چنیوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ایک ماہ میں 100 سے زائد خطرناک اشتہاریوں ڈکیت گینگ کے اراکین قتل کی وارداتوں میں مطلوب منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی معاشرتی ناسوروں کے خلاف کارروائی کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ایک ماہ کے دوران 100 سے زائد خطرناک اشتہاری ملزمان ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے خوف کی علامت ملزمان سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چنیوٹ پولیس انتہائی احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ معاشرتی برائیوں اور معاشرتی ناسوروں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کئے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کو منشیات فروشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پاک کرنے کا عزم لئے چنیوٹ پولیس کا ہر افسر ہر سپاہی اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور ضلع چنیوٹ میں خوف وہراس کی علامت تمام عناصر کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے
Author: +9251
-
ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
-
عراق میں مزید ہلاکتیں، صورتحال سنگین ترین ہوگئی
عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں چھ شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق : مظاہرین نے عراق کے شہر نجف میں واقع ایران قونصل خانہ نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت سے ایرانی جھنڈا اتار کر عراقی جھنڈا لہرا دیا۔ پولیس نے عمارت میں داخل ہونے والے مظاہرین پر براہ راست فائر کھول دیا جس سے مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔
عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق قونصل خانے میں موجود عملے کو ئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ عقبی دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ عراقی حکام نے حالات کی سنگینی کو دیکھ کر نجف شہر میں عیر معینہ مدت کے لیے کرفیو لگا دیا۔
خیال رہے کہ ایران میں رواں ماہ ایندھن کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کے اچانک اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ایرانی پولیس اور پاسداران انقلاب نے احتجاج روکنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے درجنوں بینک ، گیس اسٹیشن اور پولیس اسٹیشن جلا دیئے تھے۔ایرانی حکومت نے احتجاج کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کردیا تھا۔
-
ترک فوج پر حملے سے کتنی ہوئی ہلاکتیں
ترک فوج پر حملے سے کتنی ہوئی ہلاکتیں
باغی ٹی وی :ترک فوج پر حملے سے ہوا مالی نقصان ، ترک ضلع شانلی عرفا کے قصبے اقجا قلعہ پر مارٹر گولوں کے حملے میں 2 ترک فوجی جان کی بازی ہار گئے ۔ترک محکمہ دفاع کےمطابق، گزشتہ روز یہ حملہ کیا گیا جس میں 2 ترک فوجی شہید ہوئے جس کے بعد علاقے میں آپریشن بڑھا دیا گیا ہے۔
دریں اثنا٫ ترک خفیہ ایجنسی کے ایک آپریشن میں پی کےکے کی ایک مطلوبہ دہشتگرد برات افشین کو ہلاک کر دیا گیا جو کہ عراق کے علاقے سنجار میں پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے ۔ -
سینئر رپورٹر کی وفات پر صحافی برادری کا شدید احتجاج
سینئر رپورٹر کی موت پر ہونے پر صحافی برادری نے نیوز ون آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق : پاکستان میں میڈیا انڈسٹری ایک بحران سے گزر رہی ہے۔ میڈیا میں کام کرنے والے بہت سارے لوگوں کو کچھ عرصہ سے معاوضہ نہیں ملا ہے اور نیوز ون زیادہ مختلف نہیں ہے۔ یہ ان تنظیموں کے لئے ایک معمول بن گیا ہے جو اعلی تنخواہوں پر اینکرز کی خدمات حاصل کرتی ہے لیکن اپنے دیگر عملہ کی تنخواہوں کو وقت پر ادا نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ان کے اس عمل نے سینئر رپورٹر کی نامزد ایس ایم عرفان کی جان لے لی. اس نا انصافی اور استحصال پر صحافی برادری شدید احتجاج کناں ہے.


-
احمد نواز کے برطانیہ کے شاہی محل میں تذکرے، بدل سکتا ہے دنیا کو "احمد نواز”
لندن:احمد نواز کے برطانیہ کے شاہی محل میں تذکرے، بدل سکتا ہے دنیا کو "احمد نواز”،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد احمد نواز جوکہ دنیا بھرمیں امن وبھائی چارہ اورمعیاری تعلیم سب کےلیے کا مقصد لے کراس وقت بڑی محنت سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،
I’m extremely honoured to be awarded ‘The Legacy award 2019’ for my global campaign.
It was an absolute pleasure to be invited by HRH Prince Williams to @KensingtonRoyal for tea and share my work for young people with him.
He told me that he loved his recent visit to Pakistan 😊 pic.twitter.com/g31oztaMoL— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) November 27, 2019
باغی ٹی وی کے مطابق احمد نواز کو اسی محنت اور کام کی وجہ سے برطانیہ میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ہے،وہ بھی کہتے ہیںکہ اس کے لیے یہ اعزاز سے کم نہیںکہ برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے میرے کام کو بہت سراہا گیا ہے،احمد نواز کہتے ہیںکہ اس کے لے ‘The Legacy award 2019’ایک بہت بڑااعزاز ہے

لندن سےذرائع کے مطابق احمد نواز کہتے ہیںکہ دنیا میں امن وامان ،بھائی چارے اورہرکسی کے لیے معیاری تعلیم کے سلسلے میں میری کوششوں کوبرطانیہ کے شاہی محل میںبھی سراہا گیا اوراسی وجہ سے شہزادہ ولیم نےمجھے اپنے محل میںبلاکرجو اعزاز دیا ہے وہ بہت خوشی کی بات ہے، جس طرح میری عزت افزائی کی گئی اورمیری تواضع کی گئی یہ میرے کام کی عمدگی اوربہتری کی تائید ہے

احمد نواز کہتے ہیںکہ اس موقع پر شزادہ ولیم نے خصوصی طورپراپنے دورہ پاکستا ن کاتذکرہ بھی کیااورپاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی عزت اورمہمان نوازی پرپاکستانیوں کا شکریہ بھی اداکیا ،یاد رہے کہ 18 سالہ احمد نواز معاشرے میںامن وامان اوربھائی چارے کی فضا پیداکرنے اورہرکسی کےلیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں

-
سعودی عرب میں خواتین کےلیے سب سے بڑے سکول کا آغاز
سعودی عرب میں خواتین کےلیے سب بڑے کون سے سکول کا آغاز
باغی ٹی وی : سعودی عرب کے صوبے عسیر میں خواتین کے ڈرائیونگ اسکول کے منصوبے پر عمل درامد کا آغاز ہو چکا ہے۔ منصوبے کی نگرانی شہزادہ ترکی بن طلال کر رہے ہیں۔
ڈرائیونگ اسکول کے منصوبے کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسامہ الحیزان کے مطابق ابہا شہر میں کنگ فہد روڈ پر عمارت کی تعمیر کے لیے زمین کو ہموار کیا جا رہا ہے۔ آئندہ دس روز میں تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ دو شفٹوں میں کام ہو گا۔
ڈاکٹر الحیزان نے بتایا کہ "تطوير” ڈرائیونگ اسکول کا منصوبہ 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہو گا۔ الحیزان کے مطابق یہ سعودی عرب میں سب سے بڑے ڈرائیونگ اسکولوں میں سے ہو گا۔ اس کو گاڑی چلانے کے لیے مطلوب تمام مہارتوں کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس اسکول میں عملی مشق اور زمینی تربیت کا میدان آسٹریا کی ایک کمپنی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا شمار دنیا بھر میں سواریوں کی تربیت کے میدانوں کی ڈیزائننگ اور انجینئرنگ سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ سعودی عرب میں خواتین کو ہر لحاظ سے آزدی دی جارہی ہے، اس سے پہلےڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی. شہزادہ سلمان کے اس وژن کی طرف ایک قدم ہے جس میں خواتین کو خود مختاری دی جائے گی. -
آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی
پشاور:نشہ کرنے والا شخص نہ صرف اپنا نقصان کررہا ہوتا ہے بلکہ اپنے گھرباراورخاندان کے لیے بھی عزاب سے کم نہیں ہوتا جس طرح پشاور کے عزت خان نے اپنی اورگھروالوں کی عزت داوپرلگادی ، اطلاعات کے مطابق پشاور میں آئس نشہ کرنے والے جنونی شخص نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل جب کہ بیٹی، والد اور بہن کو زخمی کردیا۔
کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپیں اور دھماکے 4 جاں بحق 5…
تفصیلات کے مطابق عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بد قسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہے نے کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جن میں سے والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے۔اورہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں،
کسانوں نے برلن کی سڑکیں بلاک کیوں کیں، خبر نے یورپ میں ہلچل مچادی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے دونوں بچوں کو ملزم کے چنگل سے آزاد کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
منہ توڑدوں گا ، ٹرمپ نے مخالفین کوباکسرروپ کے میں دھمکی دے دی
-
ٹویٹرکابہت بڑااعلان،جونہیں کرے گادھیان،ہوگاپریشان
لندن:ٹویٹرکابہت بڑااعلان،جونہیں کرے گادھیان،ہوگاپریشان، اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی سب سے معروف اوربڑی ویب سائٹ ٹویٹرنے اپنی ایک پالیسی وضع کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے کہ مفت خوروں کے ٹویٹراکاونٹ اگر دسمبر تک فعال نہ ہوئے تو ان کوبند کردیا جائے گا
منہ توڑدوں گا ، ٹرمپ نے مخالفین کوباکسرروپ کے میں دھمکی دے دی
https://www.theverge.com/2019/11/26/20984328/twitter-removing-inactive-accounts-usernames-available-date
ذرائع کے مطابق ٹویٹرانتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ ان کی اس ویب سائٹ پرلاکھوں کی تعداد میں ایسے اکاونٹ بنے ہوئے ہیںجوکہ غیرفعال ہیں،صارف اکاونٹ توبنالیتا ہے لیکن پھر اسے بھول ہی جاتا ہے، اس سے ٹویٹرپرخواہ مخواہ کا بوجھ پڑرہا ہے، دوسرا اہم اعلان جو کہ اس سے ملتا جلتا ہے کہ ایسے یوزرز نام جوکہ بغیرکسی مقصدکے لکھ دیئے جاتے ہیں وہ بھی ختم کررہے ہیں
حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ، مزید 5 افراد جاں بحق
ٹویٹرکے اس اعلان کو بہت اہم لیا جارہا ہے، یہ بھی خبریں ہیںکہ ٹویٹرانتظامیہ نے یہ فیصلہ کرلیا ہےکہ صارفین کودسمبر تک کی مہلت دے دی جائے تاکہ وہ فیصلہ کرلیں کہ وہ ٹویٹرکے ساتھ منسلک رہنا چاہتے ہیںیاپھرتعلق نہیں نبھانا چاہتے،اسی مقصدکو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے ٹویٹرنے اعلان کیا ہےکہ دسمبرتک وہ صارف جنہوں نے بے مقصدٹویٹراکاونٹ بنارکھے ہیںاوروہ ان کا استعمال نہیں کرتے وہ اسے استعمال میں لے آئیں
کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپیں اور دھماکے 4 جاں بحق 5…
-

یمن: اتحادی فوج کو ملی اہم کامیابی
یمن: اتحادی فوج کو ملی اہم کامیابی
تفصیلات کے مطابق یمن میں مشترکہ فورسز نے بدھ کے روز مغربی ساحل کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک نیا ٹھکانہ قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ الحدیدہ صوبے میں بیت الفقیہ ضلع کے علاقے الجاح کے نزدیک ہونے والی اس کوشش کے دوران 3 حوثی باغی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی کوشش کو بزور طاقت پسپا کر دیا گیا اور وہاں نصب کیے جانے والے بھاری ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے مسلسل حملے کرنے جاری رکھے ہوئے ہیں.اس سےپہلےیمن میں حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے ایف15 طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے تردید کی ہے.کرنل ترکی المالکی نے بدھ کے روزان خبروں کی سختی س
-
آرمی چیف کی2023 تک توسیع،عمران خان 2028 تک وزیراعظم پکے، کامران خان کی پشین گوئی
لاہور:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ، جہاں عالمی منظرنامے میں بڑی اہمیت رکھتی ہے وہاں پاکستان کی سیاست پربھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہارمعروف تجزیہ نگارکامران خان نے بڑے عجب انداز سے فوج کی طرف سے عمران خان کی مبینہ حمایت کے سلسلے میں کیا ہے
ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 8 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کردیا
Very interesting likely scenario: Govt will have until May 2020 to enact law. So under that new law a proper notification of Gen Bajwa’s 3 year term expected in May 2020 which means he’ll be the COAS till 2023 and will probably retire after 2023 polls. This is called continuity pic.twitter.com/ki623RJHos
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 28, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے چبتے انداز میں مخصوص اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے مفروضاتی تجزیہ پیش کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بہت جلد قانون میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے قانون سازی کرنے والی ہے جس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے
میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نےبس کواپنی لپیٹ میںلےلیا
معروف تجزیہ نگارکامران خان کہتے ہیں کہ اگرحکومت یہ قانون بناکراسے منظورکروانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آرمی چیف 2023 تک اپنے عہدے پر براجمان رہیںگے ،اور2023 میں ملک میںعام انتخابات ہونے جارہے ہیں، اگرآرمی چیف انتخابات تک اپنے عہدے پررہتے ہیں اوران کی موجودگی میں انتخابات ہوتے ہیںتو اس کامطلب واضح ہےکہ عمران خان اگلے پانچ سال کے لیے پھروزیراعظم منتخب ہوجائیںگے
منہ توڑدوں گا ، ٹرمپ نے مخالفین کوباکسرروپ کے میں دھمکی دے دی