Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی  کے رہنما معراج خالد  وفات پا گئے

    پی ٹی آئی کے رہنما معراج خالد وفات پا گئے

    پی ٹی آئی کے رہنما معراج خالد وفات پا گئے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کے رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے جنہیں آج شام شاہ پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ان کی وفات پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مجھے معراج خالد کی اچانک وفات کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی ہے، وہ تحریک انصاف کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ معراج خالد ایک اچھے اور ہمدرد انسان تھے اور ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرتے تھے، ان جیسے مخلص کارکن بہت کم پیدا ہوتے ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان کی جدائی کو کیا الفاظ دوں، اللہ ان کی مغفرت کرے اور خاندان اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • کیسا رہےگا موسم کا حال

    کیسا رہےگا موسم کا حال

    کیسا رہےگا موسم کا حال

    تفصیلات کے مطابق : محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی شہر کے درجہ حرارت میں واضح تبدیلی ٹھنڈی ہواوں کے سبب درجہ حرارت صبح سویرے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف جبکہ موسم خشک رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
    زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ شہرمیں ہوا 8 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم اسکردو میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئ ہے .
    موسم اس وقت کافی حد تک بدل گیا ہے، دسمبر کے آغاز سے البتہ سردی میں مزید شدت کی امید ہے.

  • ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    کوٹ ادو: تونسہ بیراج پر ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ہرطرف لاشوں کے ڈھیرلگ گئے،آہ و بکا کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں

    گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر ریس لگانے والی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، واقعے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب باقی دو افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

    وزیراعظم کےحکم پر وزیرخارجہ اچانک اہم مشن پرکراچی پہنچ گئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ تونسہ کے قریب حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہم دردی کیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

    گھریلوحالات سے تنگ تین بچوں کے باپ کا اقدام خودکشی

    یاد رہے کہ ستمبر میں لاہور میں بھی ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا تھا جس کے باعث خاتون اور تین بچے جاں بحق ہو گئے تھے، ٹریکٹر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

  • گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس

    گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس

    لاہور: گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت کےعلاقے میں گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس کے مطابق عوامی کالونی میں گاڑی کھڑی ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، نوجوان کی شناخت شیراز کےنام سے ہوئی۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہےکہ شیراز ایک اچھے اخلاق کا مالک نوجوان تھا،

    اہلخانہ کے مطابق شیرازدوست کی شادی پرگیا تھا اورواپس نہ آیا، پولیس اورفرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

  • یاسر شاہ کی شاندار سنچری  نے پاکستانی کرکٹ فینز کو فالو آن کا غم بھلا دیا

    یاسر شاہ کی شاندار سنچری نے پاکستانی کرکٹ فینز کو فالو آن کا غم بھلا دیا

    یاسر شاہ کی شاندار سنچری نے پاکستانی کرکٹ فینز کو فالو آن کا غم بھلا دیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم مجموعی طور پر تو اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن مایہ ناز سپنر باؤلر یااسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یاسر شاہ 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں یاسر شاہ کی شاندار سینچری کی بدولت 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا جبکہ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو فالو آن کر دیا ہے۔

    ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغی وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    گرین شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

  • وزیراعظم کےحکم پر وزیرخارجہ اچانک اہم مشن پرکراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم کےحکم پر وزیرخارجہ اچانک اہم مشن پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی: وزیراعظم کے حکم پروزیر خارجہ اچانک کراچی پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماوں کواہم پیغام دینے کے لیے کراچی جارہےہیں‌،

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات 3 بجے ہوگی، جس میں سیاسی صورت حال سمیت دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، صوبے کی سیاسی صورت حال اور گورننس کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

    مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد –از..صابر ابو مریم

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں معاہدے پر عمل، بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے نفاذ پر بھی بات ہوگی، ایم کیو ایم ایک بار پھر گرانٹ، اسکیموں اور پیکیج کا مطالبہ رکھے گی، نئے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور رکھا جائے گا۔ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور دیگر شامل ہوں گے۔

    بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے منی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سے ملنے والی گرانٹ بلدیات کو نہیں مل رہی، نئے بلدیاتی انتخابات اگر انھی اختیارات کے ساتھ کرانے ہیں تو بہتر ہے نہ کرائے جائیں۔

     

  • وزیراعظم  کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن، عثمان بزدار

    وزیراعظم کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن، عثمان بزدار

    وزیراعظم کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن، عثمان بزدار

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ وزیراعلی کہتے ہیں کہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔
    اپوزیشن کی سرگرمیوں کے ردعمل میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے- اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔
    ایڈز کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کیا کر رہی، اہم خبر

    اس سے قبل انہوں نے کہا کہ اجتماعی اقدامات سےایڈزکےمرض کوبہت حدتک کنٹرول کیاجاسکتاہے،پنجاب حکومت ایڈز پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات اٹھارہی ہے،نجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے،ایڈزکےحوالے سے مفت مشاورت،تشخیص اورعلاج کیلئےمراکز کام کر رہے ہیں،

  • گرین  شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

    گرین شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

    گرین شرٹس نے وہی کر دکھایاجس کا اندیشہ تھا

    تفصیلات کے مطابق ، گرین شرٹس نے وہی کر دکھایا جس کا اندیشہ تھا. دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں یاسر شاہ کی شاندار سینچری کی بدولت 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا جبکہ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو فالو آن کر دیا ہے۔

    ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغی وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

    ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • گھریلوحالات سے تنگ تین بچوں کے باپ کا اقدام خودکشی

    گھریلوحالات سے تنگ تین بچوں کے باپ کا اقدام خودکشی

    لاہور:گھریلو سے حالات سے تنگ ہنجروال کے علاقے میں تین بچوں کے باپ کی خودکشی کی کوشش،زہریلی گولیاں کھالیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے رہائشی تین بچوں کے باپ شاہد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں،

    مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد –از..صابر ابو مریم

    ذرائع کےمطابق ہنجروال میں شاہد نامی شخص نےبہت زیادہ مقدارمیں زہریلی گولیاں کھائی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی, اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ایسے ہی ایک غریب شخص نے فاقہ دستی کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی ، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خودکشی کرنے والے افراد میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جومالی حالات سے پریشان ہوتےہیں‌

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

  • مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد –از..صابر ابو مریم

    مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد –از..صابر ابو مریم

    دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب و فراز کا شکار ہے۔ایک طرف عالمی سامراجی حکومت شیطان بزرگ امریکہ ہے کہ جس نے صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے قیام سے تاحال اس جعلی ریاست کی بے پناہ پشت پناہی کی ہے اور فلسطین پر ناجائز تسلط کا دفاع کیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ امریکہ نے صہیونیوں نے فلسطین میں عرب فلسطینیوں کا قتل عام کرنے اور ان کو کچلنے کے لئے کھربوں ڈالر کا اسلحہ صرف امداد کے نام پر فراہم کیا ہے جس کے نتیجہ میں صہیونیوں نے گذشتہ ستر برس سے فلسطین کے مظلوم عوام کا خون پانی کی طرح بہایا ہے۔صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل نے صرف فلسطین کے عوام کا قتل عام ہی نہیں کیا بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے اپنی گھروں سے بھی نکال باہر کیا ہے۔آج فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونی بستیاں آباد ہیں جبکہ اس زمین کے اصل باسی مہاجر اور پناہ گزین بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی حکومتوں نے جہاں اسرائیل جیسی جعلی ریاست کے تحفظ کے لئے براہ راست سالانہ بنیادوں پر اسرائیل کو کھربوں ڈالر کی امداد اور اسلحہ فراہم کیا ہے وہاں دوسری طرف اسی غاصب و جعلی صہیونی ریاست اسرائیل کے تحفظ کے لئے خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور خطے کی ریاستوں کو اسرائیل کے سامنے تسلیم کرنے کے لئے سات ٹریلین ڈالرز گذشتہ چند ایک سالوں میں شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک میں دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کے ہمنواؤں کے لئے خرچ کئے ہیں اور اس بات کا اعتراف امریکی حکومت کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ خود اپنی ایک تقریر میں کر چکے ہیں۔

    آج مسلمان دنیا کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سب سے اہم ترین مسئلہ فلسطین کا ہے۔ مسلم دنیا کے تمام مسائل کی فہرست میں فلسطین کا مسئلہ پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس کے حل کے لئے اگر کوئی آسان اور موثر طریقہ اپنایا جا سکتا ہے وہ صرف اور صرف مسلما ن ممالک کی حکومتوں اور عوام کا باہمی اتحاد اور وحدت ہے کہ جو نہ صرف دنیائے اسلام کے سب سے بڑے اور اہم ترین مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لئے کارگر ثابت ہو گا بلکہ دنیائے اسلام کے دیگر تمام مسائل جو دشمن کی جانب سے صرف اسلئے پیدا کئے گئے ہیں کہ مسلمان حکومتوں کو ان میں الجھا کر رکھا جائے تا کہ صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل محفوظ ہو جائے۔

    یہا ں پر مجھے ایک واقعہ یا د آ رہا ہے کہ جب گذشتہ سالوں میں ایران اور یورپی ممالک کے پانچ ممالک کے مذاکرات یعنی پی فائیو پلس ون جاری تھے اور پھر ایک اہم ترین معاہدے پر پہنچے تھے تو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک تقریر کے دوران کہا کہ اسرائیل آئندہ پچیس برس کے لئے مسلمان دنیا کے خطرے اور بالخصوص اسرائیل کے دشمن ایران سے محفوظ ہو گیاہے لیکن دوسری جانب ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ جس میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح فلسطین کے عوام کے حقوق کا دفاع کرنے اور فلسطین کی آزادی کو یقینی اور حتمی ہونے کے ساتھ ساتھ وعدہ الہی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل ان شاء اللہ آئندہ پچیس سال نہیں دیکھ پائے گا۔اس بیان کے بعد عرب دنیا میں بالخصوص اور یور پ میں مسلمان نوجوانوں میں جوش اور جذبہ کی نئی لہر دوڑ گئی تھی اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیوں حماس، جہاد اسلامی اور حزب اللہ نے اس بات کا خیر مقدم کرتے ہوئے عزم کیا تھا کہ خطے میں صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔

    بہر حال یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ دنیائے اسلام کے سب سے اہم مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لئے اسلامی دنیا کا اتحاد او آئی سی کی رسمی کاروائیوں سے بڑھ کر ہونا چاہئیے۔اس عنوان سے مسلمان و اسلامی حکومتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ فلسطین سمیت دنیائے اسلام کے تماممسائل کے حل کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں۔

    حالیہ دنوں ہی ذرائع ابلاغ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دنیا بھر سے ایران میں جمع ہونے والے اسلامی دنیا کے مایہ ناز مفکروں، مفتیان کرام، خطباء عظام اور اسکالروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے نابودی کو یقینی قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کی سربلندی کو حتمی و خدا کا وعدہ قرار دیا۔انہوں نے مسلم دنیا کے اسکالروں اور مفتیان کرام سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل اور امت اسلامی کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ مسلمان حکومتوں کو چاہئیے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنی متحدہ اور مشترکہ کوششوں کو سرانجام دیں اور باہم اتحاد اور وحدت کو عملی بنانے کے لئے کم سے کم درجہ کا اتحاد یہ ہے کہ مسلمان و اسلامی ممالک کی حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے گریز کریں۔

    آج وقت کی اہم ترین ضرورت یہی ہے کہ مسلم دنیا کے مشترکہ دشمن کو پہچانا جائے۔آج امریکہ جن مسلم ممالک کی پشت پناہی کرتے ہوئے مسلمان ممالک کو باہم دست و گریباں کرنے میں مصروف ہے کل یہی امریکہ ان مسلمان حکومتوں اور ملکوں کے خلاف بھی کسی قسم کے اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔لہذا مسلمانوں کی نجات باہمی اتحاد میں ہے اور مسئلہ فلسطین کے درست راہ حل کے لئے مسلمانوں کا کم سے کم اتحاد یہ ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے گریز کریں اور اتحاد کا بلند ترین مرتبہ یہ ہے کہ تمام مسلمان حکومتیں اپنے علم و تمد ن سے ایک دوسرے کی مدد کریں اور ترقی کی راہیں ہموار کریں۔

    خلاصہ یہ ہے کہ اگر آج مسلمان حکومتیں اتحاد و یکجہتی کے کم سے کم درجہ کو اپناتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھولنے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیوں کو عالم اسلام و انسانیت کے سب سے اہم ترین مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اور فلسطین سمیت دنیا کے مظلوموں کی مدد کے لئے خرچ کریں تو یقینا یہ بات درست ہو گی کہ اسرائیل کی جعلی ریاست آئندہ پچیس برسوں میں دنیا کے نقشہ پر نہیں ہوگی۔آج مسلم دنیا میں فلسطین، کشمیر، یمن، عراق، افغانستان، برما اور دیگر کئی ایک مقامات پر مسلمان اقوام صرف اور صرف عالم اسلام کے کم سے کم درجہ کے اتحاد یعنی ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے پرہیز کرنے کے متمنی ہیں۔

    مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد
    تحریر: صابر ابو مریم
    سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی