Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی ملوک ایئر یونیورسٹی میں کانوکیشن 2019 کا انعقاد

    بستی ملوک ایئر یونیورسٹی میں کانوکیشن 2019 کا انعقاد

    بستی ملوک ائیر یونیورسٹی کا کانوکیشن 2019 کا انعقاد ائیر چیف مارشل سمیت شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ کی شرکت
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) بستی ملوک کے علاقے اڈا 5 فیض پر ائیر یونیورسٹی کے زیر تعمیر ملتان کیمپس میں کانوکیشن 2019 کا انعقاد کیا گیا جس میں مجاہد انور خان ائیر چیف مارشل پاکستان ائیر فورس سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاس ہونے والے طلباء سمیت پوزیشن ہولڈرز 19 طلباء و طالبات کو گولڈ جبکہ 11 طلباء و طالبات کو سلور کے میڈل پہنائے مہمان خصوصی کو وائس چانسلر فیض عامر وائس مارشل ریٹائرڈ وی سی ائیر یونیورسٹی ملتان نے خصوصی شلیڈ بھی دی۔ تقریب کے بعد مہمانانِ خصوصی نے طلباء و طالبات کے ہمراہ لنچ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس اور آرمی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس کے علاؤہ حساس اداروں کے ملازمین نے بھی علاقے کو گھیرے رکھا تھا۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • محکمہ ریلوے نے محچھلی پارسل کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کردیا ,تاجروں پر بوجھ پڑے گا

    فیصل آباد(محمد اویس)سردیوں میں محکمہ ریلوے کا منافع بڑھانے کے لئے انوکھا فیصلہ،محکمہ ریلوے کی جانب سے مچھلی پارسل کرنے کے ریٹس میں کرائے کی مد میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا اضا فے کا اطلاق بھی شروع کر دیا گیا سردی کے موسم میں مچھلی کی سپلائی کی ڈیمانڈ بڑھنے کے سبب محکمہ ریلوے نے بھی کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا کراچی سے ٹرینوں کے ذریعے پورے پاکستان بھر میں مچھلی بھجوائی جاتی ہے جس سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا منافع ہوتا ہے تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے مچھلی پارسل کروانے کے کرائے میں 30 فیصد اضافے سے مچھلی کے تاجروں پر بوجھ پڑے گا محکمہ ریلوے کے چیف مارکیٹنگ منیجر محمد ریاض کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مچھلی کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا مراسلے میں محکمہ ریلوے کراچی،سکھر ،کوئٹہ ،ملتان ،لاہور ،راولپنڈی اور پشاور کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مچھلی کی بکنگ کے نئے کرایہ ناموں پر فوری عمل درآمد کروائیں ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر مچھلی بک کروانے کا 5 سے 6 لاکھ روپے کرایہ بنتا ہے اسی طرح باقی شہروں سے بھی روزانہ کی بنیادپر لاکھوں روپے کرایہ مچھلی بک کروانے والے تاجر ریلوے کو ادا کرتے ہیں تاجروں کے مطابق ٹرینوں کے ذریعے مچھلی بھجو ائے جانے کے کرائے میں 30 فیصد اضافے سے ان پر بوجھ پڑے گا ۔اس معاملے پر ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار کا کہنا تھا کہ کرایہ ناموں میں اضافہ ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کیا گیا ہے عمل درآمد کروانے کے پابند ہونگے ۔

  • حکمران جماعت کی دھڑے بندی اور بدکلامی سماج کیلئے عذاب بن گئی

    فیصل آباد(محمد اویس)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی توسیعی تقرری پر حکومت نے نااہلی اور غلطیوں کی انتہا کردی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کے آئین اور قانون کی روشنی میں مہلت عمل تو دے دی ہے لیکن وزرا اپنے بیانات سے معاملات کو پھر خراب کر رہے ہیں ۔ پوری صورتحال کو حکومتی نااہلی نے گدلا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت نے اپنی نالائقی کی وجہ سے قومی ادارے کو بھی بدنام کیا ۔ ہر گزرتا دن حکومت کی ناکامی ثابت کر رہاہے ۔ موجودہ حکمرانوں کے روئیے نے سب کو مایوس کیاہے ۔ ان کی پالیسیوں سے نہیں لگتا کہ یہ افہام و تفہیم سے کوئی قدم آگے بڑھا سکیں گے ۔پنجاب میں بیوروکریسی ، پولیس اور انتظامی افسروں کو مسلسل پنجاب کی نااہل اور ناکارہ حکومت پر قربان کیا جارہاہے ۔ وقت ، حالات اور گورننس چیخ چیخ کر اعلان کر رہے ہیں کہ حکومتی تلوں میں تیل نہیں ، پنجاب میں گورننس کا برا حال ہے ۔ حکمران جماعت کی دھڑے بندی اور بدکلامی سماج کیلئے عذاب بن گئی ہے ۔

  • کوئٹہ پانی سے محروم

    کوئٹہ کے شہریوں کو پانی سے محروم ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ ہو چکا ہے اور وجہ صرف واسا کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی ہے اس پر نہ تو حکومت کی کوئی توجہ ہے نہ واسا حکام کی اور نہ ہی کسی سیاسی و سماجی جماعت کو کوئی فکر ہے
    پہلے سے مسائل میں گھری عوام اور خاص کر وہ لوگ جو باقاعدگی سے اپنے واجبات بروقت جمع کراتے ہیں، حکومت کے پاس ان کو ریلیف دینے کیلئے کچھ بھی نہیں۔

  • فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا

    فیصل آباد (محمد اویس) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979 میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔

  • ڈیمز کی تعمیر، غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانیکا فیصلہ

    فیصل آباد(محمد اویس) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کے لئے غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی مقدار کا تعین فزیبلٹی سٹڈی میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام ذمہ داری محکمہ آبپاشی کو سونپی گئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کو پنجاب میں 14 چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے رواں سال بھی پنجاب حکومت نے تین ارب 41 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کررکھے ہیں۔ جس سے رواں مالی سال کے دوران تین ڈیمز مکمل کئے جائیں گے جبکہ دیگر 11 ڈیمز کو فنڈز کی دستیابی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ جن تین ڈیمز پر کام جاری ہے ان میں سے راولپنڈی میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر رواں ماہ میں شروع کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے فنڈز مختص کررکھے ہیں جن پر ابتدائی کام جاری ہے ۔ تاہم ابھی تک راولپنڈی کے ڈڈھوچہ ڈیم کے علاوہ دیگر کسی ڈیم کے لئے رقم جاری نہیں ہوسکی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر ٹیموں کے تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ڈیموں کے حوالہ سے کروائی جانے والی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی کی واردات چارروزقبل مکو آنہ میں ہوئی جس کےدوران پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہول سیل کی کریانہ کی دکان میں داخل ہوکر عملےکو یرغمال بناکرساڑھے4لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکان مالک سے موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • وہاڑی : مویشی چور گروہ گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 3گرفتار 5لاکھ مالیتی مسروقہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ مہم کو بہتر اور کامیاب بنانے اور مویشی چوری کی موثر روک تھام کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی

    جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً 5لاکھ روپے مالیت کے 9 مویشی, نقدی دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا.
    ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ4رکنی ملزمان پر مشتمل سلیمی گینگ دن کے اوقات میں لوگوں کے مال مویشی ،ڈیروں کی ریکی اور ڈیرے داروں کی نقل و حرکت کو نوٹ کرتے ۔ اکٹھے بیٹھ کر چوری کی پلاننگ کرتے ۔مویشی چوری سے قبل ملزمان ڈالا لے کر آتے۔ رات کی تاریکی میں مختلف ڈیروں پر جاتے ، مویشی ڈالے میں لوڈ کر کے مویشی منڈیوں میں دور دراز سے آئے ہوئے مویشی بیوپاریوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے تھے

    ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق, انچارج چوکی 48پل مظہر فرید, اور کنسٹیبلان غلام مصطفی, طارق نواز, محمد یسین, محمد حبیب اور خضر حیات پر مشتمل ٹیم نے دن رات کی محنت کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ملزمان سلیم اختر عرف سلیمی, محمد آصف اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ1کی گرفتاری بقایا ہے.

    ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان کا تعلق چک نمبر 16ڈبلیو بی سے ہے جنہوں نے 48پل کے علاقہ میں 7وارداتیں کرنا تسلیم کی جبکہ ان کے قبضہ سے5لاکھ مالیتی 9مویشی, نقدی اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے. ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے مزید کہا کہ کہ جب ملزمان مال مویشی چوری کرکے لے جاتے ہیں توان لوگوں کے رزق کا سلسلہ جامد ہو جاتا جس سے غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا. انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس وہاڑی کی سماج دشمن عناصر سمیت مویشی چوروں کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے گی۔ مویشی چوروںکے نیٹ ورک کو توڑ کرملزمان کو جیل بجھوائیں گے۔

    شہریوں ا ور ان کے مال مویشی کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

  • پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیئے

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیئے

    راولپنڈی:پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل "عہد وفا”نے اپنی مقبولیت کے بھارت میں‌جھنڈے گاڈ دیئے ، اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے اورپسند بھی کیا جارہا ہے،ڈرامہ سیریل”عہد وفا”پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اورایم ڈی کی مشترکہ کاوش ہے، اس ڈرامے کومصطفیٰ‌ آفریدی سنگ مر مر والے نے لکھا ہے

     

    ذرائع کے مطابق اس اہم ڈرامے میں‌ احد رضا میر،خالد عثمان بٹ،ونیزہ احمد ، احمد علی ،زارانورعباس،علیزہ شاہ،فراز یحییٰ اوروہاج علی نے اہم کردار ادا کیئے ہیں،یہ کہانی چاردوستوں کے سفرکے گردگھومتی ہے،

    https://www.instagram.com/p/B5f_P02Byyw/

    ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کی مقبولیت سرحد پاربہت زیادہ بتائی جارہی ہے، اسی سلسلے میں آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیوشیرکی ہے ،میجرجنرل اپنے انسٹاگرام کے ذریعے ایک ایسی ویڈیوشیرکرتے ہیں‌کہ جس سے اس ڈرامے کی مقبولیت کااندازہ لگایا جاسکتا ہے،کرتارپورراہداری کے موقع پرسرحد پار سے بڑی تعداد میں جب بھارتی سکھ پاکستان پہنچتے ہیں‌تو پوچھنے والے نے پوچھا جناب آپ کو کون سا ڈرامہ اچھا لگتا ہے تو وہاں کھڑے تمام سکھوں نے بتایا کہ انہیں ڈراما "عہدوفا”اچھالگتا ہے

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔

    فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے چئیرمین جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے گزشتہ روز چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فیڈمک کی ویلیو اڈیشن سٹی کھڑیانوالہ، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لیبر کالونیوں کے قیام پر اشتراک عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے جلد ہی صنعتکاروں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جلد ہی ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سیف سٹی پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا جائےگا