Baaghi TV

Author: +9251

  • گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

    گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

    سری نگر:گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا ،اطلاعات کے مطابق۔ریاست کی گرمائی راجدھانی شہر سری نگرمیں سردترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی6.8ڈگری سیلشیس تک گرگیا جبکہ

    سری نگرسمیت پوری وادی میں رات کے وقت پارہ اسقدرنیچے آگیاکہ گھروں کے اندراورباہرلگے نل جم گئے اورجھیل ڈل سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں واقع قدرتی آبگاہوں کے کنارے منجمدہوگئے ۔محکمہ پی ایچ ای نے شدیدسردی کے باعث پانی کی فراہمی میں رکائوٹ پیداہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ واٹرسپلائی اسکیموں سے پینے کے پانی کی سپلائی کوبرقراررکھنے کیلئے متعلقہ عملہ کومتحرک رکھاگیاہے۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے دفترمیں تعینات ماہرین نے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ اگلے5روزتک رواں خشک موسمی صورتحال میں کسی تبدیلی کاامکان نہیں ہے ۔ اتواراورسوموارکی درمیانی رات شہر سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں اسقدرسخت سردی تھی کہ لوگوں کوگرم بستروں میں بھی ٹھنڈکااحساس ہوا۔سری نگراوردیگرکچھ علاقوں کے لوگوں نے بتایاکہ رات کے لگ بھگ2بجے سے سردی کی شدت اسقدربڑھ گئی کہ سخت ٹھنڈسے اُنکی نیندکافورہوگئی اورانہوں نے بستروں کوگرم کرناشروع کردیا۔

  • ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)پکا ڈیرہ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی واردات ، ڈی پی اوعمارہ اطہر کا نوٹس ،تفصیلات کے مطابق مورخہ 06.12.19کوپکا ڈیرہ علاقہ تھانہ کینٹ میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولٹری ٹریڈرز میں سوئے ہوئے افراد کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان ولد شیر محمد پر فائر کرکے زخمی کیا اور 9لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی ۔زخمی کو فوری علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ سرگودہا میں مقدمہ نمبر551مورخہ 06.12.19جرم394ت پ درج کرلیا گیا ہے ۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئی ہیں۔

  • سرگودھا چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاۓ۔

    سرگودھا چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاۓ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاٸے۔ جس گاٶں کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں دی۔ تبدیلی سرکار اس گاٶں کی تعمیر و ترقی میں مصروف ھے۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کے بہت مشکور ھیں کہ وہ ھمارے گاٶں کی تعمیر و ترقی میں اھم کردار ادا کر رھے ھیں۔ حالانکہ اس گاٶں سے مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ اسکے باوجود بھی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے اس گاٶں کی طرف توجہ دی۔ اور لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھم غربت کی وجہ سے اپنی بچیاں دوسرے علاقوں میں پڑھنے کیلٸے نہیں بھیج سکتے تھے۔ اس لیٸے ھم نے ایم پی فیصل فاروق چیمہ سے گزارش کی کہ ھمارا بچیوں والا گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کو مڈل کا درجہ دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ ھمارا سکول سرگودھا سے فزیبل ھو چکا ھے۔ اور ایم پی فیصل فاروق چیمہ نے یقین دھانی کرواٸی ھے کہ انشاأللہ چک 54 شمالی بچیوں کا سکول بہت جلد مڈل تک ھو جاٸے گا۔ لوگوں نے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے وہ کر دکھایا جسکی امید بھی نہ تھی۔ اور ھمیں امید ھے کہ ھمارے اس گاٶں کو دشمنی اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنیاں لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • 10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی

    10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی

    لاہور:10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی ،اطلاعات کےمطابق اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل، 10 دسمبرکو ٹرین کو پہلی باربجلی سے پورے روٹ پرآزمائشی طور پرچلایا جائے گا۔اس منصوبے کےآغازسے لیکراختتام تک جو براحال لاہوریوں کا ہوا ہے کسی اور کا نہیں ہوا،گردوغبارنے جینا محال کررکھا تھا

    دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دیدی، ٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں چینی کمپنی سی آر نورینکو، چینی قونصل جنرل، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

    حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

    وزیراعلیٰ ڈیرہ گجراں اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے، اورنج ٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹان میں ہوگی، جہاں عثمان بزدارتقریب سے خطاب کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

  • دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم ،18دسمبرکوبلاول بھٹوکے ساتھ کیا ہوگا،اہم خبرآگئی

    دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم ،18دسمبرکوبلاول بھٹوکے ساتھ کیا ہوگا،اہم خبرآگئی

    لاہور:دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم ،18دسمبرکوبلاول بھٹوکے ساتھ کیا ہوگا،اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹولاہورسے ہوتے ہوئے 18دسمبرکورائےونڈ پہنچیں گے،بلاول کے ساتھ پنجاب کی پیپلزپارٹی کی قیادت بھی ہوگی اوراپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی ،بلاول بھٹوکابھرپوراستقبال ہوگا

    لاہور سے پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن 18 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو کارکنوں سے خطاب کریں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پنجاب میں سیاسی پنڈال سجائیں گے، پی پی کے مرکزی رہنماﺅں نے کارکنوں کو کنونشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، کنونشن رائے ونڈ ریلوے گراﺅنڈ میں ہوگا۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے انتظامی امور کے لئے بلاول بھٹو نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قائم علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، چودھری یاسین، مہدی شاہ، صابر بلوچ اور نجم الدین کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

  • ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ جانیے اس خبر میں

    ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ جانیے اس خبر میں

    کھاریاں(نمائندہ خصوصی)ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ
    یتیم لڑکا چار بندوں کے ہاتھوں دفن ہوا. کھاریاں میں یتیم نوجوان کی اچانک وفات ہو گئی حالات کی تنگی تھی یا کوئی اور وجہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا تاہم صرف چار افراد نے اس نوجوان کا جنازہ پڑھایا اور تدفین کی جنازے میں عزیز و اقارب میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی بھی رشتہ دار یہاں نہیں تھا اس لیے محلے کے کچھ دوستوں نے مل کر اس کی تدفین کی تاہم اس دور کے اندر چار افراد کا جنازے میں شرکت کرنا حیرت ناک بات ہے

  • سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب میں چوکیداری نظام فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
    سرگودہا سمیت صوبے بھر میں امن امان اور کرائم کے بڑھتے تناسب کے پیش نظر امن کمیٹیاں اورچوکیداری نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔پولیس افسران کو پروٹوکول ختم کرنے اور فیلڈمیں نکلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
    شہری علاقوں میں ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگانے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چوکی داری نظام کو نافظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    محکمہ پولیس کہ مطابق نئے آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،
    اس میں منتخب نمائندوں ارکان اسمبلی اور سابق چیئرمینوں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔محکمہ پولیس کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس میں پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے اور پولیس افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    احکامات پر عملدرآمد کی آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی

  • سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)شاہ نکڈر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں خوف و ہراس لوگ گھروں میں محصور
    تفصیل کے مطابق اج صبح دن دیہاڑے چک 157 شمالی کارہایشی محمد رمضان ولد محمد صادق جو کہ بسکٹ وغیرہ کی سیل مینی کا کام کرتا ہے جب چک 160 شمالی کے قریب پہنچا تو نامعلوم 2 موٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے آکر اسلحہ کے زور پر اس کو روکنے کی کوشش کی تو سیل مین نے شور مچا دیا اور موٹرسائیکل بھگایا تو ڈکیتوں نے پیچھے سے فائرنگ کھول دی فائر موٹرسائیکل کے ٹائر میں لگنے سے ٹائر برسٹ ہوگیافائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کے جمع ہونے پر ڈکیت بھاگ گئے دوسری واردات میں نامعلوم چور محلہ پٹھان کوٹ کے رہائشی یسین کی کریانہ سٹورکی دکان کاتالہ توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے آئے روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبک مقامی پولیس مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے علاقہ کی عوام نے ڈی پی او سرگودھا آرپی اوسرگودھا اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا گریجوایشن ہوتے ہی بند کردیا گیا۔۔۔ اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر۔۔

    جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا گریجوایشن ہوتے ہی بند کردیا گیا۔۔۔ اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر۔۔

    جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا۔۔
    گریجوایشن ہوتے ہی بند کردیا گیا۔۔۔
    اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر۔۔۔!
    یہ جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہوکائیدو پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن ہےگزشتہ تین برس سے اس سٹیشن پر روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی تھی۔

    جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور اس روٹ پر مسافر نہ ہونے کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔۔

    لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک مسافر ہے

    جو روزانہ اس ریل گاڑی پر سفر کرتا ہے –

    اس ویران اسٹیشن پر رکنے والی یہ ریل گاڑی ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ تھی۔۔

    اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا تھا

    اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتیں۔

    جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا۔۔

    اگر بعض اوقات اس لڑکی کا سکول دیر سے بند ہوتا تو گاڑی کا شیڈول بھی اس حساب سے چینج کیا جاتا ۔

    یہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے کافی مہنگا ضرور تھا

  • منڈی بہاوالدین  ہیڈ قادر آباد کے قریب جیپ اور ٹرک میں تصادم،، سڑک کنارے کھڑی جیپ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی،

    منڈی بہاوالدین ہیڈ قادر آباد کے قریب جیپ اور ٹرک میں تصادم،، سڑک کنارے کھڑی جیپ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی،

    منڈی بہاوالدین
    ہیڈ قادر آباد کے قریب جیپ اور ٹرک میں تصادم،،
    سڑک کنارے کھڑی جیپ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی،


    جیپ میں موجود 3 افراد زخمی، ایک زخمی کی حالت تشویشناک زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا،. ریسکیو ذرائع
    جیپ میں موجود زخمی افراد کا تعلق "” پھالیہ "” کہ نواحی گاؤں ” اگرویہ” سے ہے، ریسکیو ذرائع
    زخمیوں میں 2 مرد اور ایک لڑکی شامل،. لڑکی کی حالت تشویشناک، ریسکیو ذرائع
    ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ۔