ،چوبارہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں

  • حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    اوسلو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق اوسلومیں ایک تقریب میں ان دونوں سٹارز نے جب مل کرگانا گایاتوتقریب کو چارچاند لگ گئے اور ہرطرف سے خوب داد بھی سمیٹی

    https://www.youtube.com/watch?v=PKEFX5F6Fig

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    ذرائع کےمطباق پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جب کہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

    حرا مانی اورآئمہ دونوں ہی اوسلو میں آئی پی پی اے ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کوکہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہورڈرامہ دو بول کا اوایس ٹی گانا گا کردکھائیں۔تاہم جب دونوں نے مل کریہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اورفنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی۔

    بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں…