Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئی معاشرہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا: محمدناصراقبال خان

    کوئی معاشرہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا: محمدناصراقبال خان

    لاہور:انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ کوئی مہذب معاشر ہ بیٹوں اوربیٹیوں پرجنسی تشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا۔جنسی درندوں نے انتہاکردی ،انہیں کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے سخت قوانین بناناہوںگے ۔ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت کیلئے ہرفرداپناکرداراداکرے ۔جودرندے آبروریزی اورمخصوص کاروبار میں ملوث ہیں انہیں قرارواقعی سزادی جائے۔

    وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

    کاشانہ میں مقیم یتیم ونادار اوربے سہارابیٹیوں کی عزت کی حفاظت کیلئے مافیا کوللکارنے والی تین بیٹیوں کی بہادرماں افشاں لطیف کومعطل کردیا گیامگرکاشانہ اسکینڈل کے مرکزی کردار اجمل چیمہ سے ابھی تک وزارت کاقلمدان واپس نہیں لیا گیا۔ پی ٹی آئی کانیانام پاکستان تحریک” اقتدار” ہے،یہ لوگ اقتدار بچانے کیلئے اپنے حامی ملزمان کے گناہ چھپااورانہیں احتساب سے بچارہے ہیں۔

    سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا

    جس شخص نے بسنت کاشوشہ چھوڑااوراس کے نتیجہ میں بیسیوں بیگناہ بچے اورنوجوان بے موت مارے گئے،جس نے اپنے اشتعال انگیز رویے سے ہندو برادری کی دل آزاری کی اورپچھلے دنوں اپنے بیٹے کے نمبر بڑھانے کیلئے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا اسے وزیراطلاعات مقررکردیا گیا،یعنی پی ٹی آئی حکومت کے اندر اخلاقیات اور احتساب کاکوئی تصور نہیں ۔ اجمل چیمہ کی وزارت سے سبکدوشی تک کاشانہ معاملے میںشفاف تحقیقات اورانصاف نہیںہوسکتا۔

    فوجی نے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کیوں کی ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    ان خیالات کااظہارمقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ ،مرکزی چیف آرگنائز اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ،مرکزی آرگنائزر محمدفیصل پاشا ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،شکیل اعوان ،ممتازاعوان ،نثاراحمدباجوہ ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجاب رانافیاض امین ایڈووکیٹ نے کیا

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    اپنی گفتگواورخطاب میں‌ جان محمد رمضان،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل ،صدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے کہا کہ عوامی عدالت نے ٹاک شوز میں اپنادفاع کرنے اوراپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے الٹا خواتین برادری کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے اورخاتون خانہ افشاں لطیف کے کردارپرذاتی حملے کرنیوالے وزیر اجمل چیمہ پرفردجرم عائدکردی ہے۔پاکستان کی آزاد اعلیٰ عدلیہ سوموٹو کے تحت کاشانہ میں بیلف بھجوائے اوروہاں مقیم یتیم بیٹیوں کے کسی دھونس اوردباﺅکے بغیر بیانات قلمبندکرے ۔

    میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد(محمد اویس)فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے فیڈمک کا فوجی فاونڈیشن اور چین کی تیانجن یونیورسٹی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر جنوری 2020ء کے پہلے ہفتے سے چار کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کے لئے فوجی فاونڈیشن کو ایم تھری کے مرکزی گیٹ کے بالمقابل کمرشل ایریا میں 22 ایکڑ جگہ لیز پر فراہم کی جائے گی اور یونیورسٹی کی عمارت آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کورس ڈیزائننگ اور مختلف شعبہ جات کے قیام کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ چیئرمین فیڈمک کے مطابق یہ یونیورسٹی صنعتی زونز میں لگنے والی صنعتوں کو جدید تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کا اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں کورسز کے اجراء کے لئے انڈسٹری سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب

    شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب

    جدہ:شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب،اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا۔مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔

    بریکنگ: چمن میں لیویزچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا

     

    رپورٹ کے مطابق نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم

    رپورٹ کے مطابق منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

    وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

    یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔پیرنورالحق قادری نے مزید کہا کہ منیٰ میں گنجائش کم ہے تاہم کوٹہ اضافے پر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔

  • سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا

    سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا

    لاہور :سفاکی کی انتہا،باپ نے5 ماہ کی بیٹی کو چھت سے پھینک کرمارڈالا،اطلاعات کےمطابق معمولی تلخ کلامی پانچ ماہ کی معصوم بچی کی ہلاکت کا سبب بن گئی، سفاک والد اور پھوپا نے بچی کو چھت سے پھینک دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں5ماہ کی بچی کے والد اور پھوپا نے معمولی سی بات پر بچی کی ماں سے رنجش کے باعث بچی کو قتل کردیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے رپورٹ درج کرائی ہے، بچی کی والدہ کے مطابق ضد اور ہٹ دھرمی میری بچی کی موت کا سبب بنی ہے

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    بچی کی والدہ کی طرف سے درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچی کا پھوپا گھر آیا تو اس دوران میری بیٹی اسے دیکھ کر روپڑی میں نے اتنا کہا کہ آپ کی وجہ سے روئی ہے۔جس پر وہ طیش میں آگیا اور اس بات پر میرے شوہر اور بچی کے پھوپا نے بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ بچی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور بچی کے والد اور پھوپا کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    Comments

  • شہبازشریف نے قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنےکی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہا

    شہبازشریف نے قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنےکی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں،شہبازشریف نے جھوٹ کے ذریعے من گھڑت بیانیہ پیش کیا، شہبازشریف نے قوم کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنےکی کوشش کی ،آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم سے متعلق معاملہ زیر سماعت ہے،ابھی اس کیس کافیصلہ نہیں ہوا،قوم کوگمراہ کرناقابل مذمت ہے،جب تک فیصلہ نہیں آتاآپ ملزم ہی رہیں گے،عمران خان فخرسےکہتےہیں کہ میراقبیلہ نیازی ہے،شہبازشریف بتائیں آپ کےنام کےساتھ میاں کیوں لگتاہے؟شہبازشریف بھی اپنی شناخت کرائیں اورخاندانی تخلص واضح کریں،کاش آپ یہ بھی بتادیتےسلمان شہبازاورعلی عمران لندن میں کیاکرنےگئے،آپ نےپریس کانفرنس میں نوازشریف کی بیماری سےمتعلق ایک لفظ نہیں کہا،این سی اےنےجس خاندان سےریکوری کی ہےاس کانام رپورٹ میں لکھاہے،ابھی قوم کومزیداس طرح کی خوشخبریاں ملیں گی،

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کی لوٹی دولت کوواپس لاناعمران خان کاایجنڈاہے،فردوس عاشق اعوان نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی خاندان سے38ارب روپےکی ریکوری کینیشنل کرائم ایجنسی نےرپورٹ دی ہےکہ پاکستانی خاندان سے38ارب روپےکی ریکوری ہوئی
    کل سےلوٹی دولت کوملک میں واپس لانےکاآغازہوچکاہے.وزیراعظم نےقوم سےوعدہ کیاتھاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے،آپ توبھائی کی بیماری کےسلسلےمیں لندن گئےہیں کاش اس پرکچھ بات کرتے.

  • فوجی نے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کیوں کی ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    فوجی نے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کیوں کی ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    بھارت :فوجی نے 5ساتھیوں کوہلاک کرکےخودکشی کیوں کی ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی مسلح بارڈر فورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 5 کو ہلاک کرنےکےبعد خود کشی کرلی۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    بھارتی دفاعی حکام کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل رام پھول مینا نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس،انڈو تبتان بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے وابستہ تھا اور اس کی شناخت رام پھول مینا کے نام سے ہوئی تھی۔ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ اس اہلکارکوکئی دن سے زبردستی ڈیوٹی پربھیجا جارہا تھا اور اسے چھٹی نہیں‌دی جارہی تھی ،جس پرتنگ آکراس نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    معدنی وسائل سے مالا مال بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجو مزاحمتی تحریک چلا رہے ہیں جسے سبوتاژ کرنے کیلیے حکومت نے لاکھوں فوجی اور نیم فوجی اہلکارتعینات کیے ہیں۔2016 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج میں 300 سے زیادہ خودکشی اور ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے اب تک 428 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

  • شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن کس لیے بلا لیا

    شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن کس لیے بلا لیا

    شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن کس لیے بلا لیا

    مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر اعلی سطح کی مشاورت کیلئے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو لندن طلب کر لیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ترجمان مریم اورنگزیب، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، رانا تنویر اور سابق سپیکر سردار ایاز صادق کو بھی لندن بلا لیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی بیٹھک میں اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر اعلی سطح کی مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما نواز شریف کی تیمارداری بھی کریں گے۔

    اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

  • وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

    وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کے بعد شہر بھر میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت شہری مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

     

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے جہاں سے شہریوں کو تیز ترین اور بالکل مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    وزیراعلیٰ‌ اروند کیجری وال نے اعلان کیا کہ 16 دسمبر کے بعد پہلے مرحلے کے تحت شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران شہر بھر میں 11 ہزار ہاٹ اسپاٹس نصب کیے جائیں گے۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ چار ہزار بس اسٹاپس پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہر 100 میٹر کے فاصلے پر ہاٹ اسپاٹ نصب ہوگا تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ بیک وقت 200 شہری وائی فائی کی مدد سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

    دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’وائی فائی کی مفت سروس ہمارے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے، ہم نے 2015 کے انتخابات میں شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے‘۔ انہوں نے بتایا ہر ہاٹ اسپاٹ کو روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈاؤن لوڈنگ اور جبکہ 200 میگا بائیٹس رفتار دی جائے گی۔

  • میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے

    میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے

    پکتیکا:میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے، اطلاعات کےمطابق ایک حقیقی زندگی کا ہیرو میا خان، جنہوں نے اپنی بیٹی کو تعلیم دلانے کے لیے ہرممکن کوشش کی اور مزید کوشش کو جاری رکھا ہوا ہےاوراب اپنی بیٹی کے لیے کیا خواب دیکھ رہا ہے وہ بھی بتادیئے

     

    دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

    افغانستان سے ذرائع کے مطابق پکتیکا کے وسطی شرنہ کے رہائشی میا خان جو غریب اور ان پڑھ ہے پر اپنی بیٹی کوسکول لانے کے لئے موٹرسائیکل پر روزانہ 12 کلو میٹر کا سفر کرتے ہیں۔میا خان روز 12 کلو میٹر کی محنت صرف اس لیے کرتے تاکہ ان کی بیٹی تعلیم حاصل کریں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھے۔

     

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    میا خان اپنی بیٹی کو تعلیم کی گرز سے روز سکول لے کر جاتے ہیں اورسکول کی چھٹی تک اُن کا سکول کے باہر کچھ گھنٹے انتظار بھی کرتے تاکہ بیٹی کو گھر ساتھ لے کر جائیں۔میا خان نے بتایا کہ “میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ اپنے بیٹوں کی طرح اپنی بیٹی کو بھی تعلیم دوں۔”میا خان چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی اپنے گاؤں کی خاتون اول ڈاکٹر بن جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ہیرو میاخان جو خود تعلیم یافتہ نہیں ہیں اورغریب بھی لیکن تعلیم سے کی قدرو قیمت اور تعلیم کی اہمیت کو اچھے سے جانتے ہیں۔تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے میاخان اس حد تک محنت کرتے ہیں تا کہ ان کی بیٹیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے قابل بن جائے اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

  • پولیس اب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اپنائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے بتادیا

    پولیس اب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اپنائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے بتادیا

    پولیس اب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اپنائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے بتادیا

    آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پولیس کو عوام کا خادم بننا ہوگا۔ انہوں نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ ایک ماہ میں کارکردگی نہ دکھانے والے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
    انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تمام ڈی ائی جیز، اے ائی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایس پی سٹی، ایس پی صدر اور ایس پی انڈسٹریل ایریا پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے ایس پی رورل کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔
    آئی جی نے واضح طور پر احکامات دیے ہیں کہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے اور پڑھے لکھے افسران کو ایس ایچ اوز جیسے اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے۔