Baaghi TV

Author: +9251

  • فاطمہ سہیل کوبدنام کرنے والے کرداروں کا پتہ چل گیا

    لاہور: فاطمہ سہیل کوبدنام کرنے والے کرداروں کا پتہ چل گیا ،اطلاعات کے مطابق فاطمہ سہیل نے ایک اسٹوری شئر کی ہے جس میں نازیبا ویڈیو میں فحش حرکات کرتے جوڑے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    تصاویر شئر کرتے ہوے فاطمہ نے لکھا کہ “اب ان کا پیچھا چھوڑ دیا جاے” ان کا مزید کہنا تھا کہ “کوی بھی چیز شئیر کرنے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے، کسی نے بہت اچھا پروپیگینڈا کیا مگر جھوٹ ہمیشہ جھوٹ رہتا ہے اور سچ ہمیشہ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔

    اپناگھرہی اچھا ہے،میرے ساتھ ناروے میں دھوکا ہوگیا

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر نازیبا وائرل ویڈیو کے متعلق بتایا کہ وہ اس ویڈیو کے متعلق کچھ نہیں جانتی اور کہا کہ مجھ سے بدلہ لیا جارہا ہے۔

    فرض شناسی غالب آگئی :پشاور ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    انٹرویو میں ایک پیغام کے طورپرفاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرح کی ہر خواتین کے لیے مثال بنیں گی اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گی، اپنے اور اپنے بچے کے لیے بقاء کی جنگ لڑیں گی۔

  • بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹ نہ بنوانے والے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی

    ریاض: پاکستان کی موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں‌ کی مشکلات کم کرنےکےلیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے، اسی سلسلے میں‌ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جو اپنے بچوں کا پیدائشی سرٹیفیکٹ نہیں بنوا سکے اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں اُن کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں آؤٹ پاس جاری کرنے کا خصوصی انتظام موجود ہے۔

    فرض شناسی غالب آگئی :پشاور ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    سعودی عرب میں‌ پاکستانی بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے عرب میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے بچوں کے لیے جن کے والدین نے شناختی کارڈ یا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بنوائے انہیں محدود پیمانے پر قونصلیٹ کی جانب سے انتظامات فراہم کیے جاتے ہیں۔

    اپناگھرہی اچھا ہے،میرے ساتھ ناروے میں دھوکا ہوگیا

    سعودی حکام کیطرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم بیشتر پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اقامہ زائد المعیاد ہونے کے بعد اپنے بچوں کا برتھ سرٹیفیکٹ نہیں بنوایا اور نہ ہی انہیں اسپتال کی جانب سے کوئی لیٹر جاری کیا گیا۔

    سعودی شاہی مہمان اسلام آباد کی بجائے ڈیرہ غازی خان کیوں پہنچے؟خبرنے کھلبلی مچادی

    پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اس کی فیس پچاس ریال مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آؤٹ پاس وہ سفری دستاویز ہے جس پر بیرون ملک سے صرف اپنے ملک ہی سفر کیا جا سکتا ہے، آوٹ پاس کی سہولت لینے کا والا شخص کسی دوسرے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک جاسکتا ہے کیونکہ اُسے سفارت خانے کی جانب سے ہنگامی بینادوں پر پاسپورٹ کا متبادل آؤٹ پاس کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

  • جنسی درندوں کی سرزمین اور نئی سازش…از…انشال راؤ

    عورت کے بغیر انسانی معاشرے کی تکمیل ممکن نہیں، یہ عورت ہی ہے جو بچوں کی پرورش کرتی ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود اور سعادت و کامرانی کی راہ ہموار کرنے کا زریعہ بنتے ہیں، مودی ہو یا موہن بھاگوت، پنڈت ہو یا سوامی سب ہی عورت کے بطن سے پیدا ہوکر آج اس زمین پر اکڑ کر چل رہے ہیں،

    عورتوں کے حقوق کے لیے پوری دنیا میں آوازیں اٹھتی رہی ہیں اور اس سلسلے میں بیحد ڈویلپمنٹ بھی سامنے آئی ہے لیکن افسوس ہے کہ بھارت دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں عورت کو جنسی تسکین کا زریعہ سمجھا جاتا ہے اور ہندوتوا کے ہاتھوں میں جانے کے بعد بھارت میں ریپ کیسز میں کئی سو گناہ اضافہ ہوا ہے،

    بھارتی اعداد و شمار کے مطابق یومیہ 92 ریپ و گینگ ریپ کے کیسز پولیس میں رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ اس سے کئی گنا بڑی تعداد میں کیسز یا تو بدنامی سے بچنے کے لیے رپورٹ نہیں ہوتے یا پولیس ان کو رپورٹ نہیں کرتی جیسا کہ کچھ دن پہلے ہی کی بات حیدرآباد کے قریب ایک گاوں میں ایک غبارے و ٹافیاں بیچنے والی دلت عورت کا گینگ ریپ کرنے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی رپورٹ درج کروانے اس کا خاوند پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹتا رہا لیکن اس کے دلت ہونے کی وجہ سے کسی نے ایک نہ سنی،

    بڑھتے ہوے ریپ کیسز کی وجہ سے بھارت کو اب ریپستان کا نام دیا جارہا ہے، ریپ کلچر میں اضافے کی وجہ ہندوتوائی سوچ و رہنما ہیں، جیسا کہ اعلانیہ طور پر BJP سے منسلک ہندوتوا خواتین ونگ رہنما سنیتا سنگھ گاد نے کہا کہ ہندو دس اور بیس کی ٹولیاں بناکر مسلم خواتین کا ریپ کریں، اس کے علاوہ ہندوتوا سوچ و فکر کے مطابق دلت طبقے کو اونچی ذات کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے، جب یہ سوچ فکر پروان چڑھیگی تو یقیناً ریپ کیسز میں اضافہ ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں،

    رواں ماہ حیدرآباد سے ایک وٹنری ڈاکٹر خاتون کو اغوا کرکے ریپ کے بعد زندہ جلادیا گیا جس پر پورے بھارت میں خواتین کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا جسکے بعد حکومت و پولیس کو مجبوراً حرکت میں آنا پڑا اور چار ملزمان کو عدالتی کاروائی کیے بغیر ہی پولیس مقابلہ دکھا کر قتل کردیا گیا لیکن اس کیس میں ایک انتہائی بھیانک پہلو دیکھنے میں آیا،

    سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی ممبر پارلیمنٹ نے تقریر کرتے ہوے کہا کہ ریپ کرنے والوں کو Lynch کیا جانا چاہئے اور عوام قانون کو ہاتھ میں لیکر ان کا قتل کرے جبکہ دوسری طرف پولیس کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی چاروں ملزمان کے نام میڈیا تک پہنچ گئے لیکن ہندوتوا میڈیا نے ان چار میں سے ایک مسلمان ملزم کے نام کو لیکر نفرتیں بکھیرنا شروع کردیں جسکے بعد ہندوتوا آرمی کا طوفان سوشل میڈیا پہ اتر آیا اور مسلمانوں کے خلاف مذموم مہم شروع ہوگئی جسکے اثرات بہت منفی آئینگے،

    اس سے پہلے کسی بھی مسلمان پر گائے ذبیحہ یا گائے کے گوشت کا الزام لگا کر قتل کردیا جاتا تھا اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، اور اب ایک بار پھر ہندوتوا آرمی کو ایک بہانہ دیدیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان فرد پر الزام لگا کر اسے قتل کردیں، یہ کوئی انوکھا کیس نہیں ہوا اسی روز ایک 23 سالہ خاتون کو ریپ کیس کی پیشی پر جاتے ہوے ملزمان نے قتل کرکے جلادیا،

    اس کے علاوہ کچھ روز قبل حیدرآباد ہی کے قریب ایک دلت خاتون کو ریپ کے بعد جلادیا گیا اور کچھ عرصہ پہلے ہی BJP رہنما کلدیپ سنگھ سنگار ریپ کرنے کے مرتکب ہوے اور متاثرہ عورت کو عدالت جاتے ہوے کچل دیا گیا لیکن نہ ہندوتوا میڈیا کو تکلیف ہوئی نہ ہی ہندوتوا آرمی کو عورت کی عظمت کا خیال آیا جبکہ وٹنری ڈاکٹر کے کیس میں ایک مسلمان ملزم جس پر ابھی جرم ثابت بھی نہیں ہوا تھا کے نام کو لیکر ہندوتوا میڈیا نفرتوں و اشتعال انگیزی پھیلاتا رہا جبکہ اس میں نامزد دیگر تین ہندو ملزمان کا ذکر تک نہ کیا،

    اب اگر آنے والے دنوں میں کسی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شخص بالخصوص مسلمان یا پھر کسی دلت کو ریپ کا الزام لگا کر قتل کیا گیا تو اسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی، ہندوتوا لیڈرز پر یا ہندوتوائی میڈیا پر؟ جب سے BJP اقتدار میں آئی ہے تو بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہوتی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا انسانی و عالمی حقوق کے برخلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اور ایک مخصوص ایجنڈے پہ عمل پیرا ہے جسکے نتیجے میں پورا خطہ آگ و خون کی لپیٹ میں آجانا ہے، بھارتی میڈیا کے غیرذمیدارانہ کردار کے نتیجے میں پہلے ہی بھارت میں لاکھوں خاندان اجڑ چکے ہیں

    لیکن ہندوتوا میڈیا اسی روش پہ قائم ہے عالمی انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں و طاقتور ممالک کو اب بھارتی رہنماوں و میڈیا کے اس غیرذمیدارانہ کردار پر ٹھوس ایکشن لینا ہوگا ورنہ انسانی روپ میں چھپے یہ بھیڑئیے دنیا کے امن کو تباہ و برباد کردینگے۔
    آرزوئے سحر
    تحریر: انشال راؤ
    عنوان: جنسی درندوں کی سرزمین اور نئی سازش

  • ایمراکی ایسوسی ایٹ پروڈیوسراحسن قاسم پرقاتلانہ حملےکی مذمت،مجرموں کی جلد گرفتاری کامطالبہ

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر احسن قاسم پر قاتلانہ حملہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس غنڈہ گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے قانون شکن بااثر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو سرعام گھوم پھر رہے ہیں اور پولیس خوف کے مارنے ان کے کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے کی بجائے ان کو اطلاع دیکر فرار کروانے کے لیے کام کررہی ہے

    سینئر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف اور ایمرا گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس سے جرائم پیشہ افراد اور کرائے کے قاتلوں کو72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کاالٹی میٹم دے دیا ہے

    ایمراکے صدرمحمد آصف بٹ اورسیکرٹری سیلم شیخ نے کہاہےکہ اگر ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار نہ ہوئے تو ایمرا باڈی پی ایف یو جے ، پی یو جے ، لاہور پریس کلب اور اینکا باڈی کے ہمراہ مال روڈ اور زمان پارک کو بند کرکے ملزمان کی گرفتاری تک اجتجاج جاری رکھی گی

     

    دوسری طرف اطلاعات یہ ہیں‌ کہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا طیب کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں ،،ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرے کردارتک پہنچایا جائے گا کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں،تمام ملزمان کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغنپورہ محمودبوٹی روڈپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نےموٹرسائیکل سوار افراد کوچیکنگ کیلئےروکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اہلکار محسن کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکواپنی موٹرسائیکل جائےوقوع پرچھوڑکر قریبی گلیوں میں فرارہوئے جن کا تعاقب بھی کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل سیالکوٹ نمبر کی ہے جو گزشتہ روز چھینی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم362میں2موٹر سائیکلوں پر4اہلکارسوارتھے جب کہ دیگر3اہلکاروں کے بیانات تھانہ باغبانپورہ میں ریکارڈکئےجارہےہیں، محسن کی میت کومیواسپتال کےسرد خانےمنتقل کردیاگیاا اور جائےوقوع سےمزیدشواہداکھٹےکئےجارہےہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعےسے متعلق سی سی پی اوسے روپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیداہلکارکے خاندان سےہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرض کی ادائیگی کیلئےجان دینےوالےبہادرکوسلام پیش کرتےہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرکےقانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔

  • نیول بیس حملہ دہشت گردی نہیں،امریکی وزیر دفاع نےاورکہانی بتادی

    نیویارک: نیول بیس حملہ دہشت گردی نہیں،امریکی وزیر دفاع نےاورکہانی بتادی ,اطلاعات کے مطابق فلواریڈا میں ہونے والے نیول بیس حملے کے بعد ملک بھر کے فوجی اڈوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ وزیردفاع نے واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کو قبل از وقت قرار دے دیا۔

    فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل فلوریڈا میں واقع نیول بیس کیمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا تھاامریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ مارے گئے شخص کی شناخت سعودی شہری کے نام سے ہوئی جو ائیرفورس کا افسر تھا اور ایوی ایشن کورس کے لیے فلوریڈا پہنچا تھا۔

    لوٹ مارفلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے مکروہ صہیونی ہتھکنڈے جاری

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈاکی نیول بیس پر حملے کے بعد امریکا کے تمام فوجی اڈوں پر ہائی الرٹ کردیا جبکہ امریکی حکام نے اب تک 10 مشتبہ افراد کو بھی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔امریکی حکام کے مطابق حملے کے بعد سے لاپتہ ہونے والے سعودی اہلکار کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 37 فلسطینی زخمی

    امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر کا کہنا تھا کہ نیول بیس پر پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردی نہیں کہا جاسکتا، اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی تعین کیا جاسکے گا۔

    امریکی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عراق کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں‌،عراقی ارکان…

  • اللہ کشمیریوں‌کوآزادی کی نعمت دے ،پاکستان کوتاقیامت سلامت رکھے، شیخ نوری محمدعلی

    لاہور: اللہ کشمیریوں‌کوآزادی کی نعمت دے ،پاکستان کوتاقیامت سلامت رکھے، شیخ نوری محمدعلی کی کشمیراورپاکستان کے لیے دعائیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےروضہ رسول کےکلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شیخ نوری محمدعلی نےپاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام کیلئےخصوصی دعاکی جب کہ کشیرشیوں کی بھارتی تسلط سےآزادی کیلئےبھی دعاکی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب تاریخی،مذہبی رشتوں میں جڑےہیں سعودی عرب ہم سب کیلئےعقیدت کامحورہے۔

    فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

    وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار نے کہا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مددکی ہے وزیراعظم کےدورمیں سعودی عرب سےتعلقات مزیدمستحکم ہوئےہیں۔معزز مہمان کلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے کہا کہ پاکستان آکرہمیشہ دلی خوشی ہوتی ہے، ہم آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں

  • لندن:نوازشریف کے محل کے باہرمظاہروں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‌

    لندن:لندن:نوازشریف کے محل کے باہرمظاہروں سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا جس سے تحریک انصاف برطانیہ نے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔

    عرب دنیا بھی عمران خان کی دیوانی ہوگئی،

    ذرائع کےمطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پارک لین فلیٹس کے باہر مظاہرے کی کال دی اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو شرکت سے روک دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوازشریف ضمانت کی شرائط پرعمل پیرا رہے تو رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

    لاہوراوپن پولوچیمپئن شپ 2019 سامبا بینک نے سخت مقابلےکےبعد جیت لی

    پی ٹی آئی یوکے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شرائط توڑنے یا ضمانت ختم ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل طےکر کے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تو شریف خاندان نے بھی لیگی کارکنان کو پارک لین آنے سے روک دیا۔

    کشمیرکے پانیوں سے بجلی بھارت کے لیے،کشمیری محروم، سولر انورٹرز کا سوچنے لگے

  • کرکٹ بورڈ بحران کاشکار، استعفے ہی استعفے

    لاہور:کرکٹ بورڈ بحران کاشکار، استعفے ہی استعفے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں،

    لاہوراوپن پولوچیمپئن شپ 2019 سامبا بینک نے سخت مقابلےکےبعد جیت لی

    دوسری طرف چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کا اعلان آئندہ سال جنوری تک کردیا جائے گا۔ کمیٹی کا چئیرمین سابق کرکٹر ہوگا، کرکٹ کمیٹی آزاد اور اس کی اپنی اہمیت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایک ہی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ کیا، ایک سال بعد نتائج کا جائزہ لیں گے۔ ایک شخص کو اختیارات دینے والی باتیں کرنے والے لاعلم ہیں۔

    عرب دنیا بھی عمران خان کی دیوانی ہوگئی

    دوسری جانب کرکٹ بورڈ میں تبدیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جی ایم اکیڈمیز علی ضیا کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا معاہدہ مئی میں ختم ہوگا

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

  • عرب دنیا بھی عمران خان کی دیوانی ہوگئی،اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’شاہ حمادآرڈرآف رنیانس‘ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: عرب دنیا بھی عمران خان کی دیوانی ہوگئی، بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق بحرین کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس‘ دینے کا اعلان کردیا۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بحرین کی حکومت نے عمران خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پرجائیں گے جہاں انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سےملاقات کریں گے جبکہ وہ قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک