فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل سبزی منڈی سدھارکا دورہ کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ کسان پلیٹ فارم پر پھلوں وسبزیوں کے علیحدہ سے نرخنامے آویزاں جبکہ اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور عوام خریداروں کے لئے معلوماتی ڈیسک فورا قائم کریں جہاں اشیاء کے ریٹس کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جائے۔انہوں نے مارکیٹ کے تمام گیٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کی تاکید کرتے مارکیٹ کمیٹی کے دیگر دفاتر کو رنگ روغن کرانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ نیلامی کے عمل کے بعدفی کلوگرام کے اوسط ریٹ میں 5فیصد منافع کے ساتھ منڈی کے اندرچھابڑی فروشوں کو تھوک لسٹ جبکہ 10سے 15فیصد منافع کے ساتھ عام مارکیٹ کے لئے نرخنامے کی فہرست جاری کی جائے گی۔سبزی منڈی میں ریسٹ لسٹ پر عملدرآمد کے لئے صبح 6سے دوپہر 12بجے تک دوپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں
Author: +9251
-

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی !24-سال تک جہازوں کی صفائی کرنے والا،مقصدپاگیا،منزل پرپہنچ گیا
ابوجا:محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی !24-سال تک جہازوں کی صفائی کرنے والا،مقصدپاگیا،منزل پرپہنچ گیا ،یہ پہلا موقع یا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ دنیا میں ایسے افراد کی تعداد کچھ کم نہیں جو محنت کرکے منزل پرپہنچ جاتے ہیں جیسے نائیجیریا میں طیاروں کی صفائی کرنے والے شخص نے کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا اور آج وہ پائلٹ بن گیا۔
قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد ابوبکر کو چوبیس سال قبل نائیجیریا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ میں کلینر کے طور پر بھرتی کیا گیا جس کے بعد اُس نے انتھک محنت اور جافشانی سے کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ابوبکر نے کام کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور پائلٹ بننے کے لیے کالج میں داخلہ لیا، ہر سال امتیازی نمبروں سے کامیابی سمیٹنے کے بعد نائیجیرین شہری نے جہاز اڑانے کا امتحان دیا اور اس میں بھی وہ سرخرو رہا۔
ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی
نائیجیرین حکام کہتے ہیں کہ امتحان پاس کرنے کے بعد ابوبکر نائیجیریا کا پہلا پائلٹ بن گیا جو پہلے صفائی کرتا تھا۔ سول ایوی ایشن نے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ابوبکر کے پائلٹ بنے پر بیجز لگائے گئے۔ابوبکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے چوبیس سال کا یہ سفر بہت محنت اور مشقت سے طے کیا، کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا کیونکہ بچپن سے ہی شوق تھا کہ بڑا ہوکر پائلٹ بنے۔
پاکستانی خواتین میں خون کی کمی کس حد تک؟رپورٹ نے پریشان کردیا
نائیجیرین حکام کے مطابق ابو بکر کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں نے اُس کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا
-

انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ،پی سی بی کا اعلان،کون بنا کپتان؟تفصیلات آگئیں
لاہور:انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ،پی سی بی کا اعلان،کون بنا کپتان؟تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
Pakistan squad for ICC U19 Cricket World Cup 2020 namedhttps://t.co/LACNkZTw7j pic.twitter.com/xkvx1CFDyf
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 6, 2019
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حیدر علی نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قومی انڈر 19 ٹیم میں روحیل نذیر، حیدر علی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عبدالوحید، عامر علی، عامر خان، عرش علی خان، فہد منیر، محمد حارث، محمد حریرا، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا،ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی سلیم جعفر نے کہا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے منتخب کیا ہے وہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔
قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے
-

اچھی زبان تھوڑا سا وقت…از.ساجدہ بٹ
آج کل ہم اپنی زندگیوں میں کس قدر کھو گئے ہیں کہ کسی دوسرے انسان کا ہمیں خیال ہی نہیں بس خود کے لیے جیتے ہیں۔
اسی لیے تو معاشرہ آج کل افرا تفری کا شکار ہے ہم بھول بیٹھے ہیں کہ مرنا بھی ہے اور جو مال و دولت اکٹھی کر رہے ہیں یہ سب دُنیا میں رہ جائے گی۔ہمیں تو فخر ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہماری اسلامی تعلیمات کس قدر اعلیٰ ہیں
آئیے ذرا آج بات کرتے ہیں حسن معاشرت پر۔۔۔۔۔۔۔معاشرت ،باہم مل جل کر رہنے کو کہتے ہیں اور حسن معاشرت کا معنی ہے زندگی گزارتے ہوئے ایک دوسرے ساتھ نہایت عمدہ سلوک روا رکھنا۔
ایک دوسرے کے ساتھ مل کے زندگی گزارتے ہوئے اعلٰی اخلاق کا مظاہرہ کرنا۔
ایثار،خدمت،خیر خواہی،نیکی کے کاموں میں تعاون،ایک دوسرے کے لیے حُسنِ ظن رکھنا اور اس طرح کی دیگر اعلیٰ اقدار پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنا۔
اسلام نے حُسنِ معاشرت کے قیام کے لیے احسان کی روش اختیار کرنے کو بنیاد بنایا ہے
احسان یہ کہ دوسرے کی ضروریات کا خود احساس کریں اس کی ضرورت کو خود محسوس کریں اور یہ سوچے بغیر کہ اس کی مدد کرنا ہماری زمداری تھی یا نہیں ۔۔۔۔۔
ہم ہم اس کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
٫٫تم لوگوں کی دیکھا دیکھی کام کرنے والے نا بن جاؤ تم لوگوں نے اچھا سلوک کیا تو ہم بھی اچھا کریں گے اور اگر انہوں نے زیادتی کی تو ہم بھی زیادتی کریں گے بلکہ تم زیادتی نہ کرو
حُسنِ معاشرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ
معاشرتی زندگی میں الزام تراشی سے بچا جائے۔
الزام تراشي ایسی چیز ہے جو معاشرتی اور ذہنی سکون کا خاتمے کا سبب بنتی ہے
ہمارا عام رویہ ہے کہ ہم الزام لگانے میں بڑے بے باک ہو جاتے ہیں اور ہمارے ذہن سے یہ بات بالکل نکل جاتی ہے کہ اس سے کسی کی عزت پر کتنا منفی اثر پڑے گا۔
پھر یہ اِلزام تراشی اگر جنسی زندگی سے متعلق ہو تو معاملہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔اس سلسلے میں اسلام نے ہمیں بے اعتدالی سے بچانے کے لئے قذف کی سزا مقرر کی ہے۔
اس کی حکمت یہ ہے کہ اسلام نہیں چاہتا کہ جنسی زندگی اور بے حیائی کی گُفتگو لوگوں کی محفلوں کا موضوع ہو۔اسی طرح حسن معاشرت کے حوالے سے اسلام نے بہت سی ہدایات دی ہیں
جیسے ایک دوسرے کے ہاں کھانے پینے سے باہم محبت پیدا ہوتی ہے*اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآنِ مجید میں ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔
لیس علیکم جناح ان تاکلوا جمعیا او اشتا نا
ترجمہ:
تم مل کر کھاؤ یا اکیلے اکیلے کھاؤ اس میں تم تم پر کوئی گناہ نہیں،،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
مل کر کھاؤ تنہا نہ کھاؤ برکت مل کر کھانے میں ہے
لیکن آج کل ہم کُچھ زیادہ ماڈرن ہو گئے صبح ناشتے کے لئے گھر کے افراد ہی اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہو گئے ہیں کہ جدید دور میں باپ الگ ناشتہ کرتا ہے۔
بچے الگ کرتے ہیں ایسا کیوں ہے؟؟؟؟؟؟؟
پھر عزیز و اقارب کی دعوت میں بھی ہم تکلف کا شکار ہیں۔
یا پھر ہم اپنے برابر کے لوگوں کی دعوت کرتے ہیں وہ بھی اپنے سٹیٹس اونچا کرنے کے لیے۔۔
افسوس کہ ہم ہر کام ہی محض اپنے لیے کرتے ہیں ۔
اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہم کُچھ نہیں کرتے۔پھر اسی طرح ہم بزرگوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں؟؟؟
اپنے گھر کے بزرگوں کو کتنا وقت دیتے ہیں دیگر ہمارے سامنے کتنے عمر رسیدہ بزرگ ہمارے محلے گلی بازار،ہمسائیوں میں ملتے ہیں اُن سے ہمارا رویہ کیسا ہے؟؟؟؟؟
یقینا۔۔۔۔۔۔۔
بُرا رویہ
وہ اس طرح کے ہم اُنھیں وقت نہیں دیتے اُن سے مل بیٹھ کے بات نہیں کرتے انکی سنتے نہیں۔
بس اپنی سناتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ چار جماعتیں پڑھ کر ہم بڑے سمجھدار اور پتہ نہیں سکولر بن گئے ہمیں کیا ضرورت ان کی نصیحتوں کی۔۔۔۔۔۔
ایسا بلکل نہیں یقین مانیے جو سکون اطمینان بزرگوں کے سائے میں ہے وہ کہیں نہیں
نا کسی سینما میں نا کسی فلم اور ڈراما میں اور نا ہی دوستوں کی فضول محافل میں بیٹھنے سے ہے۔یہ تحریر لکھتے ہوئے مجھے اپنے یونیورسٹی کے ایک بہت قابل ٹیچر سر مختار صاحب ہیں اُن کی بات یاد آگئی۔
وہ ہمیں کچھ بھی پڑھاتے تو ساتھ کہا کرتے تھے۔بیٹا میں مثال دیتا ہوں مثال سے بات سمجھ آتی ہے،،،
وہ مثال دیا کرتے تھے اور ہمیں واقعی ہی سمجھ آ جاتی تھی۔
میں بھی یہاں مختصر سا ایک واقع بیان کرنے کی کوشش کرتی ہوں شاید قارئین کو میری بات بھی سمجھ آجائے
میں اپنی آپ بیتی کہانی سناتی ہوں۔
مجھے دراصل بزرگوں سے کہانیاں سننے کا شوق ہے تاریخی واقعات جو ان سے پیش آئے ہوں وہ دلچسپی سے سنتی ہوں۔
اپنی امی ابو سے کہانیاں سننے کی عادت ابھی بھی ہے۔
ایک دن ایسا ہوا کہ میں ہمسائیوں کے گھر گئی ویسے ہی فارغ تھی سوچا اُن سے مل آؤں۔
اُن کے گھر کے افراد میں دو بچے اور اُن کی ماں رہتے ہیں اور شوہر کام کے سلسلے میں گاؤں سے دور رہتے ہیں۔
اس لیے میں کبھی کبھی چلی جاتی ہوں چونکہ وہ میری ہم عمر ہے تو اچھی گپ شپ ہو جاتی ہے۔
ایک دن ایسا ہوا کہ میں گئی اُن کے ہاں تو اس بہن کے والدین آئے ہوۓ تھے جو کہ کافی عمر رسیدہ بزرگ تھے۔
بہن کے والد صاحب تقریباً 80 برس کے تھے اُن کی نظر بھی کمزور اور سماعت بھی کمزور تھی۔
مجھے چونکہ کہ بزرگوں سے بات چیت کرنے میں کہانیاں سننے میں مزا آتا ہے۔
تو حسب معمول اُن سے بھی حال احوال پوچھنے لگی۔۔۔۔
بات چیت کرنے کے بعد محسوس ہوا وہ کافی پریشان ہیں بیٹوں کے تلخ رویے کے وجہ سے اور اُن کا اپنے والدین کو وقت نا دینا۔
اُنھیں تکلیف دیتا ہے۔
خیر چلو یہ بات ایک طرف رہی۔
وہ جتنے دِن یہاں رکے میں روز جاتی اُن سے ملتی کوئی واقع کوئی کہانی کوئی اسلامی بات سُننے کی فرمائش کرتی۔
یقین مانیے میں الفاظ میں بتا نہیں سکتی کہ مجھے کس قدر دلی سکون ملتا اُن کو خوش دیکھ کے۔
وہ بڑے شوق سے باتیں سناتے کبھی قرآن کریم میں موجود واقعات سناتے کبھی قیامت کا ذکر ہوتا۔
کبھی جنگوں کا ذکر کرتے۔
وہ مجھے ڈھیر ساری دعائیں دیتے اور خوش ہوتے ۔
ایک دن گھر کی مصروفیات کی وجہ سے میں اُن کے گھر نا جا سکی۔
انہوں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو بھیجا کہوہ بیٹی جو روز آتی ہے آج کیوں نہیں آئی اُسے بلا کے لاؤ اُس کی خیریت معلوم کرو وہ ٹھیک تو ہے۔
پھر اب جب وہ واپس اپنے گھر چلے گئے وہاں جا کر بھی اپنی بیٹی سے میری خیریت معلوم کرتے ہیں ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہیں جی خوش ہوتا ہے سن کے
بات ذرا مختصر کرتے ہیں کہ۔
اُن بزرگوں سے بات کر کے محسوس ہوا کہ انہیں کچھ نہیں چاہیئے صرف وقت چاہئے اپنے بچوں کا جو شائد وہ دینا بھول گئے ہیں اور سمجھتے ہیں شاید وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے
اُن پہ اس طرح کی کیفیت طاری نہیں ہو گی۔
ایسا نہیں ہے۔۔۔۔۔
بلکہ ہم سب کو اس طرح کے حالات سے گزرنا پڑے گا اگر ہمیں بھی ہمارے بچوں نے کسی فالتو چیز کی طرح پھینک دیا تو کیا ہو گا ہمارے دل پے کیا گزرے گی۔۔۔۔؟؟؟
اور اللہ تعالیٰ کا عذاب اُن لوگوں کے لیے کتنا ہے جو والدین کی نافرمانی کرتے ہیں اُنہیں بے سہارا چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ ساری کہانی میں نے اس مقصد کیلئے بالکل بھی نہیں سنائی کہ میں نا چیز کُچھ ہوں۔
محض اس لیے آپ بیتی سنائی کہ بزرگوں کے سائے میں رہنا کس قدر سکون دیتا ہے ہماری پریشانیوں کا حل،ہماری بے چینیوں کا حل بزرگوں کے پاس ہے ۔
اُن بزرگوں کے لیے نہ صحیح ہمیں اپنے لیے ہی سہی لیکن بزرگوں کی محفل میں ضرور بیٹھنا چائیے۔
زندگی گزارنے کے بہترین اصول ہمیں سیکھنے کو ملتے ہیں جو شائد بڑی بڑی کتابوں میں بھی ہمیں نہ ملیں۔۔۔
یہ تحریر لکھنے کا مقصد صرف اتنا سا ہے کہ ہم صرف خود کے لیے نہ جیئیں معاشرے کے لئے جئیں دوسروں کے لیے بھی کُچھ کریں۔
یہ ہی معاشرے کی خوبصورتی ہے اور اسی طرح باہمی میل جول سے معاشرتی حسن پیدا ہوتا ہے اور یہ ہی ہماری اسلامی تعلیمات ہیں۔
تو پھر کیوں نہ آج ہی سے عہد کریں کہ ہم بھی معاشرے کے عظیم انسان بنیں گے، ہم میں بھی انسانیت جاگ جائے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔یہ ہی ذوقِ عبادت کی انتہا
کہ غم کے ماروں کا احترام کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔اچھی زبان تھوڑا سا وقت
بقلم: ساجدہ بٹ
(جہد مسلسل) -

چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان
اسلام آباد:چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات پر بھارت میں پریشانیوں کے بادل امڈ آئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم شیخ کی ملاقات اہم قرار دی جارہی ہے،اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کو پاکستان میں بہت عزت کا مقام ملتا ہے، ولی عہد کا دورہ پاکستان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم تھا۔
ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور مواصلات بند ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط کو سراہا اور چیئرمین شوریٰ کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
پاکستانی خواتین میں خون کی کمی کس حد تک؟رپورٹ نے پریشان کردیا
عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے دنیا کو نوٹس لینا چاہئے، ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم نے پارلیمانی روابط کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا
Comments
-

قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے
لاہور:قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے، پاکستان میں غیرملکی شہزادوں اورشہزادیوں کے خطوط بھی تاریخ کے حصہ بننے لگے، پہلے پاکستان سیاست، عدالت اور معاشرت میں قطری خط کے تذکرے ابھی کم نہیں ہوئے تو دوسری طرف برطانوی شہزادی کے خط نے ہلچل مچا دی ہے ،
https://www.instagram.com/p/B5pBivYlOl0/
باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ قبل پاکستان کے دورے پر ڈیزائنر ماہین خان کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کے لیے بنائے گئے ملبوسات پر کیٹ نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔کیٹ مڈلٹن نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں ماہین خان کا شکریہ ادا کیا اس کے وعلاوہ کیٹ مڈلٹن نے شکریہ کا ایک خط بھی لکھا جسے انہوں نے خود ٹائپ کیا۔قطری خط کے بارے میں یہی کہا جاتا رہا کہ یہ خط قطری شہزادے نے خود تحریرکیا ہے

کیٹ مڈلٹن نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ دورہ پاکستان میں آپ کی جانب سے کی جانے والی سبھی مدد کے لئے آپ کی بہت بہت شکرگزار ہوں اور میں آپ اور آپ کی ٹیم کی بھی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایک اچھے ڈیزائنر کی سلیکشن کی۔
جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…
برطانوی شہزادی نے کہا کہ مجھے واقعی میں آپ کے ڈیزائنز کیے گئے دونوں لباس پہننے میں بہت اچھا لگا ۔کیٹ مڈلٹن نے خط میں بتایا کہ ہم نےپاکستان دورے کا خوب لطف اٹھایا تھا اور مجھے بہت خوشی حاصل ہوئی پاکستان کے لوگوں سے مل کر لیکن مجھے افسوس ہے کہ یہ بہت مختصر دورہ تھا۔ خط کے اختتام میں کیٹ مڈلٹن نے ایک بار پھر شکریہ ادا کیا ۔
-

ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی
نئی دہلی :ڈانس کیوں روکا؟ شادی کے دوران خاتون ڈانسر کو گولی ماردی گئی تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں ڈانسر لڑکی سٹیج پر ڈانس کر رہی تھی، اُسے اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ ڈانس کرتے کرتے رک گئی تھی۔
https://www.youtube.com/watch?v=oGOn0fK7mgY
یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تاہم اس واقعے کی خبر میڈیا میں اس وقت آئی جب اس کی ویڈیو شیئر کی جانے لگی۔اس واقعے کی ویڈیو میں خاتون کو سٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون رکتی ہیں تو گولی کی آواز سنائی دیتی ہے، پھر خاتون اپنے چہرے پر ہاتھ رکھتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں۔
شادی کی تقریب ،فائرنگ سے دوافراد ہلاک،خوشیاں غم میں تبدیل
یاد رہے کہ سنہ 2016 میں ریاست پنجاب میں ایک شادی میں ایک حاملہ خاتون کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ڈانس کر رہی تھیں اور وہ پیٹ میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔اس کے علاوہ 2016 اور 2018 میں بھی ایسے بہت سے واقعات ہوئے تھے۔
بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی
واضح رہے کہ انڈیا میں شادیوں کے موقع پر تشدد کے واقعات پہلے بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں مہمانوں کی جانب سے اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرنے کا رحجان بھی ہے اور ایسے میں کسی سے مخالفت ہو تو تشدد کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔
-

پاکستانی خواتین میں خون کی کمی کس حد تک؟رپورٹ نے پریشان کردیا
اسلام آباد :پاکستانی خواتین میں خون کی کمی کس حد تک؟رپورٹ نے پریشان کردیا ،اطلاعات کے مطابق غذائی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 49 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کو خطرناک حد تک غذائی قلت کا سامنا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غذائی قلت کےحوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کا مقصد عوام میں غذائی قلت کی آگاہی اور غذائی قلت کی سنگینی پر روشنی ڈالنی تھی غذائی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 49 فیصد خواتین میں خون کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ37 فیصد عوام کو متواتر خوراک میسر نہیں۔
ماہرین طب کہتے ہیں کہ 5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کو خطرناک حد تک غذائی قلت کا سامنا ہے، 63 فیصد عوام میں وٹامن ڈی اور 52 فیصد میں غذائی قلت موجود ہے، غذائی قلت عام طور پر نظر نہیں آتی، غذائی قلت اور بیماریاں ہماری معاشی صورتحال پر بھی اثر انداز ہوتا ہے،غذائی قلت پر اقدامات کے باوجود صورتحال میں فرق نہیں پڑا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت، عوام اور اداروں کا مل کر اس مسلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا غذائی قلت کی سنگین مسلے کو ترجیحاتی بنیادوں پر اجاگر کرے۔،واضح رہے کہجسم میں خون کی کمی یا انیمیا درحقیقت جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہا جاتا ہے جو آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔
اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں، ہیموگلوبن وہ جز ہے جو خون کو سرخ رنگ دیتا ہے۔یعنی جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔
اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہیموگلوبن کی کمی سے بچنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال بہت ضروری ہے جو کہ ہیموگلوبن کی پیداوار کے ساتھ خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم کردار ادا کرنے والا جز ہے۔یہاں ایسی ہی غذاﺅں کا ذکر ہے جو آپ کو اس مسئلے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، یا ہیموگلوبن کی کمی کو ان سے پورا کیا جاسکتا ہے۔
-

فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروغ کا آغاز
فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت ضلع فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروخت کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس ضمن میں سول ویٹرنری ہسپتال نزد نادرامین آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ابتدائی مرحلے میں 90درخواست گزاروں میں پوٹری یونٹس تقسیم کئے گئے جن کی رعایتی قیمت 1050روپے ہے۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدر علی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد،سمیع اللہ خان ڈاکٹر فریحہ اسلم ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان میں 12مرغ یا 5مرغیاں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹس تقسیم کئے جارہے ہیںجن پر حکومت کی طرف سے 30فیصد سبسڈی دی جارہی ہے اور یہ پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے ساتھ غذائی اور غربت کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ -

وزیراعظم عمران خان دسمبر کے آخری ہفتے سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق
فیصل آباد (محمد اویس) وزیراعظم عمران خان دسمبر کے آخری ہفتے سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے جدید ترین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے جس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پوری توجہ ملک میں معاشی نمو پر مرکوزکئے ہوئے ہیں۔ تجارت اور سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک مثبت سوچ پروان چڑھی ہے۔ فیڈمک کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس منصوبے میں تقریباً 357 ارب روپے کی بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کا مکمل اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 4 ہزار ایکڑ رقبے پر بنایا گیا ہے جو موٹر وے ایم فور پر ساہیاں والا انٹرچینج فیصل آباد کے قریب واقع ہے۔ اس کے مین بولیوارڈ ، داخلی گیٹ اور باونڈری وال کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں مختلف نوعیت کے نئے صنعتی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ شہر کے متعدد گنجان علاقوں میں پہلے سے قائم صنعتی یونٹس کو بھی اس نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی اس منصوبے کی جلد تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور متعلقہ احکام کو انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ میاں کاشف نے مزید کہا کہ فیڈمک کے تحت مختلف منصوبوں میں روزگار کے اڑھائی لاکھ مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔ نوجوانوں کو نئی اور جدید نوعیت کی ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کی غرض سے فیڈمک متعلقہ شعبوں کے لئے قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ملک کو درپیش بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 6 فیصد پاکستانی بے روزگار ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تربیت یافتہ اور ہنر مند مزدوروں اور انجینئرز کو نہ صرف خصوصی اقتصادی زون میں اچھی ملازمتیں مل سکیں گی بلکہ چینی اور مقامی کمپنیوں کو بھی مقامی طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آ سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تمام صنعتوں، پلانٹس ، مشینری ، خام مال اور دیگر سازوسامانکو 10 سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک متبادل کی حیثیت سے سی پیک کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس سے معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے دو سال کے اندر اندر کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کو مزید بہتر اور 100 سے کم کرنے کے لئے پرعزم ہے

