Baaghi TV

Author: +9251

  • فارن فنڈنگ کیس پر باغی کے قارئین نے کیا رائے دی

    فارن فنڈنگ کیس پر باغی کے قارئین نے کیا رائے دیگ

    تفصیلات کے مطابق باغی پول میں قارئین نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ، پوچھے گئے سوال کیا”پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں؟” میں قارئین نے اپنے اپنے جواب کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ 36.8 فیصد نے ہاں میں‌ووٹ دیے.57.9 فیصد نے نہیں‌کی آپشن استعمال کی جبکہ 5.3 فیصد نے کہا کہ انہیں‌پتہ نہیں‌ہے.

    واضح‌رہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں حکومت پر اپوزیشن کی طرف سے کافی تنقید کی جارہی ہے، اور کیس کھلنے کے بعد دیگر جماعتوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرے پڑے گا.

  • شہریوں کوغیرمعیاری اورمہنگی چیزیں فروخت نہیں ہوں گی، نیا قانون، نئی انتظامیہ

    لاہور:اب کرکے دکھائے کوئی خود ساختہ مہنگائی یا کھلاءے غیرمعیاری اشیاء نیا قانون ،نئی انتظامیہ ، اطلاعات کے مطابق حکومت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، سروس سٹرکچر اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے ایکٹ اور ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔

    ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 8 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    وزیراعلیٰ ہاوس سے ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نےماڈل بازاروں میں شہریوں کودی جانیوالےبہترین سہولیات کےپیش نظر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ماڈل بازار مینجمنٹ اتھارٹی کا باقاعدہ ایکٹ بنا کر تمام تر انتظامی امور دیکھے جائیں گے.

    میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نےبس کواپنی لپیٹ میں‌لےلیا

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ان اطلاعات کے بعد کیا گیا کہ ماڈل بازارمینجمنٹ کمیٹی کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اورمعیاری اشیاء کی فراہمی میں مثبت کردار ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمیٹی کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اتھارٹی کے قیام سے ملازمین کے سروس سٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے میں مزید تبدیلی کر کے بہتر بنایا جائیگا۔

    سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، حکمران غائب ، عوام خوار

    اتھارٹی کے قیام کے بعد شہر بھر کے ماڈل بازاروں میں نئے ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے، جن کے مطابق انتظامی معاملات پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔یہ اتھارٹی بہت جلد وجود میں آجائے گی اور لاہورشہرمیں سب سے پہلے آغازکرکے دوسرے شہروں کے لیے مثال بنے گی

  • میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نےبس کواپنی لپیٹ میں‌لےلیا

    لاہور: میٹروبس میں دھماکہ؟آگ کے شعلوں نے بس کواپنی لپیٹ میں‌لے لیا ،اطلاعات کے مطابق لاہورقذافی اسٹیڈیم میٹرواسٹاپ کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابوپالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ جاتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم اسٹیشن پر میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پرپہنچی اور آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ میٹرو بس کے پچھلے ٹائروں میں لگی، جس سے بس کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا۔

    تاہم ڈرائیو کی جانب سے فوری گیٹ کھولنے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، میٹرو بس میں آگ لگنے کے باعث ٹریک پرمیٹرو سروس معطل کردی گئی اور مختلف اسٹیشنز پردیگر میٹرو بسوں کو روک لیا گیا۔ٹریک پر میٹرو بس سروس 30 منٹ سے زائد معطل رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • عراق میں اہم ہمسایہ ملک کا کونسل خانہ نذر آتش کر دیا گیا

    عراق میں اہم ہمسایہ ملک کا کونسل خانہ نذر آتش کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق :نجف میں عراقی مظاہرین کے ہاتھوں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے نجف کے گورنر لوئی الیاسری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جتھے مختلف سمتوں سے نکل آئے اور انہوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کر دیا … اور اس کے نتیجے میں 47 سیکورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔

    نجف کے گورنر الیاسری نے بتایا کہ ایرانی قونصل خانے کو آگ لگائے جانے کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کو از سر نو تعینات کیا گیا ہے اور آج (جمعرات کے روز) ان کی پوزیشن مختلف ہو گی۔ نجف کے گورنر کے مطابق مشتعل مظاہرین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور سیکورٹی فورسز کوشش کے باوجود انہیں روک نہیں سکیں۔

    اس سے قبل بدھ کی شب مظاہرین نے نجف میں ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے ملک میں ایرانی نفوذ کو ختم کیا جائے۔ واقعے کے بعد حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے نجف کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔

    عراقی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو عراق اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ مظاہرین کی صفوں میں "بیرونی عناصر” گھسے ہوئے ہیں جو ایسا ایجنڈا رکھتے ہیں جس کا قومی مطالبات سے کوئی واسطہ نہیں۔ عراقی وزارت خارجہ کے مطابق نجف میں جو کچھ پیش آیا وہ "سرکاری موقف” کا مظہر نہیں ہے۔
    واضح رہےکہ عراق میں‌ گزشتہ ماہ سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک حد کو پہنچ گئ

  • مصر: خطرناک دہشت گرد کو ملی کڑی سزا

    مصر خطرناک دہشت گرد کو ملی کڑی سزا

    تفصیلات کے مطابق :مصر کی ایک فوجی عدالت نے چند ماہ قبل لیبیا سے پکڑ کر لائے گئے دہشت گرد ھشام عشماوی کو کئی دہشت گردانہ جرائم میں سزائے موت سنائی ہے جب کہ اس کے خلاف کئی دوسرے الزامات کا ٹرائل جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد ھشام عشماوی کو مصرکی فوجی عدالت نے بدھ کے روز "فرافرہ کیس” کے نام سے مشہورمقدمہ میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

    عشماوی کو متعدد جرائم کے مرتکب ہونے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عشماوی پر سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے ، ان کےقتل کے لیے تصویر کشی اوراس سنگین اقدام کی حکمت عملی وضع کرنے کا الزام شامل ہے۔عشماوی کے جرائم میں 2013ء میں نہرسویز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں بھی شامل ہے۔

    اس کو دہشت گرد انصار بیت المقدس تنظیم کے ایک جنگجو کو دیگر عناصر کے ساتھ مل کراسماعیلیہ کے ایک سرکاری اسپتال سے ایک دہشت گرد ابو اسماءکا بھی قصور وار قرار دیا گیا۔عدالت نے انکشاف کیا کہ عشماوی نے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں مسلح افواج کے پانچ زخمی ہوگئے تھے۔اس دہشت گرد نے قاہرہ ، اسماعیلیہ روڈ پر ایم 60 ٹینک لے جانے والے ٹینکر کے علاوہ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک افسر اور ایک سپاہی سوار تھے۔عدالت نے تصدیق کی کہ عشماوی نے دہشت گرد تنظیم کے دیگر ممبروں کے ساتھ مل کر 9 اکتوبر 2013 کو اسماعیلیہ میں کار بم دھماکے سے متعدد سیکیورٹی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ھشام عشماوی پر مصر میں سرکاری تنصیبات ، سیکییورٹی اہلکاروں اور سیکیورٹی مراکز پر دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ مل کرحملے کرنے کے بھی الزامات عاید کیے گئے ہیں.

    مصر نے ترکی کے شام آپریشن پر کیا کہہ دیا

  • آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس  نے کس کو کہہ دیا

    آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کس کو کہہ دیا

    آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کس کو کہہ دیا

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں،
    ، عدالت نے 3ماہ کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے کہا کہ قانون سازی میں تین ماہ چاہئیں‘۔ہم تین ماہ کیلئے اس میں توسیع کردیتے ہیں۔

    اگر 3 ماہ میں قوانین تیار ہوگئے تو پھر آرمی چیف کو 3 ماہ کی توسیع مل جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کیا ہم آپ کی بات پرلکھ دیں کہ 3 ماہ میں قوانین بنادیں گے،اٹارنی جنرل نے کہا قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیاجائے۔نیا قانون بنانے کے لیے وقت لگے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ سے 72 سال میں قانون نہیں بنا اتنی جلدی کیسے ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا جنہوں نے ملک کی خدمت کی ہمارے لئے ان کا بڑا احترام ہے۔لیکن ہم آئین اور قانون کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر میاں خیل پر مشمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت میں دلائل دیے۔
    سماعت کے آغاز پر عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے دستاویزات بھی پیش کریں، وہ جب ریٹائر ہوئے تو اس نوٹی فیکیشن کے کیا الفاظ تھے وہ بھی پیش کریں۔

  • سپریم کورٹ میں سابق آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی دستاویزات پیش

    سپریم کورٹ میں سابق آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی دستاویزات پیش کردی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق : سابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدمت ملازمت میں توسیع سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئیں۔
    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سبراہی میں 3 رکنی بینج آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا، جنرل ریٹائرڈ نہیں ہوتا تو پنشن بھی نہیں مل سکتی۔

    وقفے کے بعد جب دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ سمری میں تو عدالتی کارروائی کا بھی ذکر کر دیا گیا ہے، آپ بوجھ خود اٹھائیں ہمارے کندھے کیوں استعمال کرتے ہیں، اپنا کام خود کریں، ہمیں درمیان میں کیوں لاتے ہیں، عدالت کا نام استعمال کیا گیا تاکہ ہم غلط بھی نہ کہہ سکیں، سمری میں سے عدالت کا نام نکالیں، تعیناتی قانونی ہے یا نہیں وہ جائزہ لیں گے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا آج سے تعیناتی 28 نومبر سے کر دی، کیا آرمی چیف کا عہدہ آج خالی ہے، آج تو جنرل باجوہ پہلے ہی آرمی چیف ہیں، آرمی چیف کا عہدہ آئینی عہدہ ہے، جو عہدہ خالی ہی نہیں اس پر تعیناتی کیسے ہو سکتی ہے، عدالت کی ایڈوائس والا حصہ سمری سے نکالیں، صدر اگر ہماری ایڈوائس مانگیں تو وہ الگ بات ہے، آپ ادھر ادھر گھومتے رہے ہم نے کسی کو ایڈوائس نہیں کرنا، لگتا ہے اس بار کافی سوچ بچار کی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا 3 سال کی مدت کا ذکر تو قانون میں کہیں نہیں ہے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا مطمئن کرنا ہوگا اب ہونیوالی تعیناتی درست کیسے ہے ؟ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا پیش کی گئی سمری میں تنخواہ اور مراعات کا ذکر نہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا سمری میں اگر خلا رہ گیا ہے تو اسے بہتر کریں گے، بھارتی میڈیا نے سارے معاملے کوغلط انداز میں پیش کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق ہونی چاہیئے، قانون میں تعیناتی کی مدت کہیں نہیں لکھی۔
    اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نےاپنی درخواست واپس لے لی یا نہیں؟
    ریاض حنیف راہی نے جواب دیا کہ درخواست تو یہی چل رہی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ عوامی اہمیت کے کیس میں درخواست گزار کا ہونا ضروری نہیں، اہم نکات ہیں جو پہلی بار عدالتی کارروائی میں آ رہے ہیں، پہلی مرتبہ سپریم کورٹ اس معاملے کو ڈیل کر رہی ہے۔
    ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایک اہم کیس آپ نے فائل کیا، یہ کیس خود فائل کیا یا آپ کے پیچھے کوئی تھا؟
    ریاض حنیف راہی نے جواب دیا کہ خود فائل کیا ہے، ہمیشہ کیس خود ہی فائل کرتا ہوں۔

  • سرچ آپریشن

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی کے حکم پر امن و امان کے قیام اور شر پسند عناصر کی تلاش و سر کوبی کے لئے پولیس کا حساس اداروں کے ھمراہ علاقہ تھانہ چٹیانہ چک 316 گ ب اضافی آبادی میں سرچ آپریشن

    سرچ آپریشن کے دوران 30 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 45 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کارڈز چیک کئےگئے دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کئےگئے،
    ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    تفصیلات لے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 795 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 213 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 124 پوائنٹس تک کی ہوئی اور انڈیکس 37 ہزار 671 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا اور کاروبار کا اختتام 327 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 155.35 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔
    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ 155.60 روپے میں فروخت ہوا۔
    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 40 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے