Baaghi TV

Author: +9251

  • شادی کی تقریب ،فائرنگ سے دوافراد ہلاک،خوشیاں غم میں تبدیل

    شادی کی تقریب ،فائرنگ سے دوافراد ہلاک،خوشیاں غم میں تبدیل

    چندی گڑھ:شادی کی تقریب ،فائرنگ سے دوافراد ہلاک،خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں فائرنگ کی وجہ سے دو افراد اس وقت موت کی بھینٹ چڑھ گئے جب شادی ہال میں ایک شخص نے فائرنگ کردی

    بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق شادی کی تقریب جو کہ قومی شاہراہ کے ساتھ کشمیرشادی ہال میں جاری تھی ، دو افراد کے درمیان پرانے سیاسی ایشوپربحث چھڑ گئی جس پر معاملہ بگڑتا گیا اورصورت حال لڑائی تک چلی گئی ، اس دوران جب ببو گلوکاراسٹیج پرگانا گارہا تھا تو اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ جگجیت سنگھ شدید زخمی ہے جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    لدھیانہ پولیس کےمطابق ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری طرف کشمیر شادی ہال کے مینجر اشوک کمارکہتے ہیں کہ لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائی‌ہیں ، مینجر کا کہنا ہےکہ یہ لڑائی دوسیاسی گروہوں کے معاملے پرشروع ہوئی اور دو افراد کے قتل پر اس کا انجام ہوا

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…

  • 2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    کراچی: 2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جس کو پاکستان میں بھی مکمل طور پر دیکھا جاسکے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سال 2019 کا آخری سورج گرہن بھرپور ہوگا جس میں سورج ایک چاند کی مانند نظر آئے گا، پاکستان میں مکمل طور پر اس منظر کو دیکھا جاسکے گا۔

    بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی

    ماہرینِ فلکیات کے مطابق بیس سال کے طویل عرصے کے بعد 26 دسمبر کو سورج کو اس انداز سے گرہن لگے گا جبکہ اس سے قبل 11 اگست 1999 کو اس طرح کا منظر دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق جن ممالک میں غروبِ آفتاب سے پہلے سورج کو گرہن لگے گا وہاں اندھیرا ہوجائے گا کیونکہ چاند مکمل طور پر سورج سے آگے آجائے گا جس کی وجہ سے روشنی کم ہوگی۔

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 26 دسمبر کی صبح 7:34 پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جو 8:46 پر مکمل ہوجائے گا اور 10: 10 پر یہ قدرتی عمل ختم ہوجائے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سال کا آخری سورج گرہن پاکستان کے ساحلی علاقوں کراچی، گوادر میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا کیونکہ یہاں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپا نظر آئے گا۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

  • لیه – ڈی سی لیه کا ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا حکم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر اشیاءخورد نوش کے سرکاری نرخ سفید بورڈ پر واضح الفاظ میں لکھ کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔انہوں نے یہ بات تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وائٹ بورڈ پر ”کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345پر رابطہ کریں یا Qeemat punjabایپ پر شکایت درج کریں “لکھاہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مارکیٹوں میں قائم مساجد سے وائٹ بورڈ بارے آگہی کے اعلانات کروائیں تاکہ دوکاندار اس پر دس دسمبر تک عمل درآمد کرسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دس دسمبرکے بعد سفید بورڈ نرخ نامہ کے حوالہ سے کوئی عذر قبول نہ کیاجائے اورعمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

  • لیه – اے سی لیه کا ہیلتھ سیںنٹر پہاڑ پور کا دورہ

    لیه – اے سی لیه کا ہیلتھ سیںنٹر پہاڑ پور کا دورہ

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل کا علی الصبح رورل ہیلتھ سنٹر پہاڑپور لیہ کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی حاضری، ہسپتال کی صفائی ستھرائی، اور وارڈز چیک کئیے اور اطمینان کا اظہار کیا۔اسٹنٹ کمشنر نے غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال میں گراسی پلاٹ، پودے لگانے پر انچارج ڈاکٹر عمران عباس کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر اقدس مہدی نے اسٹنٹ کمشنر لیہ کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسٹنٹ کمشنر نے ایک مریض سے ہسپتال میں دی سہولیات بارے استفسار کیا۔اسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایات کے عین مطابق وہ تمام ماتحت ضلعی اداروں کے وزٹ جاری رکھیں گے۔

  • مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کواپ گریڈ کیا جائے،عثمان بزدار

    مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کواپ گریڈ کیا جائے،عثمان بزدار

    لاہور:مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کواپ گریڈ کیا جائے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی طرف سے حکم دیا گیا ہےکہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی جائے ، رواں مالی سال میں 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سی ٹی سکین مشین کی خریداری کی منظوری دے دی۔

    مراد علی شاہ مراد بن گئے ،کاروباری طبقے کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 20-2019 میں سی ٹی سکین کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ وزیر صحت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور پہلے سے موجود سیٹ اپ کی بہتری کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں لاہور جنرل ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    تحریک انصاف کا کرپشن کے بعد مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن –از… فردوس جمال

    انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے سنگل سلائس سی ٹی سکین مشین نصب تھی جبکہ 128 سلائسز سی ٹی سکین کی تنصیب سے مریضوں کیلئے تشخیص کا عمل بہتر ہوگا۔ پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ایل جی ایچ کے شعبہ بیرونی مریضاں اور ایمرجنسی میں روزانہ 8 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    برطانیہ میں‌ "4 رکنی شام کانفرنس” سربراہوں کا مسئلہ شام حل کرنے پر زور

  • لیه ۔چوبارہ پولیس نے منشیات فروش پکڑ لیے

    لیه ۔چوبارہ پولیس نے منشیات فروش پکڑ لیے

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )چوبارہ پولیس کی کاروائیاں 4 منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمات درج ۔
    ملزمان اعجاز ،امجد ،خلیل سے 50 لٹر شراب اور قدیر سے 120 گرام چرس برآمد ۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے چوبارہ پولیس پر عزم منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایچ او

  • لیه – نمبرداری نظام بچانے کے لیے نمبردار متحرک

    لیه – نمبرداری نظام بچانے کے لیے نمبردار متحرک

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )نمبرداری نظام کو بچانے کے لیے پنجاب بھر کے نمبردار متحد ہو گئے۔فیصل آباد میں نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کا کنونشن رائل پام مارکی میں منعقد ہوا ۔کنونشن میں پنجاب بھر کے نمبردار شریک ہوئے۔ضلع لیہ سے صدر نمبردار ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرؤف گجر اور جنرل سیکرٹری مسعود احمد کی قیادت میں ضلع بھر کے نمبردار شریک ہوئے کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب میجر رانا عبدالرحمن نمبردار نے خطاب کرتے ہوئے نمبرداری نظام کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نمبردار علاقے میں گورنمنٹ کی نمائندگی کرتا ہے حکومت کی موجودگی نمبردار کے تھرو ہوتی ہے اور جو بھی علاقے میں مسائل ہوتے ہیں گاؤں کے اندر ہی وہ پنچائت کے ذریعے حل کرتا ہےاس طریقے سے تھانوں اور عدالتوں پر بوجھ کم ہوتا ہےاور دیگر مقررین میں تمام ضلعی صدور نے خطاب کیا اور نمبرداری نظام مزید مستحکم اور فعال کرنے اور 1976کی پالیسی کے تحت نمبرداروں کو مالکانہ حقوق اور بے زمین نمبرداروں کو زمین دینے کا مطالبہ کیا کنونشن کے اختتام پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی

  • لیه ۔چلتے ٹرالر سے سامان چوری

    لیه ۔چلتے ٹرالر سے سامان چوری

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایم روڈ پر چلتے ٹرالر سے سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ۔تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج۔
    ڈرئیوار ذیشان اور نثارنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ ہم کراچی سے میڈیسن لوڈ کرکے مانسیرہ لے کر جا رہے تھے کہ رات 12بجے کے قریب جب ہم حیات نہر پر پنچے تو ایک سفیدرنگ کی گاڑی جی ایل آئ سندھ نمبری745 نے میرے آگے بریک لگائی اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی کو کنٹرول کیا آگے پٹرول پمپ پر گاڑی کھڑی کرکے دیکھا تو کنٹنیر کا گیٹ کھلا ھوا تھا اور تقربیا 50000 کا سامان غائب تھا اس دران پٹرولنگ پولیس قاضی آباد کو بتایا تو انہوں نے ناکہ بندی لگادی لیکن اس کے باوجود کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ۔

  • لیه – پولیس کی جانب سے عوامی خدمت کے مراكز قائم کئے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او لیه

    لیه – پولیس کی جانب سے عوامی خدمت کے مراكز قائم کئے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او لیه

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ لیہ میں ایک اور پولیس خدمت کاﺅنٹر کا قیام، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں نئے قائم ہونے والے پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈی ایس پی صدر سرکل منور بزدار،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول،ایس ایچ او کوٹ سلطان زبیر بزدار،سب انسپکٹر محمد ندیم ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے ،ڈی پی او ،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاﺅنٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی، ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ک کہ پولیس کاﺅنٹر کا قیام ایک اچھا پروجیکٹ ہے جہاں عوام کو بہت ساری سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لیہ پولیس کی طرف سے جاری عوامی خدمت کے پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے، ڈی پی او نے اس موقع پر موجود پولیس موبائل خدمت مرکز کا بھی وزٹ کیا۔

  • بوسنیا نےجنگ آزادی کے24 سال بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

    بوسنیا نےجنگ آزادی کے24 سال بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

    بوسنیا:بوسنیا نےجنگ آزادی کے24 سال بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق 1990 کی دہائی کی جنگ آزادی کے بعد بین الاقوامی امن افواج کے زیر نگرانی ہونے کے بعد بوسنیا نے پہلی بار جمعرات سے اپنے فضائیہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔بوسنیا کی ایئر نیویگیشن کے سربراہ ڈوورین پریمارک نے کہا ، “یہ پہلا موقع ہے جب بوسنیا نے اپنی فضائی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ

    مغربی ذرائع ابلا غ کے مطابق اس سے قبل نیٹو کی زیرقیادت امن فوج نے 1995 سے 2003 تک اس کے فضائی خلا پر قابو پالیا تھا، جب اسے پڑوسی ملک سربیا اور کروشیا منتقل کیا گیا تھا ، جبکہ بوسنیا نے اپنے نظام کو تشکیل دے کر جدید بنایا تھا۔

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…

    بوسنیا نے اپنے ہوائی نیویگیشن مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لئے 10 سالہ منصوبے اور 400 عملے کی تربیت کے بعد 2014 میں 10،000 میٹر (33،000 فٹ) سے نیچے کی فضائی جگہ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ سربیا اور کروشیا نے 10،000 میٹر سے بلندی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ، جب پرانے یوگوسلاو فیڈریشن میں تینوں ممالک جمہوریہ کے اتحادی تھے۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    بوسنیا کی ایئر نیویگیشن کے سربراہ ڈوورین پریمارک کہتےہیں‌ کہ بوسنیا کو اپنی فضائی جگہ پر قابض ہونے میں کئی دہائیاں لگ گئیں کیونکہ اس کی 1992-95 کی جنگ ، جو یوگوسلاویہ سے علیحدگی کے نتیجے میں ہوئی تھی ، نے بڑے انفراسٹرکچر اور سازو سامان کو تباہ کیا تھا اور اسے ہنر مند کارکنوں کی کمی چھوڑ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ فلائٹ کنٹرولرز کو تربیت دینے ، انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور ریڈار سسٹم سمیت ضروری سامان حاصل کرنے میں کافی وقت درکار ہے۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    پریمارک نے مزید کہا کہ بوسنیا کے فلائٹ کنٹرولرز ایک دن میں 1،600 پروازوں کی نگرانی کریں گے، جو پہلے کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ بوسنیا نے اپنے نسلی سرب ، کریٹ اور مسلم کمیونٹیز کے مابین 1992-95 کی تباہ کن جنگ کے بعد سے تعمیر نو کے لئے جدوجہد کی ہے۔