Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق میں نئے وزیر اعظم کی نامزدگی میں‌ کونسا ملک  سرگرم

    عراق میں نئے وزیر اعظم کی نامزدگی میں‌ کونسا ملک سرگرم

    عراق میں نئے وزیر اعظم کی نامزدگی میں‌ کونسا ملک سرگرم

    عراق میں مظاہرین نے ایک بار پھر اپنے ملک میں ایرانی مداخلت کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران منگل اور بدھ کی درمیانی شب نجف میں ایرانی قونصل خانے میں تیسری مرتبہ آگ لگائے جانے کا واقعہ رونما ہوا۔

    ادھر دارالحکومت بغداد میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مستعفی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے متبادل کی نامزدگی کے واسطے سیاست ہلچل کا آغاز ہو گیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے منگل کی شام عراقی صدر سے درخواست کی کہ وہ 15 روز کے اندر وزارت عظمی کے لیے امیدوار نامزد کر دیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ بھی عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں اپنے طور پر سرگرم ہو گئی ہے۔

    بغداد میں فیصلہ ساز اداروں کے مقرب ایک عراقی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی اور حزب اللہ میں عراق کے امور کا ذمے دار محمد کوثرانی مستعفی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا جاں نشیں نامزد کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مذکورہ ذریعے کے مطابق سلیمانی اس وقت بغداد میں موجود ہے جب کہ کوثرانی بھی اس حوالے سے شیعہ اور سنی سیاسی قوتوں کو قائل کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔

    واضح‌رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

    2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 788 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 8.74 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 335 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 318 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

  • مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

    مسلمانوں کےعلاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، محبوبہ مفتی

    سری نگر:مسلمانوں کے علاوہ باقی مہاجرین قبول،یہ ظلم اورزیادتی نہیں تواورکیا ہے، مودی حکومت کسی منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کودیوارسے لگارہی ہے، اور یہ چیز ناقابل قبول ہے، ان ٰخیالات کااظہارمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی طرف سے مسلمانوں سے بدسلوکی پرکیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربھی محبوبہ مفتی نے اپنے اسی موقف کو پھرسے اورواضح انداز سے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ہراس شخص اورمذہب کے ان لوگوں کواپنے ملک میں پناہ دے رہی ہے جنہیں وہ پاکستان مخالف سمجھتی ہے،بھارت سرکار نے مختلف مذاہب کے بہت سے ایسے لوگوں کوپناہ دے رکھی ہے جنہیں بھارت سمجھتا ہے کہ انہیں بھارت سے وفا کی وجہ سے پاکستان سے نکلنا پڑا

    محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش کے وہ غیرمسلم مہاجرین جنہوں نے اپنے ممالک سے وفاداری کی بجائے بھارت سے پینگیں بڑھائیں بھارت ان کوتو شہریت دے رہا ہے مگروہ مسلمان جو1947 سے بھارت میں مقیم ہیں ان کو ملک سے باہر نکال رہاہے،

    یاد رہے کہ بھارت نے این آر سی کے نام پر ملک میں آباد مہاجرین کی رجسٹریشن کےنام پرمسلمانوں کی ملک بدری کا فیصلہ کررکھا ہے،یہی وجہ ہے کہ چند ماہ قبل بھارت نے اسی قانون کےتحت آسام کے 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو غیرمقامی کہہ کر ان کو شہریت دینے سے انکارکردیا اوران سے کہہ دیا گیا کہ وہ بھارت چھوڑکرکسی دوسرے ملک میں چلے جائیں

  • دنیاپور : ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی)) شہری صرف سچ اورحقیقی ایمرجنسی میں ہی پکار 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو اور سرکاری وسائل کا ضیاع نہ ہوان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پکار 15 کی ماہانہ رپورٹ جاری کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے اور عوام النا س کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پکار 15 کا لاہور میں ہیڈ کوارٹرز قائم ہے

    جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ یونٹ پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہیں۔ پکار 15 پر تمام کالز کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں اور ایک پولیس کمیونیکیشن آفیسر عامر جمیل کو ڈسٹرکٹ لودہراں میں تعینات کیا گیا ہے۔پکار 15 لودہراں کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں پکار 15 پر 17325 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1641 کالز پر کاروائی کی گئی جبکہ 12015 کالز غیر متعلقہ تھیں، معلومات کے حصول کے لئے 752کالز پرشہریوں کی رہنمائی کی گئی۔ لودہراں پولیس نے بہترین پولسنگ کا مظاہر ہ کیا اور لودہراں پولیس کا ایوریج رسپانس ٹائم 14 منٹ رہا۔آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مہذب اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں تاکہ سرو س کے معیار کومزید بہتر و موثر بنایا جاسکے۔

  • امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہنے پر مجبور ہو گیا، اہم خبر

    امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہنے پر مجبور ہو گیا، اہم خبر

    امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہنے پر مجبور ہو گیا، اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بعد امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کا معترف ہو گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی ہے،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔


    انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا، جرأت مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے۔

    واضح‌رہے ک وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

     

  • ڈالر کے مقابلے  میں روپے کے استحکام کا سفر جاری

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا سفر جاری

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا سفر جاری

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے مزید کمی ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 18 سے کم ہو کر 155 روپے 10 پیسوں کا ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے مزید کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہوا جو کہ اس سے قبل 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.25 روپے میں فروخت ہوا۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

    ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری سنادی

  • نجف میں  تیسری بار ایران کا کونسل خانہ کیوں جلا دیا گیا

    نجف میں تیسری بار ایران کا کونسل خانہ کیوں جلا دیا گیا

    تیسری بار نجف میں ایران کا کونسل خانہ کیوں جلا دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر نجف میں منگل کی شام ایرانی قونصل خانے میں آگ لگ گئی۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے سامنے ٹائروں کو جلائے جانے کے نتیجے میں اس کے مرکزی دروازے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ادھر دارالحکومت بغداد میں منگل کی شام الوثبہ اسکوائر پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔نجف میں بھی پیر کی شب سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں لوگوں کا دم گھٹ گیا۔

    اتوار کے روز نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس کو فائر بریگیڈز کے عملے نے بجھایا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے قونصل خانے میں آگ لگائی اور سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یہ قونصل خانے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس واقعے سے چار روز قبل بدھ کی شب مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں عمارت کے کافی حصے جل گئے۔اس واقعے کے بعد نجف اور ذی قار صوبوں میں تشدد کی لہر دیکھنے میں آئی۔ یہ یکم اکتوبر کو عراق میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد خون ریزی کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ اس دوران دو روز کے اندر سیکورٹی فورسز اور مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں 70 مظاہرین ہلاک ہوئے۔

  • معزوری کو مجبوری نہیں سمھجنا چاہیئے۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا

    معزوری کو مجبوری نہیں سمھجنا چاہیئے۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں سجھنا چاہے بلکہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اوربحالی میں مشترکہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے یہ بات سینٹر فار ڈس ایبل نشیمن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نشیمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ فاروق بٹ،سوشل ویلفیئر آفیسر منیبہ محبوب اور دیگر کے علاوہ زیر تربیت خصوصی بچے بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت اوربحالی کے لئے نشیمن کی شاندار فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی معذوری میں مبتلا بچوں کوسنبھالنا ایک دشوار کام ہے اس ضمن میں والدین کے بوجھ میں سہارا بننے والے فلاحی ادارے معاشرے کی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے تقریب کے دوران مختلف خاکے،ٹیبلوز،ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز میں عمدہ پروفارمنس پیش کرنے والے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے ٹیچرز بھرپور داد کے مستحق ہیں جو یہ کٹھن فریضہ کامیابی سے نبھارہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ نے بتایا کہ سنٹر میں خصوصی افراد کو کمپیوٹر سافٹ ویئر،ڈریس ڈیزائننگ،بیوٹیشن،ہوم اپلانسز،موٹرسائیکل اینڈ آٹو الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔

  • فیصل آباد ،حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

    فیصل آباد (محمد اویس) حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، نعش ورثاء کے حوالے، تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ مہندی محلہ گلی نمبر 8 کے رہائشی 35 سالہ وسیم ولد شبیر کو حادثہ میں زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی الائیڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیاہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد اس کی نعش ورثا کے حوالے کر دی

  • وہاڑی : بھائی کو بھائی نے قتل کر دیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال
    نواحی گاؤں 182 ای بی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

    تفصیلات کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 25 سال تھی ڈی پی او اختر فاروق نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے قتل کے حقائق کو سامنے لانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں