Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف کے معاملے کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس  کا اہم اعلان

    آرمی چیف کے معاملے کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس کا اہم اعلان

    آرمی چیف کے معاملے کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس نے بڑ ااعلان کردیا

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ہمیں پاک فوج کا بہت احترام ہے ، پاک فوج کو معلوم تو ہو ان کا سربراہ کون ہوگا، آرمی چیف کو توسیع کی ضرورت ہی نہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ہمیشہ آرمی چیف رہیں گے،آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پرسوں رات 12بجے آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہو جائیگی،
    اٹارنی جنرل انور منصور خان نے موقف اپنایا کہ گزشتہ روز کے عدالتی حکم میں بعض غلطیاں ہیں، آرمی رولز کا حوالہ دیا تھا، عدالت نے حکم نامے میں قانون لکھا، عدالت نے کہا صرف 11 ارکان نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی غلطیاں دور کر دی گئی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کے ارکان نے مقررہ وقت تک جواب نہیں دیا تھا۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اب تو حکومت اس کاروائی سے آگے جا چکی ہے، عدالت نے آپ کی دستاویزات کو دیکھ کر حکم دیا تھا، رول 19 میں وقت مقرر کرنے کی صورت میں ہی ہاں تصور کیا جاتا ہے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ‏کل بھی بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن پر متعدد وزرا کے جواب کا انتظار تھا، کابینہ اراکین کو وقت دیا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر کابینہ اراکین کا جواب نہ آئے تو کیا اسے ہاں سمجھا جاتا ہے ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ قواعد کے مطابق ایسا ہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کابینہ کے گزشتہ روز کے فیصلوں کے بارے میں دستاویزعدالت میں جمع کرائیں
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں آرمی چیف 10، 10 سال تک توسیع لیتے رہے، آج یہ سوال سامنے آیا ہے، اس معاملے کو دیکھیں گے، تاکہ آئندہ کیلئے کوئی بہتری آئے، تاثر دیا گیا کہ آرمی کی چیف کی مدت 3 سال ہوتی ہے۔ آرمی ریگولیشنز کے مطابق ریٹائرمنٹ کر کے افسران کو سزا دی جا سکتی ہے، حال ہی میں 3 سینیئر افسران کی ریٹائرمنٹ معطل کر کے سزا دی گئی تھی۔ جو صفحات آپ نے دیئے وہ نوکری سے نکالنے کے حوالے سے ہیں، یہ نئی ریگولیشن کس قانون کے تحت بنی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ نے آج بھی ہمیں آرمی ریگولیشنز کا مکمل مسودہ نہیں دیا، آرمی چیف کی مدت 3 سال کہاں مقرر کی گئی ہے، کیا 3 سال بعد آرمی چیف گھر چلا جاتا ہے ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پوری کتاب کو دیکھنا ہے ایک مخصوص حصے کو نہیں، آرمی ریگولیشن رول 255 ریٹائرڈ افسرکو دوبارہ بحال کر کے سزا دینے سے متعلق ہے، ہمیں اس تناظر میں دیکھنا ہے کہ 3 سال بعد کیا ہونا ہے۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وقت بہت ہی کم ہے ، ،فیصلہ جلد کرنا ہوگا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ نے ملک میں خوامخواہ کا ہیجان کیوں پیدا کیاگیا؟.فوج ہمارا ادارہ ہے،اس کی عزت کرتے ہیں.یہ تو پتہ ہونا چاہیے آئندہ سربراہ کون ہوگا اور کیسے بنے گا؟ سمری کے مطابق وزیراعظم نے توسیع کی سفارش ہی نہیں کی،سفارش نئی تقرری کی تھی لیکن نوٹیفکیشن توسیع کا ہے، چیف جسٹس نےکہا کہ آرٹیکل 243 کے تحت تعیناتی ہوتی ہے توسیع نہیں، کل ہی سمری گئی اور منظور بھی ہوگئی، کیا کسی نے سمری اور نوٹیفکشن پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، لائل اور کیس پر بحث جاری تھی کہ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی.،

  • بستی ملوک روڈ ایکسیڈنٹ ایک شخص جان بحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ اڈا 5فیض کے قریب رانگ سائیڈ اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار محمد عباس ولد رحیم بخش سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکر اگیا اور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بستی ملوک نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کی۔ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار پیچھے بیٹھی خاتون کا بر قع ویل میں آنے سے سڑک پر گر نے سے جانبحق ہو گیا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • انگلینڈ کےخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    کراچی :کس کی قسمت جاگ اٹھی اور کون ہوئی محروم ،انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹرعروج ممتازنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریزکےلیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈزکا اعلان کیا ۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    بنگلہ دیش کےخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلنے والی ٹیم میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ 15 سالہ لیگ اسپنرعروب شاہ کو پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بگ بیش میں حصہ لینے والی آل راونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ، قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ایک روزہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    کراچی سے کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ عالیہ ریاض، انعم امین،عروب شاہ،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اورسدرہ نوازپرمشتمل ہے۔سیریزمیں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کوملائیشیا روانہ ہوگا۔سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارامیں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

  • پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

    کانگو:پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا ،کانگوسے آمدہ اطلاعات کے مطابق دیارغیر میں‌ بھی پاک فوج کے مردوں کی طرح پاک فوج کی خواتین نے بھی ملک کا نام روشن کردیا ہے، پاک فوج کی میجر سمعیہ رحمان کو اقوام متحدہ کے ایس آر ایس جی سرٹیفکیٹ 2019 سے نواز ا گیا ہے۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    تفصیلات کے مطابق مونسکو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پاک فوج کی میجر سمعیہ رحمان کے سرٹیفیکٹ کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ سمعیہ پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مونسکو کے نام سے جانی جانے والی کانگو میں موجود اقوام متحدہ کی افواج میں پاکستان کا بڑا حصہ ہے

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    کانگوسے اقوام متحدہ کے اے ایف سی میجر جنرل تھیری لائن نے ایس آرایس جی کی جانب سے مشن لیول اسٹڈیز، تجزیہ میں شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر میجر سمعیہ رحمان کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔پاک فوج کی میجر سمعیہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں حصہ لینے والی پاکستانی خاتون افسر ہیں۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    میجرسمعیہ نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ (ایس آر ایس جی) کا سال 2019 کا سرٹیفکیٹ جیت کر بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا نام روشن کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی پاک فوج کی خواتین عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں

  • مشرف کیخلاف غداری کیس،  فیصلہ  کیوں نہ سنایاجاسکا

    مشرف کیخلاف غداری کیس، فیصلہ کیوں نہ سنایاجاسکا

    مشرف کیخلاف کیس، عدالت فیصلہ کیوں نہ سنایا جا سکا

    اسلام آبادہائیکورٹ میں سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کی وزارت داخلہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
    سنگین غداری کیس کے دوران جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ سربراہ پراسیکیوشن ٹیم کےمستعفی ہونے پر وفاقی حکومت نے کوئی نئی تقرری نہیں کی، ایک سال سے پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کی تقرری نہیں کی گئی۔

    جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹرائل کے لیے خصوصی عدالت کی تشکیل درست نہیں تھی، اب آپ بتا رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، پھر آپ کی درخواست ہی درست نہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس مضحکہ خیز بھی ہے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری قانون و انصاف کو کہیں کہ آدھے گھنٹے میں عدالت پہنچیں، ڈپٹی سالیسٹر وزارت قانون کو کمرہ عدالت سے باہر جا کر سیکرٹری قانون کو عدالتی حکم سے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔

    چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 1999 کے اقدامات کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا گیا، آپ اس سے متعلق الگ شکایت داخل کیوں نہیں کرتے؟

    چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کا ٹارگٹ عدلیہ تھی، یہ ہم سب کےلیے ایک انتہائی پیچیدہ کیس ہے، ایک شخص جس نے عدلیہ پر وار کیا تھا ہمارے سامنے اُس کا کیس ہے، وہ شخص اشتہاری بھی ہو چکا ہوا ہے، ہم نے اس کے فیئر ٹرائل کے تقاضے بھی پورے کرنے ہیں ۔
    سنگین غداری کیس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اتنے سالوں کے بعد اب معلوم ہوا کہ وفاقی حکومت کی داخل کردہ شکایت درست نہیں، اگر ایسا ہے تو آپ اپنی شکایت ہی واپس لے لیں، آپ یوں کہیں کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس نہیں چلانا چاہتے۔

  • یورپین بھنگی!سالانہ 30 ارب یوروکی منشیات استعمال ہوتی ہے، ڈرگ رپورٹ

    برسلز:سالانہ 30 ارب یوروکی منشیات استعمال ہوتی ہے،سب سے زیادہ بھنگ کانشہ کیا جاتاہے، ڈرگ رپورٹ نے یورپ کے نشئی ہونے کی تصدیق کردی،یورپین شہری ہرسال30 ارب یوروکی منشیات استعمال کرتے ہیں۔ یہ معلومات آج برسلزمیں ای یو مانیٹرنگ سینٹر فار ڈرگز اینڈ ڈرگز ایڈکشن اور یورپین پولیس کے ادارے یوروپول کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ میں بتائی گئی۔

    جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    ای یو مانیٹرنگ سینٹر فار ڈرگز اینڈ ڈرگز ایڈکشن اور یورپین پولیس کے ادارے یوروپول کی جانب سے جاری رپورٹ میں منشیات کی تیاری، یورپ میں اس کی اسمگلنگ، تقسیم اور فروخت پر مشتمل ساری سپلائی چین کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کینابیز Cannabis (جسے اردو میں بھنگ کہا جاتا ہے) یورپ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی منشیات ہے۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    روپورٹ میں‌کہا گیا ہےکہ بھنگ کو15سے 64 سال کے 25 ملین شہری استعمال کر رہے ہیں اور جس کی ریٹیل مارکیٹ میں مالیت 11.6 ارب یورو سے زائد بنتی ہے، اسی طرح دوسرے نمبر پر 9.1 ارب یورو مالیت کی کوکین استعمال کی گئی۔اس رپورٹ کے مطابق 40 لاکھ یورپین شہریوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گذشتہ سال منشیات کا استعمال کیا۔

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    رپورٹ کے اجراء کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن دیمتری اوراموپولس نے کہا کہ یورپ میں منشیات کی اس پیمانے پر فروخت منظم جرائم پیشہ گروہوں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔اس رپورٹ کے تناظر میں منشیات کی کمائی کی منی لانڈرنگ کے ذریعے حقیقی تجارت کرنے والوں کی مشکلات بھی آشکار ہو رہی ہیں۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    جس کی بین الاقوامی رسد کے لیے وہ جدید ٹیکنالوجی اور ذرائع نقل و حمل اختیار کر رہے ہیں۔ اسی طرح یورپین شہریوں کے لیے منشیات تک رسائی بھی پہلے سے زیادہ آسان ہے۔ اس کے لیے وہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

    یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن دیمتری اوراموپولس نے کہا کہ یہ رپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ناجائز منشیات کی منڈی ہمارے شہریوں کی صحت اور ان کے تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اور اس رپورٹ میں جسطرح تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اس کے ذریعے (Gang Violence) یعنی اجتماعی تشدد، منشیات سے جڑے قتل، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے یورپین معاشرے کے عوامی اور معاشی اداروں پر موجود دباؤ کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

    پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے MCDDA کے ڈائریکٹر الیکسس گوزڈیل نے کہا کہ یہ رپورٹ پالیسی میکرز کیلئے واضح اشارہ ہے کہ وہ یورپ میں ناجائز منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف جلد اقدامات کریں جو یورپ میں منشیات سے جڑے تشدد اور بدعنوانی کا بڑا ذریعہ ہے۔

  •  500 سے زائد پولیس افسران کی شامت آگئی،دربدرکرنے کا فیصلہ

    لاہور: جب اہلکار ہی وفا نہ کریں تو پھر حکمران گڈ گورننس میں اچھی طرح کامیاب نہیں ہوسکتے ،ایسے ہیی جس طرح پنجاب پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے سیاسی وابستگی کی خاطر موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی بجاءے اسے ناکام کرنا شروع کردیا ،

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    اطلاعات کے مطابق ان حالات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی ڈی آئی، ایس ایس پی ،ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹرز شامل ہیں، یہ تبادلے آیندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ طویل عرصے سے لاہور میں پرکشش سیٹوں پر تعینات انسپکٹرز کو ضلع بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ کرائم کنٹرول نہ ہونے پر سی سی پی او اور دیگر افسران کے تبادلوں پر غور کیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور کے لیے مضبوط امیدوار ہیں,واضح رہے کہ پنجاب پولیس کا سربراہ پانچویں بار تبدیل کیا گیا ہے، حکومت نے 14 ماہ کے دوران بار بار آئی جی کی تعیناتی کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    کہ بات بھی قابل غور ہےکہ نگراں حکومت نے عارف نواز کو تبدیل کر کے کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا تھا، موجودہ حکومت نے کلیم امام کے بعد امجد جاوید کی بطور آئی جی تعیناتی کی، چندماہ بعد ہی امجد جاوید سلیمی کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا،

    جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    پھراس آئی جی نے بھی بھرپورتعاون نہ کیا تو محمد طاہر کے بعد پنجاب پولیس کے سر کا تاج عارف نواز کو پہنایا گیا، لیکن اس کے بعد حکومت نے عارف نواز کے بعد شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔لیکن سوال یہ حکومت کو جب یہ معلوم ہے کہ کچھ افسران آج بھی شریف خاندان کے ذاتی ملازم ہیں تو پھر ان کو گھرکیوں نہیں بھیج دیتی

  • اب ایسا نہیں چلے گا ، سابقہ حکومت کے مہنگے ترین بجلی کے معاہدوں کو ختم کرنا کا فیصلہ

    اسلام آباد:اب ایسا نہیں چلے گا،سابقہ حکومت کے مہنگے ترین بجلی کے معاہدوں کو ختم کرنا کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں مشیر پیٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ دسمبر 2020 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کردیا جائے گا، جن پاور پلانٹس کی مدت پوری ہوچکی ہے انہیں بند کر دیا جائے گا۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین مخدوم مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر پیٹرولیم ندیم بابر نے پاور سیکٹر نجکاری پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں مشیر پیٹرولیم نے بتایا کہ دسمبر 2020 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کردیا جائے گا، جولائی 2018 میں 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی ٹرانسمیشن کی گئی۔

    لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

    مشیر پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی زیادہ ترسیل کی گئی، حکومت پاور سیکٹر کی سبسڈی کو بجٹ میں شامل کرے گی۔ جینکوز سب سے مہنگے بجلی پاور پلانٹس ہیں۔ کنٹریکٹ ختم ہونے پر آئی پی پیز کے لائسنس کی تجدید نہیں ہوگی۔ اس سے بجلی کی قیمت ایک سے ڈیڑھ روپے تک کم ہوسکتی ہے۔

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    ندیم بابر نے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی، بجلی کمپنیاں کاروباری بنیادوں پر بجلی فروخت کر سکیں گی۔ اس طرح کا تجربہ خیبر پختونخوا میں کیا جاچکا ہے۔چیئرمین کمیٹی مخدوم مصطفیٰ نے کہا کہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ کمپنیاں بنائی جائیں۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرفیو پر خاموش کیوں ، وزیراعظم

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرفیو پر خاموش کیوں ، وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی فسطائی ذہنیت نمایاں ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی فسطائی ذہنیت نمایاں ہے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 100 دن سے جاری محاصرہ آر ایس ایس نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔


    وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے تحت مظالم پرخاموش ہیں۔

    انہوں نے کہا بھارتی قونصل جنرل کے ناپاک عزائم کے بارے خبر بھی ٹوئٹ کی۔اس سے قبل امریکہ میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کہا تھا کہ بھارت ہندؤوں کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی پر اسرائیلی طرز پر بستیوں کی تعمیر کرے گا۔
    پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔نہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرفیو کو 100 سے زائد دن ہو چکے ہیں، مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن بڑی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کے باعث خاموش ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور مشکل آن پڑی

    مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور مشکل آن پڑی

    مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے نواز شریف کے 6 ارب 25 کروڑ 91 لاکھ روپے کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ، وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان کے ڈویژنل کمشنرز کو مراسلے ارسال کئے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈویژنل کمشنرز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 10 اکتوبر 2016 کو شروع کئے گئے منصوبے کی تفصیلات فراہم کریں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم کے سسٹین ایبل گول اچیومنٹ گول میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ہے ، حکومت نے 3 کروڑ سے زائد رقم کی 12 سکیموں کی تمام مالی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد ، لاہور ، ملتان ، خانیوال اور سرگودھا میں گیس ، بجلی اور میونسپل کی اسکیموں میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔