Baaghi TV

Author: +9251

  • ہانگ کانگ کے لوگوں نے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    ہانگ کانگ کے لوگوں نے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    ہانگ کانگ کے لوگوں نے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ حکومت ہانگ کانگ میں احتجاج سے متعلق واشنگٹن کے موقف کے سبب امریکی سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو چین میں داخل ہونے سے روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ذمے داران اور قانون ساز ارکان کے لیے ویزوں کے اجرا پر بھی قیود لگائی جا سکتی ہیں۔ رائٹرز خبر رساں ایجنسی نے یہ بات منگل کے روز چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر "ھو زیکین” کے حوالے سے بتائی۔

    امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی فوج کے بحری جہازوں اور طیاروں کی جانب سے پیش کردہ ہانگ کانگ کے دوروں کی درخواستوں کا جائزہ معلق کر دیا ہے۔ یہ اقدام امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بیجنگ کے زیر انتظام شہر (ہانگ کانگ) میں مظاہرین کی سپورٹ کے واسطے قانون سازی منظور ہونے کے جواب میں کیا گیا۔

    چینی حکومت نے انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں ایک مختصر پریس بریفنگ کے دوران تنظیم پر الزام لگایا کہ وہ ہانگ کانگ میں انتہا پسندوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی سپورٹ کر رہی ہے۔

    چین گذشتہ ہفتے یہ باور کرا چکا ہے کہ اگر امریکا نے ہانگ کانگ میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھا تو "بھرپور اور سخت اقدامات” کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ جمہوریت کی حمایت میں 6 ماہ سے جاری مظاہروں نے نیم خود مختاری رکھنے والے چینی شہر ہانگ کانگ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    اتوار کے روز ہانگ کانگ میں سیکڑوں افراد نے امریکی قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔ اس مارچ کا مقصد چینی حکومت کے مخالف مظاہروں کے لیے امریکا کی سپورٹ پر تشکر کا اظہار تھا۔ مارچ میں شریک افراد نے امریکی پرچم لہرایا۔ بعض شرکاء کے لباس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں عبارتیں تحریر تھیں۔ مارچ کے بعض شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر یہ تحریر تھا کہ "صدر ٹرمپ .. براہ مہربانی آپ ہانگ کانگ کو آزاد کرائیں”

    یاد رہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کی وجہ بننے والا متنازعہ قانون واپس لے لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود شہریوں نے احتجاج ختم نہیں کیا۔ ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔لیکن عوامی غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہورہا

  • ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ، چوری کا مقدمہ درج

    ایک لاکھ روپے کا جوتا چوری ، چوری کا مقدمہ درج

    لاہور:جہاں لوگ ایک ایک لاکھ کے جوتے پہنتے ہوں وہاں لوگوں کی شاہانہ زندگی کا انداز کیا ہوگا، اطلاعات کے مطابق لاہور کی ایک مسجد سے شہری کے ایک لاکھ روپے مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہو گیا۔

    لاہورپولیس کے مطابق ڈیفنس کا رہائشی شیراز بشیر گنگا رام اسپتال سے میسن روڈ کی ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے گیا تھا جہاں اس کے ایک لاکھ روپے کی مالیت کا جوتوں کا جوڑا چوری ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق متاثرہ رہائشی نے تھانہ سول لائنز میں اپنے جوتے چوری ہونے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کرکے میرے جوتے برآمد کیے جائیں۔مذکورہ درخواست پر پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ

    جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ

    جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اب بعد اب گلوکار عاصم اظہر پر بھی کانسرٹ کے دوران مداح نے جوتا اچھال دیا۔

    گلوکارعاصم اظہر کو کم عمر میں خوب شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک ٹور کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ جوتا پھینکنے کا ناخوشگوار واقع پیش آیا مگر خوش قسمتی سے وہ انہیں نہیں لگا۔لیکن اس وقت ہال میں بڑی بے چینی پائی گئی اور ہرطرف دکھ اظہارکیا گیا ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹاپ کے گلوکارعاصم اظہر پر اچھالا گیا جوتا خوش قسمتی سے انہیں نہیں لگا لیکن اس نا خوشگوار واقعے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے مداح برس پڑے اور اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کو پاکستان کے جسٹن بیبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک کوک اسٹوڈیو کا ’تیرا وہ پیار ‘ گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 130 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

  • وزیراعظم  نے ترک ڈرامہ”دیریلش ارطغرل”کواردو زبان میں ڈب کرکے دکھانے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے ترک ڈرامہ”دیریلش ارطغرل”کواردو زبان میں ڈب کرکے دکھانے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترک ڈرامہ”دیریلش ارطغرل”کواردو زبان میں ڈب کرکے دکھانے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہورزمانہ ترک ڈرامے "دیریلش ارطغرل” کوپاکستان کے سرکاری ٹی وی سے اردو زبان میں ڈبنگ کرکے نشرکرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیراعظم اس ڈرامے سے بہت متاثرہوئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق حکام نے غیرملکی نیوز ایجنسی کووزیراعظم کے اس حکم کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ اس ڈرامے میں مشکل اور مایوسیوں سے امیدوں کی طرف بڑھنے کا درس ہے ،چونکہ لوگ کچھ وقت اچھے ڈراموں کو دیکھنے پرصرف کردیتے ہیں اس لیے کسی ایسے اچھے ڈرامے کو دیکھ کر اپنی پریشانیاں اورمایوسیوں سے جان چھڑائیں

    یہ بھی بات قابل غور ہے کہ ترک ڈرامے دنیا بھر میں بڑے مشہورہیں اور خاص کر خلافت عثمانیہ کے شاندار دور پرمبنی بننے والے ڈرامے اس وقت دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں دیکھے جارہے ہیں ، ہر ملک نے اپنی زبان میں ڈبنگ کرکے یہ ڈرامے اپنے شہریوں تک پہنچائے ہیں‌،

    https://youtu.be/ybeJ67nQj40

    دوسری بات جو اس سلسلے میں اہم ہے کہ وزاعظم عمران خان ترک ڈرامے سے متاثر کیوں ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ عمران خان نے ایک تقریب میں نہ صرف اس مقبول سیریل کو دیکھنے کی تجویز دی بلکہ ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کے پانچوں سیزنز کو اردو میں ڈب کرکے نشر کرنا چاہیے تاکہ یہاں کے عوام یہ سیریز دیکھ اور سمجھ سکیں

     

     

     

  • سابق شاہ ایرن کے بیٹے نے  کہہ دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے

    سابق شاہ ایرن کے بیٹے نے کہہ دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے

    سابق شاہ ایرن کے بیٹے نے کہہ دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سابق رہنما کے بیٹے نے ایران کی موجودہ حکومت اور اس نظام کے جلد سقوط کی پیش گوئی کردی ہے.سابق شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے زور دیا ہے کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عبوری عرصے کے دوران قیادت” اب ایرانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ایک عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

    ایرانی ریڈیو فردا کے مطابق 59 سالہ پہلوی کا یہ موقف ان کے ایک تازہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "دو سال سے بھی کم عرصہ گزرا ہے جب میں نے باور کرایا تھا کہ اسلامی جہوریہ ایران کا سقوط قریب ہے اور اس سے فرار ممکن نہیں۔ سیاسی نظام کا سقوط مستعد رہنے کا تقاضا کرتا ہے”۔

    سابق شاہ ایران کے بیٹے کا کہنا ہے کہ "عبوری مرحلے کے دوران ملک کی قیادت کے لیے سیاسی اتھارٹی کی تشکیل کا آغاز اب کر دیا جانا چاہیے.. یہ سیاسی قیادت آخر کار ملک کو اس امر کے لیے تیار کرے گی کہ بیلٹ بکس کے ذریعے اقتدار ایک اسلامی حکومت سے قانونی، سیاسی اور اقتصادی طور پر ایک ایرانی حکومت کو منتقل کیا جائے”۔

    رضا پہلوی نے اپنے بیان میں خاص طور پر سیاست دانوں، اساتذہ، فن کاروں، وکلاء، ایرانی فوجیوں اور مسلح افواج کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ سیاسی اداروں کو اہلیت کے حامل سیاست دانوں کے حوالے کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    سال 2017-2018 اور نومبر 2019 میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے دوران پہلوی خاندان اور اس کے اہم سرخیل رضا شاہ کو سراہے جانے کے حوالے سے نعرے سامنے آئے۔ ان نعروں سے ظاہر ہوا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مذہبی عقیدے کے تسلط اور سماجی آزادی پر روک ٹوک کے بغیر ایک فعال حکومت اور ملک کی معیشت کو مستحکم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

  • ترکی اورپاکستان ، دوملک یکجان،ایٹمی معاہدے ،تازہ اعلان

    ترکی اورپاکستان ، دوملک یکجان،ایٹمی معاہدے ،تازہ اعلان

    انقرہ:ترکی اورپاکستان ، دوملک یکجان،ایٹمی معاہدے ،تازہ اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان ایک بہت بڑا ایٹمی معاہدہ ہونے جارہا ہے ، جس کے بارے میں ترک میڈیا کے کچھ ذمہ داران کی طرف سے خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں

     

    https://twitter.com/alikeskin_tr

    باغی ٹی وی کے مطابق ترکی کے کچھ ذمہ داران کی طرف سے کچھ ٹویٹس کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور ترکی کے درمیاں بہت جلد ایک ایسا معاہد ہ ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان ترکی جو جدید ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا ، ترک صدر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان اس حوالے سے پہلے ہی بات چیت ہوچکی ہے،

    یاد رہےکہ ترک صدر طیب اردوان پاکستان کوبھائی اور عمران خان کو واقعہ اپنا کپتان کہتے ہیں ،پاکستان اور ترکی کے درمیان بہت پرانے اسلامی بھائی چارے کے تعلقات قائم ہیں ،دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے مقتدراداروں نے بھی ترکی کو مضبوط سے مضبوط کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے

  • نیتن یاہو کےگرد گھیرا تنگ

    نیتن یاہو کےگرد گھیرا تنگ

    نیتن یاہو کےگرد گھیرا تنگ

    اسرائیلی استغاثہ کی جانب سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی سے متعلق تین کیسوں کی تفصیلات پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔ اس حوالے سے 333 گواہوں کے نام موجود ہیں۔ ان میں نیتن یاہو کے دولت مند دوست احباب اور سابق معاونین شامل ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے تین مختلف کیسوں میں رشوت خوری ، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات سے متعلق فردِ جرم سرکاری طور پر پارلیمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس کے خلاف اپیل اور مقدمے سے استثنا کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کے پاس 30 دن کا وقت ہے۔

    نیتن یاہو جو اسرائیل پر تقریبا ایک دہائی سے حکومت کر رہے ہیں، انہوں نے کسی بھی غلط کام کے ارتکاب کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کی جانب سے "انقلاب” کی کوشش کا شکار ہوئے ہیں اور عدلیہ مقبولیت کے حامل دائیں بازو کے سربراہ کو معزول کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے ملکی قانون نیتن یاہو کو اس بات کا پابند نہیں بناتا کہ وہ فرد جرم عائد کیے جانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس کی ایک عدالت میں تین رکنی بینچ کی نگرانی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ تاہم مقدمے کے آغاز کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

    زخمی نیتن یاہو کتنا پریشان…….سابق اسرائیلی وزیرا عظم کو کس نے کیا کہہ دیا

    قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم میں تین سو سے زیادہ گواہوں کے ہونے کا مطلب ہے کہ مقدمہ کئی برس جاری رہے گا۔ ادھر نیتن یاہو نے گواہوں کی طویل فہرست کا تمسخر اڑاتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ "اگر الزام درست ہو تو 333 گواہوں کی ضرورت نہیں رہتی ،،، اور اگر الزام غلط ہو تو 333 گواہان بھی کوئی فائدہ نہیں دیتے”
    اس سے پہلے نیتن یاہونے اپنے ان مقدمات سے بچنے کے لیے متنازعہ بیان دیا تھا .واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔

  • ایران میں احتجاج کاخونی رنگ، مزید کتنی ہلاکتیں ہو گئیں

    ایران میں احتجاج کاخونی رنگ، مزید کتنی ہلاکتیں ہو گئیں

    ایران میں احتجاج کاخونی رنگ، مزید کتنی ہلاکتیں ہو گئیں.

    تفصیلات کے مطابق : ایران میں احتجاج مزید تشدد آمیز ہوتا جا رہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سےجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں ہونےوالےاحتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کےحملوں میں کم سے کم 208 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ایران نے سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 143 بتائی ہے جب کہ ایرانی اپوزیشن کی طرف سے یہ تعداد ساڑھے چار سو سے زاید بتائی جا رہی ہے۔

    لندن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وسط نومبر کے دوران ایران میں ہونے والےپرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے مندوبین ایران میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کا کھوج لگانے کے لیے معتبر معلومات جمع کررہےہیں۔

    ایمنسٹی نے گذشتہ جمعہ کو ٹویٹر پر کہا تھا کہ ایران میں مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 161 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے تخمینے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 143 بتائی گئی تھی۔
    واضح رہے کہ ایران میں مظاہرین کے احتجاج میں کافی تشدد بڑھ رہا ہے، اور پچھلے چند دنوں سے اس میں بہت تیزی آئی ہے ، اس سے قبل پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ 15 نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایران بھر میں کم از کم 143 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

    جس میں‌کہا گیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 124 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 287 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • پاکستان بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں انجینئر عظیم رندھاوا

    فیصل آباد (محمد اویس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوانے کہا ہے 22دسمبرپاکستان بھر سےجماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے،سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مارچ میں فیصل آباد سے بھی ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا،کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستان کی سی خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔
    پاکستان کے غیور عوام سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیںگے۔المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا زور کا ساتھ نہیں دیتی ۔کشمیر میںبھارتی ظلم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں مگر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں۔