Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف زداری کی ضمانت بارے پیپلز پارٹی کا اہم فیصلہ

    آصف زداری کی ضمانت بارے پیپلز پارٹی کا اہم فیصلہ

    باغی پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناسازہے،آصف زرداری مان گئے،طبی بنیادوں پرضمانت کےلیےدرخواست دائرکریں گے،آصفہ بھٹونےآصف زرداری کوطبی بنیادپرضمانت کےلیےمنالیا.طبی بنیادوں پرضمانت کےلیےدرخواست دائرکریں گے،امیدہےکل تک طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکریں گے،آصفہ بھٹوکی درخواست پرسابق صدرراضی ہوئے ہیں.

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکےمنتظرہیں،فارن فنڈنگ کاتعلق صرف تحریک انصاف سےہے.فارن فنڈنگ سےمتعلق پیپلزپارٹی پرالزامات جھوٹےہیں،اپوزیشن نےاتفاق رائےسےحکومت کونام بھیجے،چیف الیکشن کی تعیناتی کےلیےہم نے3نام بھیجےہیں،وزیراعظم ہرمعاملےمیں غیرسنجیدگی کامظاہرہ کرتےہیں،بوزیراعظم نےپہلےبھی دوسرےمعاملات میں اتفاق رائےپیدانہیں کیا،وزیراعظم کےرویےسےلگتاہےوہ قانون سازی کےلیےاتفاق رائےنہیں چاہتے،بپیپلزپارٹی اپنےموقف سےپیچھےہٹنےکوتیارنہیں،
    وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پردباوَڈالناچاہتےہیں،امیدہےعدالتی فیصلےسےہمیں رہنمائی ملےگی،بلاول بھٹوزردار

  • "حسنین کوٹیکس گروپ” کے مالکان ،شیخ برادران کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    "حسنین کوٹیکس گروپ” کے مالکان ،شیخ برادران کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    لاہور:حسنین کوٹیکس کے مالکان ،شیخ برادران کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ،باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہورکے کاروباری خاندان ،شیخ برادران شیخ محمد یونس، شیخ محمد یعقوب ،شیخ محمد ایوب محمد کامران مالکان "حسنین کوٹیکس گروپ” کی والدہ قضاۓ الٰہی سے آج مورخہ 2-11-2019کو وفات پا گئ ہیں،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق محترمہ رضیہ بیگم زوجہ شیخ میاں محمد یوسف (مرحوم) کاجنازہ ان کی رہائش گاہ سٹریٹ 19 ، فیز 3 -30-Y ڈیفنس ھاوسنگ سوسایٹی لاہور سے صبح 9:30 بجے اٹھایا جائگا اور نمازِ جنازہ10 بجے جامع مسجد DD بلاک فیز 4 لاہور میں ادا کی جائیگی ،

    باغی ٹی وی شیخ برادران، حسنین کوٹیکس گروپ کےمالکان شیخ محمد یونس، شیخ محمد یعقوب ،شیخ محمد ایوب محمد کامران کے غم میں برابرکاشریک ہے اورمرحومہ کی بخشش اوردرجات میں اضافے کے لیے دعاگو ہے اور درخواست کرتا ہے کہ احباب نمازجنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں!

  • دشمنی یا جہالت کی انتہا:کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    دشمنی یا جہالت کی انتہا:کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ:دشمنی کہیں‌یاجہالت کی انتہا،عقلمندلوگ دشمن نہیں دوست بناتے ہیں‌،ذی شعور والدین اپنی اولاد کے لیے ہمیشہ پرامن زندگی کےلیے ہمیشہ عاجزی اورانکساری سے زندگی گزارتے ہیں مگربعض بے وقوف اورضدی لوگ تکبراورانا کوہاتھ سے جانا نہیں دیتے چاہے باقی سب کچھ لٹ جائے جیسے کہ صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا…

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے نواحی علاقے غوث پور کے کچے کے علاقے میں لولائی اور جاگیرانی قبائل میں دیرینہ دشمنی باقی لوگوں کے لیے بھی عزاب بن گئی ،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں حرمت خاتون لولائی، بیگی خاتون لولائی، جاگن لولائی، لکہن لولائی اور عبدالقدوس شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کندھ کوٹ کے کچے کےعلاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کر دی۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں قبائل کے 7 افراد پہلے بھی دیرینہ دشمنی کے شکار ہوچکے ہیں۔ 6 اکتوبر کو صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی درگاہ ستیوں کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشے پر فائرنگ کر کے 2 افراد نور محمد اور رمضان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق شہداد کوٹ سے تھا۔

  • گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان اہم مسئلے پر ہوا رابطہ

    گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان اہم مسئلے پر ہوا رابطہ

    گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان اہم مسئلے پر ہوا رابطہ

    گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کےدرمیان رابطہ ہوا. گورنر سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کےحملےسےبچاوَکےلیےتعاون جاری رہےگا، عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق جہازاورادویات دےرہاہے،مزیدمددفراہم کرنےکےلیےبھی تیارہیں اس سےقبل گورنرسندھ کاوفاقی وزیربرائےخوراک سےبھی رابطہ ہوا..وفاقی وزیرخسروبختیارنےجہازاورادویات فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے،
    تھرپارکر میں ٹڈی دل کے حملے نے بڑا نقصان پہنچا دیا

    واضح‌رہےک ٹڈی دل نے پنجاب کے بعض حصوں اور سندھ میں بہت زیادہ تباہی مچائی ہے. اس سلسلے میں‌ سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے، گاڑیاں اوردیگرسامان خریدے گی، سندھ کے 4 متاثر ڈویژن حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ کے لئے بھی پیسے منظور کرلیئے گئے ہیں ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں جہاں بھی ٹڈی دل کی اطلاع مل رہی وہاں سندھ حکومت اسپرے کروارہی ہے، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی کے 12 دیہات میں اسپرے کروایا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے کئی اضلاع میں اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ٹڈی دل نے سندھ کے کسی بھی علاقے میں ابھی تک فصل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔

  • پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو

    راولپنڈی : پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کی طبی بنیاد پردرخواست ضمانت دائرکرنےکااعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی اپنے رہنما کی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ، اس بات کا اعلان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے ابو آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا ،

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل میں‌ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں،امید ہے عدالتی فیصلے سے ہمیں قانون سازی میں رہنمائی ملےگی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریےاور موقف سےپیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے،

    بلاول بھٹونے کہا کہ آصف زرداری سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی،پیپلزپارٹی آصف زرداری کی میڈیکل بیل کے لئے اپلائی کرے گی،ہمیں پاکستانی ڈاکٹرز پر زیادہ اعتماد نہیں ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت تین ماہ میں ایک نوٹیفکیشن نہ بنا سکی، پیپلزپارٹی 27 دسمبرکو لیاقت باغ سے ایک بار پھر صاف اورواضح پیغام دے گی،مجھےنہیں لگتاہے کہ حکومت 6 ماہ میں قانون سازی پراپوزیشن کواعتماد میں لےپائی گی،

    بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 27 دسمبرکو لیاقت باغ سے ایک بار پھر صاف اورواضح پیغام دی گی ،بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا لگ رہاہےکہ وزیراعظم اپوزیشن کےساتھ اتفاق رائے نہیں چاہ رہے ،بلاول بھٹونے کہا کہ 18ویں ترمیم پر بھی عدالتی فیصلے سے رہنمائی ملی تھی

  • لندن برج حملہ آور کے سلسلے میں‌بھارت کو پھر سے منہ کی کھانا پڑی

    لندن برج حملہ آور کے سلسلے میں‌بھارت کو پھر سے منہ کی کھانا پڑی

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو پھر سے منہ کی کھانا پڑی پاکستان کے خلاف اس کا منفی پراپیگنڈا دم توڑ گیا ، لندن برج کے قریب حملہ کرنے والے عثمان خان کا پاکستان سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا اور بھارتی میڈیا کے تمام دعوے جھوٹے اور من گھڑت ثابت ہوگئے۔
    برطانوی پولیس کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے تھا جنہیں 2010 میں لندن سٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا اور اسے دسمبر 2018 میں مشروط رہائی ملی تھی۔ لندن سٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش کیس کی وولوچ کی کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران یہ ثابت ہوچکا تھا کہ عثمان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور ملزم برطانیہ میں پیدا ہوا، وہیں پرورش ہوئی۔

    مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے جانیوالے ثبوتوں کے تحت یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص عثمان خان اور اس کے ساتھیوں کی دہشت گرد منصوبہ بندی میں ملوث نہیں تھا۔

    لندن سے ذرائع کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برطانوی شہری عثمان خان کے نام سے کی جس کا تعلق اسٹریفرڈ شائر کے علاقے سے تھا۔پولیس کے مطابق عثمان اس سے قبل بھی دہشت گردی کے جرم میں جیل جا چکاہے،عثمان خان نےلندن اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس پراسے 8 ساتھیوں سمیت 2012 میں سزا ہوئی تھی۔

    اسسٹنٹ کمشنرنیل باسو کہتے ہیں کہ حملہ آور 28 سالہ عثمان خان تھا اور اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا، مذکورہ واقعے کے نتیجے میں پولیس نے اس کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی ۔اس کے علاوہ تحقیقات کے سلسلے میں برمنگھم میں 6 گھروں پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 7 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق عثمان کے والدین آزاد کشمیر سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور وہ برطانیہ کے شہر سٹاک آن ٹرینٹ میں پیدا ہوا جہاں اس نے پرسیا واک نامی علاقے میں پسماندہ حالات پرورش پائی اور محرومیوں کا شکار رہا۔ عثمان نے چھوٹی عمر میں ہی انتہا پسندوں سے متاثر ہو کر سکول چھوڑ دیا تھا اور المہاجرون نامی تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ عثمان خان القاعدہ کے نظریات سے متاثر تھا۔ پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں اور اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

  • لیہ – ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان کا لیہ کا دورہ،

    لیہ – ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان کا لیہ کا دورہ،

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ملک طاہر مصطفی نے پیٹرول پوسٹ قاضی آباد کا وزٹ کیا اور پوسٹ کی انسپکشن کی اور عمارات کے مختلف حصے اور پلاٹس کو چیک کیا اور ان چار چیک پوسٹ قاضی آباد ملک امیر صاحب کی اس محنت کو خوب سرااور کہا کہ میرے پورے ریجن میں اس طرح کی پوسٹ نہیں یہ سب سے خوبصورتی میں سب سے فرسٹ نمبر ہے اس کااور حفاظت پر مامور اہلکار کی ڈیوٹی کو سراہا اور آخر میں انچارج سے چیک پوسٹ قاضی آباد کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

  • لیہ – بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر

    لیہ – بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے دیانت داری سے فرائض انجام دیں ۔عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں ۔عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائے ۔انہوں نے یہ بات ا فسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین ،انسداد مہنگائی ،ڈینگی اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی خود نگرانی کرو ںگا۔عوام کی شکایات مجھ تک پہنچنے سے پہلے حل ہوجانی چاہیے ۔رشوت ستانی اورتساہل پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اختیارات کے جائز استعمال سے مقامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہذا مہنگائی ،سیوریج،ریونیومعاملات ایسے مسائل کو فوری ختم کرنے کے لیے قومی جذبہ سے خدمات انجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ ضلع لیہ کو عوام کے تعاون سے مثالی ضلع بنائیں گے

  • لیہ – گزشتہ ماہ گراں فروشی ذخیرہ اندوزی پر306مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں

    لیہ – گزشتہ ماہ گراں فروشی ذخیرہ اندوزی پر306مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کی پرائس کنٹرول کارکردگی جاری کردی ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ 32سو سے زائد مقامات پر اشیاءخورد نوش کی قیمتوں کی اچانک پڑتال کی۔اس دوران 306مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اس سلسلہ میں دو افرادپر ایف آئی آردرج کرائی ،ایک شخص کو جیل بھیجاجبکہ 7لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔فوکل پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی محمدعبداللہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں ،دوکانداروں اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

  • لیہ – کرپشن مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پرنائب تحصیلدار، گرداور گرفتار

    لیہ – کرپشن مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پرنائب تحصیلدار، گرداور گرفتار

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین سانگھی ،اے آیس آئی مہر فیاض حسین ،ارشد گٹ،ملک قدیر جکھڑ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو مختلف کارروائیوں میں کرپشن کے مقدموں میں ملوث نائب تحصیلدار ذوالفقار علی گرداور غلام مرتضی خان کو عدالت عالیہ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ،اسی طرح چک نمبر 407ٹی ڈی اے میں 48کنال سرکاری رقبہ مالیتی ایک کروڑ دو لاکھ روپے ناجائز قابض محمدافضل ولد برکت علی سے واگزار کرا کے گرداور محکمہ ریونیو سیف اللہ اور پٹواری شوکت علی کے حوالے کردیا گیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کرنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔