Baaghi TV

Author: +9251

  • اب کرکے دکھاو بدتمیزی ،مسافروں سے لڑنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل

    اب کرکے دکھاو بدتمیزی ،مسافروں سے لڑنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل

    اسلام آباد:اب کرکے دکھاو بدتمیزی ،مسافروں سے لڑنے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے ہاتھا پائی کرنے والے والے اے ایس ایف اہلکاروں کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کر دیا گیا۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ جمع کرا دی۔

    نیپال سے ٹھنڈی ہوائیں‌ :ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لی گئی تھی۔

    جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

    ذرائع کےمطابق موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے معاملہ حل کرنے کے بجائے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی لیکن واقعے کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے بعد ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

  • جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے، عمران خان

    جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے، عمران خان

    اسلام آباد:جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش اورعزم ہے ، اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں اور طلبہ یونینز اس سارے عمل کا لازمی جزو ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز میدان کارزار کا روپ دھار گئیں اور جامعات میں دانش کا ماحول مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کے بارے میں کوئی غیرمناسب ریمارکس نہیں سننا چاہتے ،میرے نوجوان قوم کا سرمایہ،عزت اور شان ہیں

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہم دنیا کی صف اول کی دانشگاہوں میں رائج بہترین نظام سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے تاکہ ہم طلبہ یونینز کی بحالی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی قیادت پروان چڑھانے کے عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں۔

  • 2024 تک غیرقانونی قراردیئے جانے والے مہاجرین کونکال دیں گے،امت شاہ کا مسلمانوں کی طرف اشارہ

    2024 تک غیرقانونی قراردیئے جانے والے مہاجرین کونکال دیں گے،امت شاہ کا مسلمانوں کی طرف اشارہ

    نئی دہلی :آسام سے 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کوغیرہندوستانی قراردینے کے بعد اب مودی حکومت نے ملک کے دیگر حصوں سے مسلمانوں کوغیرہندوستانی قراردینے کی سازش پرکام شروع کردیا ہے اسی سلسلے میں این آر سی کے نام پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، دوسری طرف 2024 تک بھارت سےغیرقانونی قراردیئے جانے والے مہاجرین کونکال دیں گے، امت شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو ریاست جھارکھنڈ میں کہا کہ دوہزار چوبیس تک تمام غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔

    40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ این آر سی نافذ ہونے کے بعد بھارت میں موجود تمام غیرقانونی مہاجرین کی شناخت ہوجائے گی۔یہ پہلی بار ہے جب بھارتی وزیرداخلہ نےغیرقانونی مہاجرین خاص طور سے بنگلادیشی مہاجرین کو باہر نکالنے کے سلسلے میں ایک وقت معین کردیا ہے۔اس سے پہلے حکومت ہند ریاست آسام میں این آر سی پر عمل درآمد کرچکی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    امت شاہ نے کہا کہ آسام میں تقریبا بیس لاکھ افراد جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں اپنا بھارتی شہری ہونا ثابت نہیں کر سکے ہیں اور انھیں بھارت سے باہر نکال دیئے جانے کا خطرہ درپیش ہے۔بھارت کی اپوزیشن جماعتیں این آر سی کے نفاذ کی مخالفت کر رہی ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کا خیال ہے کہ حکومت این آر سی نافذ کر کے درحقیقت مسلمان مہاجرین کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

    عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

  • نیپال سے ٹھنڈی ہوائیں‌ :ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    نیپال سے ٹھنڈی ہوائیں‌ :ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

    کھٹمنڈو:13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے ، ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔نیپال کے شہروں کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس 6 گولڈ ، 11 سلور اور 15 برانز میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

     

    نیپال سے ذرائع کے مطابق منگل کو پاکستان نے 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے چیمپئن کراٹیکاز ، سعدی عباس نے پاکستان کے لیے مائنس 75 کے جی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    پاکستان کے شاہ زیب نے تائیکوانڈو میں 54 کلوگرام کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا۔جب کہ تائیکوانڈو میں سدرہ بتول اور محمد فہیم نے چاندی کے تمغے حاصل کیے ۔پاکستانی کراٹیکاز نصیر احمد، ثناء کوثر اور کلثوم ہزارہ نے اپنی ویٹ کیٹیگریز میں سلور میڈلز حاصل کیے جب کہ ناز گل نے برانز میڈل جیتا۔

    شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی پاکستان نے 2گولڈ میڈلز جیتے، خلیل اختر، غلام مصطفٰی بشیر اور مقبول حسین پر مشتمل پاکستان ٹیم نے سینٹر فائر پسٹل جب کہ غفران عادل، عاقب لطیف اور ذیشان شاکر نے تھری پوزیشن رائفل ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔شوٹنگ میں ہی خلیل اختر نے سینٹر فائر پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

    پاکستان والی بال ٹیم کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 1-3 کی شکست ہوئی جس کے بعد وہ سلور میڈل کی حقدار قرار پائی ۔جبکہ 100 میٹر دوڑ میں پاکستان کے سمیع اللہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اطلاعات کے مطابق بیڈمنٹن میں مینز اور ویمنز ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں شکست کے بعد برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔

    ٹینس میں پاکستان ٹیم سری لنکا کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد مینز ٹینس ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان کی جانب سے عابد اور مزمل نے کامیابیاں حاصل کیں۔ دوسری جانب خواتین کے انفرادی بیڈمنٹن مقابلوں میں پاکستان کی پلوشہ بشیر اور ماحور شہزاد نے ابتدائی راؤنڈز میں کامیابی حاصل کرلی۔

  • پاکستان میں کتنے صوبے ہونے چاہیے ، میئر کراچی نے بتا دیا

    پاکستان میں کتنے صوبے ہونے چاہیے ، میئر کراچی نے بتا دیا

    پاکستان میں کتنے صوبے ہونے چاہیے ، میئر کراچی نے بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں کیوں کہ بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوچکا ہے۔

    شہر قائد کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) تنخواہیں مشکل سے دے پاتی ہے، ان حالات میں شہری مسائل کا خاتمہ آسان کام نہیں۔
    میئر کراچی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں اور ہم اب تک 72 سال پیچھے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو تب ہی مسائل حل اور ملک ترقی کرے گا۔

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    انہوں نے کہا کہ سیوریج سمندر میں ڈال رہے ہیں اور کچرا شہر میں پڑا ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر یہ ٹھیک پیغام نہیں جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی کو ماہانہ دس کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے، 13 ہزار ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد شہری مسائل حل کرنا آسان کام نہیں ہے۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    لندن:دورہ پاکستان ،شاہی جوڑے کے لیے بابرکت ثابت ہوا ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے اور شہزادہ ولیم اور کیٹ کرسمس کے موقع پر اس کا باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ ملکہ الزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم شاہی خاندان کی جانب فی الحال باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی2011 میں ہوئی اوران کے پہلے ہی 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے۔ان کا بیٹا شہزادہ جارج 6 سال، بیٹی شہزادی شارلٹ 4 سال اور شہزادہ لوئس 19 ماہ کا ہے۔

    عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

    یاد رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ پاکستان پر بہت زیادہ خوشی کااظہارکیا تھا

    40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

  • بھارتی خلائی مشن  کو فواد چوہدری نے خطرہ کیوں‌ قرار دیا

    بھارتی خلائی مشن کو فواد چوہدری نے خطرہ کیوں‌ قرار دیا

    بھارتی خلائی مشن کو فواد چوہدری نے خطرہ کیوں‌ قرار دیا

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی بار بار ناکامی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت خلائی ملبے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن رہا ہے اور بھارت کے خلائی مشنز سے خلا میں ملبہ اکھٹا ہو رہا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی تنظمیوں کو اس بارے میں سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کر دی جہاں وکرم لینڈر گرا تھا۔ تصویر میں گرنے کے بعد اس جگہ پر ہونے والے اثرات بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ناسا کو بھارتی خلائی مشن کا ملبہ کریش سائٹ سے 750 میٹر دور سے 3 ٹکڑوں میں ملا.
    واضح رہے کہ بھارت کو اس پہلے اپنے خلائی مشن میں بری طرح ناکامی ہوئی تھی، جس پر پورے ملک میں سوگ رہا تھا.

  • دوست نے دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

    دوست نے دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

    لاڑکانہ:دوست نے دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ، اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ دوست نے موبائل فون کے ایک ہزار روپے کی لین دین کے معاملے نوجوان کے چہرے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔کندھکوٹ میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقع رونما ہوا جسکی زد میں آکے نوجوان لڑکا شدید زخمی ہوا ہے۔

    جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ

    ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کی وجہ سے زخمی ہوئے نوجوان کا نام ثناءاللہ بتایا جارہا ہے جس کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوان ثناءاللہ کی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ ملزم جمیل شیخ نے بلا کر چہرے پر کچھ ایسا پھینکا کے چہرہ جلنے لگا، آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے۔

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کی عدالت نے 2008 سے زیر التوا ء تیزاب گردی کے سنگین نوعیت کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم کو30 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتازڈوگر نے ملزم اظہر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر30 سال قید بامشقت اور32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید دس سال قید بھگتنا ہوگی۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

  • ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کی تیاری کیسے کی ، حماد اظہر نے بتایا

    ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کی تیاری کیسے کی ، حماد اظہر نے بتایا

    ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کی تیاری کیسے کی ، حماد اظہر نے بتایا

    وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آنے والے اجلاس کے لیے پاکستان نے اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

    اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت اور دیگر معاملات کی بیخ کنی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان نے اچھی پیشرفت دکھانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اس سے پہلے کبھی اتنی پیشرفت نہیں کی تھی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک اچھی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ آج ایف اے ٹی ایف کو بھیجوائی جائے گی۔ حتمی رپورٹ 7 جنوری تک بھیجی جائے گی۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا
    اس سے پہلے یہ خبرتھی کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ، 7 دسمبرکواجلاس بلالیاگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سال کےآخری کوارٹرکی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کرادی، ایف اےٹی ایف جائزےکےبعد پاکستان کو مفصل سوالنامہ بھجوائے گا ، رپورٹ اور سوال نامے پر بحث اگلے ماہ فیس ٹو فیس میٹنگ کی جائے گی۔

  • کرپشن کی روک تھام کیلئے800 ملازمین کا تبادلہ، نوکمپرومائزکا پیغام بھی پہنچا دیا

    کرپشن کی روک تھام کیلئے800 ملازمین کا تبادلہ، نوکمپرومائزکا پیغام بھی پہنچا دیا

    پشاور:کرپشن روکنے کیلئے حکومت نے 800 سے زائد ملازمین کو ٹرانفسر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا، اس پالیسی کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم ایک جگہ صرف دو سال تک ملازمت کرسکیں گے۔اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تمام ضلعی انتظامیہ اور انتظامی محکموں نے اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت دو سال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر تعینات رہنے والے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    موصول شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کل 817 ملازمین کا تبادلہ ہوچکا ہے جس میں پشاور میں 129ملازمین کاتبادلہ ہوچکا ہے جبکہ بنوں میں 91،صوابی 82،سوات 59، لکی مروت55، کرک55، ہری پور39، کوہاٹ 24، مانسہرہ 21، بٹگرام 19، دیر لوئر 18، شمالی وزیرستان16، ایبٹ آباد15، چارسدہ14، ٹانک12، ہنگوں 11، نوشہرہ 10، شانگلہ9، بونیر9، کوہستان اپر9 شامل ہیں‌

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پشاور سے ذرائع کے مطابق مردان8، دیر اپر4، ملاکنڈ4، مہمند2، کرم 1، چترال1، خیبر1، اورکزئی1 اور کولئی پالس میں 1ملازم کا تبادلہ ہوچکا ہے اسی طرح محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 62اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 35 اہلکار تبدیل ہوچکے ہیں۔یاد رہےکہ سب سے پہلے احتساب کے عمل کا آغازصوبہ خیبرپختونخواہ میں‌کیا گیا جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں

    جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ