Baaghi TV

Author: +9251

  • بارش سے موسم سرد ہوگیا.

    بارش سے موسم سرد ہوگیا.

    بارش سے موسم سرد ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق : مری اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے جہاں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں وہیں اس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔

    جڑواں شہروں کے شہری موسم کی سختی سے نمٹنے کے لیے گرما گرم کافی، سوپ اور چائے سے لطف اٹھا رہے ہیں اور خشک میوہ جات سے کا استعمال کررہے ہیں۔

    خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے باعث شہریوں کی غالب اکثریت مونگ پھلی خرید رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ مہنگی نہ ہونے کے باعث تقریباً ہر شخص کی دسترس میں ہے۔

    گلیات کی بالائی چوٹیوں مشک پوری اور میراں جانی پر بھی برفباری نے ہر ایک شے کو سفید چادر سے ڈھک دیا، مسلسل برفباری سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

    سکردو شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا، بالائی علاقوں اور ملحقہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف کے گالے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ستور میں درجہ حرارت صفر،بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی آج تیسری سماعت

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی آج تیسری سماعت

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی آج تیسری سماعت

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی آج تیسری سماعت ہورہی ہے۔

    اس اہم کیس پر سب کی نظریں ہیں کیونکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت آج رات ختم ہورہی ہے اور حکومت کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے اقدام پر عدالت کو مطمئن کرے۔

    عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل 3 رکنی بینچ، جیورسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز میں ہی سپریم کورٹ نے جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ جنرل (ر) پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کیا پینشن ملی تھیں۔
    ساتھ ہی سپریم کورٹ نے 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور خان دلائل دیں گے جبکہ سابق وزیرقانون فروغ نسیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔

    اس اہم کیس کی گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ہمارے سامنے 3 اہم نکات ہیں جسے ہم دیکھیں گے اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔پہلا معاملہ قانونی ہے، دوسرا طریقہ کار سے متعلق ہے جبکہ تیسرا معاملہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجوہات کے بارے میں ہے۔
    اس سے پہلے جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے، ان سے چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کہاں رہ گئے تھے؟ آپ کی درخواست عدالت نے زندہ رکھی۔

    ریاض راہی نے کہا کہ حالات مختلف پیدا ہو گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم انہی حالات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

  • ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 8 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    تہران: ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ اس نے امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 8 جاسوسوں کوگرفتارکرلیا ہے، یہ جاسوس مختلف روپ دھاکر ملک کے اندر امریکہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے ،ایران کا کہنا ہے یہ وہ لوگ ہیں‌جنہوں‌نے ایرا ن میں‌احتجاج کو ہوادی اور ملک میں‌بدامنی کا سبب بنے

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    تہران سے ایرانی حکام کے مطابق یہ افراد امریکہ سے پیسے اورتربیت لیتے ہیں‌ ان میں‌ 6 کو باقاعدہ سی آئی اے کے لیے کام کرنے اور دو کو خفیہ اطلاعات فراہم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے،

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی کردار کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ ایران میں مداخلت سے باز رہے انہوں‌نےکہا کہ ایرانی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا ہے ،

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

  • سول ایوی ایشن کی نئی کاوشیں جاری عوام نے سکھ کا سانس لیا

    جدہ:سول ایوی ایشن کی نئی کاوشیں جاری عوام نے سکھ کا سانس لیا ، اطلاعات کےمطابق جدہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا عزم کیا گیا ہے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) اپنی خدمات کی سطح میں مزید بہتری لانے کے لئے ریاست کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی پروگراموں اور اقدامات کا ایک پیکیج شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر ، طائف سے قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے چھ راؤنڈ ٹرپ پروازیں ایئر عربیہ کے توسط سے ہفتے میں تین دن شروع کی گئیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ کے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کے لئے یہ اقدامات کررہی ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

  • سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، حکمران غائب ، عوام خوار

    لاہور :سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کتوں کے وار، حکمران غائب ، عوام خوار، اطلاعات کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب میں بھی آوارہ کتوں کے قاتلانہ وار بڑھنے لگے، ایک ہی دن میں کتے کے کاٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    تفصیلات کے مطابق بعد اب فیروزوالہ میں بھی ایک ہی دن میں کتے کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سگ گزیدگی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی، ضلع انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کتے کے کاٹنے سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق ہوا۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کو بار بار درخواستیں دینے پر بھی انتطامیہ آوارہ کتوں پر قابو نہ پاسکی ۔واضح رہے اس سے قبل کراچی میں بھی شہری آوارہ کتوں کا شکار بن گئے تھے، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

  • کراچی اپنے کچرے سے بجلی پیدا کرے گا

    کراچی :کراچی اپنے کچرے سے بجلی پیدا کرے گا، اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک اور اینگرو انرجی نے 175 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے سالڈ ویسٹ ٹو ٹو انرجی پلانٹ تیار کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق ، کراچی کے میونسپل کوڑے کو توانائی کے مقامی اور قابل تجدید وسائل میں تبدیل کرکے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کا مقصد، کے الیکٹرک اور اینگرو انرجی نے 50 میگاواٹ سالڈ ویسٹ کو انرجی پلانٹ تیار کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    کراچی سے ذرائع کے مطابق آج کے ای کے ہیڈ آفس میں اینگرو انرجی ایم او یو کے سی ای او مونس علوی ، سی ای او مونیس علوی نے دستخط کیے۔منصوبے کے ذریعے ، کراچی میں میونسپلٹی کے فضلہ کو بجلی پیدا کرنے کے لئے روزانہ 3،000 ٹن کم کیا جائے گا، جو میونسپلٹی کے فضلہ کے مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور بیک وقت شہر کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سی ای او کے الیکٹرک مونیس علوی کے مطابق ، “کے ای شہر کی پائیدار ترقی کے لئے صاف ، قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔آج کل اس ایم او یو پر دستخط کرنا صاف ستھرا اور سرسبز کراچی کی طرف ہماری کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    مونیس علوی کہتے ہیں‌ کہ ہم پرامید ہیں کہ تمام متعلقہ حلقوں اور ریگولیٹری منظوریوں سے صحیح سہولت کے ساتھ اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ تقریبا0 1200 سے 15،000 ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے 200 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

    اس پروجیکٹ کے کامیاب کمیشننگ سے مستقبل میں اس طرح کے مزید منصوبوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ مسائل کو حل کیا جاسکے جبکہ اسے زمینی حدود کی محدود جگہوں اور گیس کے اخراج کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

  • علی ظفر کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر کا فیصل آباد ادبی فیسٹول میں گایا بھارتی گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد چھٹےادبی فیسٹول میں علی ظفرنے اداکار نور الحسن کے ساتھ نشست کے دوران بھارتی گانا گایا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی آواز میں بھارتی گانا ’کچھ تو لوگ کہیں گے‘ کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی فلم امر پریم کا گیت ‘ کچھ تو لوگ کہیں گے’ 1972 میں ریلیز کیا گیا تھا۔علی ظفر کاسوشل میڈیا اور سمارٹ فون کی اہمیت پرنیا گاناجاری گزشتہ روز قبل علی ظعفر کا ایک گانا اور ریلیز ہوا تھا جس کو مداحون نے بہت پسند کیا تھا۔اس سے قبل علی ظفر نےسوشل میڈیا اور سمارٹ فون کی اہمیت پر گانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔علی ظفر نے جان لینن کے گانے ’امیجن‘ کو معاصر رجحانات کی روشنی میں دوبارہ سے تخلیق کرکے ’امیجن دیئر از نو ٹویٹر‘کی ویڈیو جاری کی تھی۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    علی ظعفر کے اس گانے میں گلوکار نے بتایا کہ لینن کسی ایسی دنیا کے بارے میں سوچتا تھا جہاں جنت اور جہنم کا کوئی تصور نہ ہو، جبکہ علی ظفر ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں کہ جہاں کوئی ٹوئیٹرنہ ہو، وقار کے لئے لڑنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کوئی پسند نا پسند نہیں اگر کوئی مر جائے، تصور کریں کہ تمام لوگوں کو زندہ رکھیں سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

  • الیکشن کمیشن کی طرف سے 2023 کے عام انتخابات اوربلدیاتی انتخابات کیلئے نیا اسٹریٹجک پلان جاری

    اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023ء کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے نیا اسٹریٹجک پلان جاری کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے الیکشن کمیشن کے تیسرے اسٹریٹجک پلان 2019/2023 کا اجراء کر دیا۔نئے اسٹریٹجک پلان میں الیکشن ایکٹ اور مقامی حکومت ایکٹ کا ازسرنو جائزہ لےکر دسمبر 2020ء تک ترامیم تجویز کی جائیں گی۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    پلان کے مطابق الیکشن کمیشن اگست 2020ء تک سوشل میڈیا کا محکمہ قائم کر دے گا۔صنفی فرق 6 فیصد تک کم کیا جائے گا۔90 فیصد تک اہل شہریوں کو بطور ووٹر رجسٹر کیا جائے گا۔وفات پانے والے افراد کو انتخابی فہرستوں سے نکالنے کا طریقہ کار بنایاجائے گا۔پلان کے مطابق کم ٹرن آؤٹ اور زیادہ مسترد ووٹوں کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے جون 2020ء تک ریسرچ کی جائے گی۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    ووٹرز کے لیے آگاہی کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ووٹرز کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔’پی ٹی آئی فنڈنگ کیس چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے قبل مکمل ہونے کا امکان نہیں‘پلان میں مزیدکہا گیا ہے کہ جغرافیائی انفارمشین سسٹم، رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں دسمبر 2022 تک اپ گریڈ کر لی جائیں گی۔موبائل ایپلیکیشنز، پولنگ اسٹیشن سے نتائج کی الیکٹرانک ترسیل کا نظام بھی دسمبر 2022 تک اپ گریڈ کر لیا جائے گا۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    سینیٹ نے انتخابی اصلاحات بل منظور کرلیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بائیومیٹرک تصدیق کی مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق انتخابی ٹیکنالوجی کے مزید پائلٹ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ جون 2021 تک الیکٹرانک شکایت کا نظام بھی تیار کر نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ریٹرننگ آفیسر، کمیشن اور ٹریبونل کے سامنے کیس اور تنازعات کو ٹریک کرنے کے لیے آن لائن منیجمنٹ سسٹم بھی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے یہ میٹنگ ملکی حالات کے پیش نظر بلائی ہے اور امید ہے کہ کل اعتماد میں لے کر بہت سے اہم فیصلے ہوں‌ گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ عدالتی بحران کو حل کرنے کے بعد اپوزیشن کو پھر آڑے ہاتھوں‌لے

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دسمبر بروز پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

  • حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ، مزید 5 افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کی سرزمین میں‌ نہ ظلم رکا نہ تشدد ، خون کی ندیاں برسوں سے بہائی جارہی ہیں‌ اور ابھی تک بہہ رہی ہیں‌، حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ، مزید 5 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق عراق میں حکومت کی معطلی اور ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے جہاں تازہ واقعے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مختلف علاقومیں کم ازکم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق مظاہرین جنوبی عراق میں ٹائر نذر آتش کیے اور سڑک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کربلا میں دو افراد، دو افراد کو بغداد اور پانچویں شہری بصرہ میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

    اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    بصرہ میں مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سرکاری افسران کو دفاتر تک پہنچنے سے روک دیا جہاں چند روز سیکیورٹی فورسز کا نشانہ بننے والے نوجوان کے رشتہ دار بھی احتجاج کررہے تھے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف گزشتہ ماہ احتجاج شروع ہوا تھا جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو مسلسل دوسرے مہینے بھی حکومت کا خاتمہ اور معاشی اصلاحات کے مطالبے پر قائم ہیں۔