Baaghi TV

Author: +9251

  • بھیرہ۔NA.88 معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے)

    بھیرہ۔NA.88 معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے)

    بھیرہ۔NA.88
    معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب سے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور حلقہ۔NA88اور PP68 کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی جس میں بھیرہ شہر کے نوجوانوں کے سپورٹس کمپلیکس کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کروانے کی ریکوسٹ کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو لیٹر لکھا اور فوری طور پر کام مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں اور رپورٹ طلب کی۔l

  • حسن انعام پراچہ  اور عنصر مجید نیازی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    حسن انعام پراچہ اور عنصر مجید نیازی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین چیف منسٹر پنجاب کمپلینٹ سیل اور عنصر مجید نیازی صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اور چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ حسن انعام پراچہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا ڈوثزن شکایات سیل سے متعلق رہورٹ پیش کی اور سرگودھا ضلعی افسران سے میٹنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

    ۔
    ملاقات میں صوبائی وزیر اور چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ حسن انعام پراچہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا ڈوثزن شکایات سیل سے متعلق رہورٹ پیش کی اور سرگودھا ضلعی افسران سے میٹنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

  • ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی

    ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی

    ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی کو سووینئیر دے رہے ہیں

  • بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا

    بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا

    بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا جب وہ 11 چک اڈا کے قریب پہنچے تو پچھے سے آنے والے تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ نے انہیں ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار ممتاز اور تائید شاہ سڑ ک پر گر گے جنہیں سامنے سے آنے والے ڈمپر نے کچل دیا ممتاز موقع پر جانبق ہوگیا شدید زخمی تائید شاہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کردیا تائید شاہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جانبق دونوں افراد کے تین تین بچے ہیں ہنڈائی ڈالے کا ڈرائیور موقع سےفرار ہو گیا پولیس مصروف تفشیش ہے۔

  • لائٹ فیسٹیول ، فرانس شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا

    لائٹ فیسٹیول ، فرانس شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا

    لندن:روشنیوں کا تہوار یا میلہ ،لائٹ فیسٹیول ، فرانس شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا ، تفصیلات کے مطابق بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں سمیت سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس سے جگمگا اْٹھے۔

    لندن سے ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہرلیڈز میں 15ویں رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ، شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا۔روشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکارعمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔اس لائٹ فیسٹیول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں ،اسکوائرز،پلوں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائٹ فیسٹیول میں مختلف لائٹ آرٹ کے نمونے بھی پیش کئے جائیں گے۔ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔روشنیوں کا میلا 4روز تک جاری رہے گا۔

    یاد رہےکہ اس سے قبلبرطانیہ کے شہرلیڈز میں 15ویں رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوتھا اور شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا تھا۔جس میں میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکارعمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔برطانیہ لائٹ فیسٹیول میں 60سے زائد لائٹ آرٹ کے نمونے بھی پیش کئے گئے ھے۔

  • اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں

    "جناب وزیراعظم عمران خان صاحب ایک نظر ادھر ھی”
    اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں،
    وزیراعظم صاحب آپ کی طرف سے جلالپور کندووال نہر کے منصوبے کا افتتاح کرنا انتہائی خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی ضلع جہلم، منڈی بہائوالدین، چکوال اور سرگودہا کے علاقوں کیلئے سی پیک کا درجہ رکھتا ہے،گزشتہ حکومت میں لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوشوں سے اس ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئےاور کام بھی شروع ہوا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں اس اہم منصوبہ کیلئے صرف دس کروڑ روپئے رکھے جس کی بنا پرجاری کام روک دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے, وزیراعظم عمران خان صاحب آپ اس منصوبہ کو مکمل کروا کر چار اضلاع کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں، ٹریفک پل چاہے چک نظام اور ہرن پور کے درمیان بنے یا ڈھنگوال اور ملکوال کے درمیان، پل بننا اشد ضروری ہے۔
    وزیراعظم عمران خان صاحب براہ کرم ٹریفک پل کا رکا ہوا کام شروع کروائیں۔۔۔۔

  • چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز

    چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز

    بیجنگ :چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیزہوجائے گی ، تفصیلات کے مطابق’مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم چین کی جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے۔

    https://youtu.be/01ON04GCwKs

    چینی فلم انڈسٹری کے مطابق ’مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔فلم کی کہانی ’مولان‘ نامی چینی جنگجو لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو چین کی حقیقی جنگجو خاتون تھیں۔

    یاد رہےکہ ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا، تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔

    یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ ہوا مولان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چینی مارشل آرٹ کے مختلف اسٹائل کی ماہر تھیں۔ٹریلر میں ان کے خاندان پر مشکل وقت بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ’مولان‘ کی ابتدائی زندگی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو قدیم چین کی ثقافت اور جنگ کو بہترین انداز میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹریلر کے ساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی کہ فلم کو آئندہ برس مارچ میں ریلیز کیا جائے گا، اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو رواں سال کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا۔

  • گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے

    گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے

    فیصل آباد (محمد اویس) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب، متوازن کھاد اور بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی اہم ہے،جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے،جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراک پانی اور ہوا میں حصہ،ٴْ بن کے گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں،ایک اندازہ کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں 50فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے،گندم میں جڑی بوٹیوں کے بیجوں کی ملاوٹ کے باعث پیداوار کی کوالٹی خراب ہونے سے ریٹ کم ملتا ہے،گندم کی فصل میں عام طور پر دو قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں، پہلی قسم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی ہے جن میں کرنڈ،باتھو، لیہہ، لیبلی، ریواڑی،سینجی، مینا، گاجر بوٹی، شاہترہ، بلی بوٹی، گیلیم مڑی اور جنگلی پالک قابل ذکر ہیں،دوسری قسم میں گھاس نمانو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن میں جنگلی جئی، دمبی سٹی اور پومڑی گھاس قابل ذکر ہیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب جڑی بوٹیوں نے 2سے 3پتے نکالے ہوں،گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائی جائے اور اگر کاشتکاروں کے پاس افرادی قوت موجود نہ ہو تو جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ جڑی بوٹی مار زہروں سے بھی کی جاسکتی ہے،چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص زہریں استعمال کریں،چوڑے پتوں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے عام طور پر گندم کی پہلی آبپاشی کے بعد وتر حالت میں سپرے کیا جاتا ہے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے دوسری آبپاشی کے بعد سپرے کیا جاتا ہے، سپرے کے لیے مخصوصی نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں اور پانی کی فی ایکڑ مقدار 100تا 120 لیٹر رکھیں،گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کر کے ہم گندم کی فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضرورت کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا کر فوڈ سکورٹی کا حصول ممکن ہے۔

  • حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

    حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

    رام اللہ :قابض صہیونی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ رہ نما الشیخ جمال الطویل کو 22 ماہ قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔ رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے تعلق رکھنے والے جمال الطویل حماس کے سرکردہ رہ نمائوں میں شمار ہوتے ہیں۔

    وہ سنہ 2005ء میں البیرہ بلدیہ کے میئر بھی مقرر ہوئے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کی الظاہریہ چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔حراست میں لیے جانے کے بعد 57 سالہ الشیخ جمال الطویل کو انتظامی قید میں ڈال دیا گیا اور ان کی قید میں بار بار توسیع کی جاتی رہی اور 22 ماہ کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

    فلسطینی سماجی کارکن اور الشیخ جمال الطویل کی صاحب زادی بشریٰ الطویل نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ان کے والد نے صحرائے النقب کی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ وہ سنہ 2014ء کے دوران بھی اسرائیلی جیل میں تھے اور انتظامی قید کے خلاف انہوں نے مسلسل 64 دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔

    الشیخ جمال الطویل کوآخری بار اسرائیلی فوج نے 15 اپریل 2018ء کو حراست میں لیا اور اچھ ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی مدت حراست میں بار بار توسیع کی جاتی رہی ہے۔

  • ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھارٹی عاصمہ ناز اور ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے ٹریفک کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں بائی پاس چوک میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام ڈرائیور حضرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کو ٹریفک کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہدایات کہ اپنی گاڑیوں کی مینٹیننس، گاڑیوں کے آگے پیچھے فوگ لائٹس، اوررفلکیٹر لگوائے،اوور لوڈنگ اور ٹرک کی باڈی سے سامان باہر نہ ہو۔ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے لائسنس یافتہ ڈرائیور حضرات ہی گاڑی چلانے کے اہل ہونگے اورنہ ہی کوئی ڈرائیور حضرات اپنی جگہ کوئی ہلپر یاامدادی کو گاڑی چلانے دے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کو عمل میں لایاجائیگا۔ہمارا مقصد عوام الناس اور ڈرائیور حضرات میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ایکسڈنٹ کی روک تھام اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو ہرصورت میں ممکن بنایا جائے۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھاڑنی عاصمہ ناز نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سٹودنٹ سیفٹی مہم کے سلسلہ میں ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر شہر بھرکے مختلف سکولوں وکالجوں کے باہر کھڑی گاڑیوں،رکشہ،وموٹر سائیکل سوار کو موقع پر جاکر چیک کرنے کے بعدوارننگ دی۔کہ اپنی گاڑیوں کو درست کروالیں۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں اور کم عمر ڈرائیور حضرات اوران کے مالکان کے خلاف سوموار سے کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا۔