Baaghi TV

Author: +9251

  • سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کےمتعلق اہم اجلاس

    سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کےمتعلق اہم اجلاس

    سپورٹس سٹیڈیم کو فنکشنل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اکرم سپورٹس آفیسر محمد یونس اسپورٹس آفیسر محمد قیوم خاں ایس ڈی او ہائی وے وحید احمد ایس ڈی او آپاشی محمد عادل لطیف سب انجینئر میونسپل کمیٹی محمد امجد غوری اے آی او ایجوکیشن عمران حمید نےاجلاس میں شرکت کی جس میں سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی اور سپورٹس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاسکے

  • وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکےساتھ کیا سلوک کیاگیا، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا

    وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکےساتھ کیا سلوک کیاگیا، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا

    اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکےساتھ کیا سلوک کیاگیقا، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکی چھٹی کرادی گئی ہے، شمشاداخترکو11 جولائی کومعاون خصوصی برائےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ مقرر کیا تھا۔

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شمشاد اختر کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا کو ڈی نوٹیفائی کیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو 12جولائی کو معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مقرر کیا تھا۔

    میجراکرم شہید کا48 واں یوم شہادت ،خصوصی تقریبات کا اہمتام

    اس سے قبل ڈاکٹر شمشاد اختر کو 2005 میں حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر نامزد کیا تھا اور یہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی خاتون کو ملک کے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا ہو۔

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

  • پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    لاہور:پنجاب میں تبدیلی نے بھی کئی رنگ دکھانے شروع کردیئے ، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے پرانی نمبرپلیٹس ختم کرکے نئی نمبرپلیٹس متعارف کروانے کا اعلان کرکے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان کے تکلیف دہ خبردے دی ہے، ذرائع کے مطابق نئے سال کے آغاز میں موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر آگئی، محکمہ ایکسائز نےنئے سال کے آغاز پر یونیورسل نمبر پلیٹس ، ای آکشن اور بائیو میٹرک ٹرانسفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا، شہریوں کو آئندہ سال موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی۔

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ، 

    ذرائع کے مطابق یونیورسل نمبر پلیٹ موجودہ نمبر پلیٹ سے 7 ملی میٹر بڑی ہوگی جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر 3 نمبرز اور الفاظ درج ہوں گے، سال کا اندراج ختم کر دیا جائیگا، یونیورسل پلیٹس کے ساتھ شہری ای آکشن کے ذریعے آن لائن اپنی پسند کا نمبر بھی حاصل کرسکیں گے۔

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر متعلقہ ضلع کی پہچان بھی نہیں ہوگی، پنجاب بھرکی نمبرپلیٹس کیلئے ایک ہی سیریز جاری کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم کیلئے ڈی جی ایکسائز نے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دی،

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    ذرائع کےمطابق 4 رکنی کمیٹی نے نادرا اور پی آئی ٹی بی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ورکنگ مکمل کرلی۔شہری قریبی نادرا سنٹر کے ای سہولت مرکز پر گاڑی کا نمبر بتا کر بائیو میٹرک کراسکیں گے، سسٹم آن لائن ہونے سے ایجنٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

  • وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد:وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کرنے کے لئے تانیہ ایدروس نے گوگل کے سینئر ایگزیکٹو کا عہدہ ٹھکرادیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مطابق گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدروس مستعفیٰ ہو کر سنگ پور سے پاکستان پہنچ گئی ہیں،جوکہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کریں گی۔تانیہ ایدروس کہتی ہیں‌ کہ وہ بیس سال سے بیرون ملک مقیم تھیں اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھیں ،جب یہ حکومت آئی تو لوگوں کو محسوس ہوا ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے۔

    تانیہ ایدروس نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت پانچ اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا، عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

  • سری لنکن  کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    باغی ٹی وی : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو چندیکا ہتھروسنگھا کی جگہ نیا کوچ تعینات کر دیا ہے۔

    مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہمراہ 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    سابق پاکستانی کوچ کے کنٹریکٹ کی مدت دو سال رکھی گئی ہے جبکہ سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی بھی خدمات سری لنکن بورڈ نے حاصل کر لی ہیں۔

    یاد رہے عالمی کپ 2019 کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

  • مسجد حرام کی توسیع کب تک مکمل ہوگی

    مسجد حرام کی توسیع کب تک مکمل ہوگی

    مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق "مطاف اور تیسری سعودی توسیع” کے منصوبوں کا 80% کام مکمل ہو چکا ہے۔ مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں انجینئرنگ کے امور کے ڈائریکٹر (انجینئر) عمار الاحمدی نے سعودی روزنامے "مکہ” کو بتایا کہ "مطاف کی توسیع کے منصوبے میں متعدد دیگر ذیلی منصوبے شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ توسیعی کام بھی بنا کسی توقف جاری رہتا ہے۔ منصوبوں سے متعلق ایجنسی براہ راست نگرانی اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ کے نتیجے میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ مثلا 1439 ہجری میں (مرحوم) شاہ فہد توسیع کی برقی سیڑھیوں میں 60 مرتبہ شکایات سامنے آئیں جب کہ گذشتہ برس 1439 ہجری میں یہ تعداد کم ہو کر 8 رہ گئی۔الاحمدی نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں مسجد حرام میں ترقیاتی اور توسیع منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی امید ہے

    واضح‌رہے کہ مسجد حرام کی توسیع خلفائے راشدہ کے زمانے سے لے کر عباسی اور اموی خلفاء کے دور میں ہوتی آئی ہے. شاہ سعود کے دور میں ربیع الآخر 1375ھ کو مسجد حرام کے توسیعی منصوبہ کا آغاز ہوا، اس کے بعد مسجد کا رقبہ تقریباً 28 ہزار میٹر ہو گیا جس میں پچاس ہزار مصلیان کی گنجائش تھی۔ یہ توسیع دس سال تک جاری رہی۔[3] جمعرات 23 شعبان 1375ھ بمطابق 5 اپریل 1956ء کو توسیع کی ابتدا ہوئی۔[4] یہ توسیع متعدد مرحلوں سے گزر کر مکمل ہوئی، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

    صفا کے پیچھے نئی سڑک نکالی گئی، تاکہ ٹریفک مقام سعی سے دور ہی گزر جائے۔ مقام سعی پر سیمنٹ کا فرش لگایا گیا اور سعی کرنے کے لیے دو منزلہ عمارت تعمیر ہوئی تاکہ کثیر تعداد کو بھی سعی کرنے میں آسانی ہو۔ چناں چہ اب مقام سعی کی لمبائی 394.5 میٹر، چوڑائی 20 میٹر، نچلی منزل کی بلندی 12 میٹر اور اوپری منزل کی بلندی 9 میٹر ہو گئی۔

  • روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے بہتری جاری

    روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے بہتری جاری

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی نمایاں کمی ہوگئی جس کے بعد یہ گزشتہ کئی ماہ نچلی ترین سطح پر آگئی۔

    باغی ٹی وی : ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.15 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.35 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں آج ڈالر 155.25 میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 85 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ،  بےحسی،بےراہ روی کا سمندرامڈ آیا

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ، بےحسی،بےراہ روی کا سمندرامڈ آیا

    تامل ناڈو:ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوزڈاون لوڈ،بے حسی بے راہ روی کا سمندرامڈ آیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈومیں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، جنسی زیادتی اور بے حسی کے متعلق ریاستی سائبرکرائم محکمے نے صرف ایک ہفتے کی رپورٹ پیش کرکے سب کو حیران کردیا

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق حکام نے اس بات کا پتہ چلانے کےلیے کہ ریاست میں پابندی کے باوجود کتنے لوگ جنسی بے راہ روی کی طرف مائل ہیں،انٹرنیٹ سے ایسا مواد تلاش کرنے والوں کا پتہ لگایا ، سائبرکرائم ونگ کا کہنا ہےکہ صرف ایک ہفتے میں‌ 1500 سے زائد چائلڈ پورن سے متعلق ویڈیوزاورگرافکس ڈون لوڈ کیے گئے ہیں‌

    اسے کہتے ہیں تبدیلی !بجلی سے محروم دیہاتوں کوسولرپرمنتقل کرنےکا منصوبہ

    تامل ناڈو ریاست کے آئی ٹی کے متعلقہ شعبہ کا کہنا ہےکہ یہ وہ تعداد ہے جنہوں نے کچھ نہ کچھ ڈاون لوڈ کیا ہے ،لیکن وہ صارف جنہوں نے ڈاون لوڈ نہیں‌کیا صرف دیکھا ہے ان کی تعداد لاکھوں میں جاپہنچتی ہے

    جہالت یا عدم برداشت ؟ گوبرپھینکنے سے منع کرنے پرہمسائے کا خاتون پرتشدد

    ریاستی پولیس کے سربراہ مسٹرروی کہتے ہیں‌ کہ پولیس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ کی ،لیکن جب مانیٹرنگ کی تو حیران ہی رہ گئے کہ سخت پابندی کے باوجود بے راہ روی اوربے حسی کی انتہا ہے، روی کہتے ہیں‌کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو ایسے عوامل سے ہر صورت روکا جائے لیکن یہ اس وقت ممکن نہیں ہے جب تک عوام میں اس حوالے سےآگاہی نہ دی جائے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبارکا آغاز 40 ہزار 270 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں کتنے ہزارگنا اضافہ ہوا. سنسنی خیز خبر

    شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں کتنے ہزارگنا اضافہ ہوا. سنسنی خیز خبر

    شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں کتنے ہزارگنا اضافہ ہوا. سنسنی خیز خبر

    معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں بارے اہم معلومات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ، نیب نے نومبر2018میں کچھ انوسٹی گیشنز شروع کی تھیں،انوسٹی گیشنز میں پتہ چلا شہبازشریف کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،شہبازشریف اور اہلخانہ کے اثاثوں میں گزشتہ دورمیں اضافہ ہوا.سلمان شہباز کےاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا.شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا،شہبازشریف کے ڈیکلیئرڈاثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا.سلمان شہباز کےڈیکلیئرڈاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا،سلمان شہباز کےڈیکلیئرڈاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا،جعلی ٹی ٹیوں کےذریعے رقم منتقل کی گئی،

    شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے اربوں کی کرپشن کی ہے، سیاسی مشیران کے نام پر منی لانڈرنگ کیلئے جی این سی نامی کمپنی بنائی گئی، پیسوں کو مختلف اکاؤنٹس میں گھمایا جاتا پھر کیش کرایا جاتا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر گورکھ دھندا چلایا گیا۔
    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹی ٹیز کی رقم سے 32، 33 کمپنیاں بنائی گئیں، دونوں کیش بوائز زیر حراست ہیں، تفتیش کی جا رہی ہے، ٹی ٹیز کی رقم سے کاروبار کے امپائر کھڑے کیے گئے، تفتیش ایمانداری سے کی جائے تو چوریاں چھپتی نہیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کر کے ٹی ٹیز اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، سلمان شہباز بھگوڑا، داماد اشتہاری ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کاروبار 200 سے زائد ٹی ٹیز کی رقم سے شروع کیا گیا، یہ کاروبار شریف خاندان کے بزنس سے الگ ہے، شہباز شریف نے آج تک ڈیلی میل کیخلاف دعویٰ نہیں کیا، حمزہ شہباز زیر حراست ہیں، مگر جواب دینے سے قاصر ہیں، آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، طاہر نقوی اسسٹنٹ جنرل مینجر شریف گروپ آف کمپنی رہے، جی ایم سی کمپنی کے 3 مالکان ہیں، نثار احمد گل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز تھے۔