Baaghi TV

Author: +9251

  • (سرگودھا ) گِل والا کی رھائشی لڑکی جو رحمان پلازہ کاسمیٹک کی دکان پر کام کرتی تھی

    (سرگودھا )
    گِل والا کی رھائشی لڑکی جو رحمان پلازہ کاسمیٹک کی دکان پر کام کرتی تھی
    کل رات چند نامعلوم افراد نے ریپ کر کے اس لڑکی کا قتل کر کے صادق ھاسپیٹل کے باہر اس لڑکی کی لاش پھینک کر فرار ھوگے
    ‎ظلم کی انتہا ہے

  • 2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

    بغداد:مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    عراق میں رواں سال یکم اکتوبر کودارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں احتجاج شروع ہوا تھا، پولیس کی جانب سے بغداد کے تحریر اسکوائر اور دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعداگلے روز احتجاج کا دائرہ وسیع ہوکر ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیل گیا، اس دوران ’صدر تحریک‘ کے سربراہ مقتدی الصدر نے مظاہرین کی حمایت اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

    3 اکتوبر کو بغداد اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بندکیں اور ٹائروں کو نذر آتش کیا، احتجاج کے باعث عراقی وزیراعظم نے اصلاحات تیز کرنے کا اعلان کیا لیکن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد اور ہلاکتوں کے بعد سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    6 اکتوبر کو ایک بار پھر کابینہ نے اصلاحات کی یقین دہانی کرائی تاہم 2 ہفتوں بعد 24 اکتوبر کو ایک بار پھر اُس وقت پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب عادل المہدی کی حکومت نے ایک سال پورا کیا۔مظاہرین نے مخلف شہروں میں سرکاری و سیکیورٹی فورسز کی عمارتوں اور دفاتر پر قبضہ کرلیا جس کے باعث سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    پرتشدد مظاہروں کے بعد 28 اکتوبر کو طلبہ، اسکول کے بچوں اور پروفیسرز نے بغداد اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جس کے بعد صدر برہم صالح نے قبل از وقت انتخابات کرانے اور وزیراعظم کے استعفے کا عندیہ دیا۔ نماز جمعہ کے خطبے میں عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے نئی حکومت کا مطالبہ کیا اور مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ میں استعفیٰ پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • لندن برج پر چاقو کے حملوں میں دو شہری ہلاک، حملہ آور کو گولی مار دی گئی

    لندن:برطانیہ کی پولیس نے جمعے کے روز کہا کہ انہوں نے چاقو سے مسلح ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس نے جعلی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اس کے لندن برج کے قریب کئی لوگوں پر چاقو کے وار کر کے انہیں زخمی کر دیا۔برطانوی پولیس کی رپورٹ میں‌کہا گیا ہےکہ چاقو کے حملوں کی تاب نہ لا کر دو عام شہری ہلاک ہو گئے۔

    پولیس اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے رہی ہے۔پولیس نے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی کہ لندن برج کے قریب ایک علاقے میں راہگیر ایک شخص سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان پر چاقو سے حملہ کر رہا ہے۔ پولیس اہل کاروں نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چاقو بردار شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    پولیس کے ذرائع نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ اطلاع ملتے ہی مسلح پولیس اہل کار موقع پر پہنچ گئے جہاں کئی دفاتر، ریستوران اور دیگر عمارتیں ہیں اور لوگوں کو ہجوم ہوتا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو اس طرح جانے سے روک دیا جہاں حملہ آور کی اطلاع ملی تھی۔

    عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پل پر کچھ لوگوں کو دیکھا جو ایک شخص پر قابو پا کر اسے نیچے گرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ فاصلے سے ایک پولیس اہل کار زمین پر گرے ہوئے ایک شخص کو نشانہ بنا رہا ہے۔فائرنگ کے بعد لندن برج کی مصروف گزرگاہ پر تمام ٹریفک رک گئی اور سٹرکوں پر کاروں، بسوں اور ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    ٹوئٹر پر شائع ہونے والی 14 سیکنڈ دورانیے کی ایک مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے تین اہل کار فرش پر لیٹے ہوئے ایک شخص کو لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جب یہ واقعہ پیش آیا وزیر اعظم بورس جانسن اپنی رہائش گاہ ڈاؤننگ سٹریٹ واپس جا رہے تھے۔لندن برج پر اس سے پہلے جون 2017 میں بھی حملہ ہو چکا ہے۔ اس واقعہ میں تین عسکریت پسندوں نے پیدل چلنے والوں پر اپنی ویگن چڑھا دی تھی اور اس کے بعد اس علاقے میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • لندن کے بعد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی چاقو سے حملہ

    دی ہیگ :لندن کے بعد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، اطلاعات کےمطابق ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھی مقامی پولیس کے مطابق ایک مصروف ڈیپارٹمنٹ سٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم سے کم تین افراد کو زخمی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور 40 سے 50 سال کی عمر کا شخص تھا جس کی تلاش جاری ہے۔ایک ہی روز میں ہیگ اور لندن میں ایک ہی طرح کے حملوں کے درمیان ماہرین مماثلت تلاش کر رہے ہیں

    لندن برج پر اس سے پہلے جون 2017 میں بھی حملہ ہو چکا ہے۔ اس واقعہ میں تین عسکریت پسندوں نے پیدل چلنے والوں پر اپنی ویگن چڑھا دی تھی اور اس کے بعد اس علاقے میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • پیپلزپارٹی کا 52 واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج بروز ہفتہ منایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے 52 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں مظفر آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پیپلزپارٹی کی قیادت، تنظیمی عہدیدار اور کارکنان شریک ہوں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    ۔یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، دستور بندی، قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو پہلا دستور دیا اور وہ جوہری پروگرام کے معمار بھی تھے،عوام کی ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹنے تک جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پھندے پر چڑھے، کوڑے کھائے، جیل گئے، بھٹو خاندان کو شہید کیا گیا لیکن اس شمع کو ختم نہ کرسکے۔

  • پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل منصوبے میں بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : تعبیر انرجی اور اینرگیس نے پورٹ قاسم پر نجی ایل این جی ٹرمینل کی قیام کیلئے اپنے تکنیکی اور مالیاتی تجویز کے ساتھ دو، دو ملین ڈالرجمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کو پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل منصوبے میں بڑی کامیابی مل گئی، تعبیر انرجی، اینرگیس نے دو ٹرمنلز کے لیے2.2ملین ڈالرجمع کرادیے۔

    وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر ٹرمینلز کی سائٹ لاگت10،10ملین ڈالر ہے، تعبیرانرجی، اینرگیس منصوبے پر مزید8،8ملین ڈالر ادا کریں گی۔پورٹ قاسم پر دونوں ایل این جی ٹرمینلز کی مجموعی لاگت20ملین ڈالر ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور حکومت میں ایل این جی جہاز کا کرایہ ڈھائی لاکھ ڈالر فی دن منظور ہوا تھا جس کی وجہ سے دو ایل این جی ٹرمینل کے2جہازوں پر یومیہ5لاکھ ڈالر کا بوجھ آتا ہے۔

    علی زیدی نے بتایا کہ نئے ایل این جی ٹرمینل معاہدے میں جہازوں کے کرایے کی ادائیگی ختم کر دی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان حکومت کے اقدام سے420ارب روپے کی بچت ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے میں ایل این جی لازمی لینے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی نے مزید کہا کہ تعبیر انرجی اور اینر گیس کایہ اقدام نجی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں سرمایہ داروں کے اعتماد کی نشانی ہے۔

  • صارفین کے لیے خوشی کا پیغام ،ٹویٹر کو غلطی کا احساس ہوگیا، فیصلہ واپس

    صارفین کے لیے خوشی کا پیغام ،ٹویٹر کو غلطی کا احساس ہوگیا، فیصلہ واپس

    نیویارک:صارفین کے لیے خوشی کا پیغام ،ٹویٹر کو غلطی کا احساس ہوگیا، فیصلہ واپس لے لیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا کے سب بڑی سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے صارفین کی خواہشات کا احترام کیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ جو اکاؤنٹس گزشتہ 6 ماہ سے فعال نہیں انہیں بند کردیا جائے گا، انتظامیہ نے مؤقف ظاہر کیا تھا کہ یہ اقدام جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔ٹویٹر صارفین نے کمپنی کے فیصلے پر شدید تنقید کی جس کے بعد انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے اور اب اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے فیصلے کو فی الحال روک دیا گیا۔

    باغی ٹی وی سب سے پہلے اس حوالےخبرجاری کرچکا ہے جس میں ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی شکایات اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔قبل ازیں ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 11 دسمبر کے بعد تمام غیر فعال یا جعلی اکاؤنٹس بند کردیے جائیں گے۔

    ٹویٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم کو بامقصد بنانے کے لیے ایسے اکاؤنٹس کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ مستند اور قابل اعتبار معلومات کا تبادلہ ہوسکے اور صارفین کا اعتماد بحال ہو۔مگر اب کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اب اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ کمپنی نے اعلان کرتے ہوئے ایسے صارفین کو فراموش کرگئی تھی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

    انتظامیہ نے ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی کہ ‘ہم نے صارفین سے سنا کہ اس اقدام سے وہ اکاﺅنٹس متاثر ہوں گے جو دنیا سے چلے جانے والے افراد کے ہیں، ہم نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا، ہم غیرفعال اکاﺅنٹس کو اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں کریں گے جب تک انتقال کرنے جانے والے افراد کے اکاﺅنٹس کو یادگاری بنانے کا ذریعہ تلاش نہ کرلیں’۔

  • نادرا نے موبائل مین پیک سروس کی نئی سہولت متعارف کرادی

    اسلام آباد :اسے کہتے ہیں‌تبدیلی ، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے موبائل مین پیک سروس کی نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کی تحت شدید بیمار، انتہائی عمر رسیدہ اور خصوصی افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عوام کو بہتر اور مزید سہولیات فراہم کرنے کے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے موبائل مین پیک سروس کا آغاز کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان نادرا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید بیمار،نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں.

    نادرا کے ترجمان کے مطابق مین پیک ان کے گھر پر جا کر درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا، شناختی کارڈ مقررہ مدت کے اندر ان کے گھر کے پتہ پرارسال کردیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے نادرا نے اب یہ جدت آمیز سہولت متعارف کرا دی ہے۔

  • سفارتی کامیابی:پاکستان ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے تنظیم کا ممبر منتخب

    اسلام آباد : پاکستان ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کیلئے عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹیو کونسل کا ممبرمنتخب ہوگیا۔اطلاعات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس عالمی تنظیم میں دو سال کیلئے ممبر منتخب کیا گیا ہے،25سے29نومبر کو دی ہیگ میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی تائید ہوئی۔کیمیائی ہتھیاروں کے ارتقا، پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کی ممانعت پر اور ان کی تباہی پر یہ تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار کے زیر انتظام ہے

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اوپی سی ڈبلیو کا فعال رکن رہا ہے، پاکستان کنونشن کے مقاصد اور اس کے فروغ کیلئے کوششیں بھی کرتا رہا ہے. پاکستان1997 سےممبرکی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی او پی سی ڈبلیو کے معمول کے معائنے کی میزبانی کرتا رہا ہے, او پی سی ڈبلیو پاکستان کی کاوشوں پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کرتا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب او پی سی ڈبلیو کے کردار کو مستحکم کرنے اور اہداف کو فروغ دینے میں عزم کی گواہی ہے۔او پی سی ڈبلیو کیمیائی ہتھیاروں کے ضابطے کے لیے ایک معاہدے کا نام ہے، جو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کو غیر قانونی بناتا ہے.

  • انکم ٹیکس ریٹرن فائل کب تک جمع ہوسکے گی،کراچی پھربازی لے گیا،ایف بی آر

    اسلام آباد:ایف بی آر نے مہلت بڑھادی،ٹیکس ریٹرن فائل کب تک جمع ہوسکے گی یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اِنکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ آگے بڑ ہا دی گئی ہے ، جس سے اب تنخواہ دار طبقہ 16 دسمبر تک ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مسلسل مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے آخری تاریخ 30 نومبر تھی کمپنیوں کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بھی 16 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ دو ماہ قبل ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    دوسری طرف رواں ماہ کے آغاز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے ملک بھر کی مختلف مارکیٹوں میں کیے جانے والے سروے کے نتائج جاری کیئے تھے۔ایف بی آر کی سروے رپورٹ کے مطابق ٹیکس ادا کرنے میں ملک کے معاشی حب کراچی کی مارکیٹس تمام شہروں پر بازی لے گئیں تھیں