Baaghi TV

Author: +9251

  • قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ

    اسلام آباد:قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اطلاعات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مالی خسارا اور تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے۔ان خیالات کااظہارمشیرخزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں‌ کیا

    40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہےبلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔

    لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

    مشیرخزانہ کہتے ہیں‌کہ تاریخ میں پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے میں اچھا محسوس کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اکنامک پرفارمنس کو سراہا جبکہ اے ڈی بی نے پاکستان کی پرفارنس میں بہتری دیکھ کرپروگرام میں 3 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم بھی یہاں آئی اور پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو دیکھ کر کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے بخوبی پورے کیے۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    مشیربرائےخزانہ کا ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کےایس ای 100 انڈیکس نومبرمیں 14.9 فیصد بڑھ گیا تھا جبکہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط رحجانات سرمایہ کاروں کےاعتمادکی عکاسی ہے۔

  • تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔

    تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔

    کمالیہ :جھکڑ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔
    جکھڑ روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے کار میں آگ بھڑک اٹھی اور کار میں موجود 3افراد جھلس گئے زخمیوں کو تحصيل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا زخمیوں کے نام عمران، توقیر اور صداقت ہیں، ریسکیو

  • 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری،فرزانہ راجہ کے ساتھ اورکون کون بھگتے گا نیب کی پیشیاں،خبرآگئی

    اسلام آباد:نیب نے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری،فرزانہ راجہ کے ساتھ اورکون کون بھگتے گا نیب کی پیشیاں،خبرآگئی ، اطلاعات کے مطابق آج چیئرمین نیب کی صدارت میں نیب ایگزیکٹوبورڈ کےجلاس میں بدعنوانی کے 6ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،چیئرمین نیب نے اس اجلاس میں‌ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس کی منظوری.ملزموں نے غیر قانونی تشہیری ایجنسیوں کے ذریعے خزانے کو ایک ارب 46 کروڑ کانقصان پہنچایا.

    ذرائع کے مطابق نیب بورڈ نے سکندر جاوید اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی.سکندر جاوید اور دیگر پرصاف پانی پروگرام کے ٹھیکوں میں خرد برد کا الزام ہے.اجلاس میں علی احمد لنڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر سندھ کی مقامی حکومتوں میں 13ہزار سے زائد افراد غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے .بورڈ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل گجر اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری ہوگئی ہے .

    نیب ذرائع کے مطابق ملزموں پر کوئٹہ میں رفاحی پلاٹ سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کا الزام ہے.اجلاس میں علی گل کرد اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.میگاکرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے.ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی دولت کی برآمدگی ترجیحات میں ہے .

    25ماہ میں بدعنوان عناصر سے 73 ارب روپے برآمد کئے گئے.نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے.25ماہ میں 630 مقدمات میں ریفرنس دائر کئے گئے.احتساب عدالتوں میں 1270 ریفرنس زیرسماعت ہیں.1270ریفرنسز میں بدعنوانی کی رقم 910 ارب روپے ہے.نیب کے تمام ڈی جیز کو واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

    ایگزیکٹو بورڈ نے 15انکوائریوں کی منظوری دی.سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف ، بلیغ الرحمان ، چوہدری عمر محمود ، نثار احمد کھوڑو ، رانا ثناء اللہ ، آغا سراج درانی ، سینیٹر انوار الحق ، عبدالرؤف کھوسو ، محمد اسلام اسلم ، عبدالرزاق میمن ، فیصل مختار شیخ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری .دبئی میں پاکستانیوں کی 1.1کھرب روپے کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا ہے

  • نیب  کا شکنجہ مزید بڑے ناموں کے گرد ہوا سخت

    نیب کا شکنجہ مزید بڑے ناموں کے گرد ہوا سخت

    نیب کا شکنجہ مزید بڑے ناموں کے گرد ہوا سخت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی صدارت میں نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں بدعنوانی کے 6ریفرنس دائر کرنے کی منظوری. بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس کی منظوری.ملزموں نے غیر قانونی تشہیری ایجنسیوں کے ذریعے خزانے کو ایک ارب 46 کروڑ کانقصان پہنچایا.
    نیب بورڈ نے سکندر جاوید اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی.سکندر جاوید اور دیگر پر صاف پانی پروگرام کے ٹھیکوں میں خرد برد کا الزام ہے .اجلاس میں علی احمد لنڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر سندھ کی مقامی حکومتوں میں 13ہزار سے زائد افراد غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے .بورڈ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل گجر اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری .ملزموں پر کوئٹہ میں رفاحی پلاٹ سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کا الزام ہے.اجلاس میں علی گل کرد اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.میگاکرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے.ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی دولت کی برآمدگی ترجیحات میں ہے .25ماہ میں بدعنوان عناصر سے 73 ارب روپے برآمد کئے گئے.نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے.25ماہ میں 630 مقدمات میں ریفرنس دائر کئے گئے.احتساب عدالتوں میں 1270 ریفرنس زیرسماعت ہیں.1270ریفرنسز میں بدعنوانی کی رقم 910 ارب روپے ہے.نیب کے تمام ڈی جیز کو واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،

    ایگزیکٹو بورڈ نے 15انکوائریوں کی منظوری دی.سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف ، بلیغ الرحمان ، چوہدری عمر محمود ، نثار احمد کھوڑو ، رانا ثناء اللہ ، آغا سراج درانی ، سینیٹر انوار الحق ، عبدالرؤف کھوسو ، محمد اسلام اسلم ، عبدالرزاق میمن ، فیصل مختار شیخ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری .دبئی میں پاکستانیوں کی 1.1کھرب روپے کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا

  • حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہوجائیں خوش

    حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہوجائیں خوش

    حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہوجائیں خوش

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 5 ماہ کے دوران معیشت میں بہتری آئی۔ آئی ایم ایف نے بھی معاشی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

    انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی اب پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے جبکہ موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مثبت کر دی ہے۔

    حفیظ شیخ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 236 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور گزشتہ ماہ برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جا رہا ہے

  • آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز

    آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز

    کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ نوشین اسرار کی ہدایات پر کمالیہ شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں پہلے روز 18 کتوں کو زہریلی گولیاں ڈال کر مارا گیا، اور مزید آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

  • 40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

    لاہور:40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون،اطلاعات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا ایک طرف کا کرایہ 40 روپے رکھنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے حکومتی بجٹ اور سبسڈی کو بنیاد بناتے ہوئے تجویز کیا کہ کم از کم یکطرفہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے، دوسری جانب محکمہ خزانہ نے کہا کہ منصوبے پر زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ اگر کرایہ 40 روپے کیا گیا تو سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی، مشاورت کے بعد یکطرفہ کرایہ 40 روپے کی فی کس طے پا گیا۔

    واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل نے کہا کہ اورنج ٹرین پر سبسڈی دینے اور ٹکٹ طے کرنے سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئیں ہیں تاہم کرایے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

  • رحیم یار خان ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    رحیم یار خان ٹرین کی پٹڑی ٹوٹ جانے کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی،

  • یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ، چیف سلیکٹر و باؤلنگ کوچ نے ٹیم بارے کہی اہم بات

    یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ، چیف سلیکٹر و باؤلنگ کوچ نے ٹیم بارے کہی اہم بات

    یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی ، چیف سلیکٹر و باؤلنگ کوچ

    تفصیلات کے مطابق ، آسٹریلیا سیریز میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز موجودہ ٹیم کو ایک اور موقع دینے کی حمایت کی ہے۔

    ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اپنے ایک بیان میں چیف سلیکٹر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں اسپنرز کے لیے پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت بہتر تھی مگر ہماری بیٹنگ لائن اپ کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا چاہیے تھی۔
    مصباح الحق نے اسپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی میں یاسر شاہ کی کارکردگی ہمیشہ اہم رہی ہے اور امید ہے کہ یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    سری لنکا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے سیریز بھی مشکل ہوگی کیونکہ ان کے پاس نوجوان بولنگ اٹیک ہے جو اچھا ہے لہٰذا ہمیں اچھے نتائج کے لیے سری لنکا کے خلاف بہت محنت کرنا ہوگی
    جبکہ جب کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

    دیگر ٹیموں کی بات کریں تو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے،

  • عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

    عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

    اسلام آباد :عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیاپاکستان،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے دور میں لیے گئے مہنگےقرضوں کی ادائیگیاں جاری ہیں، حکومت نےایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈزکی ادائیگی کر دی، اثرات آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمارمیں ظاہر ہوں گے۔

    لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ سکوک بانڈز گزشتہ دورِحکومت میں لئے گئے تھے اور بانڈز پر شرح سود چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد تھی، سکوک بانڈز سال 2014 میں لئے گئے تھے، جن کی میچورٹی پانچ سال کی تھی۔

    گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، ماہرین کے مطابق اضافے کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹی بلز میں سرمایہ کاری ہے، رواں مالی سال ٹی بلز میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    یاد رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی ٹی بلزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، یکم جولائی سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب سات کروڑبیس لاکھ ڈالرکے ٹی بلزخریدے، سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف نومبرمیں ٹی بلزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم تریسٹھ کروڑدس لاکھ ڈالررہا ، شرح سود میں اضافے اور مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔