Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی: پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 721 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ جمعے کے روز کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔
    اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • تیز رفتار بس نے نوجوان کچل دیا

    جہانیاں ( نمائندہ باغی ٹی وی )
    جہانیاں بائی پاس پر تیز رفتار بس نے پیدل نوجوان کچل دیا، تفصیلات کے مطابق متوفی نوجوان بہاولپورکا رہائشی تھا اور متوفی شادی پر جہانیاں آیا ہوا تھا کہ بائی پاس پہ چلتے ہوئے بس کے نیچے آکر کچلا گیا۔تھانہ جہانیاں کی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

  • بغداد ایئرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ ، کس کو نشانہ بنایا گیا.

    بغداد ایئرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ ، کس کو نشانہ بنایا گیا.

    باغی ٹی وی عراق کے دارالحکومت بغداد میں سوموار کے روز ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں وہاں پر موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اتوار اور سوموار کی درمیانی شب دو میزائل بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب گرے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں میں امریکی فوج کو ہدف بنایا گیا تھا تاہم اب تک اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔گذشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد ایئربیس کے اندر گرے تھے۔دونوں ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ صلاح الدین گورنری میں بلد ایئر فورس کے اڈے پر کاتیوشا طرز کے دو راکٹ گرے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بلد ایئربیس بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر دور ہے جہاں امریکی فوج اور ا کے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کو پانچ میزائل گرے تھے۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل فلوریڈا میں واقع نیول بیس کیمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا تھاامریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ مارے گئے شخص کی شناخت سعودی شہری کے نام سے ہوئی جو ائیرفورس کا افسر تھا اور ایوی ایشن کورس کے لیے فلوریڈا پہنچا تھا۔

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔فاریکس ڈریلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پرفروخت ہو رہا ہے۔

    یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • پولیس ملازمین کی جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس پریڈ گراونڈ میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر جنرل پریڈ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس پریڈ گراونڈ میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ میں شیخوپورہ پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے-ایڈیشنل ایس پی سید احمد نواز شاہ نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا اور چبوترے پر سلامی لی۔ جنرل پریڈ میں آئے پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں۔ ہمارا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے اور اس ملک و قوم کی رکھوالی کے لیے ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • میر سرفراز بگٹی کی ضمانت

    سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سنیٹر میر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منظور کرلی ہے سنیٹر میر سرفراز بگٹی کو حاجی توکلی بگٹی اور سسرال کے درمیان بیٹی کی جانشینی کے کیس میں حاجی توکلی بگٹی کا ساتھ دینے پر ان کے سسرال نے ایف آئ آر میں نامزد کیا تھا مدعی کا دعوی ہے کہ حاجی توکلی بگٹی نے انکی بھانجی کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حاجی توکلی بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان دعوں کی تردید کی کہ عدالت نے انھیں اپنی بیٹی ساتھ لے جانے کی اجازت دی ہے ویڈیو میں بچی بھی خوش خرم اپنے باپ کے ساتھ کھیلتی ہوئ نظر آتی ہے

  • سرگودھا میںSHO تبدیل کر دیا گئے

    سرگودھا میںSHO تبدیل کر دیا گئے پنجاب پولیس

    امیر خان تھانہ سٹی، فضل قادر تھانہ کینٹ،
    قیصرعباس کوٹمومن، عارف حسین تھانہ بھلوال سٹی،
    ملک طارق فیکٹری ایریا، زیشان اقبال اربن ایریا، اسد اویس ساجد شہید تعینات
    محمد عظمت صدر،
    مامون علی کڑانہ
    عنایت اللہ انچارج سیکورٹی
    فاروق حسنات جھاوریاں
    محمد نسیم لکسیاں
    ارشد گوندل شاہ نکڈر تعینات، ارباب طفیل میانی، شاہد اقبال ترکھانوالہ، عبدالمجید ساہیوال تعینات
    آصف سلطان انچارج چوکی چک مبارک تعینات
    حیدر علی ٹیپو، محمد افضل ، محمد الیاس، سھیل طفر،پولیس لائن حاضر

  • سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

    ہمارے ایک عزیز دوست نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھا کہ سوچ رہا ہوں کہ CAB (سٹیزن شپ امینڈمنٹ بل) اور NRC کو روکنے کے لئے آل انڈیا مشاعرہ کرادوں، بظاہر ہم اسے پڑھ کر مسکرا کر آگے بڑھ سکتے ہیں، مگر حقیقت میں یہ اس قوم پر شاندار طنز ہے جسے اپنے ہی حق کے لئے اٹھنے والی آوازیں سنائی نہ دیں،

    کل یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ کے بینر تلے CAB کے خلاف احتجاج کا آیوجن کیا گیا، مسلمانوں نے شرکت کیا، مگر وہی گنتی کے چند لوگ، کہ جن کے دل قوم کے لئے دھڑکتے ہیں، اور وہ بھی اکثریت جے.این.یو کے طالبعلموں کی، شاید اگر جے.این.یو کے اسٹوڈنٹس نہ جاتے تو احتجاج اور پھیکا نظر آتا، یہ حالت اس قوم کی ہے جس کی بے بضاعتی اور بے سروسامانی کا رونا ہم لوگ روتے نہیں تھکتے، مگر اس کی خواب غفلت اس حد تک ہے کہ معاملہ جب اس کے وجود پر آ کھڑا ہوا ہے، تب بھی احساس نہیں۔

    دہلی میں اتنی بڑی مسلم آبادی ہے، جامعہ اور ڈی یو میں مسلم طلباء کی اچھی خاصی تعداد ہے، مگر وہ لوگ اپنے ہی حقوق کی لڑائی کے لئے آگے نہیں بڑھتے ہیں، اور تعجب خیز امر ہے کہ وہ غیر مسلموں سے امید کرتے ہیں کہ وہ ان کی لڑائی لڑیں، بھئی غیر مسلم یہ لڑائی کیوں لڑیں گے؟ وہ تو پہلے ہی سے محفوظ ہیں, جتنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس بل کو مسلم بنام ہندو نہ بنائیں، ان سے گزارش ہے کہ ایک بار جا کر ڈیٹیل پڑھیں، اسے تو لایا ہی جارہا ہے کہ اس کے ذریعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاسکے۔

    یہ بل غیر مسلموں کے لئے ایک قسم کے راحت کے طور پر ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بفرض محال اگر آپ کا نام لسٹ میں آنے سے رہ بھی جاتا ہے، تو پڑوسی ممالک کے اقلیت کے طور پر مان کر آپ کو شہریت عطا کردی جائے گی، رہے مسلمان، تو ثابت کرنا انہیں کی ذمہ داری ہے، جس ملک میں منسٹر اپنی ڈگری نہیں دکھا پاتے ہیں، اپنے پڑھے اور نہ پڑھے ہونے کو عوام کے سامنے ثابت ہی نہیں کر پاتے،

    اس ملک میں اب مسلمان لائن میں لگ کر اپنی شہریت ثابت کریں گے کہ ہاں اس کے آباء و اجداد اسی ملک کے تھے، اور جب لسٹ بنے گی، تو لسٹ میں ہینڈریڈ پرسنٹ گڑبڑی ہوگی، کہیں باپ کا نام آئے گا تو بیٹے کا نہیں، بیٹے کا آئے گا تو ماں کا، بالکل ایسے ہی جیسے آسام میں ہوا ہے، ایک ہی گھر پریوار میں کچھ لوگ ہندوستانی ثابت ہوئے، اور اسی گھر کے کچھ لوگوں کا نام لسٹ میں نہ آنے پر غیر ملکی قرار دے کر انہیں ڈیٹینشن کیمپ میں ڈال دیا گیا، جس کے تعلق سے میں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جو میرے ٹائم لائن پر موجود ہے، احباب اسے دیکھ سکتے ہیں۔


    اس پورے پروسیس میں غیر مسلموں کا کچھ نہیں بگڑنے والا، یہ مکمل ٹو نیشن تھیوری ہے جسے ایک زمانے میں ریجیکٹ کردیا گیا تھا، اس کے خلاف لڑائی مسلمانوں کو ہی لڑنی ہوگی، کوئی لائحہ عمل بنا کر، یا تو این.آر.سی کا بائیکاٹ کریں، یا مسلمانوں کا ایلیٹ طبقہ وفد کی شکل میں ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں اور اس کے خلاف پورے ملک میں ماحول بنائے۔

    کیب پر عام مسلمانوں کی خاموشی تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن جو پڑھا لکھا طبقہ ہے وہ خاموش کیوں ہے؟ ریختہ کا پروگرام ہوتا ہے, ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہونچ جاتے ہیں، امانت اللہ خان جامعہ میں مشاعرہ کرواتا ہے، تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی ہے، لیکن وہیں نجیب غائب ہوجاتا ہے، کشمیر پر قید و بند کے پچاسیوں دن گزر جاتے ہیں، مگر دلی کے باسیوں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی، جو بھیڑ بریانی کے دکانوں پر دکھتی ہے، وہ بھیڑ کبھی جنتر منتر پر نظر کیوں نہیں آتی، سمجھ سے پرے ہے؟

    کیا اس مسلم قوم کے لئے سب کچھ بریانی اور مشاعرہ ہی ہے؟ کیا اس کے نوجوانوں کے نزدیک عشق, محبت, گلاب, غازہ, گلال سے بڑھ کر دنیا میں اور کچھ بھی نہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر اس قوم کے لئے مودی اور امت شاہ سے بہتر کوئی نہیں، کیونکہ جب تک موجِ حوادث کے دو چار تھپیڑے ان کو لگیں گے نہیں، ان کو سمجھ میں کہاں آئے گا کہ کس طوفانِ ناگہانی میں یہ پھنسنے والے ہیں۔

    عادل عفان، ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اپنے فیسبوک ٹائم لائن پر کل کےپروٹسٹ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ "یہ جنتر منتر نئی دہلی کا منظر ہے جہاں شہریت ترمیمی بل کے مخالف میں ہزار کے آس پاس لوگ جمع ہوے جن میں نوے فیصد جے این یو کے طلباء تھے، ان میں بھی غیر مسلم طلباء کی ایک بڑی تعداد تھی۔ لیکن افسوس اس بات کی تھی جن کے لئے یہ لوگ لڑ رہے ہیں وہ گھر بیٹھے اپنے حقوق لینا چاہتے ہیں۔

    ممکن ہے اس ہفتے اس خطرناک بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اور خدانخواستہ اگر یہ بل پاس ہو جائے تو ملی قائدین کی طرف سے مذمتی بیان آئے گا اور ملت کے ہاتھوں زود و پشیمان اور پھر یہ امت کے مسیحا بن جائیں گے؟ مگر سوال یہ ہیکہ کیا علماء کرام اور نام نہاد ملی قائدین کا کام صرف مذمتی بیان جاری کرنا رہ گیا ہے۔ جو علماء کرام تین طلاق کے مسئلہ پر نقاب پوش عورتوں کو بھی سڑک پر لا سکتے ہیں وہ آج اتنے سنجیدہ مسئلہ پر خاموش کیوں ہے؟

    یاد رکھیں شہریت ترمیمی بل ملک میں مسلمانوں کے وجود کیلئے ایک چیلنج ہے اگر ہم اب بھی ہوش میں نہ آئے تو اس قوم کا مستقبل خدا ہی بہتر جانے۔ آج تو دلی کی سڑکیں بھر جانی چاہیے تھی لیکن افسوس نہ جانے ہم کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے۔”ہم شاید کبھی بیدار نہیں ہوں گے، ہماری ساری حسیات اس وقت بیدار ہوتی ہیں جب دیوبندیوں کا بریلویوں سے مناظرہ ہو، بریلویوں کا اہلیحدیثوں سے ہو، مدرسوں میں سر پھٹول ہو، کرسیوں کے لئے لڑائی ہو، پھر دیکھئے ہماری حسیات۔

    مودی اور امت شاہ اس وقت ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے مسلمانوں کو مصیبت میں مبتلا کیا جا سکے، مودی اور امت شاہ نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ تین سو ستر ہٹائیں گے، ہٹا دیا، وعدہ کیا تھا رام مندر بنوائیں گے، رام مندر کے حق میں فیصلہ آگیا، گھس پیٹھیوں (مسلمانوں پڑھئیے) کو ملک سے باہر کردیں گے، سو پروسیس شروع ہوچکا ہے، یہ آپ کو ملک سے تو نہیں نکال پائیں گے،

    ہاں مگر ڈیٹنشن سینٹر میں ضرور ڈال سکتے ہیں، اور جن کو یہ سب باتیں محض باتیں لگتی ہیں وہ ذرا چائنا پر نظر ڈال لیں، ری ایجوکیشن کے نام پر کس طرح ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اور اگر کسی کو یہ بھی لگتا ہے کہ چائنا کا فارمولہ ہندوستان میں کام کرنے والا نہیں تو ذرا کشمیر پر نظر ڈال لیں، شاید آنکھوں کے سامنے کچھ دھندلاہٹ کم ہو، پورے اسٹیٹ کو ڈیٹینشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا، دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے، نہ انہیں دنیا کی خبر ہے، نہ دنیا کو ان کی خبر ہے، تو کیا یہ آپ کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا؟

    کیب کے بارے میں یوگیندر یادو کہتے ہیں کہ یہ محمد علی جناح اور ساورکر کے دو قومی نظریہ کی نمائندگی کرتا ہے, اگر یہ پاس ہوتا ہے تو یہ ملک کے کردار کو بدل کر رکھ دے گا”. انہوں نے مزید کہا کہ بی.جے.پی آئین اور اور ہندوستان کی روح کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے، آسام کے این.آر.سی میں مسلمانوں کے ساتھ بہت سارے غیر مسلم بھی لسٹ سے خارج کر دئیے گئے تھے، اس لئے بی.جے.پی CAB لاکر ہندوؤں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ اگر آپ این.آر.سی کے جال میں پھنس بھی جاتے ہیں تو جب تک آپ ہندو ہیں, آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ این.آر.سی کا نفاذ سماج کے تمام نچلے طبقوں کے خلاف ہے، مگر این.آر.سی پلس CAB سے یہ بات صاف ہے کہ نشانہ صرف مسلمان ہیں۔

    سو مسلمانوں سے میری گزارش یہی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں, اس وقت ملک میں تھوڑی بہت جو سیکولر طاقتیں بچی ہیں، ان کے ساتھ مل کر ملک میں بڑھتے ہوئے فاشزم کے سائے کو روکنے کی کوشش کریں، کل بھی آر.ایس.ایس کے نظریات حامی افراد ملک کو ٹکڑوں میں بانٹ دینا چاہتے تھے، اور ہم ملک کی حفاظت کے لئے کھڑے تھے، اور ایک متحدہ ملک چاہتے تھے،

    آج بھی وہ اس طرح کے بل لاکر ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں، اور آج بھی ہم ہی اس پیارے ملک کی حفاظت کرنے والے بنیں گے، لیکن اس کے لئے Awareness بہت ضروری ہے، غیر مسلموں سے بہترین تال میل ضروری ہے، انہیں بتایا جانا ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے یہ اقدامات ملک مخالف ہیں، یہ معیشت کے لئے جھٹکا ثابت ہوسکتی ہیں، یہ فرقہ وارانہ کھائی کو بڑھانے والی ہوسکتی ہیں، ملک کی حفاظت کے لئے اس کی مخالفت ضروری ہے۔

    سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

  • پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    لاہور:پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربترکرکے سب کوحیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے 86 اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکرٹری خاور بشیر احمد سمیت دیگرافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر مرضیہ سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ۔مہدی مالوف اسسٹنٹ کمشنر بہاﺅلپور کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمارٹاﺅن ۔ عدنان رشید اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ۔عدنان بدر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔ نازیہ موہل اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (صدر)کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کردیا گیا ہے،

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔سیدہ آمنہ مودودی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ۔ محمد عمر مقبول اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر ۔عثمان جلیس پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کو اسسٹنٹ کمشنربھوال۔ عباس ذوالقرنین اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔طیب طاہر اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ۔ سید اسد عباس شیرازی سب رجسٹرار راوی ٹاﺅن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر ملک وال تعینات کردیا گیا ہے

    تقرری کے منتظر عامر شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور۔وقار اکبر چیمہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔ محمد عثمان اکرم پی ایچ اے فیصل آباد کو اسسٹنٹ کمشنرظفر وال۔ سب رجسٹرار گوجرانوالہ امتیاز علی کو اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔ سمیرہ عنبرین اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ کو اسسٹنٹ کمشنرسانگلہ ہل۔ سندس حارث سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ آفس کو اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ۔ محمد قاسم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلنس اینٹی کرپشن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔زاہد حسین اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ کو اسسٹنٹ کمشنر مری تعینات کرکے بیوروکریسی کے چھکے چھڑادیئے ہیں

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر فیضان احمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ۔ عائشہ یاسین سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے کونفیڈینشل ون کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ۔حافظ محمد عمران سب رجسٹرار اربن ٹو راولپنڈی کو اسسٹنٹ کمشنربھوانہ ۔ محمد جعفر اسسٹنٹ کمشنرجنرل لاہورکواسسٹنٹ کمشنرسرگودھا۔ محمد وقاص اسلم اسسٹنٹ کمشنربھلوال کو اسسٹنٹ کمشنرساہیوال۔ محمد شعیب نسوانہ اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا کو اسسٹنٹ کمشنرریونیو سرگودھا۔عائشہ غضنفر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کو اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا۔ آصف حسین سب رجسٹرار بہاﺅلپور سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرکوکوٹ مومن۔محمد عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنرایچ آر کوارڈی نیشن میانوالی کو اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل تعینات کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق بلال بن عبدالحفیظ اینٹی کرپشن کو اسسٹنٹ کمشنرپپلاں۔ایوب بخاری اینٹی کرپشن پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنربھکر۔ محمد زبیراینٹی کرپشن پنجاب کواسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ۔عنبرین چوہدری سیکشن آفیسروزیراعلیٰ آفس کواسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔فہیم اسسٹنٹ کمشنرکلر کہار کو اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا۔مرتضیٰ ملک سب رجسٹرار فیروزوالہ کواسسٹنٹ کمشنرکلر کہار۔محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنرلاوا کواسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ۔علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنرریونیو کواسسٹنٹ کمشنردینہ ۔محمد اکبراسسٹنٹ کمشنرخان پور کواسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ۔غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی ۔بلاول علی اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی کو اسسٹنٹ کمشنرلاوا۔حافظ مدثر نواز اسسٹنٹ کمشنرریونیو لاہور کواسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ تعینات کیا گیا ہے

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔فاروق احمد اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن کو اسسٹنٹ کمشنرخان پور ۔آصف اقبال اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور کو اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن۔مس رابعہ اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور(سٹی) کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور صدر ۔عمر عدنان خٹک کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپورسٹی تعینات کیا گیا ہے

    نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طیب اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور کو اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد۔ عبدالجبار اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد کو اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور۔محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور۔ماہم آصف ملک اسسٹنٹ کمشنرنارووال کو اسسٹنٹ کمشنراسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔عمر افتخارشیرازی سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کواسسٹنٹ کمشنرنارووال۔احمد رضا اسسٹنٹ کمشنرجلال پورپیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیا گیا ہے

    غلام سرور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرجلال پور پیر والہ ۔عابدہ فرید اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد کو اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی ۔محمد مبین احسن جنرلاسسٹنٹ ریونیو ون لاہورکو اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد ۔منصور احمد اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرمیلسی۔تقرری کے منتظر خاور بشیر احمداسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔رانا آفتاب احمد ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ جبکہ سید آصف حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ ۔ علی عاطف اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔ملک راشدنعمت اسسٹنٹ کمشنرمیلسی ۔لیاقت علی کلہوڑواسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔ محمد عامراسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔عدنان خان بتنی اسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ ۔ محمد عاطف اسسٹنٹ کمشنردینہ ۔غلام عباس اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ ۔طارق عثمان اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا تعینات کیا گیا ہے

    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم افضل اسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔ عمران جعفر اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ ۔محمد طلحہ سعید اسسٹنٹ کمشنربھکر ۔محمد اعجاز اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ۔ ذوالفقار علی اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل ۔ صابر شاہ اسسٹنٹ کمشنرساہیوال ۔ محمد عظیم شوکت اعوان اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا ۔ خضرحیات اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ ۔ احمد حسن رانجھا اسسٹنٹ کمشنرمری ۔ عبدالرﺅف اعوان اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔ خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔ محمد نذیر اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال ۔ عامر حسین اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔ نعمان فاروق تارڑ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال ۔ کاشف جلیل اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔ مجاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔ شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔ عبدالرزاق علی ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاﺅن عفت نساءاسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے

  • پنجاب حکومت نے 86 اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکرٹری خاور بشیر احمد سمیت دیگرافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

    پنجاب حکومت نے 86 اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکرٹری خاور بشیر احمد سمیت دیگرافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
    ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
    تقرری کے منتظر مرضیہ سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ۔مہدی مالوف اسسٹنٹ کمشنر بہاﺅلپور کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمارٹاﺅن ۔
    عدنان رشید اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ۔عدنان بدر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔
    نازیہ موہل اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (صدر)کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ۔
    منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔
    سیدہ آمنہ مودودی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ۔
    محمد عمر مقبول اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر ۔
    عثمان جلیس پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کو اسسٹنٹ کمشنربھوال۔ عباس ذوالقرنین اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔
    طیب طاہر اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ۔
    سید اسد عباس شیرازی سب رجسٹرار راوی ٹاﺅن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر ملک وال۔
    تقرری کے منتظر عامر شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور۔وقار اکبر چیمہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔
    محمد عثمان اکرم پی ایچ اے فیصل آباد کو اسسٹنٹ کمشنرظفر وال۔ سب رجسٹرار گوجرانوالہ امتیاز علی کو اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔
    سمیرہ عنبرین اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ کو اسسٹنٹ کمشنرسانگلہ ہل۔
    سندس حارث سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ آفس کو اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ۔
    محمد قاسم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجلنس اینٹی کرپشن لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔
    زاہد حسین اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ کو اسسٹنٹ کمشنر مری ۔
    تقرری کے منتظر فیضان احمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ۔
    عائشہ یاسین سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے کونفیڈینشل ون کو اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ۔
    حافظ محمد عمران سب رجسٹرار اربن ٹو راولپنڈی کو اسسٹنٹ کمشنربھوانہ ۔
    محمد جعفر اسسٹنٹ کمشنرجنرل لاہورکواسسٹنٹ کمشنرسرگودھا۔
    محمد وقاص اسلم اسسٹنٹ کمشنربھلوال کو اسسٹنٹ کمشنرساہیوال۔
    محمد شعیب نسوانہ اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا کو اسسٹنٹ کمشنرریونیو سرگودھا۔
    عائشہ غضنفر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کو اسسٹنٹ کمشنرجنرل سرگودھا۔
    آصف حسین سب رجسٹرار بہاﺅلپور سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرکوکوٹ مومن۔
    محمد عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنرایچ آر کوارڈی نیشن میانوالی کو اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل۔
    بلال بن عبدالحفیظ اینٹی کرپشن کو اسسٹنٹ کمشنرپپلاں۔ایوب بخاری اینٹی کرپشن پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنربھکر۔
    محمد زبیر اینٹی کرپشن پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ۔ عنبرین چوہدری سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ آفس کو اسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔
    فہیم اسسٹنٹ کمشنرکلر کہار کو اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا۔مرتضیٰ ملک سب رجسٹرار فیروزوالہ کو اسسٹنٹ کمشنرکلر کہار۔
    محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنرلاوا کو اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ۔علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنرریونیو کو اسسٹنٹ کمشنردینہ ۔
    محمد اکبر اسسٹنٹ کمشنرخان پور کواسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ۔
    غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی ۔
    بلاول علی اسسٹنٹ کمشنرخیر پور ٹامیوالی کو اسسٹنٹ کمشنرلاوا۔
    حافظ مدثر نواز اسسٹنٹ کمشنرریونیو لاہور کواسسٹنٹ کمشنرکبیر والہ۔
    عرفان سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔فاروق احمد اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن کو اسسٹنٹ کمشنرخان پور ۔
    آصف اقبال اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور کو اسسٹنٹ کمشنرکروڑ لعل عیسن۔
    مس رابعہ اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور(سٹی) کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپور صدر ۔
    عمر عدنان خٹک کالونی اسسٹنٹ جھنگ کو اسسٹنٹ کمشنربہاﺅلپورسٹی۔
    محمد طیب اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور کو اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد۔
    عبدالجبار اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد کو اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور۔محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پور۔
    ماہم آصف ملک اسسٹنٹ کمشنرنارووال کو اسسٹنٹ کمشنراسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔
    عمر افتخارشیرازی سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کواسسٹنٹ کمشنرنارووال۔
    احمد رضا اسسٹنٹ کمشنرجلال پورپیر والہ کو اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر ملتان ۔
    غلام سرور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو اسسٹنٹ کمشنرجلال پور پیر والہ ۔
    عابدہ فرید اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد کو اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی ۔
    محمد مبین احسن جنرل اسسٹنٹ ریونیو ون لاہورکو اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد ۔
    منصور احمد اسسٹنٹ کمشنرملتان سٹی کو اسسٹنٹ کمشنرمیلسی۔
    تقرری کے منتظر خاور بشیر احمداسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔
    رانا آفتاب احمد ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کو اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ جبکہ سید آصف حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنرعارف والہ ۔
    علی عاطف اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن ۔ملک راشدنعمت اسسٹنٹ کمشنرمیلسی ۔لیاقت علی کلہوڑواسسٹنٹ کمشنرجنرل راولپنڈی ۔
    محمد عامراسسٹنٹ کمشنرعلی پور۔عدنان خان بتنی اسسٹنٹ کمشنرچووا سیدن شاہ ۔
    محمد عاطف اسسٹنٹ کمشنردینہ ۔غلام عباس اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ ۔طارق عثمان اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا ۔
    نعیم افضل اسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی ۔ عمران جعفر اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ ۔
    محمد طلحہ سعید اسسٹنٹ کمشنربھکر ۔محمد اعجاز اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ۔
    ذوالفقار علی اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل ۔ صابر شاہ اسسٹنٹ کمشنرساہیوال ۔
    محمد عظیم شوکت اعوان اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا ۔ خضرحیات اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ ۔
    احمد حسن رانجھا اسسٹنٹ کمشنرمری ۔ عبدالرﺅف اعوان اسسٹنٹ کمشنرجھنگ۔
    خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ۔ محمد نذیر اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال ۔
    عامر حسین اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ ۔ نعمان فاروق تارڑ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال ۔
    کاشف جلیل اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ۔ مجاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ۔
    شبیر احمد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ۔ عبدالرزاق علی ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاﺅن
    عفت نساءاسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔