Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی

    بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی

    اترپردیش:بھارت میں 24 گھنٹوں کے اندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں درندگی کاایک اوراندوہناک واقعہ پیش آیاہےجس میں اجتماعی زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی کوزندہ جلادیا گیا۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترپردیش میں زیادتی کاشکار لڑکی کوجلا دیا گیا۔ جس کے باعث لڑکی کا 60 سے 60 فیصد جسم جھلس گیاہے،متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    بھارتی میڈیاکےمطابق 23 سالہ متاثرہ لڑکی زیادتی کیس کی سماعت میں شرکت کے لئےعدالت جارہی تھی کہ کچھ افراد نےاسےجلا دیا، جس کے باعث لڑکی ساٹھ سے ستر فیصدجھلس گئی،جسےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤکےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیاتھااورمتاثرہ لڑکی نےگاؤں کےبااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا اور مقامی پولیس نے زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ٹوئیٹراپنی ہی بات کا پکا نہ رہا،اپنے ہی قوانین کی اپنے ہی ہاتھوں‌ دھجیاں اڑا دیں‌

    دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی ہے، مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈزبیورونےانکشاف کیاہےکہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا

    لاہور:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    ‏ذرائع کےمطابق دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔شائقین کرکٹ https://yayvo.com/ سےٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سےٹکٹ کی فروخت بھی 7دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…

    ‏پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی اسٹیدیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    ‏علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔‏شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔

  • مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوپھرکوچ مقرر کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈکوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مصباح الحق کل ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔ مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔

    پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹیڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ

    یاد رہےکہ سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں،مصباح کو یہ دہرا اعزاز حاصل ہےکہ وہ ایک ہی وقت میں‌قومی کرکٹ‌ ٹیم اور اسلام آباد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں‌

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

  • حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    حیدرآباد:ملزم کی والدہ نےاپنے ملزم بیٹےکو زندہ جلانےکا مطالبہ کیاہے۔ملزم کی والدہ کی جانب سے بیٹے کو جلانے کےمطالبے نےسب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی شہرحیدرآباد میں لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کواجتماعی زیادتی کےبعدزندہ جلادیا تھا ۔

    حکومت کودس دن اور مل گئے، عدالت نے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دے کرکچھ اشارہ دے دیا

    حیدرآباد سےذرائع کے مطابق ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’کیا متاثرہ لڑکی کسی ماں کی بیٹی نہیں تھی؟ آج مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میں تصور کرسکتی ہوں کہ لڑکی کی ماں پر کیا گزری ہوگی‘۔ملزم کی ماں کاکہناہےکہ ’میرے بیٹے کوبھی ویسے ہی زندہ جلایاجائےجیسےمتاثرہ لڑکی جلی ہے۔

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےحیدرآبادمیں27 سالہ ڈاکٹرپریانکاریڈی کو4ملزمان نےاجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا تھا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی !بجلی سے محروم دیہاتوں کوسولرپرمنتقل کرنےکا منصوبہ

    لیڈی ڈاکٹر کے گینگ ریپ اورزندہ جلانےکے ہولناک واقعے پر بھارت بھرمیں احتجاج کی شدید لہرپھیل گئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی پولیس نے لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار ملزمان کوگرفتاکرلیا۔ جن کی شناخت جولوشوا،جولو نوین،محمدپاشااورچنٹاکنٹاکیشولوکےنام سےہوئی ہے۔

    جہالت یا عدم برداشت ؟ گوبرپھینکنے سے منع کرنے پرہمسائے کا خاتون پرتشدد

  • گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا

    گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض PSOانسپکٹر عامر ملک نے ادا کئے۔تقریب کے شرکا ء میں ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طارق عباس قریشی،ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ،ممبران پارلیمنٹ ضلع گجرات،پولیس افسران، صدر ڈسٹرکٹ بار،صدر چیمبر آف کامرس،سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے چیئرمین و ممبران،صدورتاجربرادری،میڈیا کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
    پرسنل سٹاف آفیسر انسپکٹر عامرملک نے تقریب کے شرکاء کومنصوبہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے مطابق ضلع بھر میں کل 1000کے قریب CCTVکیمرے نصب کئے جائیں گیجبکہ100سے زائدکیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جن کو برائے راست پولیس خدمت مرکز سے ملحقہ جدید ترین کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے کیمروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ سے عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ باقی منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا کہ سیف سٹی جیسے انقلابی منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی اورتاجر برادری نے نمایا ں کردار اد اکیا ہے۔جوکہ بلاشبہ گجرات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔محفوظ گجرات منصوبہ کی بدولت نہ صرف جرائم کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے بھی اس موقع پر محفوظ گجرات منصوبے کے تمام شراکت داروں گجرات پولیس،ضلعی تاجر برادری اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو خصوصی مبارک باد دی اور کہاکہ یہ منصوبہ جدید پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں شہریوں کو حاصل ہوں گے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کے چند بڑے شہروں میں گورنمنٹ فنڈڈ سیف سٹی پروجیکٹس چل رہے ہیں۔گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔جس کی کامیاب تکمیل پر میں ڈی پی او توصیف حیدر، سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات اورضلع کی تاجر برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،جنہوں نے انتہائی مختصر عرصہ میں ایک عظیم الشان منصوبہ پر دن رات کام کرکے اسے عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پولیس کی کاکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے گا۔

  • براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے: اقوام متحدہ

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے: اقوام متحدہ

    خرطوم :سیلاب سے 280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، مشرقی افریقہ میں غیر معمولی طور پر شدید بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 280 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکانات ، اور روزگار کو نقصان پہنچا ہے ، اور ہیضے،بخار سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق سالانہ بارشیں جو عام طور پر اکتوبر سے دسمبر تک جاری رہتی ہیں کینیا میں جن کے غیر معمولی طور پر برے اثرارت مرتب ہوئے اور اس نے ملک کی 47 کاؤنٹیوں میں سے 31 میں 160،000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا۔

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ،

    او سی ایچ اے نے کہا ، “مبینہ طور پر کم از کم 132 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، ان میں 72 افراد وہ بھی ہیں جو مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئے تھے جس سے مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں ان کے گھر مٹی کے نبیچے دب گئے تھے۔”او سی ایچ اے نے کہا ، “بہت سارے علاقوں میں ، مسلسل خشک سالی کی پاداش میں سیلاب آرہا ہے ، جبکہ دیگر میں سیلاب سے متاثرہ افراد بھی تنازعات اور تشدد کا شکار ہیں۔”

    تشدد کے بغیرجنسی زیادتی کی اجازت ہونی چاہیے، خواتین تعاون کریں، مودی بل پاس…

    طوفانوں نے کینیا میں مکانات ، صحت کی سہولیات اور اسکولوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو تباہ اور نقصان پہنچایا ہے جس میں لوگوں کی غیر مصدقہ تعداد کو بے گھر کردیا گیا ہے اور بنیادی خدمات میں خلل پڑ رہا ہے۔ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ، متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی موثر کوششوں کو روکا گیا۔

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    جنوبی سوڈان میں، جہاں جون سے اب تک 908،000 افراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب نے پوری برادریوں کو ڈوبا، ناقابل رسائی بنیادی خدمات اور بازاروں کو تباہ یا پیش کیا ہے اور فصلوں کے نقصانات کا سبب بنی ہے جس کے نتیجے میں جنوری میں دبلے موسم کا آغاز ہوگا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوڈان میں اگست سے اکتوبر کے دوران 420،000 سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے تھے ، اس دوران 78 افراد ہلاک اور 49،500 گھر تباہ ہوگئے تھے۔

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    او سی ایچ اے نے واضح کیا کہ صومالیہ میں سیلاب سے 547،000 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک اندازے کے مطابق 370،000 بے گھر اور 17 ہلاک ہوگئے ہیں۔ایتھوپیا میں لگ بھگ 570،000 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جن میں 200،000 سے زیادہ بے گھر ہیں ، اور بارش نے فصلوں کے فصل کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔

    حکومت کودس دن اور مل گئے، عدالت نے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دے کرکچھ اشارہ دے دیا

    برونڈی میں ، صوبہ میونیا میں 3،100 افراد موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے، جبکہ یوگنڈا میں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بندابیگویو ضلع سمیت کم از کم 12 اضلاع کو متاثر کیا، جہاں 4000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔تنزانیہ میں ، اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا ، ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے ، جس میں 10 افراد شامل ہیں جو سیلاب میں سوجن ندی سے ڈوب گئے تھے۔

  • جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا، مہوش حیات

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا، مہوش حیات

    لاہور:جمہوری ڈکٹیٹرشپ،فوجی آمریت سے زیادہ خطرناک،پرویزمشرف نے جوکچھ ریاست کے لیے کیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں، یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ،

    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں۔انھوں نےمزید کہا کہ کیا قانون جرم ثابت ہونے تک کسی بھی مجرم کو بے گناہ قرار نہیں دیتا۔

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    مہوش حیات کہتی ہیں‌ کہ کہاں ہیں آزادی رائے کا حق مانگنے والے ، ان کو آج بولنا چاہیے ، ان کو چاہیے کہ وہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیں‌، مہوش حیات نے یہ بتا دیا کہ اگرآج اپنے روزگار کی فکرکرنے والوں نے پرویزمشرف سے بولنے کاحق چھین لیا تو پھرکل کووہ شکوہ نہ کریں‌

  • غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    نئی دہلی :غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ نے تہلکہ مچادیا،اطلاعات کے مطابق بھارت جوکہ ایک طرف مسلمانوں کوغیرقانونی مہاجرین قراردے کرملک بدرکرنے کی سازش رچا رہا ہے اس کے اپنے شہری بڑی تعداد میں دوسرے ممالک میں‌ غیرقانونی ذرائع سے گھس جاتے ہیں‌

    https://twitter.com/ashoswai/status/1202580455054172161?s=08

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    ذرائع کےمطابق بھارتی حکام کو دنیا بھرکے ممالک سے ملنے والی سبکیوں کے مطابق یہ رپورٹ سامنے آئی ہےکہ ہرسال بھارت سے بڑی تعداد میں افراد غیرقانونی طورپردوسرے ممالک میں جارہے ہیں‌،بھارت کو یہ پیغام دیا گیاہےکہ وہ اپنے شہریوں‌کودوسرے ممالک میں گھسنے سے روکے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دھندے میں بڑی تعداد میں بھارتی حکام بھی شامل ہیں‌

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پچھلے چند سالوں‌ میں امریکہ میں 5 لاکھ ،برطانیہ میں ایک لاکھ ، خلیجی ممالک میں دس لاکھ سے زائد ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ملکوں میں‌ بھی لاکھوں بھارتی غیرقانونی داخل ہوئے ہیں‌

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

  • ٹوئیٹراپنی ہی بات کا پکا نہ رہا،اپنے ہی قوانین کی اپنے ہی ہاتھوں‌ دھجیاں اڑا دیں‌

    ٹوئیٹراپنی ہی بات کا پکا نہ رہا،اپنے ہی قوانین کی اپنے ہی ہاتھوں‌ دھجیاں اڑا دیں‌

    اسلام آباد:ٹوئیٹراپنی ہی بات کا پکا نہ رہا،اپنے ہی قوانین کی اپنے ہی ہاتھوں‌ دھجیاں اڑا دیں‌،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و مسلسل کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے والے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کر دئے گے۔

    وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

    کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین نے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ایماء پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے او ر حکومت پاکستان سے فی الفور یہ معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سو چوبیس دن سے بدستور کرفیو نافذہے تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز،انٹرنیٹ وموبائل سروس بدستور بند ہے،

    پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ

    بین الاقوامی میڈیا سمیت انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں اور ادارے بھارتی اقدامات کے خلاف بھارت سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں،

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک،کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ سمیت دیگر ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کر دئے گے ہیں،

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    وائس چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کاشف ظہیر کمبوہ نے ٹویٹر انتظامیہ کے امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس کا ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • ٹویٹر کا دوہرا معیار،سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ

    ٹویٹر کا دوہرا معیار،سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی،خصوصی رپورٹ،)سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و مسلسل کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے والے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کر دئے گے۔کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین نے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ایماء پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے او ر حکومت پاکستان سے فی الفور یہ معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سو چوبیس دن سے بدستور کرفیو نافذہے تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز،انٹرنیٹ وموبائل سروس بدستور بند ہے،بین الاقوامی میڈیا سمیت انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں اور ادارے بھارتی اقدامات کے خلاف بھارت سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں،گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک،کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ سمیت دیگر ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کر دئے گے ہیں،کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین سعد ارسلان صادق،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،طہٰ منیب ،شائستہ صفی،رضی طاہر ،نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ،حنان ملک ،وائس چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کاشف ظہیر کمبوہ ویگر نے ٹویٹر انتظامیہ کے امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس کا ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔