Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق میں پیرا میڈیکل عملہ بھی نشانے  پر

    عراق میں پیرا میڈیکل عملہ بھی نشانے پر

    عراقی انسانی حقوق کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ عراقی فورسز نے مظاہروں میں پیرا میڈیکل عملے کو بھی حراست میں لے گرفتار کر لیا :

    تفصیلات کے مطابق :عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن نے اتوار کی شام بتایا ہے کہ کمیشن کی ٹیم کی جانب سے بغداد میں سرکاری انٹیلی جنس کے زیر انتظام ایک ٹھکانے کے دورے کے دوران طبی معاونین، یونیورسٹی طلبہ اور سرکاری ملازمین کو زیر حراست دیکھا گیا۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان افراد کو مظاہروں کے پس منظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ کمیشن نے سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

    عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

    2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کے دوران پہلی بار ایک ماہ میں 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    30 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند تھا۔نومبر 2019 کے آغاز میں 100 انڈیکس 34 ہزار پر تھا اور 29 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو انڈیکس39,287 پوائنٹس پر پہنچ چکا تھا۔

    مشیرخزانہ حفیظ نے بتایا کہ ایک سال کے مشکل وقت کے بعد سرمایہ کاروں کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوچکا ہے۔
    https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1201059993329512449?s=20

    واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 287 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور جمعہ کوکے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا۔
    اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں

    فیصل آباد (محمد اویس) میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے 25 نومبر سے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ، پابندی پر عملدرآمد کیلئے شہر کے 42 پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں ۔

    مہم کے مطلوبہ نتائج تو نہ نکلے البتہ ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سات روز میں 23 ہزار چالان کر کے شہریوں سے 22 لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ، ٹریفک افسران پر عزم ہیں کہ ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنانے کا عمل ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

    سی ٹی او کہتے ہیں کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے قانونی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پٹرول پمپس پرفروخت بند کرنے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

  • گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور وائٹ واش کا سامنا

    گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور وائٹ واش کا سامنا

    گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور وائٹ واش کا سامنا

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    یہ آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کا پانچواں وائٹ واش تھا۔ ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

    اسد شفیق اور سلامی بلے باز شان مسعود کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، اور بالترتیب 57 اور 68 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

    افتخار احمد (27) اور وکٹ کیپر محمد رضوان (45) کی جانب سے کچھ مزاحمت کی گئی تاہم اس وقت تک میزبان ٹیم کی جیت تقریباً طے تھی۔
    پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ، ہیزل وڈ نے تین جبکہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 96/6 سے اننگز کا آغاز کیا۔ اتوار کو پاکستانی بلے بازوں بابر اعظم اور یاسر شاہ نے آسٹریلوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ کیا اور 105 رنز کی شراکت قائم کی.
    فتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔
    گرین شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    تفصیلات کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.23 سے بڑھ کر 155.30 روہے پر فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید اضافہ ہوا تھا۔
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہو،
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے
    ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری سنادی

  • ایران کے صرف ایک  شہر میں  40 مظاہرین کو ہلاک کر دیا گیا، باقی شہروں میں صورت حال مزید خراب

    ایران کے صرف ایک شہر میں 40 مظاہرین کو ہلاک کر دیا گیا، باقی شہروں میں صورت حال مزید خراب

    ایران کے صرف ایک شہر میں 40 مظاہرین کو ہلاک کر دیا گیا، باقی شہروں میں صورت حال مزید خراب

    تفصیلات کے مطابق ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس اور پاسداران انقلاب نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک شہر’شہریار’ میں پولیس کے وحشیانہ حملوں میں 40 مظاہرین کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا جب کہ 330 زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ ایرانی رجیم کی پالیسیوں سے تنگ عوام نے گذشتہ ماہ اس وقت حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا جب ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا۔

    ایرانی حکومت نے مظاہرین کو ایک دوسرے سے رابطے سے محروم رکھنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا۔ اب بھی ایران کے صوبہ بلوچستان اور اھواز شہروں میں انٹرنیٹ تک رسائی بدستور معطل ہے۔
    واضح رہے کہ ایران میں مظاہرین کے احتجاج میں کافی تشدد بڑھ رہا ہے، اور پچھلے چند دنوں سے اس میں بہت تیزی آئی ہے ، اس سے قبل پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ 15 نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایران بھر میں کم از کم 143 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔
    جس میں‌کہا گیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔
    ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد مزید تشویشناک ہو گئی

  • ماہ نومبر میں ملکی برآمدات  کے حوالے سے اچھی خبر

    ماہ نومبر میں ملکی برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    ماہ نومبر میں برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر

    تفصیلات کے مطابق نومبر 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اسی دورانیے میں درآمدات میں 17.53 فیصد کمی ہوئی اور یہ 3.8 ارب ڈالر رہیں۔وزارت تجارت کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018 میں 1.843 ارب ڈالر کی برآمدات جبکہ 4.626 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

    جولائی سے نومبر 2019 کے دوران ملکی برآمدات 9.55 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 9.113 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
    اس طرح اس دورانیے میں 43.7 کروڑ ڈالر یا 4.8 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 19.27 یعنی 4.546 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔
    گزشتہ سال اسی عرصے میں 23.59 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔
    اسی طرح اس دورانیے میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں بھی 34.4 فیصد کمی ہوئی ہےوزارت تجارت کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت نومبر میں برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔

    نومبر 2018 کی نسبت گزشتہ ماہ درآمدات میں 17.53 فیصد کمی واقع ہوئی ، نومبر 2019 میں گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں 35.5 فیصد کمی ہوئی۔

  • بستی ملوک درجہ چہارم کے ملازم الطاف گدرا نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا

    بستی ملوک درجہ چہارم کے ملازم الطاف گدرا نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )مارکیٹ کمیٹی درجہ چہارم کاملازم الطاف عرف گدرا مڑل نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الطاف گدرا جو کہ بستی ملوک کا مشہور فراڈیا ہے ایک شخص کےساتھ نذد گورنمنٹ ہائی سکول وہاں کے رہائشی حاجی احمد کے مکان کو اپنا ظاہر کرتے ہوئے سودا بازی کر رہا تھا کہ اچانک مالک مکان آ گیا جس نے اس شخص کو بتایا کہ یہ فراڈیا ہےاور میرا مالکیتی مکان آپ کو دیکھا رہا ہے۔تو الطاف گدرے نے 15پر کال کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مجھے ایک شخص جان سے مارنا چاہتا ہے جب تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا کچھ ناتھا بلکہ الطاف غریب مالک مکان سے ہاتھا پائی کر رہا تھا پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 7/51کی کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو حوالات میں بند کر دیا جس پر اہلیان علاقہ محمد ندیم بھٹی۔نظربھٹی۔محمد طارق۔محمد عاشق۔محمدعرفان۔اسلم پرویز۔رضیہ بی بی۔پروین بی بی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الطاف آئے روز ایسے فراڈ کرتا ہے تقریبا ہم سب اس سے متاثر ہوچکے ہیں کچھ کے تو ابھی بھی عدالت میں مقدمات چل رہیے ہیں۔الطاف گدرا درجہ چہارم مارکیٹ کیمٹی کا ملازم ہے اور ڈیوٹی دینے کی بجائے کچہری میں دن گزاتا ہے محکمہ بھی اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہےکہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • دو روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

    فیصل آباد(محمد اویس)ورثہ ایگری فارمز اینڈ سروسز اور ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے دو روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ورثہ ایگری فارم بہادری والا میں منعقدہ میلے میں ثقافتی و زرعی نمائش، گڑ میلہ، دیسی کھانے ، چاٹی کی لسی، تانگہ، بگھی، گھوڑا ڈانس، کشی رانی اور بچوں کیلئے جھولے وغیرہ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف تھے ۔ انہوں نے کہا شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے رجحان کی وجہ سے وہاں آلودگی اور گھٹن کے باعث لوگوں کیلئے رہنا مشکل تر ہوجاتا رہا ہے ۔ اس ضمن میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات سے آراستہ کرکے آبادی کا پھیلاؤ شہروں تک بڑھانے کے عمل کو نہ صرف روکا جائے بلکہ نئی نسل کو فطرت کی خوبصورتیوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے اس قسم کے میلے منعقد کئے جائیں۔ ایگری ورثہ فارم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا اس طرح کے میلوں میں فیصل آباد کی مختلف جامعات اور سکولوں،کالجوں کے بچوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مٹی کے ساتھ محبت کو زیادہ مضبوط بنا سکیں۔ ایگری ٹورازم کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق تنویر نے بتایا انہوں نے سوات میں آڑو میلہ، اندرون سندھ میں کھجور میلہ اور مختلف ایکالوجیکل زونز میں میلے منعقد کروائے ۔