Baaghi TV

Author: +9251

  • میں نے مظاہر ین پر فائر کھولنے  کا حکم دیا، ایرانی حاکمہ

    میں نے مظاہر ین پر فائر کھولنے کا حکم دیا، ایرانی حاکمہ

    میں نے مظاہر ین پر فائر کھولنے کا حکم دیا، ایرانی حاکمہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ایران میں تہران صوبے کے مغرب میں واقع قُدس ضلع کی خاتون حاکم لیلی واثقی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے پولیس فورس کو حالیہ احتجاج کے دوران مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا۔ واثقی کے مطابق پاسداران انقلاب نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔

    واثقی نے مزید کہا کہ "ضلعی حکومت کی عمارت پر حملہ کرنے والے عناصر چور اچکے تھے اور میں نے ان پر فائرنگ کا حکم دیا… میں نے ہی پولیس کو احکامات دیے کہ جو شخص بھی ضلعی عمارت میں داخل ہو اس پر گولی چلائی جائے”۔

    قدس کی حاکمہ کے مطابق مظاہرین کمپیوٹر اور ٹیلی وژن سیٹس لے اُڑے ، یہ لوگ چوروں کی طرح تھے ،،، یہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرنے والے نہ تھے۔ پاسداران انقلاب کے دستے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو کچلنے کے واسطے پہلے روز سے ہی سرگرم تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں مظاہرین کے احتجاج میں کافی تشدد بڑھ رہا ہے، اور پچھلے چند دنوں سے اس میں بہت تیزی آئی ہے ، اس سے قبل پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ 15 نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایران بھر میں کم از کم 143 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔
    جس میں‌کہا گیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔
    ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد مزید تشویشناک ہو گئی

  • مظفر گڑھ : تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

    مظفرگڑھ (نمائندہ باغی ٹی وی) تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مظفرگڑھ قاری عبد الغنی نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے ملاقات کی اور مظفرگڑھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ مظفرگڑھ میں ان کی تعیناتی کو مظفرگڑھ عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ قاری عبد الغنی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی مظفرگڑھ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شامل ہیں ایک پیج پر ھیں جو کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ اور مظفرگڑھ کو تفرقہ بازی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے قاری عبد الغنی ثاقب کے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کمیٹی کے فورم سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ ملاکر ضلع مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا

  • شجاع آباد ظلم کی انتہا 38 سالہ خاتون  کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    شجاع آباد ظلم کی انتہا 38 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) کے علاقے بستی جوئیا میں گزشتہ روز سے لاپتہ 38 سالہ خاتون عطا الہی کی تشدد زدہ لاش کھیت سے ملی ہے خاتون کے سینے اور گردن پر خنجر کے وار کر کے قتل کیاگیا اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیسٹ کے ذریعے شواھد اکھٹے کیے جارہے ہیں خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مختلف ذرائع کے مطابق خاتون کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پاکستانی ٹیم کیوں ہاری، بتایا اظہر علی نے

    پاکستانی ٹیم کیوں ہاری، بتایا اظہر علی نے

    پاکستانی ٹیم کیوں ہاری، بتایا اظہر علی نے

    تفصیلات کے مطابق : کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے کہا ہے کہ ہم نے اچھا نہیں کھیلا اس لیے ہار گئے. .آسٹریلیا کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں.بابر اعظم نے سیریز میں اچھا کھیلا.ہار سے سیکھنے کی کوشش کریں گے.

    واضح‌رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
    یہ آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کا پانچواں وائٹ واش تھا۔ ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

  • امریکا کو پھر یاد آیا کہ بشار الاسد شام میں کیا کرتا رہا

    امریکا کو پھر یاد آیا کہ بشار الاسد شام میں کیا کرتا رہا

    امریکا کو پھر یاد آیا کہ بشار الاسد شام میں کیا کرتا رہا

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔یہ بات بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جاری ایک بیان میں کہی گئی۔

    بیان کے مطابق "کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور زخمی حالتوں کا سبب بن رہا ہے”۔

    وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے … اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درامد پر زور دیتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکا کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (OPCW) کو سپورٹ کرتا ہے۔
    واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد رجیم 2011 سے اپنی عوام کے خلاف مہلک ، کیمیکل اور ممنوعہ ہتھیار بے دری اور ظالمانہ انداز سے استعمال کرتا آیا ہے. جس وجہ سے شام کلی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہاں کے عوام جو بشار کے مخالف تھے یا تو مار دیے گئے ہیں یا وہ دیگر ہمسایہ ممالک میں ہجرت اور پناہ لینے پر مجبور ہیں.

    شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہرطرف آہ وبکا

  • لیہ – خوش اخلاقی سے عوام کی خدمت کریں ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنائیں-ڈی پی او لیہ

    لیہ – خوش اخلاقی سے عوام کی خدمت کریں ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنائیں-ڈی پی او لیہ

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے خوش اخلاقی سے عوام کی خدمت کریں ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کا پیغام افسران و اہلکاران کو پڑھ کر سنایا، جنرل پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس ،بینڈ سٹاف کے علاوہ ضلعی پولیس کے افسران و ہلکاران نے حصہ لیا ،ڈی ایس پی کروڑ ملک لیاقت بھی ہمراہ تھے ، فورس کے دستے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیج کے سامنے سے ڈی پی او کو سلامی دیتے ہوئے گزرے ،ڈی پی او نے اہلکاران کا ٹرن آﺅٹ چیک کیا اور اس کے بعد پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی ،میس چیک کیا اور ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا۔

  • عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

    عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

    عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتر اشارے مل رہے ہیں .اس سلسلے میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا ہے۔
    ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔
    موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • لودہراں : منشیات کے خلاف بڑی کامیابی پر پریس ریلیز

    لودہراں:2بین الاصوبائی منشیات فروش گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے60 کلو افیون برآمد ،ملزم محمد ندیم اور ندیم خان گرفتار ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان منشیات کار میں کے پی کے سے لیکر ریلوے روڈ لودھراں موجود تھے، لودہراں پولیس "منشیات سے انکار زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے.

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر کاایس ایچ او تھانہ سٹی فیضان قیوم اور ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان

  • لیہ – ماں بیٹی سمیت تین افراد حادثہ میں جاں بحق

    لیہ – ریسکیوآفس چوبارہ کے قریب APV کی موٹر سائیکل کو ٹکر, 3افراد جانبحق، 1 شدید زخمی ریسکیو 1122
    تفصیل کے مطابق ریسکیو آفس چوبارہ کے قریب اے پی او اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا ،جس سے ماں بیٹی سمیت دوافراد موقع پرجاں بحق ہو گئے ،جبکہ ایک شخص ہسپتال میں جا کر چل بسا ،

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظورکی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظورکی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا جبکہ ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں انسپکشن کی گئی.