وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 85 ڈبلیو بی نزد اڈہ چکڑالہ قتل کی واردات.
بیوی کا قاتل ملزم شفیق اپنے بھائی کیلئے اپنی سالی کے رشتہ کاخواہشمند تھا۔خاندانی ذرائع
بیوی نادیہ ملزم کے اپنے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اورمارپیٹ کی وجہ سے دیور کو بہن کارشتہ دینے سے انکاری تھی.
مولوی شفیق کی ساس بھی اپنی بیٹی کارشتہ ملزم کے بھائی کودینے کے خلاف تھی.
آئے روزکے جھگڑوں اورمارپیٹ سے تنگ آ کر نادیہ روٹھ کر اپنے میکے میں رہ رہی تهی.
ملزم گزشتہ روز ہی بیوی کومنا کر اپنے گھر لایا تھا اور آج نماز فجر سے پہلے بیوی کو قتل کردیا.
ملزم اورمقتولہ 83 ڈبلیوبی کے رہائشی تھے جبکہ ملزم 85 ڈبلیو بی میں امام مسجد تعینات تھا.
Author: +9251
-
وہاڑی : قتل کے اصل حقائق سامنے آ گئے
-
کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈ نے خواتین کی نئی کولیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پر مبینہ طور پر قرآنی آیات لکھ دیں
فیصل آباد (محمد اویس)کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈز نے خواتین کی نئی کلیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پرمبینہ طورپر قرآنی آیات لکھ دیں جس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع ہوگئیسوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد کے جہانزیب خان نامی شخص نے ایس پی کمپلینٹ سیل کو درخواست دی جس میں موقف اپنایا کہ "اپنا کاروبار کرتا ہوں اور ستائیس نومبر کو خرید فروخت کے سلسلے سٹی امپوریم چین ون روڈ فیصل آباد گیا تو سائل نے وہاں سے لیڈیز سوٹ خرید ا جو اتحاد ٹیکسٹائل کا بنا ہوا تھا گھر پہنچ کر دیکھا تو متذکرہ بالا سوٹ کے ڈیزائن میں بسم اللہ شریف اور کلمہ شریف کنندہ پایا گیا ، واپس سٹی امپوریم مال میں آیا اور وہاں پر موجود عملہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد ٹیکسٹائل کا مال کمیشن پر سیل کرتے ہیں، آپ اتحاد ٹیکسٹائل سے بات کریں ، اتحاد ٹیکسٹائل کی مین شاپ واقع سنٹر پوائنٹ گوجرانوالہ روڈ پر گیا اور وہاں پر موجود منیجر سے بات کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سوٹ جو کہ ITTEHAD DIGITAL LINEN FALL 19 جس پر کلمہ شریف اور بسم اللہ شریف تحریر ہیں جو کہ سراسر غلط خلاف شریعت اور خلاف قانون ہے جس پر منیجر سیخ پا ہوگیا اور سائل نے بدتمیزی اور زدوکوب کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔
-
چمن کے قریب دھماکہ
چمن:- کلی عبدالرحمان لیویز تھانہ کیساتھ بم دھماکہ جس کے باعث لیویز تھانہ کو شدید نقصان، جانی نقصان نہیں ہوا تھانہ عبدالرحمان لیویز پارٹی گشت پر نکلے تھے جب دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا، دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا اب دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے، لیویز حکام
-
وہاڑی : اندھے قتل میں ملوث مجرم گرفتار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا تھانہ گگومنڈی پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کوٹریس کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا
بستی محمدپورہ کی رہائشی رشتے کروانے والی خاتون کو نامعلوم افرادنے قتل کرکے نعش بورےوالا کے نزدیک کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی انسپکٹر مہر ریاض سیال اوران کی ٹیم نے قاتل عبید نامی رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا -

پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، غلام سرور خان
اسلام آباد :پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانا چاہیۓ۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان 1948 اور 1967 میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
-

موبائل یوزرکے لیےاچھی خبر،موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی
بیجنگ :موبائل یوزرکے لیےاچھی خبر،موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی،ویسے بھی موبائل فون اس وقت ہر انسان کی بڑی ضرورت بن گیا ہے موبائل فونز جیسا کے چارج ایبل بیٹری پر سے چلتے ہیں تو اس لیے ان کی چارجنگ ایک بڑا مسئلہ رہتی ہے بالخصوص جب آپ گھر سے باہر ہوں۔ہر صارف کے اس مسئلے کوپیش نظر رکھتے ہوئے موبائل ڈیولپر ایسی ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہے ہیں جو چارجنگ کے اس مسئلے کو حل کر سکے گی
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
چینی میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر یوانگ ینہوئی ایسی ہی تحقیق پر کام کر رہے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کی نمائش انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی گلوبل ایلمنائی فورم پر 1 دسمبر کو کی۔اس کے علاو مشہور موبائل کمپنیاں ویو اور شاؤمی بھی اس ٹیکنالوجی پر پر کام کر رہی ہیں۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
ویو کی جانب سے اس بات کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ وہ 120 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی (فلیش چارج) اور شاؤمی 100 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی (سپر چارج ٹربو) پر کام کر رہی ہیں۔حال ہی میں یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاؤمی موبائل کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 17 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
-

ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا
ارجنٹائن :فٹ بال کے عالمی کھلاڑی ارجنٹائن اور بارسلونا کے مایہ نازفٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوراڈ جیت لیا۔میسی نے ووٹنگ میں لیور پول کی بہترین نامزدگیوں اور کرسٹیانو رونالڈو کومات دی اور خواتین میں امریکی فٹبالر میگن راپینو فاتح رہیں۔
قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…
In case you've been on another planet… pic.twitter.com/9Qz7BI8Ylj
— FC Barcelona (@FCBarcelona) December 3, 2019
ذرائع کےمطابق لیونل میسی کو سب سے زیادہ چھ سو چھیاسی ووٹ ملے لیور پول کے ورجل وین دوسرے جبکہ یووینٹس اور پرتگال کے اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے حیران کن طور پر سب سے کم ووٹ حاصل کیئے۔سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپیشن لیگ کے میچ میں اتھلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیٹ گول سے فتح کروا کر چیمپئن بارسلونا کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی سرزمین پر لالیگا کا اعصاب شکن مقابلہ، بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ زور کے جوڑ میں، سارے جوڑ توڑ لگائے گئے، پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔چوراسویں منٹ میں سپر سٹار لیونل میسی نے سٹائلش گول کر کے چیمپئن ٹیم بارسلونا کو فتح دلائی، ایک صفر کی جیت سے ٹیم بارسا پھر پوزیشن لے گئی۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
ذرائع کے مطابق چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اسٹار فٹبالر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق فٹ بالر ڈیویڈ بیکم، پرتگالی فٹبالر رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
-

سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے کیوں روکا گیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی لارجر بنچ نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کا 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں وزارت داخلہ کی درخواست منظور کرنے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
کرپشن کی روک تھام کیلئے800 ملازمین کا تبادلہ، نوکمپرومائزکا پیغام بھی پہنچا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کےتفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے دائر دونوں ہی درخواستوں میں فیئر ٹرائل کا نکتہ اٹھایا گیا۔وفاقی حکومت نے حیرت انگیز طور پردلائل دیے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل میں غلطیاں ہیں اور شکایت بھی غیر مجاز فرد نے داخل کرائی۔فیصلے کے مطابق سنگین غداری کیس کے ٹرائل میں صرف ملزم واحد فریق نہیں بلکہ وفاقی حکومت بھی اتنی ہی اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔
قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…
حکومت نے 12اکتوبر 1999 کو آئین سے انحراف کے بجائے 3 نومبر کے اقدام پر کارروائی کا آغاز کیا جس کا ہدف عدلیہ تھی اور سپریم کورٹ اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی نوٹیفائی کی گئی پراسیکیوشن ٹیم کو عدالت میں پیش ہو کر دلائل دینے کا اختیار نہیں تھا، وفاقی حکومت کو پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا مناسب وقت ملنا چاہیے تھا۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
اسلام ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز مشرف کو سرنڈر کر کے بطور ملزم بیان ریکارڈ کرانے کا موقع ملنا چاہیے تھا، دفاع کا حق ختم کرنے سے پہلے یہ اطمینان کرنا ضروری تھا کہ مشرف رضاکارانہ طور پر مرضی سے غیر حاضر ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کے خلاف پرویز مشرف سمیت وفاقی وزارت داخلہ نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا تاہم اس حوالے سے خصوصی عدالت کے جج جسٹس نذر اکبر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند نہیں ، ہم سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند ہیں۔سربراہ خصوصی عدالت جسٹس وقار سیٹھ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 5 دسمبر تک موقع دے رہے ہیں، پرویز مشرف اپنا بیان کسی بھی دن ریکارڈ کرا لیں
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
-

نوازشریف سے کیا سلوک ہونا چاہیے ؟حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف
اسلام آباد:نوازشریف سے کیا سلوک ہونا چاہیے ؟حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بعد نوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
نجی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں نوازشریف کیس کی تفصیلات بھی منسلک ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کےخلاف متعددکیسزچل رہےہیں اور نوازشریف کوایک کیس میں سزابھی دی جاچکی ہے۔خط کے متن کے مطابق علاج کےبعدنوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے، مجرم علاج کی غرض سےآیاہے،واپس ضروربھیج دیجئےگا۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
-

بریکنگ: چمن میں لیویزچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا
چمن:رات گئے بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چوکی تباہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کلی ملک عبدالرحمان میں لیویز چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا، بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہو جس سے چیک پوسٹ زمین بوس ہوگئی۔
برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں
ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس وقت چیک پوسٹ میں دھماکا ہوا لیویز اہلکار گشت پر گئے ہوئے تھے۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…
دھماکے کے بعد بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا اور بی ڈی ایس کے عملے نے جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔بی ڈی ایس کا عملہ اطراف کی جگہوں پر بھی سرچنگ کررہا ہے جب کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…