Baaghi TV

Author: +9251

  • قرآن پاک کی بے حرمتی پر ریلی کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) انجمن غلامان مصطفی امامیہ کالونی کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف صدر انجمن محمد عاشق کی زیر قیادت ایک ریلی نکالی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈنمارک سے آنے والی اشیاءکا بائیکاٹ کیا جائے دریں اثناءسیاسی مذہبی رہنماوں چوہدری شاہ نواز سرا ملک ذوالقرنین ڈوگر میاں شفاقت علی ممتاز خان مون چوہدری یاسر اقبال گوپے راءفہد قیوم ڈاکٹر محمد اشرف گھمن ملک عمر صدیق خان سردار شہزاد احمد ڈوگر آف ککڑ گل چوہدری محمد ناصر واہگہ محترمہ جمیلہ یونس محترمہ نجم السحر محترمہ بینش قمر ڈار چوہدری شہزاد علی ورک چوہدری محمد رمضان ورک میاں ذیشان پرویز سید واجد بخاری رانا محمد اشرف خان میاں عبدالرشید میاں منور اقبال رانا عمران سکندر قدیر خان چوہدری آصف منظور ورک چوہدری اکبر علی ورک میاں تنویر تبسم نے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں

  • پولوکھلاڑی مدثرخان دوران میچ گرنے سے وفات پاگئے

    پولوکھلاڑی مدثرخان دوران میچ گرنے سے وفات پاگئے

    لاہور: لاہور میں پولو میچ کے دوران گھڑ سوار مدثر خان نیازی گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔لاہور پولو کلب ميں چھبيس نومبر کو ہونے والے لیگ پولو میچ کے دوران مدثر نيازي کا گھوڑا پھسل کر گر گیا۔ مدثر کے سر پر متعدد چوٹیں آئیں اور انہيں فوری طور پر سروسز ہسپتال اور پھر جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعظم کےحکم پر وزیرخارجہ اچانک اہم مشن پرکراچی پہنچ گئے

    تين دن تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد وہ ہفتے کی شام چل بسے، ان کی نمازجنازہ سوئی گیس سوسائٹی میں ادا کرنے کے بعد رات گئے انھیں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں رشتہ داروں‌، دوستوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی

    بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا


    نماز جنازہ میں پولو سے وابستہ عہدیدار اور کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیم سرگودھا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے51سالہ مدثر خان نیازی نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑا ہیں، ان کے انتقال پر پولو ٹورنامنٹ کے اتوار کو شیڈول لیگ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

  • ساوتھ ايشين گيمزمیں کون کون سی ٹیمیں‌شرکت کریں گی اعلان کردیا گیا

    ساوتھ ايشين گيمزمیں کون کون سی ٹیمیں‌شرکت کریں گی اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد:ساوتھ ايشين گيمزمیں کون کون سی ٹیمیں‌شرکت کریں گی اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ساوتھ ايشين گيمزکےليےمينزاورويمن ويٹ لفٹنگ ٹيم کااعلان کرديا گيا۔ ساوتھ ايشين گيمز ويٹ لفٹنگ کےمقابلے5سے8 دسمبرتک نيپال ميں ہوں گے۔

    وزیراعظم کےحکم پر وزیرخارجہ اچانک اہم مشن پرکراچی پہنچ گئے

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ویمن کھلاڑيوں ميں ویرونیکا سہیل،صائمہ شہزاد،صنعاغفور،سونیا عظمت اور ربیعہ رزاق شامل ہيں۔ مرد کھلاڑيوں ميں طلحہ طالب ،ابو سفیان، حیدر علی ،عبد الرحمن شامل، عثمان امجد راٹھور ، حافظ دستگیر بٹ اور محمد نوح بٹ بھي شامل ہيں۔

    بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا

    یادرہےکہ ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ویمن ویٹ لفٹرز کے ٹرائیلزلاہور میں شروع ہوگئے ہیں۔ ریلوے اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک روزہ ٹرائیلز میں تیس سے زائد خواتین ویٹ لفٹرز شریک ہیں

    ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

  • اراضی کے تناذعے پر 8 افراد کا گھر پر حملہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) فیصل آباد روڈ کی آبادی عثمان پورہ آرائیاں میں اراضی کے تنازعہ کی بناءپر 8 افراد نے مقامی شہری محمد لطیف کے گھر پر دھاوا بول دیا اور محمد لطیف اس کے رشتے داروں لیاقت تابش کے علاوہ اس کی اہلیہ سدرہ بی بی اور خاتون نسیم اختر کو ڈنڈوں سوٹوں کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر ڈالا جن کو سول ہسپتال پہنچا دیا ہے

  • شیخوپورہ میں مالی بحران کا اندیشہ ظاہر کر دیا گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ کونسل کے بورڈ ٹیکس کے ٹھیکہ میں سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں کی فوری طور پر تحقیقات کروا کر اس کونسل کو مالی بحران سے بچایا جائے یہ بات سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک نصراللہ خان وٹو ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری خالد محمود ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے شیخوپورہ میں مالی کرپشن کا طوفان مچا ہوا ہے اور اس ضلع میں تحریک انصاف کی حکومت کے کرپشن کو ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ترقیاتی کاموں پر کمیشن کی شرح پنجاب میں سب سے زیادہ اب ضلع شیخوپورہ میں ہوگئی ہے ضلع کونسل نے پچھلے سال بورڈ ٹیکس کا ٹھیکہ ایک کروڑ 60 لاکھ میں دیا تھا مگراب یہ ٹھیکہ مبینہ طور پر بھاری رشوت اور مک مکا کے ذریعے 80 لاکھ روپے میں دے دیا گیا ہے اور فیکٹریوں کی سالانہ فیس بھی ضلع کونسل ختم ہو جانے کی بناءپر ففٹی ففٹی کی بنیاد پر وصول کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت اس بات کی تحقیقات کروائے کہ بھکھی پاور پلانٹ پر وزیراعلیٰ کی آمد کے انتظامات کے اخراجات کے علاوہ سچاسودا میں سکھ یاتریوں کی آمد وغیرہ کے اخراجات کن کن محکموں نے اپنے اخراجات میں ظاہر کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سمیت تمام بلدیاتی اداروں اور دیگر محکموں کے زیر انتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بھی فوری طور پر تھرڈ پارٹی فزیکل انسپکشن کروانے کی ضرورت ہے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام مذکورہ محکموں کے حکام نے کہا ہے کہ بورڈ ٹیکس کی نیلامی میں ملی بھگت اور دیگر الزامات بالکل غلط ہیں تمام کام میرٹ پر ہوئے ہیں اور اخراجات اور کشمیر واک وغیرہ کے اخراجات بار بار ڈالنے کا الزام درست نہیں

  • کوٹ عبدالمالک میں ڈکیتیاں چوریاں عروج پر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی کوٹ عبدالمالک میں اپنے گھر کے باہر کھڑے نوجوان حفیظ علی سے 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 27 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دریں اثناءسہجووال کے نوجوان اعجاز احمد کو فیض پور انٹر چینج کے قریب دو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا اور اس سے موٹرسائیکل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے

  • ضلع کونسل شیخوپورہ بنا کرپشن کا گڑھ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع کونسل میں سنگین نوعیت کی مالی بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے ایک رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ضلع کونسل میں ترقیاتی کاموں ریلیاں نکالنے بڑے بڑے بورڈ بنوانے اور دیگر کاموں کے علاوہ چھوٹے کام مقامی کوٹیشنوں کی بنیاد پر کیے جانے کے ذریعے کروڑوں روپے خرد برد کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات فوری طور پر نیب پنجاب کے سپرد کی جائے سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا عتیق انور نے جب چارج چھوڑا تو ضلع کونسل کے کھاتوں میں تقریباً 90 کروڑ سے زیادہ رقم موجود تھی مگر بعداذاں دو من پسند ٹھیکیداروں اور بعض افسروں نے ملی بھگت کر کے سرکاری فنڈز کو بے دریغ طریقے سے جعلی بلوں کے ذریعے ہڑپ کیا اس دوران مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں کے علاوہ انسداد ڈینگی کی ریلیوں کے اخراجات کے نام پر بھی سنگین مالی بد عنوانیاں کی گئی ہیں چوہدری بدر منیر چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا کا تعاقب کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ کو سونے کی چڑیا سمجھ کر یہاں کروڑوں روپے کمانے والے افسروں کا ہر مقام پر ہر لحاظ سے احتساب ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کمیشن اور کرپشن کے خاتمہ پر یقین رکھی ہے مگر اس ضلع میں جس قدر کرپشن چند افسروں نے رواں مالی سال کے دوران کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کئی افسر یومیہ حرام کی کمائی اکٹھا کرتے تھے دریں اثناءضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے مالی بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ ضلع کونسل کی رجسٹری فیس میں سالانہ کروڑوں روپے کی کمی اور صنعتی اداروں کی لائسنس فیس کی کمی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے

  • قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے

    قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے

    قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی قومی ٹیم کے سر پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔
    ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوئی۔
    آسٹریلیا کے کپتان نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی اننگز کے 287 رنز کے خسارے میں موجود پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئے۔پہلی اننگز میں دو رنز بنانے والے امام الحق دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی ٹیم کے آؤٹ آف فام کپتان اظہر علی کی دوسری اننگز بھی پہلی اننگز کی طرح 9 رنز تک محدود رہی اور دونوں بار اظہر علی نے اسٹیون اسمتھ کو کیچ تھمایا دیا.ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔
    بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ نروس 90 کا شکار ہو کر 97 پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران یاسر شاہ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کریئر کی پہلی سینچری داغی وہ 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، فواد چوہدری

    جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، فواد چوہدری

    جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، فواد چوہدری

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں، آرمی ایکٹ میں ترامیم اور معاشی امور پر اتفاق رائے سے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے اداروں کے درمیان نئے میثاق کی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے، جب تک اداروں کے درمیان توازن نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔
    انہوں نے کہا کہ اس وقت ادارے اپنا اختیار بڑھانے کو مد نظر رکھے ہوئے ہیں، سیاسی استحکام کے لئے اپوزیشن کا کردار تسلیم کرنا ہوگا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بننے میں اسٹوڈنٹس یونینز کا اہم کردار ہے.
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ارتعاش ہے، اداروں کو اختیارات کی لڑائی نہیں، اختیارات کا توازن رکھنا چاہیے۔ ملک میں اداروں کے درمیان ایک نئے میثاق کی ضرورت ہے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم پراتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہو گا، دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے، پارلیمنٹ کو بحیثیت ادارہ تسلیم اور اپوزیشن کا کردار بھی ماننا چاہیے، ملکی مسائل ایک ادارہ یاشخص حل نہیں کر سکتا، وزیراعظم چاہتے ہیں ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں۔

  • بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا

    بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا

    لندن : بھارت جھوٹا!لندن حملہ آورکاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،برطانوی حکام ومیڈیا ،اطلاعات کے مطابق برطانوی سیکورٹی حکام اورمیڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیانے لندن برج کے حملہ آور عثمان خان کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کیلئے جعلی خبریں شائع کی ہیں یہ سراسر جھوٹ اورپراپیگنڈہ ہے،

    ذرائع کے مطابق جہاں تک لندن برج کے حملہ آور عثمان خان کے انتہاپسندانہ خیالات ،دہشت گردی کے الزام میں سزا اوراس کے نفرت انگیز عمل کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارتی میڈیا نے یہ ظاہر کیاہے کہ 30 جنوری کو لندن برج پر دہشت گردانہ حملےکا ملزم عثمان خان ’جسے برطانوی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا،

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کا یہ کہنا کہ عثمان نامی حملہ آورپاکستان میں پیداہواتھا ایک جھوٹ اورگندی سوچ کا مکارانہ پراپیگنڈہ ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ قطعی جھوٹ اورپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

    اس نمائندے نے وولوچ کرائون کورٹ میں ملزم کے خلاف 2012 میں چلنے والے دہشت گردی کے الزام میں مقدمے کی کچھ سماعتوں میں شرکت کی تھی، اس مقدمے میں اسے لندن سٹاک ایکسچینج پر بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دیگر 8افراد کے ساتھ سزا سنائی گئی تھی، بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی غلط اور جھوٹی خبروں کے برعکس وول وچ کرائون کورٹ مقدمے کی سماعت کے عثمان خان کا اس کے والدین کی جائے پیدائش پاکستان یا آزادکشمیر سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہواتھا ،

    عدالت کے سامنے اس وقت پیش کئے جانے والے شواہد سے یہ ثابت ہوگیاتھا کہ عثمان خان اور اس کے ساتھیوں کے تیار کردہ گھنائونے منصوبے میں پاکستان کاکوئی فرد ملوث نہیں تھا، اس مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ عثمان خان دہشت گرد گروپ القاعدہ کے نظریات سے متاثر تھا لیکن اس کی اس پسندیدگی کاتعلق آن لائن گرومنگ،مقامی انتہاپسند گروپ اور آن لائن اورسوشل سرکلز پر بڑی تعداد میں دستیاب انتہاپسندانہ لٹریچر سے تھا،

    دہشت گردی کے اس مقدمے کی سماعت کے دوران عثمان خان کے ذہنی طورپر غیر مستحکم ہونے اور ذہنی خلل کے بھی واضح اشارے ملے تھے۔ عثمان خان کے والدین کاتعلق آزاد کشمیر کے محنت کش طبقےسے ہے لیکن وہ سٹاک آن ٹرینٹ میں پیداہوا ، عثمان خان ٹاک آن ٹرینٹ،کارڈف اورلندن سے تعلق رکھنے والے اسلامی انتہاپسندوں کے 9رکنی گروہ سےتھا، جن کو فروری 2012میں سزا سنائی گئی تھی،

    اس کی عمر اس وقت 19سال تھی اور وہ اس گروہ کا سب سے کم عمر رکن تھا اس گروہ کے زیادہ تر ارکان برٹش بنگلہ دیشی تھے ان میں سے صرف 3 بنگلہ دیش میں پیداہوئے تھے جبکہ بقیہ سب برطانیہ ہی میں پیداہوئے تھے،عثمان خان کو سٹاک کے مقامی اسکول میں داخل کرایاگیاتھا لیکن وہ تعلیم حاصل نہیں کرسکا ایک پسماندہ اور سماجی اعتبار سے تنہائی کے شکار پس منظر سے تعلق رکھنے والے عثمان خان نے مقامی سٹریٹ گینگزاورمنشیات فروشوں کے ساتھ میل ملاپ شروع کردیاتھا،

    عثمان خان نے اپنی زندگی کابڑا حصہ پرسیاواک میں گزارا ،بڑے ہونے کے بعد وہ مذہبی انتہاپسندوں کے ساتھ ملنے جلنے لگا، وہ اکثر سٹاک میں کالعدم تنظیم المہاجرون کے سٹال لگاتا بھی دیکھا گیا ،دہشت گروپ محمد شاہجہاں، عمر لطیف،ناظم حسین، عثمان خان، محب الرحمان،محمد چوہدری، شاہ رحمان، گروکانتھ ڈیسائی اورعبدالمیاں پر مشتمل اور محمد چوہدری اس گروہ کاسرغنہ یا سربراہ تھا، برطانیہ کی بہترین انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی فورس 2010کے اوائل میں کئی ماہ تک اس گروہ کے بارے میں چھان بین کرتی رہی لیکن تفتیش کاروں کو عثمان خان اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کاپاکستان سمیت کسی بھی غیرملک سے کسی رابطے کا ثبوت نہیں مل سکاتھا ،

    اس گروہ کے تمام ارکان نے دہشت گردی کی تیاری کرنے کے الزامات کااعتراف کیاتھا۔ بنگلہ دیشی انتہاپسند کی زیر قیادت گینگ کے ارکان ایک دوسرے سے دعویٰ یا پال ٹاک یا انٹرنیٹ کے دوسرے میسجنگ سسٹم کے ذریعے بات کرتے تھے، لندن میں موجود بنگلہ دیشی گینگ کے ارکان نے دہشت گردی کی واردات اور نگرانی کیلئے لندن سٹاک ایکسچینج، وہائیٹ ہال ،امریکی سفارت خانے اور دوسرے مقامات کادورہ کیاتھا ،انھوںنے دہشت گردی کے ممکنہ مقامات کی خفیہ طورپر فلم بندی بھی کی تھی۔

    عثمان خان مش مونگر ہال لندن میں کرمنل جسٹس کانفرنس میں ایک جعلی خود کش جیکٹ پہن کر شریک ہواتھا جبکہ ٹیگ اس کے لگاہواتھا دیگر سزا یافتہ قیدیوں کے ساتھ اسے بھی قیدیوں کی بحالی کے اس کورس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔