Baaghi TV

Author: +9251

  • حجر اسود تاریخ اور اہمیت—از…غلام زادہ نعمان صابری

    حجر اسود تاریخ اور اہمیت—از…غلام زادہ نعمان صابری

    حجر اسود
    پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے خانہ کعبہ بتوں کا مسکن تھا جو پتھروں کے بنے ہوئے تھے جنہیں مشرکین مکہ پوجتے تھے اور جنہیں وہ اپنا خدا مانتے تھے۔لیکن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک کیا اور سب کو اسلام کی دعوت دی اورپتھروں کی عبادت سے منع فرما کر ایک معبود حقیقی کی عبادت کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
    لیکن خانہ کعبہ کی دیوار میں ایک ایسا پتھر بھی چن دیا جس کی عبادت لازم قرار دی،اس مبارک پتھر کا نام حجر اسود ہے۔

    حجر اسود عربی زبان کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ حجر عربی میں پتھر اور اسود، سیاہ اور کالے رنگ کو کہتے ہیں۔ حجر اسود وہ کالے رنگ کا پتھر ہے جو کعبہ کی جنوب مشرقی دیوار میں نصب ہے۔ اس وقت یہ تین بڑے اور مختلف شکلوں کے کئی چھوٹے ٹکڑوں پرمشتمل ہے۔ یہ ٹکڑے اندازاً ڈھائی فٹ قطر کے دائرے میں جڑے ہوئے ہیں جن کے گرد چاندی کا گول دائرہ بنا ہوا ہے۔ جو مسلمان حج یاعمرہ کرنےجاتے ہیں ان کے لیے لازم ہے کہ وہ طواف کرتے ہوئے ہر بار حجراسود کو بوسہ دیں۔ اگر ہجوم زیادہ ہو تو ہاتھ کے اشارے سے بھی بوسہ دیا جاسکتا ہے۔ جس کو استلام کہتے ہیں۔ اس کے بارے میں احادیث میں لکھا ہے کہ یہ پتھر جب جنت سے اتارا گیا تھا تو اس وقت بالکل سفید تھا۔ اور اسکا نام حجرِ ابید تھا یعنی سفید پتھر تھا۔ جو بعد میں حوادثِ زمانہ اور بنی آدم کے گناہوں کی وجہ سے سیاہ ہوگیا۔

    تاریخ اسلامی میں کچھ ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں یہ تذکرہ ہے کہ حجر اسود کو چوری کیا گیا اور اس کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔اسلامی روایات کے مطابق جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ پتھر جنت سے لا کر دیا جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے دست مبارک سے دیوار کعبہ میں نصب کیا۔
    حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد سب سے پہلے قبیلہ بنی جرہم کے متعلق ملتا ہے کہ ان لوگوں نے حجر اسود کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔تاریخ میں ہے کہ جب بنو بکر بن عبد مناہ نے قبیلہ ”بنی جرہم ” کو مکّہ سے نکلنے پر مجبور کیا تو انہوں نے مکّہ سے بے دخل ہوتے ہوئےکعبہ میں رکھے دو سونے کے بنے ہرنوں کے ساتھ ” حجر اسود ” کو کعبہ کی دیوار سے نکال کر زم زم کے کنویں میں دفن کر دیا اور مجبوراً یمن کی جانب کوچ کر گئے– اللہ تعالیٰ کی حکمت دیکھئے کہ یہ پتھر زیادہ عرصہ زم زم کے کنویں میں نہیں رہا – جس وقت بنو جرہم کے لوگ حجر اسود کو زم زم کے کنویں میں چھپا رہے تھے ایک عورت نے انھیں ایسا کرتے دیکھ لیا تھا – اس عورت کی نشان دہی پر حجر اسود کو زم زم کےکنویں سے نکال لیا گیا ۔

    اس کے بعد ابو طاہر نامی شخص کی قیادت میں ” قرا ما تین "نے 317 ہجری میں مکّہ مکرمہ کا محاصرہ کرلیا اور مسجد الحرام جیسے مقدس مقام پر تقریبا” سات سو انسانوں کو قتل کیا اور زم زم کے کنویں اور مسجد الحرام کے احاطے کو انسانی لاشوں اور خون سے بھر دیا اسکے بعد اس نے مکّہ کے لوگوں کی قیمتی اشیاء کو اور کعبہ مکرمہ میں رکھے جواہرات کو قبضے میں لے لیا – اس نے کعبہ مکرمہ کے غلاف کو چیر پھاڑ کر اپنے پیروکاروں میں تقسیم کر دیا – کعبہ مکرمہ کے دروازے اور اسکے سنہری پر نالے کو اکھاڑ ڈالا – اور پھر بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ 7 ذوالحجہ317 ہجری کو ابو طاہر نے حجر اسود کو کعبہ مکرمہ کی دیوار سے الگ کردیا اور اس کی جگہ کو خالی چھوڑ دیا اور اس کو موجودہ دور میں جو علاقہ ” بحرین ” کہلاتا ہے وہاں منتقل کر دیا – یہ حجر اسود کا ایک نہات تکلیف دہ دور تھا – تقریبا 22 سال حجر اسود کعبہ مکرمہ کی دیوار سے جدا رہا –

    اس دور میں کعبہ مکرمہ کا طواف کرنے والے صرف اس کی خالی جگہ کو چومتے یا اس کا استلام کر تے تھے – پھر اللہ تعالیٰ کی مشیت دیکھئے کہ 22 سال بعد 10 ذوالحجہ 339 ہجری کو” سنبر بن حسن ” جس کا تعلق بھی قراماتین قبیلے سے ہی تھا ، اس نے حجر اسود کو آزاد کرا یا اور واپس حجر اسود کے اصل مقام پر پیوست کروا دیا – اس وقت ایک مسئلہ پیش آیا کہ کیا واقعی یہ اصلی حجر اسود ہی ہے یا نہیں تو اس وقت مسلمانوں کے ایک دانشور نے کہا وہ اس کو ٹیسٹ کر کے بتا دیگا کہ یہی اصل حجر اسود ہے یا نہیں کیوں کہ اس نے اس کے بارے میں احادیث کا مطا لعہ کر رکھا ہے .- اس نے حجر اسود پر آگ لگائی تو حجر اسود کو آگ نہیں لگی اور نہ ہی وہ گرم ہوا – پھر اس نے اس کو پانی میں ڈبویا تو یہ پتھر ہونے کے باوجود اپنی خصلت کے بر خلاف پانی میں ڈوبا نہیں بلکہ سطح آب پر ہی تیرتا رہا اس سے ظاہر ہو گیا کہ یہ اصل جنت کا پتھر ہی ہے کیوں کہ جنت کا پتھر کا آگ سے اور غرق یابی سے بھلا کیا تعلق ہو سکتا ہے –

    پھرسن 363 ہجری میں ایک رومی شخص نے اپنے کلہاڑے سے حجر اسود پر کاری ضرب لگائی جس سے اس پرایک واضح نشان پڑ گیا – اس نے دوسری شدید ضرب لگانے کے لیے جیسے ہی اپنے کلہاڑے کو اٹھایا . اللہ تعالیٰ کی مدد آن پہنچی اور قریب ہی موجود ایک یمنی شخص نے جو اس کی یہ گھناونی کاروائی دیکھ رہا تھا ، چشم زدن میں اس نے اسے قتل کر ڈالا اور اس کی حجر اسود پر دوسری ضرب لگانے کی خواہش دل ہی میں رہ گئی –

    اس کے بعدسن 413 ہجری میں فاطمید نے اپنے 6 پیروکاروں کو مکّہ بھیجا جس میں سے ایک ” الحاکم العبیدی ” تھا جو ایک مضبوط جسم کا مالک سنہرے بالوں والا طویل قد و قامت والا انسان تھا – وہ اپنے ساتھ ایک تلوار اور ایک لوہے کی سلاخ لایا تھا – اپنے ساتھیوں کے اکسانے پر اس نے دیوانگی کے عالم میں تابڑ توڑ تین ضربیں ”حجر اسود ” پر لگا ڈالیں جس سے اس کی کرچیاں اڑ گئیں – وہ ہزیانی کیفیت میں اول فول بکتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ( معاذ الله ) جب تک وہ اسے پورا نہ اکھاڑ پھینکے گا تب تک سکوں سے نہ بیٹھے گا – بس اس موقع پر ایک مرتبہ پھر اللہ تعالیٰ کی مدد آن پہنچی اور گھڑ سواروں کے ایک دستے نے ان سب افراد کو گھیر لیا اور ان سب کو پکڑ کر قتل کردیا اور بعد میں ان کی لاشوں کو بھی جلا ڈالا۔
    پھراسی طرح کا ایک واقعہ سن 990 ہجری میں بھی ہوا جب ایک غیر عرب باشندہ اپنے ہتھیا ر کے ساتھ مطاف میں آیا اور اس نے حجر اسود کو ایک ضرب لگا دی – اس وقت کا ایک شہزادہ ” شہزادہ نصیر ” مطاف میں موجود تھا جس نے اسے فوری طور سے موت کے گھاٹ اتار دیا –
    سن 1351 ہجری کے محرم کے مہینے میں ایک افغانی باشندہ مطاف میں آیا اور اس نے حجرہ اسود کا ایک ٹکڑا توڑ کر باہر نکال دیا اور کعبہ کے غلاف کا ایک ٹکڑا چوری کر ڈالا -ا س نے کعبہ کی سیڑھیوں کو بھی نقصان پہنچایا – کعبہ مکرمہ کے اردگرد کھڑے محافظوں نے اسے پکڑ لیا – اور پھر اسے مناسب کارروائی کے بعد موت کی سزا دے دی گئی – اس کے بعد 28 ربیع الاول سن 1351 ہجری کو شاہ عبد العزیز نے حجر اسود کو دوبارہ کعبہ مکرمہ کی دیوار میں نصب کیا جو اس فاطر العقل افغانی نے نکال باہر کیا تھا – حجر اسود اس وقت ایک مکمل پتھر کی صورت میں نہیں ہے جیسا کہ یہ جنت سے اتارا گیا تھا بلکہ حوا د ث زمانہ نے اس متبرک پتھر کو جس کو بوسہ دینے کے لیے اہل ایمان کے دل ہر وقت بےچین رہتے ہیں آٹھ ٹکڑوں میں تبدیل کردیا ہے ۔

    606ء میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی عمر مبارک35 سال تھی ، سیلاب نے کعبے کی عمارت کو سخت نقصان پہنچایا اور قریش نے اس کی دوبارہ تعمیر کی لیکن جب حجر اسود رکھنے کا مسئلہ آیا تو قبائل میں جھگڑا ہوگیا۔ ہر قبیلے کی یہ خواہش تھی کہ یہ سعادت اسے ہی نصیب ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اس جھگڑے کو طے کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار فرمایا کہ حجر اسود کو ایک چادر میں رکھا اور تمام سرداران قبائل سے فرمایا کہ وہ چادر کے کونے پکڑ کر اٹھائیں۔ چنانچہ سب نے مل کر چادر کو اٹھایا اور جب چادر اس مقام پر پہنچی جہاں اس کو رکھا جانا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کو دیوار کعبہ میں نصب فرما دیا۔ سب پہلے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی ﷲ عنہ نے حجر اسود پر چاندی چڑھوائی ۔ 1268ء میں سلطان عبدالحمید نے حجراسود کو سونے میں جڑوادیا ۔ 1281ء میں سلطان عبدالعزیز نے اسے چاندی جڑوادیا

    696ء میں جب حضرت عبداللہ بن زبیر رضی ﷲ عنہ خانہ کعبہ میں پناہ گزین ہوئے تو حجاج بن یوسف کی فوج نے کعبے پر منجنیقوں سے پتھر برسائے اور پھر آگ لگا دی۔ جس سے حجر اسود کے تین ٹکڑے ہو گئے۔ عباسی خلیفہ الراضی باللہ کے عہد میں ایک قرامطی سردار ابوطاہر حجر اسود اٹھا کر لے گیا اور کافی عرصے بعد اس واپس کیا۔

    اس پتھر کے بہت سے فضائل ہیں جیسا کہ
    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا : "بلاشبہ حجر اسود اورمقام ابراھیم جنت کے یاقوتوں میں سے یاقوت ہيں اللہ تعالٰی نے ان کے نوراورروشنی کوختم کردیا ہے اگراللہ تعالٰی اس روشنی کوختم نہ کرتا تو مشرق ومغرب کا درمیانی حصہ روشن ہوجاتا ۔” سنن ترمذی حدیث نمبر ( 804 ) ۔

    حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا :
    حجراسود جنت سے آیا تودودھ سے بھی زیادہ سفید تھا اوراسے بنی آدم کے گناہوں نے سیاہ کردیاہے ۔سنن ترمذی حدیث نمبر ( 877 )

    حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے حجراسود کے بارے میں فرمایا : اللہ کی قسم اللہ تعالٰی اسے قیامت کولاۓ گا تواس کی دوآنکھیں ہوں گی جن سے یہ دیکھے گا اورزبان ہوگی جس سے بولے گا اور ہراس شخص کی گواہی دے گا جس نے اس کا حقیقی استلام کیا ہو گا۔

    حضرت ابن عمررضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا : اس کو چھونا گناہوں کا کفارہ ہے ۔ سنن ترمذی حدیث نمبر ( 959 )
    یوں توحجر اسود ایک پتھر ہے مگر جس کی تعظیم و تکریم کا حکم نازل ہو جائے وہ عبادت بن جاتی ہے

  • پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

    لاہور: پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا آپ ٹی وی کی شان ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے ، سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے پروگرام "کھراسچ "اپنے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ بہت جلد آپ ٹی وی پرنمودارہونے والا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کا معروف پروگرام کھرا سچ کے حوالے سے معتبرذرائع نے خبر دی ہے کہ بہت جلد معروف اینکر،تجزیہ نگاراورممتازصحافی مبشرلقمان پاکستان کے بہت بڑے ٹی وی چینل "آپ” کورونق بخشنے کے لیے اگلے چند دنوں تک آن ایئر ہوجائے گا

    یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اینکراپنا بھی ایک یوٹیوب چینل رکھتے ہیں اورجس کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں صارفین پاکستان اوردنیا بھرکی تازہ ،تحقیقاتی اورسیاسی خبریں‌سنتے رہتے ہیں‌

  • پاک افغان بارڈر، ایف سی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

    پاک افغان بارڈر، ایف سی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

    راولپنڈی :پاکستان کے خلاف دشمن کی مشترکہ منصوبہ بندی، ایک طرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تو دوسری طرف پاک افغان بارڈر کے قریب نارتھ واسٹرین ڈسٹرکٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے پی کے لانس نائک محمد عمران شہید اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اکتوبر کے مہینے میں پاک افغان بارڈر پر افغان اور پاکستان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے میں 6 جوان زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 شہری بھی زخمی ہوئے تھے ۔

    کنڑ صوبے کی نری ڈسٹرکٹ سے افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی گائوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ ایک طرف افغان بارڈر پرپاک افواج کے کیمپ پرحملہ اوردوسری طرف لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پاکستان کے خلاف دشمن کی مشترکہ حکمت عملی لگتی ہے،

  • طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد:طلباء‌ معاشرے کا اہم رکن ہیں، ہم اپنے طالبعلموں کوضائع نہیں ہونے دیں‌گے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک گیر ہونے والے مظاہروں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرزکوپروان چڑھاتی ہیں اور طلبہ تنظیمیں مستقبل کی قیادت بنانےمیں اہم ہوتی ہیں۔


    وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیا ں پرتشددمحاذجنگ کامنظرپیش کرتی ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں انٹیلکچوئل ماحول تباہ ہوگیاہے۔


    انہوں نے لکھا کہ دنیاکی معروف یونیورسٹیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھاتے ہوئے طلبہ یونین کے حوالے سے حکومت جامع اورنافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دےگی تاکہ ضابطہ اخلاق سےطلبہ تنظیمیں مثبت طورپرکام کرسکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ تنظیموں سےحقیقی معنوں میں مستقبل کےلیڈرزنکلیں گے۔

  • پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن کا عمل مکمل۔ ٹيموں نے کھلاڑيوں کا اعلان کرديا۔

    پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن کا عمل مکمل۔ ٹيموں نے کھلاڑيوں کا اعلان کرديا۔

    لاہور:پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ ٹيموں نے کھلاڑيوں کا اعلان کرديا۔پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی۔ 4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفرری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوئی۔ پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل کی چھ ٹیموں میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کےموجودہ اسکواڈ میں شامل تقریباَ تمام کھلاڑیوں کو ری ٹین کرلیا گیا ہے۔


    قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم، افتخار احمد، عماد وسیم اورمحمد عامر کو کراچی کنگز نے ری ٹین کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور نسیم شاہ کو آئندہ ایڈیشن کے لیے ری ٹین کرلیا ہے۔ شاداب خان، آصف علی اور موسیٰ خان آئندہ ایڈیشن میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈکی نمائندگی کریں گے جبکہ لاہور قلندرز نے فخرزمان اورشاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں ری ٹین کرلیا ہے۔

    ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی کو ری ٹین کرنے کے ساتھ ساتھ محمد عرفان اور شان مسعود کو بھی ری ٹین کرلیا ہے۔پشاور زلمی نے وہاب ریاض ، حسن علی اورامام الحق کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے اپنے اسکواڈ میں ری ٹین کرلیا ہے۔

    ری ٹیشن کے عمل میں جن نمایاں کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا جس ميں ایلکس ہیلز، شعیب ملک، محمد سمیع، این بیل، صاحبزادہ فرحان، محمد رضوان، کولن انگرام، یاسر شاہ، ڈین کرسٹن، سہیل تنویر، ٹائمل ملز اور ریلے روسو شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان(پلاٹینم)، فہیم اشرف(ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، آصف علی (ڈائمنڈ)، لوک رونکی(گولڈ، مینٹور)،حسین طلعت(گولڈ)، عماد بٹ(سلور)، رضوان حسین (سلور) اور موسیٰ خان(سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع، رمان رئیس، وقاص مقصود، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، ناصر نواز، این بیل، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور ظاہر خان کو ریلیز کردیا ہے۔ ملتان سلطانز نے محمد عرفان (پلاٹینم)، شاہد آفریدی (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، جیمز وینس(گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، جنید خان (گولڈ)، شان مسعود(سلور)، علی شفیق(سلور) اور محمد الیاس (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

    ملتان سلطانز نے شعیب ملک، نعمان علی، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، محمد جنید، شکیل انصر، حماد اعظم، لورے ایونز، ڈین کرسٹن، ٹام مورس، آندرے رسل(دستیاب نہیں)، کرس گرین، جانسن چارلس، نکولس پوران، جوئے ڈینلے، قیس احمداور اسٹیو اسمتھ (دستیاب نہیں)کو ریلیز کردیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد(پلاٹینم) ، محمد نواز(پلاٹینم)، شین واٹسن(ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، احمد شہزاد (ڈائمنڈ)، عمر اکمل (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، محمد حسنین(گولڈ)، نسیم شاہ (سلور)اور احسان علی (سلور)کو ری ٹین کرلیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، غلام مدثر، محمد اعظم خان، جلات خان، محمد عرفان جونیئر، ڈیون براوو، فواد احمد، ریلے روسو، ڈیون اسمتھ، ہیری گرنی اور میکس ویلر کو ریلیز کردیا ہے۔

    کراچی کنگز نے بابراعظم (پلاٹینم)، محمد عامر (پلاٹینم)، عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، افتخار احمد (ڈائمنڈ)، عامر یامین (گولڈ)، اسامہ میر (سلور) اورعمر خان (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔ کراچی کنگز نے عثمان شنواری، محمد رضوان، اویس ضیاء، سہیل خان، علی عمران، ابرار احمد، جاہد علی، کولن منرو، کولن انگرام، سکندر رضا، روی بوپارہ، ایرون سمرز، بین ڈنک اور لیام لیونگ اسٹون کو ریلیز کردیا۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان (پلاٹینم)، محمد حفیظ (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزے(ڈائمنڈ)، شاہین شاہ آفریدی (ڈائمنڈ،برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری (ڈائمنڈ، کراچی کنگز سے ٹرانسفر لی)، سہیل اختر (گولڈ)، حارث رؤف (گولڈ) اور سلمان بٹ (سلور)کو ری ٹین کرلیا ہے۔

    جبکہ لاہور قلندرز نے یاسر شاہ، راحت علی، آغا سلمان، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، گوہر علی، اعزاز چیمہ، سعد علی، اے بی ڈویلئیرز (دستیاب نہیں)، کارلوس بریتھ ویٹ، کورے اینڈرسن(دستیاب نہیں)، سندیپ لامیچانے، آنٹن ڈیووچ، برینڈن ٹیلر، ہاردس ویلجوئن، گونارتھنے، رکی ویسلزاور ریان ٹین(دستیاب نہیں) کو ریلیز کردیا ہے۔ پشاور زلمی نے وہاب ریاض (پلاٹینم)، حسن علی (پلاٹینم)، کیرون پولارڈ (پلاٹینم)، کامران اکمل (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ڈیرن سیمی (گولڈ، پلیئر مینٹور)، امام الحق (گولڈ) اور عمر امین (سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔ جبکہ مصباح الحق (دستیاب نہیں)، صہیب مقصود، جمال انور، عمید آصف، خالد عثمان، ثمین گل، نبی گل، ابتسام شیخ، سمیع اللہ، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، لینڈل سمنز، وائن میڈسن، ٹائمل ملز، آندرے فلیچر، ڈیوڈ ملان، کرس جارڈن اور وقار سلام خیل کو ریلیز کردیا۔

    پي سي بي کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہراسکواڈ میں کم ازکم 16 اورزیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری) ميں شامل ہوں گے۔ ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔

    16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔

    ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔
    ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
    نظرثانی شدہ سیلری کیپس:

    پلاٹینم: 23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)
    ڈائمنڈ: 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)
    گولڈ: 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ر ڈالر)
    سلور: 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)
    ایمرجنگ: 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)
    اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا پي سي بي ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

  • بستی ملوک اڈہ لاڑ  میں قائم نجی بسکٹ فیکٹری گبز کے مالکان  نے اپنے  ورکرز پر اپنی دہشت قائم  کرنے کے لئے   ٹارچر سیل بنا دیا

    بستی ملوک اڈہ لاڑ میں قائم نجی بسکٹ فیکٹری گبز کے مالکان نے اپنے ورکرز پر اپنی دہشت قائم کرنے کے لئے ٹارچر سیل بنا دیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )اڈا لاڑ ملتان روڈ پر قائم نجی بسکٹ فیکٹری گبز کے مالکان کا اپنے ورکرز پر اپنی دہشت قائم کرنے کےلئے ویلج واٹر پارک میں مبینہ ٹارچر سل کا انکشاف زرائع کے مطابق فیکٹری مالکان چوہدری ذولفقار ان کے صاحب زادے چوہدری صائم کے کارخاص رانا ناصر۔سیگان مدنی۔مجیب قریشی۔ہارون سلہری اس ٹارچر سل میں ملازمین و مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اپنی مرضی کا بیان لے کر پولیس کی مدد سے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک اس ٹارچر سل میں کئی اہم ورکرز کو تشد کا نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمات کروا چکے ہیں۔آئی جی پنجاپ سے نجی ٹارچر سل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، دوپاکستانی فوجی زخمی ، جوابی وارہندوپار

    ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، دوپاکستانی فوجی زخمی ، جوابی وارہندوپار

    راولپنڈی : ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،دوپاکستانی فوجی زخمی ،جوابی وارہندوپار،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سےدو آفیسرزخمی ہو گئے۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولاکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج نے پاک فوج کی پوسٹ پر مارٹر راونڈ فائر کیئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثرجواب دیا ۔اس سخت جوابی وار میں بھارتی فوج کو جانی نقصان ہوا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے ایل او سی بگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نےبگسرسیکٹرپرشہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے

  • نومبرمیں کے ایس ای100انڈیکس میں14.9 فی صداضافہ ہوا:مشیرخزانہ نےخوشخبری سنادی

    نومبرمیں کے ایس ای100انڈیکس میں14.9 فی صداضافہ ہوا:مشیرخزانہ نےخوشخبری سنادی

    اسلام آباد:نومبرمیں کے ایس ای100انڈیکس میں14.9 فی صداضافہ ہوا:مشیرخزانہ نےخوشخبری سنادی، اطلاعات کےمطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا، جو مئی 2013 کے بعد ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نومبر میں KSE 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا جو ایک ماہ کے دوران مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اپنے ٹویٹ میں عبد الحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 10 ہزار 500 پوائنٹس (36.6 فی صد) کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا جب کہ انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے ایک معاہدے کے تحت چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

  • اب روس میں تحریک آزادی کشمیرکا بول بالا ہوگا، مخدوم شہاب الدین

    اب روس میں تحریک آزادی کشمیرکا بول بالا ہوگا، مخدوم شہاب الدین

    اسلام آباد:اب روس میں تحریک آزادی کشمیرکا بول بالا ہوگا،روس کےمختلف شہروں میں کشمیراوئیرنس سٹال لگیں گے،ان خیالات کااظہارکشمیر یوتھ الائنس کے ترجمان مخدوم شہاب الدین نے اسلام آباد میں گفتگوکرتے ہوئے کیا,

    بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا

    ذرائع کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے ترجمان مخدوم شہاب الدین کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ ماسکو، سوچی اور پیٹرز برگ سمیت روس کے مختلف شہروں میں کشمیر ایوئیرنیس سٹال لگائیں گے۔ اس کے علاوہ ماسکو میں انٹرنیشنل والنٹیرز فورم 2019 میں کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    ساوتھ ايشين گيمزمیں کون کون سی ٹیمیں‌شرکت کریں گی اعلان کردیا گیا

    یاد رہے کہ کشمیریوتھ الائنس نوجوانوں کی وہ تحریک ہے جو کشمیریوں‌پربھارت کے مظالم کے خلاف ہرفورم اپنی آوازاٹھاتی ہے، یہی وجہ ہےکہ مخدوم شہاب الدین نے ماسکو روانگی سے قبل کہا کہ پاکستان کے ہر نوجوان کو کشمیر کا سفیر بننا چاہیے اور اپنے حصے کے دیپ جلانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

    پولوکھلاڑی مدثرخان دوران میچ گرنے سے وفات پاگئے

  • تحریک انصاف کا اپنےباغی رہنما کیخلاف سخت ایکشن، بنیادی رکنیت معطل کردی

    تحریک انصاف کا اپنےباغی رہنما کیخلاف سخت ایکشن، بنیادی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کا اپنےباغی رہنما کیخلاف سخت ایکشن،بنیادی رکنیت معطل کردی ہے ، اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ حامد خان کی طرف سے پارٹی کے خلاف بیانات اورنقصان پہنچانے کی کوشش پرپارٹی کی بینادی رکنیت فی الحال معطل کردی ہے،

    پولوکھلاڑی مدثرخان دوران میچ گرنے سے وفات پاگئے

    باغی ٹی وی کے مطابق حامد دخان پرجھوٹےبیانات کےذریعےپارٹی کو بد نام کرنےکا الزام عائد کیا گیا، انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔کئی بارپارٹی رہنماوں نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن حامد خان اپنی ضد پرقائم رہے

    ساوتھ ايشين گيمزمیں کون کون سی ٹیمیں‌شرکت کریں گی اعلان کردیا گیا

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامدخان نےالیکٹرانک وپرنٹ میڈیامیں من گھڑت بیانات دئیے اور جواب نہ دینےکی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیاجائےگا۔نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کےذریعےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامدخان کےبیانات سےپارٹی ممبران اور ورکرزکوٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلےتک حامدخان کومیڈیامیں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا