Baaghi TV

Author: +9251

  • لبنانی نژاد  کو امریکا میں 40 سال قید کیوں سنائی گئی

    لبنانی نژاد کو امریکا میں 40 سال قید کیوں سنائی گئی

    لبنانی نژاد کو امریکا میں 40 سال قید کیوں سنائی گئی

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے منگل کے روز لبنانی نژاد امریکی شہری کو 40 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر رواں سال مئی میں یہ فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ وہ حزب اللہ کے مفاد کے لیے امریکا میں دہشت گرد حملوں کی تیاری میں ملوث ہے۔

    مین ہیٹن میں فیڈرل اٹارنی جیفری بیرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ حزب اللہ کی ذیلی تنظیم الجہاد الاسلامی نے علی کورانی کو بھرتی کر کے تربیت دی۔ بعد ازاں اسے نیویارک میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درامد کے لیے بھیجا گیا۔

    جیفری نے مزید بتایا کہ کئی برس تک نیویارک شہر کے انفرا اسٹرکچر اور اہم عمارتوں اور تنصیبات کی نگرانی کے بعد اب کورانی مذکورہ تنظیم کا اول نمبر کا ایجنٹ بن چکا ہے۔

    رواں سال مئی میں آٹھ روز تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے بعد 35 سالہ کورانی کو آٹھ الزامات کے تحت قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ ان الزامات میں جرم کے ارتکاب کے واسطے ہتھیار قبضے میں رکھنے کے مقصد کے لیے سازش بھی شامل ہے۔ اس الزام کی سزا عمر قید ہے۔
    ورانی نے لبنان میں حزب اللہ کے کئی عسکری کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔ وہ ایران نواز ملیشیا کے عناصر سے براہ راست احکامات وصول کرتا تھا۔

    واضح رہے کہ 8 جون 2017 کو میشی گن میں کورانی کی گرفتاری کے روز سامر الدبک نامی ایک اور شخص بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ سامر پر بھی حزب اللہ سے مبینہ تعلق کا الزام ہے تاہم اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

    امریکا لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ایک "دہشت گرد تنظیم” شمار کرتا ہے۔ گذشتہ صدی میں 1980ء کی دہائی میں اپنی تاسیس کے بعد سے حزب اللہ نے کئی بڑے حملے کیے۔ ان میں خاص طور پر فرانس، لبنان اور بلغاریہ میں کارروائیاں شامل ہیں۔ لبنان میں پیدا ہونے والا علی کورانی 2003 میں امریکا پہنچا تھا اور 2009 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کی۔

  • دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    لاہور:دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی فلاحی منصوبے کااعلان ،اب بننے جارہاہے دکھی انسانیت کے علاج کیلئے بڑا ہسپتال،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے بڑاہسپتال بنانے کا اعلان کردیا ، انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز لاہورمیں بنے گا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈزیزیز پانچ سو بیڈ کے ہسپتال میں تمام جدید سہولتیں میسر ہوں گی، اس ہسپتال کے قیام پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلہ ڈاکٹر طاہرشمسی سے ملاقات کے بعد کیا، کراچی کے ممتاز ڈاکٹر طاہر شمسی نے وزیراعلیٰ کی توجہ خون کی بیماریوں کی طرف مبذول کروائی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہسپتال کے حوالے سے عملی اقدامات ہوں گے اور پنجاب ہی نہیں تمام صوبوں سے خون کی بیماریوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں سفارشات اورایکشن پلان مانگ لیا ہے۔

  • پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،  کون ہوں گے میچ آفیشلز، اعلان ہوگیا

    پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، کون ہوں گے میچ آفیشلز، اعلان ہوگیا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا .

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    میچ آفیشلز:

    پہلا ٹیسٹ میچ11تا15دسمبر: مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل برو(آن فیلڈ امپائر)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری)

    ‏دوسرا ٹیسٹ میچ19تا23دسمبر: بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن(آن فیلڈ امپائر)، گریگری بریتھ ویٹ (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر) اور جیف کرو (میچ ریفری

  • امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    واشنگٹن :امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے،امریکہ کومسلمانوں کے خلاف دہرامعیارختم کرنا ہوگا، اطلاعات کےمطابق پینٹاگان نےامریکی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کومسلم عسکریت پسندوں سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے۔

    پینٹاگان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے کہا کہ چین اور روس امریکا کے عالمی مفادات کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے فوجیوں کی واپسی طالبان سے معاہدے سے منسلک نہیں۔

    رپورٹ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملے کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ ‘طویل مدتی تناظر میں چین ہی امریکاکے لیے واحد خطرہ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس روس آج کے لیے بڑا خطرہ ہے’۔مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘بین الاقوامی سطح پر زبردست طاقت کے مقابلے کا امکان ہے’۔

    واضح رہے کہ جنرل مارک ملے 30 ستمبر کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے 20 ویں چیئرمین بننے کے بعد سے شام، ترکی، شمالی کوریا، روس، چین، ایران اور سعودی عرب کے معاملات میں فعال ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین اور روس معاشی، سیاسی، سفارتی اور عسکری لحاظ سے اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور یہ سب ہائبرڈ تنازع کے پیش نظر ہورہا ہے۔

    علاوہ ازیں امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور روس اپنے علاقائی اور عالمی وقار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ان کے مطابق امریکا کے دونوں حریف ‘بین الاقوامی نظام میں رد و بدل پر مجبور کرنے کے لیے حکومت کے اس سارے جبر’ کو استعمال کریں گے۔

    رپورٹ میں جنرل مارک ملے کے حوالہ سے مزید کہا گیا کہ ‘یہ ایک خطرناک دنیا ہے اور دوستوں کے ساتھ یہ بہتر ہے، واشنگٹن سے اپیل ہے کہ وہ چین اور روس کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں جبکہ ہمیں طاقت کے ذریعے امن قائم رکھنا چاہیے’۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین اور روس کے بعد شمالی کوریا اور ایران امریکی مفادات کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

    قبل ازیں پیر کو امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے خبررساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان سے امن معاہدہ کے علاوہ بھی افغانستان میں امریکی و نیٹو فوجیوں کی تعداد میں کمی کا جلد امکان ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ہم افغانستان میں اپنے لوگوں کی تعداد میں کمی لائیں گے لیکن یقین ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ثابت نہیں ہوگی جو امریکا پر حملہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں 13 ہزار امریکی اور ہزاروں نیٹو فوجی موجود ہیں۔امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرکے 8 ہزار 600 تک لائی جائے گی، جو صرف انسداد دہشت گردی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کریں گے

  • فلپائن میں طوفان سے مچی تباہی کتنی ہوئی ہلاکتیں

    فلپائن میں طوفان سے مچی تباہی کتنی ہوئی ہلاکتیں

    فلپائن میں طوفان سے مچی تباہی کتنی ہوئی ہلاکتیں

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سمندری طوفان کموری نے ہر طرف تباہی مچا دی اور مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    گزشتہ روز سمندری طوفان کموری فلپائن کے جنوب مشرق میں واقع سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے لوزون سے ٹکرایا تھا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کموری کے باعث مخلتف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ متعدد گھر تباہ، ہزاروں افراد لاپتہ و بے گھر، اور 15 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

    ترجمان ڈیزاسٹر ایجنسی مارک ٹمبل کے مطابق طوفان کے خطرے کے باعث تقریباً 3 لاکھ 45 ہزار افراد حفاظتی مراکز میں موجود ہیں جو اپنے گھر واپسی کے لیے حکام کی منظوری کے منتظر ہیں۔

    طوفان کموری منگل کے روز فلپائن میں داخل ہوا ، گھروں سے چھتوں کو توڑ دیا ، بجلی کی لائنیں گرادیں اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو انخلا کے مراکز میں الجھادیا ، طوفان کے منتظر ہونے کا انتظار کیا۔ کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    منیلا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ طوفان کے دوران 12 گھنٹوں کے لئے بند رہا ، جس کے نتیجے میں قریب 500 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ افسران نے کاموری کے طور پر متاثرہ علاقوں میں سمندری ٹریفک معطل کردیا ، جس نے ہوا کے جھونکوں کو 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باندھتے ہوئے فلپائنی جزیرے میں دوسرے دن بھی دخل اندازی کی۔

    حکام نے بتایا کہ بدھ کے اوائل تک طوفان قدرے کم ہو گیا تھا ، لیکن توقع ہے کہ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیلاب سے دارالحکومت منیلا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ، جس میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد آباد ہوں گے۔

  • شام میں کرد علیحدگی پسندوں کو اب کن کے ہاتھوں سے ٹھکانے لگوایا جارہا

    شام میں کرد علیحدگی پسندوں کو اب کن کے ہاتھوں سے ٹھکانے لگوایا جارہا

    شام میں کرد علیحدگی پسندوں کو اب کن کے ہاتھوں سے ٹھکانے لگوایا جارہا

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ تل ابیض شہر کے جنوب میں واقع قصبوں میں گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل شمالی شام میں سیکڑوں کرد شامی خاندان اُن علاقوں سے نقل مکانی کر گئے جہاں گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران ترکی کے ہمنوا مسلح گروپ داخل ہو گئے تھے۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی نواز گروپوں نے شمالی رقہ کے دیہی علاقے میں تل ابیض کے جنوب میں واقع دیہات میں گھروں کو گرانا شروع کر دیا۔ گرائے جانے والے گھروں میں مقامی طور پر آباد کرد شہریوں کے گھر بھی شامل ہیں جو ترکی کے فوجی آپریشن کے بعد یہاں سے کوچ کر کے جا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ مقامی آبادی میں شامل سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کے گھر بھی مسمار کیے جانے کی کارروائیوں کا شکار ہوئے۔
    واضح رہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے صفائے کے لیے کاروائی کی تھی ، جس کی وجہ سے اس پر یورپ ، امریکا ، اور خطے کے دیگر ممالک کیطرف سے اس کی مخالفت کی گئ اور ترکی نے مقاصد تمام تر مخالفت کے باوجود حاصل کر لیے تھے.

  • بستی ملوک مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نا ہونے پر خاتون نے اپنے  ہاتھ کی رگیں کاٹ لیں

    بستی ملوک مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نا ہونے پر خاتون نے اپنے ہاتھ کی رگیں کاٹ لیں

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کاروائی نہ ہونے پر زبیدہ پروین نامی خاتون نے پولیس رویے سے دل برداشتہ ہو کرھاتھ کی رگیں کاٹ لیں تشویشناک حالت ہسپتال منتقل تفصیلات کیمطابق لاڑ کی رھائشی زبیدہ پروین نے پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اپنی بازو کی خون کی رگیں کاٹ لیں انہوں نے اپنے بیان میں میڈیا کو بتایا کہ میری وکیل نامی شوہر سے شادی ہوئی ہے اب اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر میں نے خرچہ کا دعوی بھی کیا جس پر میرے شوہر اور دیوروں نے مجھے خوب تشدد کا نشانہ بنایا سرعام گلی میں گھسیٹا میرے کپڑے پھٹ گئے میں برہنہ ہوگئی جس پر اہل علاقہ نے آکر چھڑایا میں تھانہ بستی ملوک گئی پر انہوں نے ملزمان سے ساز باز کرکے مجھےبھگا دیا دوبارہ گئی تو ایس ایچ او بستی ملوک قسور کارلرو نے مجھے نازیبا الفاظ کہے اور کہا کہ تیس ہزار روپے دو تو مقدمہ درج کرتا ہوں جس پر میں عدالت گئی تب جاکر مقدمہ درج ہوا ۔اس تمام واقعہ کے حوالے سے میڈیا نے جب ایس ایچ او بستی ملوک قسور کارلو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عورت سب جھوٹ بول رہی ہے میں نے اسکو ایسا کچھ نہیں اور نا ہی رشوت مانگی ہے اسکی یہ دوسری شادی ہے اسکے غلط کاموں کی وجہ سے اسکے شوہر نے طلاق دی اور اسکے گھر والے بھی اسکو نہیں رکھتے یہ سب ڈرامہ کررہی ہے اس نے عدالتی حکم پر جو مقدمہ درج کروایا ہے وہ بھی سو فیصد جھوٹا ہے تاہم اس عورت نے دلبرداشتہ ہو کر 15 پر کال کی لیکن پولیس نہ آئی جس پر اس نے اپنی بازو کی خون کی رگیں کاٹ لیں۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • اگلے80 سالوں میں دنیا کے بڑے شہرپانیوں میں غرق ہوجائیں‌ گے،سائنسدانوں نےخطرے کی گھنٹی بجادی

    اگلے80 سالوں میں دنیا کے بڑے شہرپانیوں میں غرق ہوجائیں‌ گے،سائنسدانوں نےخطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن :اگلے 80 سالوں میں دنیا کے بڑے بڑے شہرسمندرمیں غرق ہوجائیں‌ گے،سائنسدانوں نےخطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بڑےموسمی تغیرات کی زد میں ہے اور یہ صورت حال روزبروز بگڑرہی ہے،

    سائنسدان کہتے ہیں‌ کہ ویسے بھی زمین پر 71 فیصد پانی اور 29 فیصد خشکی ہے۔اس خشک حصے کا 20 فیصد پہاڑوں پر مشتمل ہے اور 20 فیصد حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے جس میں پورا براعظم انٹار کٹیکا شامل ہے جہاں برف کے عظیم الشان گلیشیر بھی موجود ہیں۔زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے،

    سائنس دانوں کا کہنا ہےکہ زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اس کی وجہ انسان خود ہے جو اپنی ایجادات،درختوں کے کٹاؤ اور دیگر اقسام کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے سبب زمین کے اطراف موجود اوزون کی تہہ ختم کررہا ہے جس کے باعث دھوپ کی شعاعیں چھن کر آنے کے بجائے براہ راست زمین پر پڑ رہی ہیں اور درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔برف کے پہاڑ پگھلنے لگے،

    اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی اس خطرناک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے سبب زمین پر موجود برف کے عظیم الشان پہاڑ متاثر ہیں اور حالیہ رپورٹس کے مطابق ان کے پگھلنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے نتیجے میں سمندروں میں پانی کی مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے اور سطح آب مسلسل بلند ہورہی ہے۔

    چند روز قبل ہی عالمی اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے کے سبب قطب جنوبی میں واقع براعظم انٹارکٹیکا میں6 ہزار مربع کلومیٹر برفانی تودہ شگاف پڑ جانے کے باعث ٹوٹ کر خطے سے علیحدہ ہوگیا۔دنیا کے کئی بڑے شہر غرق ہونے کی پیش گوئیاں،

    سطح سمندر بلند ہونے سے زمین کا خشک حصہ کم ہورہا ہے حتیٰ کہ کچھ اداروں نے برسوں بعد دنیا کے کئی بڑے شہر غرق آب ہونے کی پیش گوئی بھی کررکھی ہے جو کہ سمندر کنارے واقع ہیں۔یہ واقعی حقیت ہے کہ درجہ حرارت اگر اسی طرح بڑھتا رہاتو سمندر میں پانی کی سطح کئی انچ تک بلند ہوجائے گیاور پانی سمندر کنارے بنے شہروں میں داخل ہوجائے گا

  • 61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

    کرلا:61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی شہرممبئی کےوسط میں کرلا نامی علاقے کی ایک ننھی سے 6 سالہ بچی کےساتھ ایک 61 سالہ سفاک ہندودرندہ صف انسان کی زیادتی کے واقعہ نے دہلی کا ہلا دیا مگرمودی کے سرپرابھی جوں تک نہ رینگی ،

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی تجارتی مرکزممبئی کے وسطی علاقے کرلا میں ایک 61 سالہ بھارتی سفاک ہندودرندہ صفت انسان نے اپنے ہمسائے کی 6 سالہ بچی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا .اطلاعات کے مطابق یہ بچی اپنے دروازے کے ساتھ ہی کھڑی تھی کہ اس ظالم شخص نے اسے اٹھاکراپنے گھرمیں‌لے گیا اورجنسی زیادتی کا نشانہ بناکربچی کودروازے کے باہرپھینک دیا گیا

    پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، غلام سرور خان

    مختلف ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ مغرب کے بعد پیش آیا جب گلی میں کچھ کچھ اندھیرا سا چھاگیا تھا ،اس ظالم شخص نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکربچی کو جلدی سے اپنے گھر میں لے گیا ،اور زیادتی کرکے اسے اس لڑکی کے گھرکے دروازے پرپھینک دیا ،مگرجب یہ اطلاع پولیس کوملی تو پولیس نے تفتیش کے ذریعے اس ظالم ہندوسفاک کوگرفتارکیا

    موبائل یوزرکے لیےاچھی خبر،موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران61 سالہ ہندوجنسی درندے نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم کوتسلیم کرلیا ، علاقے کے لوگ پریشان ہیں ہیں اور انہوں‌نے مودی حکومت سے درخواست کی ہےکہ وہ ملک کے اندر بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے لیکن مودی سرکارکو ابھی تک کوئی پرواہ نہیں

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

  • بستی ملوک  اڈالاڑ گندم گودام میں تعینات فوڈ انسپکٹر قتل لاش  بر آمد

    بستی ملوک اڈالاڑ گندم گودام میں تعینات فوڈ انسپکٹر قتل لاش بر آمد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بستی ملوک اڈا لاڑ میں گندم گودام پر تعینات فوڈ انسپکٹر میاں نذر حسین قتل،فوڈ انسپکٹر کی لاش گلگشت میں پرائیوٹ ہاسٹل سے برآمد ہوئی مرنے والے شخص کی شناخت میاں نظر حسین کے نام سے ہوئی ہےمیاں نظر حسین فوڈ انسپکٹر تھا اور گلگشت میں اے ون بوائز ہاسٹل کے نام پرائیوٹ ہاسٹل چلاتا تھامیاں نظر حسین اپنی فیملی کے ہمراہ ہاسٹل کے حصے میں ہی رہتا تھا اور جلالپوپیروالہ کا رہائشی تھا،میاں نظر حسین کی فیملی گزشتہ روز سے جلالپورپیروالہ گئی ہوئی تھی،اہل علاقہ کے مطابق میاں نظر حسین کا ہاسٹل کے لڑکوں سے کچھ روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔تھانہ گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہاسٹل میں رہائش پذیر پانچ لڑکوں کو حراست میں لے لیااور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیات کا آغازکردیا.
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد