Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف آئی اے کی تحفظ قرآن کے حوالے سے قابل ستائش کارروائی

    ایف آئی اے کی تحفظ قرآن کے حوالے سے قابل ستائش کارروائی

    ایف آئی اے کی تحفظ قرآن کے حوالے سے قابل ستائش کارروائی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بروقت بڑی کارروائی کرتے ہوئے قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو اطلاع ملی کہ پابندی کے باوجود کچھ افراد جن کا تعلق قادیانی جماعت سے ہے قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ہیں، اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو سارا مواد اپ لوڈ ہو جائے گا۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخے، ڈیجیٹل میڈیا، لیپ ٹاپ سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فوری اقدامات کے نتیجے میں تحریف شدہ نسخے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے سے بچ گئے ورنہ انہیں وائرل کردیا جاتا۔

    دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزم تحریف شدہ نسخوں کو گوگل اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، اگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جاتا تو گوگل اور یوٹیوب سے ہٹانے میں بڑی مشکلات پیش آتیں۔

  • بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    سری نگر:بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، کرفیو کے مسلسل نفاذ سے مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی معطل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن اور مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں ایک سو انیس دنوں سے خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

    پہلےمشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری

    ذرائع کے مطابق ابھی تک مقبوضہ وادی میں دکانیں، تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بدستور بند ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں، جب کہ سرد موسم کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرگزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے نے کہا کہ کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت دیا جائے۔

    وزیراعظم وفات پاگئے،تاریخ نے وہ دن پھردہرادیا

    کمیشن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام جاری ہے، بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات غیر قانونی اور غاصبانہ ہیں، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی تنظیم سازی آخری مراحل میں داخل، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی جانب سے یونین کونسل کی سطح پر متحرک کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی دینے کے لیےمشاورت شروع کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم کے سینئر رہنما کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کی جانب سے جماعت کی تنظیم سازی کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آئندہ چند روز میں لیگی قائدین جماعت کی تنظم سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے، دوسری جانب مسلم لیگ ق نے یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند کارکنوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تنظیم سازی مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سےمشورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پارٹی نے اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کرلئیے ہیں‌

  • مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں مودی سکار اب آئی پی ایل میچز کرانے جا رہی ہے یہ میچز جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔کشمیری عوام کو بھارت سرکار ہرطرح کے دباؤ کے بعد اب کرکٹ بہکاوے میں لا کر اپنے لیے ہمدردی سمیٹنا چاہ رہے ہے، کیوں کہ وہ جبر و ظلم سے کشمیریوں کو دبانے میں بری طرح ناکام رہی ہے.

    جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2020-21 کے سیزن میں جموں میں انڈین پریمیئر لیگ میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل نے جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں میچز منعقد کرانے کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کی منظوری کے بعد کرکٹ ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو افسر سید عاشق بُخاری اور جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے سکریٹری نسیم جاوید چوہدری نے اس مفاہمت پر دستخط کیے۔

    جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن اس اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کا بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جے کے سی اے اسٹیڈیم میں پیشہ ورانہ معیار کی ٹرف وکٹیں تیار کرے گا اور وہ متبادل تبدیلیاں لائے گا جو کرکٹ اسٹیڈیم کے قواعد کے مطابق ہوں گی۔

    ایم اے اسٹیڈیم جموں میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور گذشتہ دو تین برس سے اس کی مرمت کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام تقریبا مکمل ہوچکے ہیں۔ رات کے دوران کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگائے گئے ہیں۔

    کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اور کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ ہم آخر کار ایک ایسا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بین الاقوامی معیار کو پورا کرے گا، یہ وہ مقام ہے جو بین الاقوامی سطح کے پیشہ ور میچوں کی میزبانی کرسکتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی افواج آئی تودے کی زد میں

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی افواج آئی تودے کی زد میں جس سے ہوا جانی نقصان

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے جنگل میں فوج نے عسکریت پسندوں کی پنا گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 32 آر آر نے مشترکہ طور پر اس جنگلی علاقے میں تلاشی کاروائی کی۔
    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک ‘ اے کے 47’، ریڈیو سیٹس، یو بی جی ایل میگزینز، کمبل، آر ڈی ایکس اور گولیاں بر آمد کی ہیں۔جائے وقوع سے برآمد شدہ اسلحہ کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    ادھر جموں و کشمیر کے جنوبی سیاچن گلیشیئر پر مامور آرمی پیٹرول آج ایک برفانی تودے کے زد میں آگیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فی الحال دو لاشیں برامد کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اہلکار زخموں سے جانبر نہ ہوسکے

  • لبنانی ملیشیا  کے قبضے میں  ڈالروں کے انبار ، خبر نے تہلکا مچا دیا

    لبنانی ملیشیا کے قبضے میں ڈالروں کے انبار ، خبر نے تہلکا مچا دیا

    لبنانی ملیشیا کے قبضے میں ڈالروں کے انبار ، خبر نے تہلکا مچا دیا

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے لبنان بدترین مالی بحران کے بعد شدید عوامی احتجاج کا سامنا کررہاہے اور دوسری طرف ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے قبضے میں امریکی کرنسی ڈالروں کےانبار دیکھے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کےمطابق گذشتہ چند گھنٹوں سے لبنان میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈالروں کی بڑی تعداد دکھائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ان فوٹیج کے بارے میں سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حزب اللہ کےقبضے میں موجود ڈالروں کی ہیں۔

    سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران کاشکار ہے اور حزب اللہ خزانے پرسانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اگرچہ ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی، حکومت اور حزب اللہ کی طرف سے بھی کوئی باضابطہ رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ ویڈیوز میں دکھائی گئے ڈآلر اگر حزب اللہ کے ہیں تو اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی؟۔ حالیہ ایام میں لبنانی بنکوں کی طرف سے ڈالرجاری کرنے کاعمل بھی روک دیاگیا تھا

  • سرگودھا چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار

    سرگودھا چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار ھیں۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ھمارے گاٶں میں آج تک کسی سیاستدان نے توجہ نہیں دی۔ لیکن اس بار تبدیلی سرکار کے دعویدار ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے بہت امیدیں ھیں۔ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھمارے گاٶں میں مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ لیکن پھر بھی ھماری امیدیں ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے ھیں۔ ھماری اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے گزارش ھے کہ ھمارے گاٶں کی گلی نمبر 1 اور گلی نمبر 4 میں مکمل سولنگ لگی ھوٸی ھے لیکن وہ سولنگ بہت بیٹھ گٸی ھے۔ جس کی وجہ سے ھمیں کافی مشکلات کا سامنا ھے۔اس لیٸے ھماری گلی نمبر 1 اور گلی نمبر 4 کو دوبارہ مرمت کرواٸیں۔اور گلی نمبر 5 کی نالی اور مین چوک سے قبرستان تک گلی کو جلد مرمت کروایا جاٸے۔ تاکہ ھمارے گاٶں میں بھی تبدیلی آ سکے۔ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھم نے اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور آج ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کو گلیوں اور نالیوں کی مرمت کی درخواست دے دی ھے۔ اور ھمیں امید ھے کہ ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ ھمارے گاٶں میں ترقیاتی کام کروانے میں اھم کردار ادا کریں گے۔

  • افغان صدر کی اپنے ہی ملک میں تذلیل کہ  نوبت ایں جا رسید

    افغان صدر کی اپنے ہی ملک میں تذلیل کہ نوبت ایں جا رسید

    افغان صدر کی اپنے ہی ملک میں کہ تذلیل نوبت ایں جا رسید

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ امریکا کو اس قدر سیکیورٹی کا حامل اور خفیہ رکھا گیا کہ کسی کو کان و کان خبر نہ تھی اور اس موقع پرملک کے صدر اشرف غنی کو بھی میٹنگ میں جانے کے لیے اپنی مکمل جامہ تلاشی دینا پڑی ، اپنے ہی ملک میں ملک کا سب سے بڑا عہدیدار جب اس طرح تلاشی دے تو اس تذلیل پر ایسے حکمرانوں کچھ تو خیال رکھنا چاہیے کہ ایسی میٹنگ سے بائیکاٹ ہی کر دیتے.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ اُن کا افغانستان کا پہلا دورہ تھا.

    امریکی صدر کا طیارہ بگرام کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن اور مشیروں کے ایک چھوٹے گروپ کے علاوہ صدارتی پاسداران کے افسران اور میڈیا کے اداروں کی نمائندگی کرنے والے رپورٹروں کا ایک گروپ بھی افغانستان پہنچ

    امریکی صدر کا طیارہ بگرام کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن اور مشیروں کے ایک چھوٹے گروپ کے علاوہ صدارتی پاسداران کے افسران اور میڈیا کے اداروں کی نمائندگی کرنے والے رپورٹروں کا ایک گروپ بھی افغانستان پہنچا۔

    ٹرمپ نے بگرام کے اڈے پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جہاں ان کو اپنی جامہ تلاشی جیسے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا ۔ بعد ازاں انہوں نے امریکی فوجیوں کے سامنے خطاب بھی کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "افغان تحریک طالبان امن معاہدے کی خواہش رکھتی ہے”۔ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان فائر بندی چاہتے ہیں۔

  • ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر میں کتنے کشمیری  شہید کیے

    ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر میں کتنے کشمیری شہید کیے

    ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر کے ماہ میں کتنے کشمیری شہید کیے

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 80 سے زائد افراد کو زخمی کیا۔

    مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کیے 119 روز ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا۔
    کے ایم ایس کے مطابق نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کی بھی پامالی کی گئی جبکہ دو ماہ سے کشمیریوں کو مسجدوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کرنے نہیں دی گئی۔

    واضح رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 119 روز بیت گئے ہیں جبکہ وادی کشمیر کے کونے کونے پرانتہا پسند بھارتی فوج تعینات ہے۔
    مقبوضہ وادی میں اسکول، دکانیں اور کاروبار بند پڑے ہیں۔ چپہ چپہ پر بھارتی فوج تعینات ہیں۔ مواصلاتی بندش نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا ڈالا۔

    بدترین کرفیو کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تا حال بند ہے۔ کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ مواصلاتی بندشوں نے لوگوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

  • چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان نے چائے کےوقفے تک 8 وکٹ پر 213 رنز بنالیے،یاسر شاہ 66اورمحمد عباس ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.پاکستان کی ساتویں وکٹ 194رنز پر گرگئی.بابراعظم 97رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوگئے.ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 194رنز پر گرگئی،شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوئے.ایڈ لیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا لیکن جلد ہی اپنی وکٹ بابر اعظم کی صورت گنوا دی اور اس کے بعد فورا شاہین آفرید بھی چل دیے.
    قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

    ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔