Baaghi TV

Author: +9251

  • عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم کی ہدایت

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد:عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم کی ہدایت،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو ملکی معاشی صورت حال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سنگین مسائل کی شکار ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے، چار بڑے عالمی اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، آئی ایم ایف اور موڈیز نے معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 286 فیصد بہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 8 ماہ بعد 40 ہزارکی سطح تک پہنچ گئی ہے، برآمدات میں تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے فیصلے سے ایک لاکھ 76 ہزار صارفین مستفید ہوئے ہیں، صنعتی شعبے کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، معیشت کومزید مستحکم اورعام آدمی کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول ایک اہم سنگ میل تھا، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے اعتماد کو مزید تقویت فراہم ہوگی۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

  • وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

    وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

    واشنگٹن :جیسے جیسے کرسمس ڈے قریب آرہا ہے دنیا بھر کی امریکہ میں اس دن کے حوالے سے بہت زیادہ تیاریاں کی جارہی ہے، اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں کی گئی کرسمس کی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئ سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور مصنوعی برفباری قابلِ ذکر ہیں۔رواں برس وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 225 رضا کاروں نے حصہ لیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی گئی۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

    وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔ امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے اس سجاوٹ کو حتمی شکل دی۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

  • ’گولڈ میڈل کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے‘سعدی نے دل کی بات عیاں‌کردی

    ’گولڈ میڈل کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے‘سعدی نے دل کی بات عیاں‌کردی

    نیپال:’گولڈ میڈل کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے‘سعدی نے دل کی بات عیاں‌کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ کراٹے پلیئر سعدی عباس کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں اس وقت اور اضافہ ہوجاتا ہے جب میڈل لینے کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے۔

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…

    سعدی عباس نے نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا، یہ سعدی کے کیریئر کا 16 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل تھا جس میں دو مرتبہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ، ایک ایشین کراٹے چیمپئن شپ، دو ساؤتھ ایشین گیمز اور چار مرتبہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلز شامل ہیں۔سعدی عباس نے کامیابی کے بعد جیو کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کی نظریں اولمپکس پر مرکوز ہیں اور خواہش ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم سربلند کریں۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    سعدی عباس نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اولمپکس میں بھی پاکستان کا پرچم سربلند کروں، ٹوکیو میں بھی پاکستان کا قومی ترانہ بجے‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جب گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے، کامن ویلتھ چیمپئن شپ کے بعد اب ایک بار پھر یہ خوشی ساؤتھ ایشین گیمز میں ملی جس پر میں بے حد خوش ہوں‘۔سعدی کا کہنا تھا کہ وہ اولمپکس کیلئے پر امید ہیں اور اپنی جانب سے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں لیکن انہیں حکومتی سرپرستی کی بھی ضرورت ہے۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

    سعدی کی اولمپکس کوالیفائنگ رینکنگ 23 ویں ہے، انہیں کوالیفائی کرنے کیلئے ٹاپ 4 میں جگہ بنانی ہے اور مئی تک مزید پانچ رینکنگ ٹورنامنٹس کھیلنے ہیں جس کے بعد ڈائریکٹ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔پاکستان کے ٹاپ کراٹے پلیئر نے کہا کہ انہیں کوچ اور باضابطہ ٹریننگ پروگرام کی ضرورت ہے جو حکومتی تعاون سے ہی یقینی ہوسکتا ہے۔ دنیا 4 سال پہلے اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیتی ہے اور یہاں چھ روز پہلے کیمپ لگانے کا خیال آتا ہے، اگر اسپورٹس کو بہتر کرنا ہے تو کھلاڑیوں پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

  • بھارت: لڑکی سے’گینگ ریپ’ لاش جلادی گئی، 2017 میں33 ہزارسے زائد خواتین جنسی زیادتی کاشکارہوئیں‌

    بھارت: لڑکی سے’گینگ ریپ’ لاش جلادی گئی، 2017 میں33 ہزارسے زائد خواتین جنسی زیادتی کاشکارہوئیں‌

    نئی دہلی :بھارت میں لڑکی سے ‘گینگ ریپ’ کے بعد لاش جلادی گئی، صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین جنسی زیادتی کاشکارہوئیں‌،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ایک اور ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کرکے لاش جلادی گئی۔ یہ واقعہ شمالی بھارتی ریاست بہار کے علاقے بکسر میں پیش آیا۔واقعے کے بعد بھارتی عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس مذموم واقعے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…

    مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی ‘جس کی شناخت اور عمر ظاہر نہیں کی گئی’ کو نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے سرمیں گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا اور اسے بکسر میں ہی ایک ویران علاقے میں دفن کردیا۔مقامی پولیس افسر کے مطابق لڑکی بہار کے علاقے بکسر کی رہائشی اور گذشتہ روز سے لاپتہ تھی، لاش کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بھارتی شہر حیدرآباد سے ایک 27 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔واقعے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج کیا جارہا تھا جس میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریپ کے ملزمان کو بلا کسی تاخیر کے فوری سزائیں دی جائیں کہ بہار میں یہ ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

    واضح رہے کہ حکومت کی حالیہ عرصے کے دوران کوششوں کے باجود بھارت میں پیچیدہ قوانین کی وجہ سے مقدمات کے فیصلے ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے بھارت کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔بھارتی حکام کی اپنی رپورٹ کے مطابق صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

  • وہاڑی : سکولوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)؟ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کا سکیورٹی کے حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل سکول وہاڑی کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ماڈل سکول وہاڑی کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور سکول میں موجود بچوں سے ملے اور اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات, بیرئیر, وال وائیر, مورچہ جات اور دیگر انتظات کا سیکورٹی کے حوالہ سے باریک بینی سے جائزہ لیا

  • وہاڑی: بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی 23 سالہ بیوی کوچھری سےقتل کردیا.پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی بیوی کوقتل کر دیا ملزم مولوی شفیق نے 23 سالہ بیوی نازیہ بی بی کو تیز دھار چھری سے ذبح کیا مقتولہ نازیہ بی بی کی دو سال قبل امام مسجد سے شادی ہوئی تھی مقتولہ نازیہ بی بی ایک بچے کی ماں تھی پولیس نے خاتون کے شوہر امام مسجد کو گرفتارکر لیا ہے امام مسجد مولوی شفیق نے اعتراف جرم خر لیا ہے جبکہ پولیس نے گھرمیں پڑی ہوئی لکڑیوں میں سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاوند بیوی کے درمیان اکثر تنازعہ رہتا تھا جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ملزم نے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کو باندھ کر شور و وویلا کیاکہ پانچ لوگوں نے گھر میں گھس کرمجھے باندھ دیا اور میری بیوی کوقتل کر دیا ہے لیکن پولیس نے چند لمحوں میں ملزم سے اقرار جرم کرالیا ڈی پی او اختر فاروق حالات و وقعات کاجائزہ لینے کیلئے خود جائے وقوعہ پر۔پہنچ گئے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • معذور افراد بھی اسی ملک کا حصہ ہیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائینڈ کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن کے ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس تھیں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی کے لیے بہترین انتظامات کر رہی ہے۔ خصوصی افراد کائنات کا حسن ہیں اور ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں ان کی خصوصی تربیت کرکے انہیں مفید شہری بنایا جاسکتاہے ۔ معاشرے کے ہرفرد کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لے کر اپنا کردار ادار کرے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو ڈس ایبل کہنا غلط ہوگا بلکہ یہ سپشل ایبل پرسن ہیں انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کو خصوصی توجہ کی ضروت ہے۔سمینار کے آخر میں پروفیسر عمردراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس کو اعزازی شییلڈ بھی پیش کی۔

  • ڈی پی او کی صفدر آباد میں کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی پنجا ب کیپٹن شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غا زی صلاح الدین نے ہفتہ وارکی بنیاد پر تھانہ صفدر آباد کے علاقے میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری کا مقصد وہاں کی عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہیں تاکہ عوام والناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں عوام الناس کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں صفدر آباد او ر اردگرد کے علاقے کی عوام والناس سے درخواستیں موصول کرکے ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اور ان میں سے کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا ۔کھلی کچہری میں متحدہ امن کونسل اور منتخب نمائندے تاجر وکلاء اور معززین شہر صفدر آباد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے سرکل آفیسر صفدرآبادخالد محمود اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی۔کہ عوام والناس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ لو گوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ تھانہ جات میں ہر آنے والے سائل کے ساتھ خو ش اسلوبی سے پیش آئے۔ اور عوام الناس کے ساتھ عوام دوست پالسیی کو فروغ دیں۔ تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان پائے جانے والی دوریوں کو کم کیا جاسکے۔تھانہ جات میں ہر عام خاص کے لیے قانون یکساں ہے۔ اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھولے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورسرکل افیسر صفدر آبادکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین ترجحات میں شامل ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لائے گی۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانہ میں آ ئے ہوئے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمار ا اخلاقی اور بنیاد ی فرض ہے۔

  • منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے

    منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے

    کمالیہ شہر میں منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ شہر کے کئی نوجوان اس لعنت کا شکار ہوچکے ہیں کمالیہ کی سب سے بڑی عیدگاہ خیرا شہید سے ملحقہ قبرستان میں ہمہ وقت درجنوں افراد نظر آتے ہیں جنہیں منشیات نے برباد کر دیا لیکن اس سلسلہ میں کسی سرکاری غیر سرکاری ادارہ کی طرف سے اقدامات نظر نہیں آتے شہریوں کا کہنا ہے جب بھی عیدگاہ جائیں وہاں نشہ آور انجیکشن نظر آتے ہیں جو دیگر شہریوں میں بھی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ان نوجوانوں کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور انہیں منشیات فراہم کرنیوالے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے سرکاری محکموں کےافسران اُن والدین سے پوچھو جن کےلخت جگر بہنوں کے بھائی کئ عورتوں کے سہاگ اس لعنت کی وجہ سےموت کاشکار ہو گے خدا کے لیے سوچو اور اسکا حل نکالیں۔

  • کرکٹرمحمد حفیظ کا ایف بی آرکوصاف جواب

    کرکٹرمحمد حفیظ کا ایف بی آرکوصاف جواب

    لاہور:کرکٹرمحمد حفیظ کا ایف بی آر کوصاف جواب ،باقاعدہ ٹیکس فائلر ہوں، نوٹس بے بنیاد تھا: حفیظ کا ایف بی آر کو پیغام ،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کرکٹر محمد حفیظ کو 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    گزشتہ دنوں ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے مطابق حفیظ سے 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ان کے سوالات کے جواب بھی دیے ہیں لہٰذا امید ہے کہ حکام میرے مؤقف کو تسلیم کریں گے اور معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔

    جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

    محمد حفیظ نے ایف بی آر کے دفتر جا کر جواب جمع کرادیا ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ٹیکس فائلر ہوں، یہ بے بنیاد نوٹس تھا، میں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کیے ہو ئے ہیں اور کچھ نہیں چھپایا، ایف بی آر کو تمام حقائق سے آگا ہ کر دیا ہے۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دینا ضروری تھا

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…