Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    صوبائی وزیر صحت کا اچانک عارف والا کا دورہ ، کیا دیے احکامات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال عارف والاپہنج گئیں۔
    انہوں نے مختلف وارڈزکادورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایمرجنسی، آپریشن تھیٹراورمختلف وارڈزمیں مریضوں کی عیادت کی اورڈاکٹرزکے رویے بارے دریافت کیا۔مریضوں نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کی خاطراورطبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے اچانک دوروں کاسلسلہ جاری رہے گا۔تمام ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائیگا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کوسہولت نہ دینے والے ایم ایس صاحبان کوفوراہٹادیاجائیگا۔دونوں سیکرٹریزبھی مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکرکے مریضوں کیلئے آسانی پیداکی جائے گی۔

  • فردوس عاشق اعوان نےپھر ن لیگ کو کھری کھری سنادیں

    فردوس عاشق اعوان نےپھر ن لیگ کو کھری کھری سنادیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ پوری کی پوری مسلم لیگ نون مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حزبِ اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمزید کہا کہ پوری کی پوری نون لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں،لٹیروں کونہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے، ان کےشورسے لگتاہےعمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے، 1200 ارب کا گردشی قرض،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا، جس کی کرپشن پکڑی جائے اس کازیادہ شورسنائی دیتاہے، نامورکرپشن زدہ چہرے نڈھال نظرآتےہیں، حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، نوجوانوں کوقرضے دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے، نوجوان نسل کوبااختیاربنانا چاہتے ہیں،

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

  • شمالی کوریا پھر امریکا کے سامنے بپھر گیا

    شمالی کوریا پھر امریکا کے سامنے بپھر گیا

    شمالی کوریا پھر امریکا کے سامنے بپھر گیا

    باغی ٹی وی شمالی کوریا اور امریکا کے درمیا ن حالیہ مہینوں کے دوران تنائو میں کمی آئی تھی مگر تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مزید بات چیت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سانگ نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق امریکا سے مزید کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ طویل مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔

    گذشتہ دو سال سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان پیانگ یانگ کے متنازع ایٹمی پروگرام پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ امریکا کی طرف سے شمالی کوریا کے معاملے میں مزید لچک نہ دکھانے کی دھمکی کے بعد شمالی کوریا نے اپنے جوہری تنازع کو مذاکرات کی میز سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کی کوششوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    کِم سانگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے مستقل اور ٹھوس بات چیت کی کوشش اس کے اندرونی سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور وقت بچانے کی ایک چال ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ہمیں ابھی امریکا کے ساتھ طویل بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا جوہری تخفیف اسلحہ کو مذاکرات کی میز سے پہلے ہی خارج کر چکا ہے۔

    شمالی کوریا کی طرف سے امریکا پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق دی گئی مہلت ختم ہونے سے قبل دونوں ملکوں میں کیشدگی تشویش کا باعث ہے۔ امریکا نے پیانگ یانگ کو یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیار تلف کرنے پر زور دیا جب کہ دوسری طرف پیانگ یانگ واشنگٹن سے پہلے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔شمالی کوریا کے رہ نما کم جونگ ان نے متنبہ کیا ہے کہ وہ جوہری سرگرمیاں پھر سے شروع کرسکتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ پیانگ یانگ 2017ء سے معطل جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربات دوبارہ شروع کرسکتا ہے

  • لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب

    لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا.

    باغی ٹی وی رپورٹ :لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ”سندھ ثقافتی دن“ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کے نامور آرٹسٹوں صنم ماروی، ریشماں پروین، شوکت علی شیخ،استاد برکت علی و دیگر کی زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت پاکستان بھر کے تمام علاقے اعلی ثقافتی تاریخ کے مالک ہیں، الحمرا کا اس کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا میں سندھ کی ثقافت کا دن منانا اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے لوگ ایک ہی محبت کی لڑی میں پرؤے ہوئے ہیں،ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں،الحمرا آپسی امن و سلامتی اور صوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے حد مثبت اثرات کا حامل ہے اس سے لاہور کی عوام کو اپنے نہایت خوبصورت صوبے سندھ کی ادب وثقافت،وہاں کی اقدار،لوگوں کے رہن سہن کے انداز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے، الحمرا ملک بھر کے علاقے کی خوبصورت ثقافتی رنگ پیش کرتا رہتا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔یہ تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن لاہور کی مشترکہ پیش کش تھی۔ سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انور چانڈیو نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم الحمرا انتظامیہ کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔پروگرام میں بچوں نے سندھی ثقافتی لباس زیب تن کر کے مختلف ٹیبلوز پر پرفارم کیا جیسے خوب سراہا گیا۔

  • لندن  میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    لندن میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    لندن میں کن لوگوں کا تھنک ٹینک بیٹھا ہے، میاں اسلم اقبال نے کسے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی   صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفروروں اور لٹیروں کا تھنک ٹینک لندن میں بیٹھ کر ایک بار پھر ملک کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے-یہ عناصر یادرکھیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے اب ایسا نہیں ہوسکتا- اس لئے یہ لوگ قومی وسائل کی دوبارہ لوٹ مار کا خیال دل سے نکال دیں – عدالتوں سے بیماری کے نام پر ریلیف لے کر لندن جانے والے بیماری پر سیاست نہ کریں – عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے شرمندہ نہیں کریں گے- عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج صوبائی حلقہ 151میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے سمن آباد چوک میں مین سمن آباد روڈ اور لیاقت چوک میں مین سبزہ زار روڈ کے تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے افتتاح کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا-صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے اپنے دور میں کچھ نہ کیا اور سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے- پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کررہی ہے-

    صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے ہمیں عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے کیونکہ عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مفرور لندن میں بیٹھ کر اس ملک اور عوام کے لئے کیا سوچ رہے ہیں – جب کرپٹ حکمرانوں سے قومی وسائل کی لوٹ مار کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ٹھیک نہیں ہے -عوام حکومت اور ادارے ان لٹیروں سے حساب مانگتے ہیں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں – کرپشن کے آئن سٹائن شہباز شریف کے خاندان نے منی لانڈرنگ کے لئے 32کمپنیاں بنائیں اور ایک کمپنی کی 40سے50ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے- پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں 20کلوآٹے کا تھیلہ 808روپے میں، چینی 70روپے فی کلو اور گھی 140سے180روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی، دونوں جماعتوں کی جانب سے بہترین نام سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی جلد فیصلہ کرلے گی-صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 40سال تک اس ملک کے ساتھ جو کیا ہے ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا- وزیراعظم عمران خان نے بیمار معیشت کی تشخیص کرکے اس کا علاج کیا ہے اور ملک مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکل آیا ہے-

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

  • مریم نواز کو کیوں لندن جانا چاہیے، مریم اورنگ زیب کا انوکھا استدلال

    مریم نواز کو کیوں لندن جانا چاہیے، مریم اورنگ زیب کا انوکھا استدلال

    مریم نواز کو کیوں لندن جانا چاہیے، مریم اورنگ زیب کا انوکھا استدلال

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ‎مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت دی ہے تو پھر وہ اپنے والد کی تیمارداری کرنے کیوں نہ جائیں؟

    مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست پر حکومتی تنقید کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور 2 درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی اور روزگار نہیں، عمران خان کو دن رات صرف نوازشریف ، شہباز، مریم ، حمزہ اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے، ‎‎سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِمرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، ان پر آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا اور آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ 3 مہینے نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، انہیں گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا، ‎مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تو پھر وہ والد کی تیمار داری کے لیے لندن کیوں نہ جائیں۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے،

    واضح‌رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،مریم نواز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنا یا کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا،عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے.20 اگست 2018کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکی ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت لاہورہائیکورٹ کا 31 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردے،

  • ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

    ماسکو:ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،شمالی کوریا کاسخت جواب ،اطلاعات کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کی ہے،

    کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

    ذرائع کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان لفظی جنگ اس وقت پھرچھڑگئی جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکمیونسٹ ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔اسی بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کو ایک مرتبہ پھر ’راکٹ مین‘ قرار دیا تھا۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

    چو سون ہوئی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کے تازہ بیان سے شمالی کوریائی عوام میں امریکہ اور اس کی عوام کے خلاف نفرت کی لہر میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ دو برس قبل بھی امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہو چکا ہے

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

  • دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

    نئی دہلی:دہلی میں لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی،57 افراد ہلاک ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع ایک فیکٹری میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے کم از کم 57افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

    دہلی سے حکام کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر فیکٹری ملازمین اور مزدور شامل ہیں جو آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں سو رہے تھے۔جبکہ حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ امدادی اہلکاروں نے متاثرہ عمارت سے 50 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد جائے واقعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 5 بج کر 22 منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے فوری بعد 15 گاڑیوں کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

    ‘پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ کے مطابق ڈپٹی فائر چیف افسر سنیل چوہدری نے بتایا ہے کہ آگ 600 مربع فٹ پلاٹ پر واقع عمارت میں لگی جہاں واقع فیکٹری میں ہر وقت مزدور موجود رہتے ہیں۔فیکٹری میں اسکول بیگز، بوتلیں اور پلاسٹک کا سامان بنایا جاتا تھا۔ واقعے کے وقت بیشتر مزدور سو رہے تھے۔ متاثرہ مزروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ریاست بہار سے بتایا جاتا ہے۔

    کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد جائے حادثہ پر لوگوں کی بھیڑ اکھٹی ہوگئی جن میں مرنے والوں کے اہلِ خانہ بھی شامل تھے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک اسپتال میں 34 جب کہ ایک اور سپتال میں 15 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

  • امریکی فوجی اڈے حملے پر سعودی عرب نے کیا کہا

    امریکی فوجی اڈے حملے پر سعودی عرب نے دیا اپنا ردعمل

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک فوجی اڈے پر سعودی فوجی کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلوریڈا واقعہ سعودی عرب کے عوام کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔

    ڈاکٹر آل الشیخ نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی قوم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والےامریکی فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت اور سعودی قوم کی توہین ہے۔ اسلام اس نوعیت کے جرائم کسی کسی صورت میں اجازت نہیں دیتا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک فوجی اڈے پر زیرتربیت ایک سعودی اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات میں امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق بل پیش کر دیا گیا جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی امریکی ایوان کے نمائندگان بھارت سے مقبوضہ کشمیرسے لگائی جانے والی پابندیاں ہٹانے کامطالبہ کرچکے ہیں‌،

    مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق ڈیمو کریٹک پارٹی کی پرمیلاجے پال اورریپبلکن پارٹی کے سٹیو واٹکنز کی طرف سے پیش کئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی بندش ختم کی جائے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

    امریکی ایوان نمائندگان کے اس بل میں شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی مبصرین اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی فراہم کرے۔

    ملک میں‌ وسیع پیمانے پر تیل کے ذخائر کی دریافت، ہرطرف خوشی کاسماں

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین، امریکہ سمیت کئی ممالک بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں ختم کرنے کا کہہ چکے ہیں تاہم بھارت ہٹ دھرمی قائم رکھے ہوئے ہے۔