Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہوراوپن پولوچیمپئن شپ 2019 سامبا بینک نے سخت مقابلےکےبعد جیت لی

    لاہور:پاکستان میں ان دنوں‌ کھیل کی گرما گرم خبریں ہیں ،کہیں‌کرکٹ کی باتیں ہورہی ہیں تو کہیں ہاکی ،لیکن دوسری طرف پولو کے دلچسپ مقابلوں کے خبروں نے شائقین کو اور بھی گرمادیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام  ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء سامبا بینک نے جیت لی، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اے او ایس پو لو ٹیم کو 5-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سید تراب رضوی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سامبا بینک کی طرف سے ہیٹرک سکور کی۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہمدان لاہور اوپن کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، صوبائی وزیر سید صمصام شاہ بخاری، اسحاق خان خاکوانی، علی خان ترین، ہمدان ہاؤسنگ کے سی ای او کمال ناصرخان لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضیٰ، میر شعیب احمد، آغا نجیب، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، سامبا بینک کے عمر لیاقت، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سامبا بینک کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اے او ایس کی ٹیم نے کافی جان ماری مگر ٹیم سامبا بینک جیت گئی۔ سامبا بینک کی طرف سے 16 سالہ سید محمد تراب رضوی نے تین، ایڈورڈ بینر ایو نے دو گول سکور کیے۔ اے او ایس کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے دو جبکہ ہاشم کمال آغا اور حمزہ علی حکیم نے ایک ایک گول سکور کیا

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

  • نيشنل جونئير ہاکی چمپين شپ واپڈا نے جیت لی، پاکستان کسٹمزکوبری طرح شکست

    کراچی :نيشنل جونئير ہاکي چمپين شپ واپڈا نے يک طرفي مقابلے کے بعد جيت لي۔ فائنل ميں کسٹمز کو پانچ صفر سے شکست سے دوچارکیا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والی اس چمپین شپ کے فائنل میچ کودیکھنے کے لیے بڑی تعدادمیں لوگ موجود تھے

    کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

    نيشنل ہاکي سٹيڈيم ميں ہونے والي چمپين شپ کے فائنل ميں اچھا مقابلہ ديکھنے ميں آيا کسٹمز کي ٹيم نے اپنے سے بہتر حريف کا ڈٹ کر مقابلہ کيا ليکن گول کرنے ميں ناکام رہي۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    واپڈا کے ابرار حسين ، ياسر ، حماد انجم، رانا وحيد اور وقاص بٹ نے ايک ايک گول اسکور کيا۔ اس سے قبل تيسري پوزيشن کے ميچ ميں سوئی سدرن گیس کمپنی نے پنجاب اے کو شکست دي مہمان خصوصي صدر پي ايچ ايف برگئيڈئير ريٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے انعامات تقسيم کيے

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

  • ہم پیداکرتے ہیں‌ سپیریئربچے،بھارتی قوم پرستوں کا دعویٰ‌ ،سپیرئیربچوں کےنام پرریپ سینٹرزکا قیام

    نئی دہلی:ہم پیداکرتے ہیں‌ سپیریئربچے ،بھارتي قوم پرستوں کا دعویٰ‌ ،بھارت میں سپیریئربچوں کی پیدائش کے نام پرریپ سینٹرز کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی قوم پرست گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے 450 سپیریئر بے بیز یعنی اعلي ترين بچے پیدا کر نے کي صلاحيت حاصل کرلي ہے ۔ اس گروپ کے مطابق اس سلسلے میں آریووید، خصوصی خوراک اور ستاروں کےعلم سے مدد لی گئی ہے۔دوسری طرف بعض بھارتیوں نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ بھارتی ہندوتواکے حامل چند اوباش لوگوں کا یہ ریپ کرنے کا ایک تکنیکی کھیل ہے جس کے لیے سینٹرز بنارکھے ہیں‌

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

    بھارت کی بائیں بازو کی ہندو جماعت راشٹریہ سوایم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) سے تعلق رکھنے والے گروپ آروگیا بھارتی کی طرف سے ‘پرفیکٹ’ یا کامل بھارتی بچے پیدا کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہم بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس گروپ کے ‘وِگیان سنسکار پراجیکٹ’ کے بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پانچ میڈیکل سینٹر ہیں۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

    گروپ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اب تک 450 ”اپنی مرضی کے مطابق بچے” پیدا کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔گروپ کے مطابق وہ 2020ء تک تمام بھارتی ریاستوں میں ایسے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آروگیا بھارتی نامی اس گروپ کے منصوبے ”گرب وگیان سنسکار” کی کنوینر کرشما مہندس نروانی نے ڈی ڈبلیو کے مُرالی کرشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم نے ایک سائنسی طریقہ کار پرعمل کیا ہے۔ یہ خوراک، آریوویداک اوردیگر عوامل مثلا ستاروں اور سیّاروں کی ایک مخصوص ترتیب پر منحصر ہے جس سے کوئی خاتون اپنی مرضی کے عین مطابق بچہ پيدا کر سکتی ہے۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    نروانی کا مزید کہنا تھا، ہمیں امید ہے کہ ہم آئندہ چند برسوں میں ایسے ایک ہزار بچے پیدا کر لیں گے۔ بھارتی وزیراعظم کی قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی دراصل آر ایس ایس کی ذیلی سیاسی جماعت ہے۔ آروگیا بھارتی کے ڈاکٹروں کے مطابق انہیں آر ایس ایس کی طرف سے اس کام پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی ملي ہے۔ ان ڈاکٹروں کے مطابق ”برتر بچے” پیدا کرنے والے والدین تین ماہ کے ایک تطہیری یا تزکیے کے عمل سے گزرتے ہیں۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    ایسے بچوں کے خواہشمند والدین صرف اُسی وقت ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں جس وقت سیّارے ایک مخصوص ترتیب میں ہوں۔ حمل ٹھہر جانے کے بعد سے بچے کی پیدائش تک پھر وہ ازدواجی تعلقات سے احتراز کرتے ہیں۔ جبکہ اس کے بعد مذکورہ خاتون بچے کی پیدائش تک کھانے پینے کے ایک مخصوص پروگرام پر عمل کرتی ہے۔

    ان مراکز کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تزکیے کے وقت کے دوران دراصل والدین کے نطفے اور بیضے کی تطہیر ہوتی ہے اور وہ ہر قسم کے جینیاتی نقائص سے پاک ہو جاتے ہیں۔ جب حمل ٹھہر جاتا ہے تو ان مراکز کے ڈاکٹروں کی تمام تر توجہ حاملہ خاتون کی خوراک پر مرکوز ہو جاتی ہے۔ تاہم بھارت میں مروجہ میڈیکل سائنس کے تحت پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر اس طرح کے کسی امکان کے بارے میں شکوک رکھتے ہیں

    ملک میں‌ وسیع پیمانے پر تیل کے ذخائر کی دریافت، ہرطرف خوشی کاسماں

    گائنا کالو جسٹ ڈاکٹر نے جرمن میڈیا کو بتایا، یہ آریوویدک کے طریقہ کار پر مشتمل نہیں ہے جبکہ دوسري جانب آر ایس ایس کی کرشما مہندس نروانی کے مطابق، ”ہمیں یہ ثابت کرنے میں تو چند برس لگیں گے کہ اس طرح سے یقینا برتر بچے پیدا ہوتے ہیں ہمارا سب سے بڑا مقصد بھارت کو ایک مضبوط قوم بنانا ہے۔ اس منصوبے کو تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ براہ راست نازی پلے بُک یوجینکس سے لیا گیا ہے جس میں ایک متنازعہ خیال کو بیان کیا گیاہےکہ انسانی نسل کو مخصوص طریقہ تولید سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اور نازیوں نے تو اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

  • کشمیرکے پانیوں سے بجلی بھارت کے لیے،کشمیری محروم، سولر انورٹرز کا سوچنے لگے

    سرینگر: کشمیرکے پانیوں سے بجلی بھارت کے لیے،کشمیری محروم، مجبورا سولرانورٹرزکاسوچنے لگے،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر انورٹر کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق اس کی بڑی وجہ بھارت کشمیرکے پانیوں سے خود توروشن ہے مگرکشمیریوں‌ کو کشمیر کے پانی سے بننے والی بجلی نصیب نہیں‌، دوسری جو وجہ بتائی جارہی ہے اس کے مطابق وادی کشمیر میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے بجلی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچتا ہے ایسے میں دور دراز علاقوں کے لوگ بعض مرتبہ ہفتوں تک بجلی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    دور دراز علاقوں کے علاوہ شہروں اور قصبہ جات میں بھی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے مختلف آلات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس میں زیادہ تر روشنی اور پانی گرم کرنے کے آلات کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے طارق احمد نے بتایا کہ 2010 سے سولر انورٹر کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    طارق احمد نے مزید کہا کہ کئی سال قبل عوام کو راغب کرنے کی غرض سے بھارتی حکومت کی جانب سے سولر انورٹر پر 40 فیصد سبسڈی بھی دی جاتی تھی جسے 2016 میں روک دیا گیا۔ سولر انورٹر کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی کے بغیر بھی لوگ سولر انورٹر اور سولر گیزرز کو گھروں میں نصب کر رہے ہیں،

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

    تاہم انکے مطابق قصبہ جات کے مقابلے میں دور دراز اور مضافاتی علاقوں میں ان کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کا استعمال نجی اور فلاحی اداروں کے علاوہ اب سرکاری دفاتر میں بھی کیا جاتا ہے

  • 11سال بعد بھارتی عدالت کویاد آیا کہ 23مسلمان بے گناہ ہیں‌

    ممبئی :11سال بعد بھارتی عدالت کویاد آیا کہ 23مسلمان بے گناہ ہیں‌،اطلاعات کے مطابق سال 2008 میں دھولیہ شہر میں پوسٹر پھاڑ نے کی وجہ سے برپا ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کامسلمانوں کوذمہ دار قراردئیے جانے کے مقدمہ میں آج پرنسپل جج دھولیہ سیشن کورٹ نے اس معاملے کا سامنا کر رہے تمام 23 مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    ممبئی سے ذرائع کےمطابق سال 2008 میں دھولیہ شہر میں تھیٹر کے پاس لٹکے ہوئے پوسٹر جس پر صابر سیٹھ و دیگر سیاسی لوگوں کی تصاویر تھیں کو چند شر پسندوں نے پھاڑ دیا تھا جس کے بعد فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا تھا۔ مقامی آزاد نگر پولس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کل 38 ملزمین کو گرفتار کیا تھا،جس میں 23مسلم نوجوان تھے،بقیہ ہندو تھے۔مسلم نوجوانوں پر الزامات تھے کہ وہ فساد برپا کرنے میں پیش پیش تھیاور ہندو علاقوں میں غیر قانونی طور پر اکٹھا ہوکر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    سیشن جج منگلا موٹے نے ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا۔ایڈوکیٹ اشفاق شیخ نے مسلم نوجوانوں کی کامیاب پیروی کی۔گلزار اعظمی نے آج کے فیصلہ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اشفاق شیخ اور مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران مشتاق صوفی، مصطفیٰ عرف پپو ملا، محمود ربانی و دیگرکو مبارکباد پیش کی۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    باعزت بری ہونے والے ملزمین میں اشفاق شیخ منصوری، محمد کلیم انصاری مشتاق احمد عبد القادر،شیخ صادق شیخ انور،آصف سید،معین الدین قاضی،شریف شیخ، غیاث خان، محمد ایوب شاہ،رؤف شاہ، حاجی عبدالرزاق، فیروز خان یوسف خان، انیس رزاق، شیخ حسن انصاری، وسیم احمد اور رفیق پنجری شامل ہیں۔

  • سال میں دوبارٹیکس، تاجربھی راضی ایف بی آر بھی راضی، کیا کرے گا قاضی

    سال میں دوبارٹیکس، تاجربھی راضی ایف بی آر بھی راضی، کیا کرے گا قاضی

    اسلام آباد:سال میں دوبارٹیکس،تاجربھی راضی ایف بی بھی راضی، کیاکرے گا قاضی ،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نےملک بھرکےچھوٹےتاجروں کےلیےفِکسڈٹیکس کامسودہ تیارکرلیاہے۔ایف بی آرنےملک بھرکےچھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی کےلیےمسودہ تیارکر لیاہے،جس کےتحت چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گاایف بی آر کے مسودہ کے مطابق فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگااور نہ ہی چھوٹے دکاندار سیودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    ایف بی آر کے مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی مختلف گیٹیگریز کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں گی،مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

    اہف بی آر کے مسودے کےمطابق 150 اسکوائر فٹ والی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فِکسڈ ٹیکس جب کہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

  • واٹس ایپ میں کال ویٹنگ فیچر،ایک تیرسے دوشکار

    اسلام آباد:واٹس ایپ میں کال ویٹنگ فیچر،ایک تیرسے دوشکار،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ میں ایک نئے کمال کے کال ویٹنگ فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے ۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کے ذریعے اب واٹس ایپ پر کال کے دوران دیگر کال آنے پر صارف کو کال ویٹنگ نوٹیفکیشن ملنے لگے گا واٹس ایپ پر اب تک کال کے دوران آنے والی دوسری کال کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملتا تھا والي نئے کال ویٹنگ فیچر کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کیلئے یوزر کو گوگل پلے سٹور پر جاکر واٹس ایپ کو لیٹیسٹ ورژن 2.19.357 ميں ايڈٹ کرنا ہوگا۔

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    یادرہےکہ واٹس ایپ مسلسل کئی دنوں اپنے پرانے فیچرزتبدیل کرکے نئے شامل کررہا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ بھی واٹس ایپ بن گیا ہے

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

  • ایسی اولاد کا کیا فائدہ جو مشکل میں‌ کام نہ آئے،مریم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑجائیں گی ، جہانگیرترین

    لاہور:ایسی اولاد کا کیا فائدہ جو مشکل میں‌ کام نہ آئے،مریم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جاناچاہتی ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم کے بیٹےپاس ہیں‌لیکن وہ اگراپنے باپ کا خیال نہ‌کریں‌توپھر ایسے بچوں‌ کا کیا فائدہ ،نوازشریف شاید اسی لیے مریم کو اپنے پاس بلاناچاہتے ہیں‌،

    مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ بڑی حیرانگی کی بات ہے کہ نوازشریف کو بیٹے پوچھتے تک نہیں‌ اس لیے اب لندن سے یہ آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں‌ کہ مریم نواز کوآنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے باپ کی دیکھ بھال کرسکے،

    ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    جہانگیرترین نےکہا کہ یہ بھی سننے میں آرہا ہےکہ اب مریم کوکسی بہانے سے پاکستان سے نکالنا چاہتے ہیں‌ اس لیے یہی کہہ سکتے ہیں کہ مریم نواز کے مائنس ہونےکاوقت آگیاہے۔انہوں نے کہا کہ مائنس عمران خان کوئی سوچ نہیں سکتا اور نہ ایساممکن ہے کیونکہ پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہی ہے۔

    دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پچھلے 10سال کرپشن ہوئی اور اب ہم معیشت کو سنبھالا دےرہےہیں، معیشت کابیڑہ غرق کرنیوالےپی پی اورمسلم لیگ ن ہیں پچھلے 10سال انہوں نےجو بویاہے وہ کاٹناہمیں پڑرہاہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے اس لیے وقت آئے گا تو اپوزیشن سےمل بیٹھ کرقانون منظور کرائیں گے۔

  • مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

    پشاور:مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا،اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمن اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید تنہائی سے بچنے کےلیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اب پیچھے ہٹنا حرام ہے۔

    پشاور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی احتساب سے بھاگ رہی ہے جب کہ پشاورکھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے عوام کاپیسہ ضائع کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو بی آر ٹی بنادیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک ارب درخت کہاں لگائےگئے قوم حساب مانگے گی، ایک کروڑنوکریوں کے بجائے بیروزگاری آسمان کوچھوگئی، لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور نوجوان مستقبل کےلئے فکر مند ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایاگیاتھا اور جب آپ کی حکومت احتساب کی زدمیں آئی توآئین میں ترمیم کردی۔

  • مدثر نذر کا مدت ملازمت میں مزید توسیع پر اہم فیصلہ

    مدثر نذر کا مدت ملازمت میں مزید توسیع پر اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی : مدثر نذر نے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے .سابق کرکٹر کا کنٹریکٹ 31 مئی 2020 کو ختم ہوجائے گا.مدثر نذر نے یکم جون 2016 کو ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا

    مدثر نذر کے کنٹریکٹ کی مدت ابتدائی طور پر تین سال مقرر تھی رواں سال مدثر نذر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی تھی

    مدثر نذر نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کام کرنا اطمینان بخش لمحہ رہا،پہلے ہی تین سال تک کام کرنے کا سوچ کر آیا تھا، دوستوں کے مشورے پر مزید ایک سال کی توسیع لی تھی،اب اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، واپس برطانیہ جارہا ہوں،

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم مدثر نذر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،
    بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز، مدثر نذر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پی سی بی کی طرف سے میں مدثر نذر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،