Baaghi TV

Author: +9251

  • میڈیکل ٹیم پرحملہ،جاپانی ڈاکٹرسمیت6افراد ہلاک، ڈاکٹرکا بھائی بھی دس برس قبل اسی جگہ قتل ہوا

    میڈیکل ٹیم پرحملہ،جاپانی ڈاکٹرسمیت6افراد ہلاک، ڈاکٹرکا بھائی بھی دس برس قبل اسی جگہ قتل ہوا

    کابل :میڈیکل ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جاپان کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق،مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی ان کی گاڑی پر حملہ کے بعد کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک جاپانی معالج اور امدادی کارکن شامل ہیں۔

     

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    پیس جاپان میڈیکل سروسز کے سربراہ ، تیسو نکمورا بدھ کے روز ، صوبہ ننگرہار میں مسلح حملے کے بعد اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، جس میں ڈاکٹر کے محافظ ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت پانچ ملازمین ہلاک ہوگئے۔حملہ ایسے وقت ہوا جب کابل میں دھماکے میں اقوام متحدہ کے ایک امریکی امدادی کارکن کی ہلاکت کے چند دن بعد ہی انسانی حقوق کے گروپوں کو انتہائی چوکس رہنے کا کہاگیا تھا۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    عطا اللہ خوگیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ “افسوسناک بات یہ ہے کہ آج صبح ہونے والے مسلح حملے میں ڈاکٹر ناکامورا زخموں سے چل بسے ہیں۔” ڈاکٹر ناکامورا جاپانی شہری ہیں جو پندرہ برس سے افغانستان کے کوہ و دمن میں تھے۔یہاں وہ اپنے بھائی کا ادھورا مشن پورا کرنے آئے تھے۔ ان کے بھائی صحراوں و ریگزاروں میں پانی کے لیے رستے بناتے تھے ۔ یعنی دشواریوں میں گھری زندگی کے لیے وہ راہ ہموار کرتے تھے۔ بنجر زمین اور پیاسے انسان کو پانی دیتے تھے۔ اس جرم کی پاداش میں وہ قتل کردیے گئے۔

    دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

  • شاہ  محمود قریشی نے کی کشمیر کے مسئلے بارے اہم بات

    شاہ محمود قریشی نے کی کشمیر کے مسئلے بارے اہم بات

    شاہ محمود قریشی نے کی کشمیر کے مسئلے بارے اہم بات

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ آج کوئی کشمیری رہنمابھارتی مؤقف کی حمایت نہیں کررہا،وزیراعظم نےاقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکوبہتراندازمیں اجاگرکیا،سری لنکن صدر،وزیراعظم اوروزیرخارجہ کوکشمیرسےمتعلق بریف کیا،
    مسئلہ کشمیرپرکوئی ابہام یاکمزوری نہیں ہے،5اگست کےبھارتی اقدام پرپارلیمنٹ نےمتفقہ جواب دیا،بھارتی اقدام کوحکومت اوراپوزیشن نےمتفقہ طورپراجاگرکیا.کشمیرکامسئلہ72سال سےزیربحث رہاہے،نہرونےجووعدےکیےبھارت نےاس کی خلاف ورزی کی،1965کے بعدپہلی بارسیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیرزیربحث آیا،بھارت نےسیکیورٹی کونسل میں بحث رکوانےکی پوری کوشش کی،یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیرپربات ہوئی، بھارت کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا.

  • دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

    دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

    دبئی:دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں،اطلاعات کے مطابق دبئی حکام نے کم وبیش تیرہ ایسی اشیابذریعہ ہوائی جہاز لانے پرپابندی لگادی ہے جسے خطرناک سمجھا جاتا ہے،

    خاص طور پر معاملہ دبئی جانے کا ہو تو زیادہ احتیاط برتری جاتی ہے کیونکہ دنیا کےاس سب سے مصروف ایئرپورٹ پرقوانین کی سختی سے پاسداری کی جاتی ہے اور گاہے بگاہے مسافروں کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں تاکہ مسافر پریشانی سے بچ سکیں۔

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

    دبئی پولیس نے حال ہی میں فضائی مسافروں کے لیے رہنمائی کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے جس میں ممنوعہ اشیا کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ مسافر اپنے دستی سامان یا لیگج میں قطعاً نہیں رکھ سکتے۔

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

    دبئی پولیس نے جن اشیا کے لے جانے پرپابندی عائد کی ہے ،ان میں بڑی دھاتی اشیا،گیس سلینڈر،گاڑی کے پرزے،بیٹریز،آتش گیر مائع،لیتھم بیٹریاں،ٹارچ لائٹس،بڑی تعداد میں مائع،ای سگریٹ،بڑی تعداد میں سونا،مہنگی اشیا اور کیش،پاور بینکس،کیمکلزاوراسمارٹ بیلنس وہیل سمیت کئی دیگراشیاء شامل ہیں‌

  • موجودہ حکومت نے کتنا قرضہ لیا حماد اظہر نے بتادیا

    موجودہ حکومت نے کتنا قرضہ لیا حماد اظہر نے بتادیا

    موجودہ حکومت نے کتنا قرضہ لیا حماد اظہر نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔
    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انکشاف کیا کہ حکومت نے پہلے سال کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے سال میں مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ دو اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے تین کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومتی قرضے تاریخ میں پہلی بر 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آ گئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ایسے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے جوکہ خطرناک اورچالاک جانے جاتے تھے، ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، شاہراہ فیصل، سعید آباد، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، ملیر، زمان ٹاؤن، نبی بخش، مٹھادر اور بریگیڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کۓ گۓ۔

     

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    سندھ رینجرزترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان شان عرف شانی، عمیر خان، فرخ خان، عامر، عنایت اللہ عرف اڈہ، ساجد عرف کٹو، گل ولی خان، سبحان عرف حسنین، محمد یوسف عرف اسد، محمد ہارون، عبدالوحید، محمد کامران، زبیر، نبیل، محمد عاصم اور ساجد علی شامل ہیں۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    گرفتار 16 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کلاکوٹ، بغدادی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار منشیات فروشوں میں سہیل، محمد عرف حسین، نصیر اور تنویر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن, مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

  • ایسا کیا ہوا کہ شہباز شریف کو نیب اور عمران خان بارے یہ  کچھ کہنا پڑا

    ایسا کیا ہوا کہ شہباز شریف کو نیب اور عمران خان بارے یہ کچھ کہنا پڑا

    ایسا کیا ہوا کہ شہباز شریف کو نیب اور عمران خان بارے یہ کچھ کہنا پڑا

    تفصیلات کے مبطابق لندن میں اپنے بھائی میاں نواز شریف کی علاج کے غرض سے موجود مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ہماری نیک نیتی کی گواہی کل عدالتِ عظمیٰ میں بھی سنی گئی۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہے،اللہ کا شکر ہے جس نے سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے دکھا دیا، کل جس طرح قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنی درخواستیں واپس لیں اور عدالت نے جو ریمارکس دیے، اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

    واضح‌رہے کہ نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔
    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

  • وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    میکسیکو: وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل ’ارتغل‘ سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑنے نے اسلام قبول کر لیا۔ترک میڈیا کے مطابق سیلال ال جنہوں نے اس مقبول ترین ڈرامہ میں عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے 22 ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

     

    ذرائع کے مطابق اداکار سیلال ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔سیلال ال زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جب کہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان اُن سے ملنے آئے تھے اور اداکار بڑے جوش و خروش کے ساتھ سب مہمانوں سے ملے۔اس تقریب کے اختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    ذرائع کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ’ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔‘میکسیکن جوڑے نے جب اسلام قبول کر لیا تو ترکی کے معروف اداکار نے جوڑےکو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی بیان کرتا ہے۔

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔عرب نیوز مطابق یہ ترکش ڈرامہ جلد ہی اردو زبان میں ڈب ہونے کے بعد پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

  • والدہ نے آسمان میں جنم لینے والی بچی کا انوکھا نام رکھ دیا

    والدہ نے آسمان میں جنم لینے والی بچی کا انوکھا نام رکھ دیا

    واشنگٹن:والدہ نے آسمان میں جنم لینے والی بچی کا انوکھا نام رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی فضاؤں میں جنم لینے والی بچی کے والدین نے بیٹی کا نام اسکائی رکھ دیا،والد کا کہنا ہے کہ اسکائی سےاچھا نام اورکیا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کےمطابق فلوریڈا سے شمالی کیلیفورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں نیریدا آراوجو نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھا ہے۔

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    ذرائع کے مطابق افریقی نژاد خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں میں جنم لینے والی بچی کا اسکائی سے اچھا کیا ہوسکتا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی ٹیلر رکھا ہے۔خاتون کی پوسٹ پردیگرصارفین نے کمنٹس میں مبارک باد پیش کی اورخوشی کا اظہار کیا جبکہ بچی کی پیدائش پرفضائی کمپنی کی جانب سے تحفوں سے بھی نوازا گیا۔

    پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، غلام سرور خان

    ذرائع کے مطابق افریقی نژاد خاتون کی سفرکا آغاز ہونے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی طبعیت خرابب ہوگئی تھی جس کے باعث دوران پرواز بھی ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک روز قبل خاتون کو فضائی سفر کی اجازت دی تھی۔

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

  • پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں شامل سیریز 11 سے 23 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    پہلا ٹیسٹ 11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جب کہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    آئی سی سی کی طرف سے متعین کیے گئے آفیشلز میں بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر ہوں گے۔یاد رہے کہ مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

     

  • عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے، دونوں کرکٹرز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

    بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک کھیلی جا ئے گی۔ میلبورن رینیگیڈز 19 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔

    عثمان شنواری مسلسل دوسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے۔ گزشتہ سیزن میں عثمان شنواری کی پرفارمنس شاندار رہی تھی انہوں نے چھ اعشاریہ ایک چار کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی جبکہ ان کی اوسط بولنگ اسپیڈ 151 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے اور ان کا کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوا ہے۔

    ‏عثمان شنواری بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کے ہیری گیرنی لیں گے۔ عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اگر انہیں ٹیم میں منتخب کر لیا جاتا ہے تو عثمان شنواری کو بگ بیش کے میچز چھوڑنا پڑ سکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    ‏اس کے علاوہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا پہلی مرتبہ معاہدہ ہوا ہے۔ وہ میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی 8 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ افغانستان کے محمد نبی لیں گے۔

    فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی صحت کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ فہیم اشرف تیزی سے گھٹنے کی انجری سے نجات پا رہے ہیں۔