Baaghi TV

Author: +9251

  • ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق اہم تقاضا کر دیا

    ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق اہم تقاضا کر دیا

    ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق اہم تقاضا کر دیا ،

    تفصیلات کےمطابق ترک صدر نے اقوام متحدہ کے متعلق انوکھا تقاضا کر تے استنبول کنونشن سنٹر میں منعقدہ 35 ویں اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وزارتی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "دکھ و درد اور ظلم و ستم کے لیے کسی قسم کا کوئی مدا و نہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےپانچ مستقل اراکین میں سے ایک بھی اسلامی ملک نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کے ذریعہ قائم کردہ نانصافی پر مبنی یہ نظام مستقبل میں جاری نہیں رہ سکتا ہے۔ اس نظام کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی کے ڈھانچے ، جغرافیائی اور مذہبی تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نظام کو اب نئی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے عالم اسلام سے البانیہ کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی میں نے گذشتہ رات البانوی وزیر اعظم ایڈی راماکو فون کیا اور البانیہ میں آنے والے زلزلے اور ہونے والے نقصان پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور البانیہ کو ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اسی دوران ترکی کا ہنگامی حالات سے نبٹنے والے ادارے آفاد اور ترک ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں ضروری سازو سامان لے کر البانیہ پہنچ گئی ہیں
    واضح‌رہے کہ ترک صدر واحد ایسے مسلم حکمران ہیں‌جو اقوام متحدہ اور مغرب پر کھلے بندوں اعتراض کرتےہیں اور بعض امور پر اس کے دوہرے معیار کو بھی نشانہ تنقید بناتے رہتےہیں.

  • شوبز کی دنیا نہیں چھوڑ سکتی،کبریٰ‌ خان نے اعلان کردیا

    لاہور:شوبز کی دنیا نہیں چھوڑ سکتی ، اداکارہ کبریٰ خان نے شوبز چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کچھ برس تک انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    ذرائع کے مطابق معروف اداکارہ نے کہ کبریٰ خان نے کہا کہ باتوں کو توڑمروڑ کرپیش کیا گیا ہے،میں آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہوں اور میں نے جو کام آج تک کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور خدا نخواستہ اگر میں نہیں کر پاتی تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔

    سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

    کبریٰ خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کچھ سال تک یہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی ہاں اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی۔

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    مشہور ڈرامہ ’الف‘ کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں بلکہ میں تو ایسی شخص کی مانند ہوں جسے زندگی گزارنے کے درست طریقے کی تلاش ہے اور میں پوری زندگی یہ کوشش جاری رکھوں گی، میں چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔

    جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    واضح رہے کہ کبریٰ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی راز افشا کیے تھے اور کہا کہ تھا کہ میں آج 50 ایوارڈز حاصل کرسکتی ہوں لیکن ان ایوارڈز کی خدا کے سامنے کوئی اہمیت نہیں اور شاید اسی سوچ کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ بستر مرگ پر میں اپنے رب کے سامنے جاتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہتی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 795 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 213 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 124 پوائنٹس تک کی ہوئی اور انڈیکس 37 ہزار 671 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا اور کاروبار کا اختتام 327 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 14 کروڑ 17 لاکھ ایک ہزار 900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب 53 کروڑ 66 لاکھ 9 ہزار 640 پوائنٹس پر ہوا۔
    سٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی اچانک آمد ، صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدلنے لگی

    اسلام آباد:کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی اچانک آمد ، صورتحال لمحہ بہ لمحہ بدلنے لگی، اطلاعات کےمطابق پاکستان میں پچھلے دودنوں سے بڑی عجیب اور بے چین سی دکھائی دی جارہی ہے، اطلاعات کےمطابق کل سپریم کورٹ کی طرف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا تھا

    جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں‌ آج حکومت کیطرف سے سابق وزیرقانون فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل پیش ہوئے لیکن سپریم کورٹ نے آج کے دن پھرحکومتی وکلاء‌کے لیے بڑا مشکل ثابت ہوا ہے، دوسری طرف یہ اطلاعات آرہی ہیں‌کہ آج سماعت کے بعد وزیراعظم ہاوس میں پھر سے ایک اہم میٹنگ ہورہی ہے جس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کے افراد سے صلاح و مشورہ کررہے تھے تو اسی دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اچانک پہنچ گئے

    پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس قسم کی اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت نے عدالتی حکم کے بعد مشاورت شروع کردی ہے، یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت نے آئنی ماہرین سے اس حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں‌

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

  • ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 155.35 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔
    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ 155.60 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • بھارتی فوج کشمیر میں عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگی

    مقبوضہ کشمیر :ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989ء سے اب تک بھارتی فوجیوں نے ایک ہزارسے زائد خواتین سمیت 95459افرادکو شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے جنوری 2001سے اب تک کم سے کم670خواتین کو شہید کیا۔1989 میں علیحدگی پسندجدوجہد شروع ہونے کے بعد سے کشمیر میں خواتین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سماعت پر بھارت میں جشن

    خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معذور اور قتل کیا گیا۔ کشمیری خواتین دنیا میں بدترین بے حرمتی کا شکار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 9فیصد کشمیری خواتین بے حرمتی کا شکار ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 1989ء سے اب تک 22, 905 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے 11, 140خواتین کی بے حرمتی کی جن میں کنن پوشپورہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والے خواتین بھی شامل ہیں۔

    انگلینڈ کےخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    بھارتی فوج کی چوتھی اجپوتانہ رائفلز کے جوانوں نے 23 فروری 1991 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک گاؤں کنن پوش پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔جس کے بعد 23 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق خواتین کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شوپیاں میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی دو خواتین بھی اس میں شامل ہیںانسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےخواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکرریپ کوبطورہتھیاراستعمال کرنےکا انکشاف کیا ہے۔

    پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

    دوسری طرف بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےایچ آرڈبلیونےانسداد تشدد خواتین کےعالمی دن کےموقع پرشروع ہونے والی 16 دن پرمشتمل مہم کے آغازپربھارتی فورسزکےکردارکوبےنقاب کیا۔شائع ہونےوالی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیاگیاہےکہ بھارتی تسلط کےخاتمے کے لیےسرگرم باغیوں کوسبق سکھانےاورحوصلہ شکنی کرنےکیلیے ان کےگھرکی خواتین کوزیادتی کانشانہ بنایاجاتاہے۔

     500 سے زائد پولیس افسران کی شامت آگئی،دربدرکرنے کا فیصلہ

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بیشتر بھارتی فوج کے اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی۔اس رپورٹ میں یہ بھی روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، 1990 کے ذریعے ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کو دیئے گئے غیر معمولی اختیارات “من مانی انداز میں چلائے گئے ہیں اور انہیں قانونی کارروائی سے مکمل سزا ملنی ہے۔

    پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کس طرح بھارتی فورسز کو اسپیشل پاور ایکٹ 1990 کے ذریعے غیر معمولی اختیارات دیے گئے جن کو بروئے کار لا کر وہ اپنی من مانی کرتے ہیں اور قانونی کارروائی سے مکمل بچ جاتے ہیں۔

    گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھی مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری اور جنسی تشدد کے ساتھ ساتھ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دستاویزات اور شواہد پیش کیئے تھے۔جن میں انہوں نے ماورائے عدالت قتل، یکطرفہ نظربندیاں، دوران حراست ہلاکتیں، لاپتا کرنا، اور ناجائز سلوک اور تشدد شامل ہیں ، جن میں ’عصمت دری اور جنسی تشدد بھی شامل ہے۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

  • وزیر اعظم نے قانونی ماہرین کا اجلاس کیوں طلب کیا

    وزیر اعظم نے قانونی ماہرین کا اجلاس کیوں طلب کیا

    .تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کو طلب کرلیا، اجلاس میں وزارت قانون کے نمائندے اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بابراعوان بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت ہورہی ہے، قانونی ٹیم وزیراعظم اور کابینہ کو سماعت سے متعلق بریف کرے گی جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں سابق وزیر قانون اور کیس میں آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصور خان سمیت سیکریٹری قانون کو بھی بلایا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔

    آرمی چیف کے معاملے کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس کا اہم اعلان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش

  • فوادعالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھی ڈبل سنچری، مگرپھربھی نظرانداز،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    کراچی:فوادعالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھی ڈبل سنچری، مگرپھربھی نظرانداز،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌، اطلاعات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم نےڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفار کرنے والے فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے

    ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی ڈبل سنچریوں کی تعداد چار ہوگئی، رواں سیزن میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں ںے دو سنچریاں بھی اسی سیزن میں کی ہیں۔فواد عالم 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 32 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق کھلاڑی بھی فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا بارہا مطالبہ کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 10 سال قبل کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔خیال رہے کہ فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچز میں 41.66 کی اوسط سے 250 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ 38 ون ڈے میچز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنارکھے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کب ریٹائر ہو رہے

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کب ریٹائر ہو رہے،

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ نریندر مودی کی حکومت نے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعددو سال کے لیے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ دفاع میں بنائی گئی اس نئی پوسٹ پر ان کی تعیناتی فور سٹار پوزیشن کی ہو گی اور وہ بھارتی فوج کو جدید ترین بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارتی کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس کمیٹی کے سربراہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ہوں گے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف بھی ریٹائر ہورہےہیں اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنچ کر دیا گیا ، چیف جسٹس نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا جس میں قانونی سقم تھا،اب اس پر عدالت میں بحث چل رہی ہے.

  • آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سماعت پر بھارت میں جشن

    اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا حکم ،بھارت میں خوشی کے شادیانے اورپاکستان میں بے لگانے تبصروں کا ذمہ دارکون ؟جسٹس فائزعیسیٰ‌قاضی کے معاملے پرسپریم کورٹ کا میڈیا کے لیے حکم اب کیوں نہیں لاگوہوا،صورت حال اچھی نہیں ہے ،ان نپے تلے خیالات کا اظہارپاکستان کے معروف تجزیہ نگار،اینکرمبشر لقمان نے ملک کی تازہ ترین صورت حال پر کیا

    اسلام آباد سے براہ راست عوامی تاثرات اورعالمی بیانات کو بڑے احتیاط سے بیان کرتے ہوئے مبشرلقمان نے اہم ایشوزسے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کہ نہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوتی ہے یا نہیں مسئلہ یہ ہےکہ عدالت کے فیصلے سے جتنا فائدہ بھارت اٹھا رہے ہے اس سے زیادہ نقصان پاک فوج اور اس ملک کے دیگرادارے اٹھارہے ہیں،

    مبشر لقمان نے بڑے اچھے انداز سے اس صورت حال پر اپنے خوب صورت تجزے میں ایک اہم بات کہی ہےکہ سپریم کورٹ اپنے ایک جج جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے معاملے پرمیڈیا کوکسی قسم کی خبراورتجزیئے دینے پر پابند کرسکتا تھا تواس قومی حساس معاملے پربھی توحکم دیا جاسکتا تھا . سوچنے کی بات یہ ہےکہ آخرایسے کیوں ہورہاہے

    مبشرلقمان نے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے بھارت میں منائی جانی والی خوشیوں پربڑے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاک فوج کے چیف کے حوالے سے عدالتی حکم پرجوگفتگوہورہی ہے وہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں‌،وہ بھارت جسے میدان جنگ میں پاک فوج کے خلاف ہمیشہ شکست ہوئی وہی بھارت آج فاتحانہ انداز سے پراپیگنڈہ کررہا ہےکہ جی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے باجوہ ڈاکٹرائن کی دھجیاں بکھیردی ہیں،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ہرذی شعورپاکستانی اب یہ سوچ رہا ہےکہ یہ کیا ہورہا ہے،بھارت کویہ خوشیاں منانے کا موقع کس نے دیا ،پاکستان کے معروف تجزیہ نگارکا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستانی میڈیا میں بھی پاکستانی اداروں کے بارے میں جس طرح تبصرے اورتجزیئے پیش کیئے جارہے ہیں ،وہ کوئی پاک فوج اورعدلیہ کی عزت نہیں بلکہ قومی اداروں کو رسوا کرنے کی ایک منظم سازش ہے ،

    مبشرلقمان پچھلے چاردن سے اسلام آباد میں موجود ہیں اورہرلمحے بدلتی ہوئی صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہیں، اس اہم موقع پر معروف اینکر کا کہنا ہےکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ وقت خاموشی کا تھا ، عدالت عظمیٰ اور وزارت دفاع اس معاملے کو مل بیٹھ کرحل کرلیں گے لیکن جوزہرآلود تبصرے اور تجزیئے پیش کیے جارہے ہیں اس کے اثرات کو ختم کرنے میں وقت لگے گا