Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم کےلیے مشکلات کھڑی ہوگئیں‌

    لاہور:فروغ نسیم کےلیے مشکلات کھڑی ہوگئیں‌ ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس میں پاکستان بار نے فروغ نسیم کے روسٹرم پر آنے پر اعتراض اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے کہا کہ بار فروغ نسیم کا لائسنس معطل کر چکی ہے جس کے بعد فروغ نسیم کسی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے ہیںَ

    بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی اس موقع پر گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں موجود رہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    سماعت میں چیف جسٹس کا ان سے مکالمہ بھی ہوا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب آپ اپنا مسئلہ حل کر کے آئیں انہوں نے مزید کہا کہ فروغ نسیم صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کے مختار نامے پر سارا دن گزر جائے اور آپ کے وکالت نامے چکر میں نقصان فوج کا ہو، ہم سائیڈ ایشو پر دن نہیں گزار سکتے۔

    جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

  • پولیوویکسین ہی پولیوکی ذمہ دار،افریقہ میں ویکسین کی وجہ سےپولیوکیسزکی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی

    واشنگٹن :پولیوویکسین ہی پولیوکی ذمہ دار،افریقہ میں ویکسین کی وجہ سےپولیوکیسزکی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی، امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں پولیو کے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس کا سبب اورل ویکسین بنی ہے جبکہ صحت کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر بچے عام طور پر پائے گئے وائرس کے بجائے ویکسین میں موجود وائرس سے معذوری کا شکار ہوئے۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجیریا، کانگو، سینٹرل افریقن رپبلک اور انگولا میں 9 ایسے نئے کیسز کی نشاندہی کی جو ویکسین کی وجہ سے ہوئے۔رپورٹ میں مزیدبتایاکہ افریقہ کے دیگر 7 ممالک اورایشیا میں بھی اس قسم کےکیسزرپورٹ ہوئےجس میں پاکستان اورافغانستان بھی شامل ہیں جہاں اب تک پولیوکی بیماری کاخاتمہ نہ ہوسکا۔

    جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

    حال ہی میں ویکسین کے ذریعےپولیوکےمرض کاشکاربننےوالےتمام کیسزکی وجہ پولیو ویکسین میں موجود ٹائپ 2 وائرس تھا جبکہ عام ماحول میں پایا جانے والا ٹائپ 2 وائرس ختم ہوئے برسوں گزر چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عطیات دہندگان نے پولیو کے خاتمے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، جو 1988 میں شروع ہونےوالےانسدادپولیوپروگرام کاحصہ ہےاوراس کامقصدسال 2000 تک دنیا سے پولیوکےمرض کاخاتمہ تھا،تاہم اس وقت سےاب تک کئی ڈیڈلائنزگزرچکی ہیں لیکن یہ مرض اب بھی معذوری کا سبب بن رہاہے۔

    بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

    یاد رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی تمام ترکوششوں کےباوجود پولیوکے کیسز سامنے آرہے ہیں‌ اور یہ بھی معلوم ہواہےکہ اکثرکیسز ان بچوں سے متعلقہ ہیں‌ جن کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے لیکن پاکستان کی سابقہ اور موجودہ تمام حکومتوں نے اسے ایک غلط نظریہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ،لیکن اب جب اقوام متحدہ نے خود تسلیم کرلیا ہےکہ اس ویکیسن کی وجہ سے پولیوپھیلنےکے واقعات سامنے آئے ہیں‌

  • ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    قطر:ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا ، قطر اور تہران سے آمدہ اطلاعات کےمطابق آج قطرمیں افغان طالبان کے سیاسی دفترکےسربراہ عبدالغنی برادرنےایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سےملاقات کی اس دوران افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

    قطر سے ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ عبدالغنی برادرنےایرانی وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا، افغان وفدعبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کا دورہ کررہا ہے۔

    بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کے دورہ ایران سے اہم پیشرفت ممکن ہے، جبکہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دوبارہ عندیے پر بھی گفتگو ہوئی، البتہ فریقین کے درمیان تاحال اختلافات پائے جاتے ہیں۔واضح رہےکہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطرامریکی صدرنےطالبان سےایک مرتبہ پھرمذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنےکاعندیہ دیاہے۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

  • جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

    راولپنڈی: جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ( سی جے سی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل زبیر محمود حیات کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج انہوں نے عہدہ سنھبال لیا ہے۔

    پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

    پاک فوج کےترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوییٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آج سے جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی حیثیت سے کام کام شروع کردیا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا نے عہدے کا چارج آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں سنبھالا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے تھے۔جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

    آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سماعت پر بھارت میں جشن

  • بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

    اسلام آباد :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا گیا جبکہ مراعاتی پیکج میں ترسیلات زر کے فروغ کے حوالے سے بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

    پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ کیاہےکہ جو لوگ بھی بیرون ملک سفرکریں‌ گے ان کو اپنے اکاونٹ ضرور کھلوانے پڑیں گے ، دوسری طرف ترسیلات زر کے حوالے سے بنکوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کے لئے مطلوبہ رقم کی مقدار کو بھی کم کیے جانے کی تجویز اجلاس میں پیش ہوئی۔اقتصادی ٹیم کے اجلاس میں بتایا گیا کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ کی تجدیدسے اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یورپین بھنگی!سالانہ 30 ارب یوروکی منشیات استعمال ہوتی ہے، ڈرگ رپورٹ

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں غیر ممالک سے قانونی طریقوں سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پرموشن اسکیم کے اجرا کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اس سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

    پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

    پاکستان پوسٹ کے مطابق ترسیلات زر میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پوسٹ کے مقرر ڈاکخانوں کی تعداد 240سے بتدریج بڑھا کر 3200کر دی جائے گی جبکہ بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات متعلقہ خاندانوں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پوسٹ اور نیشنل بنک آف پاکستان کے مابین معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نجی بنکوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں کارکردگی کی بنیاد پر مراعاتی پیکیج دے گا۔

  • لیه ۔ تحصیل ہسپتال چوبارہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح

    لیه- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے دست مبارک سے تحصیل ہسپتال چوبارہ میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح کر دیا ،افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر یاسین لوہانچ ، ڈاکٹر عبدالستار،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول،ایس ایچ او چوبارہ زبیر بزدار ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے ،ڈی پی او ،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاﺅنٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی،جہاں انہیں بتایا گیا کہ لڑائی جھگڑے ،فائرنگ ،روڑ ایکسیڈنٹ ،ریپ اور دیگر پولیس کیسز جن میں میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے ان واقعات میں ہسپتال میں ہی پولیس ڈاکٹ جاری کیا جائے گا ،خدمت کاﺅنٹر آن لائن سسٹم کے تحت چوبیس گھنٹے کام کرے گا ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس سروسز کی عام آدمی تک فراہمی کے عمل کو سہل بنانا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے تحصیل لیول پر مزید خدمت کاﺅنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، انہون نے مزید کہا کہ پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاﺅنٹر سے طبی امداد کےلئے ڈاکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ خواتین کی امداد اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہیں ،اس کے علاوہ ایم ایل سی سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فراہم کی جائیں گی ، اس اقدام سے عوام کے مسائل حل ہو ں گے ،جبکہ ڈی ایچ کیو لیہ اور ٹی ایچ کیو چوک اعظم میں قائم خدمت کاﺅنٹر پہلے ہی عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، ڈی پی او نے انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول اور ایس ایچ او تھانہ چوبارہ سب انسپکٹر زبیر بزدار کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام بھی دیا، تقریب میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔

  • ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

    نئی دہلی :بھارت کی ایئرانڈیا کسی بھی وقت بند ہوسکتی ہے، اگراس کی نج کاری نہ کی گئی تواس کو تباہی سے کوئی نہیں‌بچا سکتا ، ان خیالات کا اظہاربھارتی ہوابازی کے وزیرحردیپ سنگھ نے راجیا سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کیا

    پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    بھارت کی ایئر انڈیا کی تباہی کے حوالے سے بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے وزیرہوابازی کی طرف سے دیئے گئے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ بیان حردیب سنگھ نے اپوزیشن کی طرف سے بار بار سوالاات کے جواب میں کیا جس میں حکومت سے کہاگیا تھاکہ ایسی اطلاعات ہیں‌کہ ایئر انڈیاتباہی کے دہانے پرپہنچ چکا ہے حکومت نے اس کو بچانےکے لیے کیا اقدامات کیے ہیں‌

    گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    یاد رہے کہ ان دنوں بھارتی کی سرکاری ہوابازی کی کمپنی ایئرانڈیا بڑے بحران کا شکار ہے، ہزاروں لوگ بے روزگارہورہے ہیں اور ایئرانڈیابھی خسارے میں جارہی ہے، جس پر وزیرہوابازی نے کہاتھا کہ اگراس کی نج کاری نہ کی گئی تو پھر ائیر انڈیا کو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکتا اور امکان یہی ہےکہ اسے مجبورا بند کرنا پڑے گا

    لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

  • چینی اداکارگاڈ فری گاوشوکے دوران وفات پاگیا

    بیجنگ:چینی اداکارگاڈ فری گاو شوکے دوران وفات پاگیا ،ہزاروں افراد نے دنیا سے جاتے ہوئے گاڈفری کودیکھا، اطلاعات کے مطابق تائیوان میں پیداہونےوالے چینی اداکارگاڈفری مشرقی چین کے صوبے زیاجانگ میں ایک شو کےدوران پرفارم کرتے ہوئے جان دے دی

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    بیجنگ سے ذرائع کےمطابق 35 سالہ چینی اداکارگاڈفری گاو جوکہ ایک ماڈل بھی تھے مشرقی چین میں ایک ریلیٹی شو میں پرفارم کررہے تھے کہ اس دوران چلتے ہوئے اور لڑکھڑاتےہوئے اچانک گرگئے ،

    گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    ماڈل واداکار گاڈفری گاو کو فوری طورپرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گاوکوہنگامی بنیادوں‌پرطبی امداد فراہم کی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے،اورتین گھنٹے موت کی کشمکش میں رہنےکے بعد روح قبض ہوگئی ،

    پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    دوسری طرف چینی فلم انڈسٹری نے اپنے اس ہونہار اداکار وماڈل گاڈفری گاو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے،دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہےکہ گاوایک محنتی اور کامیاب ماڈل تھے جو چین کےلیے نام کماتے رہے

  • بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    بھٹہ مزدوروں کے 1050بچے بھٹہ سکولوں سے تعلیم یافتہ ہو کر فارمل سکولوںمیں داخلہ لے چکے ہیں۔
    آئندہ سال تک تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔ اجلاس میں ہدایت۔
    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے کہا ہے کہ جبری مشقت انسانیت کی تذلیل اور معاشرے کیلئے بد نما داغ ہے ۔ آجر اور اجیر جبری مشقت کی نفی کریں ۔آزاد اور خوشحال سماج کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان ،ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلمنٹری ذوالفقار احمد رانجھا،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے راہنما اور مزدور ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوںکی تعلیم و تربیت اور صحت کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ بھٹہ سکولوںمیں مزدوروںکے بچوںکی تعلیم و تربیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے انہیںکتب سمیت دیگر تعلیمی ضروریات بہم پہنچائی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے جبکہ انکی پرائمری کے بعد کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے ۔ انہوںنے محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ مزدوروںکوصحت کی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگائیں اور مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بچوںسے مشقت لینے والے اداروں کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے اولڈ ایج بینیفٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ تجارتی اداروں اور 436بھٹوںپر کام کرنے والے محنت کشوںاور مزدوروںکی رجسٹریشن کو یقینی بنائیںجبکہ مالکان سے ضابطے کے مطابق وصولیاں بھی کی جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان نے اجلا س کو بتایا کہ سرگودہا میں 8000بھٹہ مزدوروں میں سے 2300کو شناختی کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والے دیگر مزدوروں کوکارڈ کے اجراءکیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے قائم بارہ سکولوں میں 363طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ ضلع کے 50سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے1050بچوں کو فارمل سکولوں میں داخل کروایا جا چکا ہے۔ محکمہ سوشل سیکورٹی کے نمائندے نے بتایاکہ اس وقت تک 1625محنت کش مزدور سوشل سیکورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں سے 731کو R-5کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سال تک اپنے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں تاکہ سموگ جیسے حالات کو پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوںنے دھان کی فصل کے فضلہ،پرالی و مڈھ کو جلانے والے کسانوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

  • اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

    اسلام آباد:ملک کادارالحکومت اسلام آباد ایک طرف آئینی گردوغبارعروج پرہے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد وگردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد اورخوشگوارہوگیا۔درجہ حرارت دوپہر کے وقت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں بیشتر مقامات پراور بالائی پنجاب کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ذرائع کےمطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گاجبکہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:دیر 18، میر کھانی 14، دروش 12، کالام 10، پٹن 07، چترال 04، بالاکوٹ، مالم جبہ 02، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 06، مظفرآباد(سٹی 04،ائیرپورٹ02)،راولاکوٹ 04، کوٹلی 01، گلگت بلتستان: استور04، پنجاب:ناروال02اور مری میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گیٔ۔ جبکہ کالام 04اور استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ،بگروٹ،قلات منفی02اوردالبندین منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس وقت ملک میں ایک آئینی بحران ہے اور جس نے ملک کے بڑے اداروں کواپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے ،یہ آئینی بحران موسمی گردوغباراورآلودگی سے زیادہ خطرناک ہے، موسمی نقصانات کا تو چند دنوں بعد ازالہ ہوجاتا ہے مگرجوآئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے شاید اس کا ازالہ برسوں تک نہ ہوسکے