Baaghi TV

Author: +9251

  • داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن میں کس ملک نے مدد کی ، بتایا ٹرمپ نے

    داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن میں کس ملک نے مدد کی ، بتایا ٹرمپ نے

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور حلف ترکی اس سے بڑھ کر امریکہ کی اور مددگار نہیں کر سکتا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف شام میں آپریشن میں ترکی نے امریکہ کی بہت بڑی مدد کی۔
    امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلیجنس ایجنسی نے اکتوبر میں شام کے شہر اندلب میں داعش کے رپوش رہنما ابوبکر البغدادی کو ایک خفیہ آپریشن میں ہلاک کیا تھا، جس کی بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی۔عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق 2018 میں ترکی کے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعش کے کمانڈر التہوی، جنہیں بعد میں عراق کے حوالے کیا گیا تھا، نے البغدای کے ٹھکانے تک معلومات دینے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی امریکہ سے دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نہیں ہونے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی نے روس سے ہتھیار خریدنا شروع کر دیے۔

    واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ‘داعش’ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ایک اسپیشل کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے کے بعض مناظر پرمبنی فوٹیج جاری کیےتھے اور شام کے ااسی حصے میں ترکی نے کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروئی کی تھی ۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ البغدادی کو ہلاک کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد اس کی لاش کو سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔

    امریکا نے ابوبکر البغدادی کو کیسے ہلاک کیا تفصیلات جاری

    سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کینتھ میک کینزی نے کہا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا جب کہ امریکی فوج کے لیے خطرہ بننے والے پانچ دوسرے داعشی جنگجوئوں کو بھی اس آپریشن میں قتل کیا گیا۔

  • آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،RPO گجرانوالہ

    آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،RPO گجرانوالہ

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،
    آر پی او گوجرنوالہ طارق عباس قریشی کا پولیس افسران کے ساتھ گجرات پولیس لائن میں خطاب۔
    تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے گجرات پولیس لائنز کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے پولیس افسران وملازمان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا خصوصی پیغام پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے رکن کی حیثیت سے آپ کا شمار ان منتخب کردہ بندوں میں ہوتا ہے جنہیں امر بالمعروف و نہی المنکر کی ترویج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ہر شخص خواہ کتنا بھی طاقت ور ہو قانون سے بالا تر نہ ہے،ہمیں ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں۔ہم سب ایک ٹیم کا حصہ ہیں جب اس ٹیم کے تمام کھلاڑی مل کر قوم اور ملک کی خدمت کیلئے سرشار ہو کر کا م کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کارفرما ہو گی۔
    تمام پولیس افسران عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام کیلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں، انکے مسائل سنیں اور ہر سفارش اور خوف کو بالائیے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ پر فیصلہ کو یقینی بنائیں۔

  • لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے، لاہورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے فحش ویب سائٹس سے متعلق ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پرجواب طلب کیا ہے

    نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نے ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی جس میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور ادارے فحش ویب سائٹس کی بندش میں ناکام رہے ہیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے سے بچوں بڑوں او رہر عمر کے افراد سمیت سوسائیٹی پر منفی اثرات مرتب ہو نے لگے ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    درخواست گزار وکیل نےنقطہ اٹھایا کہ غیر اخلاقی ویب سائٹس کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے نوجوان نسل پع برا اثر پڑ رہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیا جائےلاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ، 7 دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

  • ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

    اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل ، 7 دسمبرکواجلاس بلالیاگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سال کےآخری کوارٹرکی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کرادی، ایف اےٹی ایف جائزےکےبعد پاکستان کو مفصل سوالنامہ بھجوائے گا ، رپورٹ اور سوال نامے پر بحث اگلے ماہ فیس ٹو فیس میٹنگ کی جائے گی۔

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد سے حکومتی ذرائع کےمطابق ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہرنکلنے کیلئے پاکستان نےکوششیں تیز کردیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سال کے آخری کوارٹر کی رپورٹ ایف اےٹی ایف کوجمع کرادی، ایف اےٹی ایف7 دسمبر کو پاکستان کی عملدرآمدرپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔

    ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ، چوری کا مقدمہ درج

    ذرائع کے مطابق مفصل رپورٹ جمع کرائی گئی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے ہیں۔دہشت گردوں کی فنڈنگ کے 700سے زائد کیسز کی تحقیقات کی گئیں، کالعدم تنظیموں کو رقوم فراہم کرنیوالےدرجنوں افرادکیخلاف کارروائی شامل ہیں۔

    جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ

    حکومتی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں تک رقوم پہنچانےوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کیاگیا اور فنڈنگ کرنے والے کئی افراد گرفتار بھی کئے گئے جبکہ کالعدم تنظیموں کےاثاثےضبط کرکےحکومتی نگرانی میں لےلئےگئے۔

    ترکی اورپاکستان ، دوملک یکجان،ایٹمی معاہدے ،تازہ اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف قیمتی جائیدادوں اور ان کےمالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ایف اےٹی ایف جائزےکےبعد پاکستان کومفصل سوالنامہ بھجوائے گا، جس کے بعد پاکستان کی رپورٹ اور سوال نامے پر بحث اگلے ماہ فیس ٹو فیس میٹنگ کی جائے گی۔

    نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف

  • پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد:پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہناہے کہ ایچ آئی وی ایڈزایشیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پاکستان میں پھیل رہا ہے جہاں اس مرض کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ انجیکشنز اور سرنجوں کا دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ انتقال خون ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہناہے کہ پاکستان میں انجیکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی کی شرح 48 فیصد ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت صحت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے تدارک کو بڑی اہمیت دیتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام کو خود بھی کوششیں کرنا ہوں گی۔جب تک لوگ خود کوشش نہیں کریں گے محض حکومتی اقدامات سے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں۔

    اس خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ خون سے پھیلنے والی بیماریاں جن میں ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی شامل ہیں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اگر ان کا تدارک نہ کیا گیا تو آنے والے چند سالوں میں یہ پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

  • گرین شرٹس کلین سویپ کے بعد کس رینکنگ پر پہنچ گئے

    گرین شرٹس کلین سویپ کے بعد کس رینکنگ پر پہنچ گئے

    تفصیلات کے مطابقق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک آسٹریلیا اور نیوزیلنڈ انگلینڈ سیریز مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 صفر سے ناکامی کے بعد قومی ٹیم بدستورآئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔جب کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ ہونے کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

    دیگر ٹیموں کی بات کریں تو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں جبکہ افغانستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

    ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں،سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

  • اسلامی جہاد اور حماس کے وفود مصر میں کیوں‌ ہوئے اکٹھے

    اسلامی جہاد اور حماس کے وفود مصر میں کیوں‌ ہوئے اکٹھے

    اسلامی جہاد اور حماس کے وفود مصر میں کیوں‌ ہوئے اکٹھے

    باغی ٹی وی : فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے وفود فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل آگے بڑھانے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔ اسلامی جہاد کے وفد کی قیادت زیاد النخالہ کررہے ہیں۔

    اسلامی جہاد کا وفد قاہرہ پہنچا جس کے بعد جلد ہی اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد بھی قاہرہ پہنچ رہا ہے۔ دونوں وفود مصری حکومت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بات چیت کرے گا۔

    خیال رہےکہ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے یہ وفود ایک ایسے وقت میں قاہرہ پہنچے ہیں جب دو ہفتے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تین دن تک مسلسل جارحیت مسلط کی تھی تاہم مصر کی مداخلت سے اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
    یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہم راہ گھر میں موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔

  • افغانستان : امریکی ڈرون طیارے نے اس ماں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جس نے بچے کو جنم دیا تھا

    افغانستان : امریکی ڈرون طیارے نے اس ماں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جس نے بچے کو جنم دیا تھا

    امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان میں ایک ایسی ماں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جس نے کچھ دیر پہلے بچے کو جنم دیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق : افغانستان کے صوبہ خوست کے ضلع علیشیر میں یہ ہڑتال جمعہ کی رات یا ہفتہ کے اوائل میں ہوئی۔ 25 سالہ ملانہ ، خاتون نے گھر میں ہی بیٹے کو جنم دیا تھا ، جو اپنا دوسرا بچہ تھا۔ لیکن جلد ہی اس کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور لواحقین اسے کلینک لے جارہے تھے۔ گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی ہٹ کر دیا گیا.

    اس موقع پر بہت زیادہ ہجوم تھا جس وجہ سے اس بارے میں الجھن پیدا ہوگئی کہ متاثرین میں نوزائیدہ بھی تھا یا نہیں۔ بعد میں ، یہ واضح ہو گیا کہ بچہ کار میں نہیں تھا۔ ایک رشتہ دار تراب خان نے بتایا کہ لڑکا گھر میں محفوظ تھا۔

    افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈ نے خوست میں ایک حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیکن فوج نے بتایا کہ یہ ہڑتال جمعرات کو ہوئی۔فوج کے ترجمان کرنل سونی لیجیٹ نے کہا ، "ہم شہریوں کی ہلاکت کے الزامات سے واقف ہیں واضح‌ رہے کہ ان حملوں سے سول آبادی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے.اس سلسے میں ایک رپورٹ بھی شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال سول افراد کو ریکارڈ سطح پر نشانہ بنایا گیا ہے.

  • 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 95 چک دربار پر 20 افراد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے 3 ساتھیوں کو 20, 20 مرتبہ سزائے موت کا حکم، عدالت نے چاروں ملزمان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے،ملزمان نے یکم اپریل 2017ء کو 95 شمالی دربار پر 20 افراد کو قتل کیا تھا،قتل ہونے والوں میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے،پیر کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد اس کے مرید تھے،تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا
    تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا،پیر عبدالوحید گجر نے ساتھیوں سے ملکر مریدین کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے قتل کیا تھا

  • مشرق وسطیٰ میں جاری احتجاج کے پیچھے کس ملک کا ہاتھ ہے،امریکا نے بتا دیا

    مشرق وسطیٰ میں جاری احتجاج کے پیچھے کس ملک کا ہاتھ ہے،امریکا نے بتا دیا

    مشرق وسطیٰ میں جاری احتجاج کے پیچھے کس ملک کا ہاتھ ہے،امریکا نے بتا دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ مشرقِ وسطی میں مظاہروں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق ، لبنان اور ایران میں ہونے والے مظاہروں میں ایرانی مذہبی نظام کی مخالفت کی گئی۔

    ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی اور دیگر جگہوں پر ہونے والے مظاہروں کے پیچھے مقامی اسباب بھی ہیں تاہم ان مظاہرین کو مشتعل کرنے میں ایران کا ہاتھ ہے۔پومپیو نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لوگ آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عراق میں ایرانی مداخلت کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز نے درجنوں افراد کو ہلاک کیا۔

    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے مظاہروں کا بھی یہی حال ہے۔ بیروت میں بھی ایران کی مداخلت جاری ہے۔
    یونیورسٹی آف لوئز ول ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ حزب اللہ اور ایرانی مذہبی عناصر کوان کی حکومت سے نکالنا چاہتے ہیں.مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کے اندر ہونے والے مظاہروں لگتا ہے کہ ایرانی عوام کوایک مخصوص ٹولے نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی حکمرانوں کو دیکھتے ہیں جو پیسہ چوری کرتے ہیں۔ ان کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای دسیوں لاکھ ڈالر چوری کررہے ہیں جب کہ ایران کے عوام بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں۔
    واضح‌رہے کہ ایران ، عراق ، لبنان کے اندر تشدد پر مبنی احتجاج جاری ہے ، امریکا نے اس احتجاج کے پیچھے ایران کو قرا ر دیا ہے ، جبکہ اایران ان مظاہرین کے پیچھے امریکا اور مغرب کا ہاتھ ہونا قرار دیتے ہیںِ