Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نئی دہلی: پاکسانی سرحدوں کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی ، اطلاعات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کے درپے ہے، بھارتی فوج نے راجستھان میں جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    سرحد پار سے آمدہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق جنگی جنون کے شکار پڑوسی ملک بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے راجھستان میں فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان مشقوں میں 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

    لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں بھارتی فوج کا اسٹرائیک کور حصہ لے گا، مشقوں میں حریف کے علاقے میں آپریشن کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا اور فضائی اور زمینی جنگی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں چالیس ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، مشقیں 28 نومبرسے 4 دسمبر تک جاری رہیں گی، 2015 کے بعد یہ سب سے بڑی بھارتی جنگی مشقیں ہیں۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر بھی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کر دیے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔بھارت نے اسرائیل سے خریدے گئے 240 میزائل اور 12 لانچر وصول کر لیے ہیں۔

  • پاک بحریہ کی  جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    پاک بحریہ کی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    پاک بحریہ کی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا.
    تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال مہمان خصوصی تھیں.
    اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ڈی شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا. کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
    وزارت دفاعی پیداوار ملکی معاشی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لئے کوشاں ہے.ال

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کیلے تیار کیے جانے والا جہاز میزائل کرافٹ ہے جو ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہو گا.کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے .

  • بستی ملوک بکرا چوری مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی خود ہڑپ کر گیا مدعی زلیل خوار ہونے پر مجبور

    بکرا چوری کے مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی ہڑپ کر گیا عدالت سے سپرداری کے باوجود کئی ماہ سے مدعی ذلیل خوار ہونے لگا،اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ آرائیں کے نکے تھانیدارخضرحیات نے چوری کے مقدمہ نمبر81/19میں ملزم کی گرفتاری کیلئے مدعی راشد علی سے 10ہزار بطور رشوت لے کر بکری چور ملزم کو گرفتا ر کیا ملزم نے چوری کا اعتراف کیا اور ریکوری میں 31ہزار روپے دیئے مدعی نے عدالت سے مال مسروقہ کی سپرداری کروائی لیکن 6ماہ گزارنے کے باوجود نکے تھانیدار نے مدعی کو ریکوری کی رقم نہ دی مدعی کے بیان کے مطابق تھانیدار اب پھر رقم دینے پر آدھی رقم مانگ رہا ہے میرے انکار پر ریکوری کی رقم دینے سے ا نکار کردیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو ملزم میں نے پکڑا ہے جب تک مجھے حصہ نہیں دو گے پیسے نہیں ملیں گے مقدمہ مدعی راشد علی نے آر پی او ملتان،ڈی پی او لودھراں سے اپیل کی ہے کہ تھانہ جلہ آرائیں میں تعینات تھانیدارخضر حیات سے میری رقم 10ہزاربطور رشوت اور 31ہزارمال مسروقہ ریکوری کی رقم جس کی میں کئی ماہ سے عدالت سے سپرداری کرواچکا ہوں دلوائی جائے جب اس بارے میں اے ایس آئی سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ میں یہ رقم تھوڑی تھوری کر کے دے دوں گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بلوچستان انٹرنیشنل اسکوائش اسکوائش لیگ کا افتتاح

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج بلوچستان انٹرنیشنل اسکوائش لیگ کا افتتاح کرینگے بلوچستان انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی اسکوائش کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اور الحمداللہ صوبہ بلوچستان میں دوسری بار انٹرنیشنل لیگ کرارہے ہیں، جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں انٹرنیشنل اسکوائش لیگ کا بلوچستان میں انعقاد میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کی مثبت امیج دنیا بھر میں اُجاگر ہو، الحمداللہ کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پرنس آغا عمراحمدزئی

  • جب لال لال لہرائے گا تب ہوش ٹھکانے آئے ، نعرے لگانے والی لڑکی کی جیکٹ کتنے کی ہے ؟

    جب لال لال لہرائے گا تب ہوش ٹھکانے آئے ، نعرے لگانے والی لڑکی کی لیدر جیکٹ کتنے کی ہے ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : معروف کالم نگار فرخ سہیل گوئندی نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ الحمرا ء حال میں جو طلبا اور طالبات کی نظم گاتےہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس پر بعض لوگوں نے کافی تنقید کی تھی کہ جو نوجونوں کو انقلاب انقلاب کا درس دے رہے ہیں. انہوں نے خود تو اتنے قیمتی اور مہنگے برینڈز کی جیکٹس اور لباس زیب تن کر رکھے ہیں. جن کی قمیت لاکھوں کروڑوں میں ہے.کیا واقعی ان کا لباس اتنا برینڈڈ اور قیمتی تھا حقیقت بتاتے ہوئے فرح سہیل نے کہا کہ ان طلبا نے میرے سامنے لنڈے سے یہ جیکٹس خریدی ہیں اور پھر ان کو پہنا ہے، اب ان پر تنقید کرنے والے خود دیکھ لیں کہ ان کے لباس کتنے عالی شان ہیں ، یہ سب غریب طلبا ہیں جو محنت کر کے آگے آئے ہیں.ان میں سے صرف ایک کے پاس 90 ماڈل کا موٹر بائک ہے . انہوں کے کہا کہ 29 نومبر کو طلبا نے ایک سٹوڈنٹ مارچ کا اہتمام کیا ہے جو ملک بھر کے شہروں میں ہونے جا رہا ہے.ان کے پیچھے پاکستان کے ان بچوں کےلیے جو سکول نہیں جاتا اور غریبوں کی آواز ہے. یہ سرخ رنگ مزدوروں اور محنت کشوں کاہے ، سب رنگ اللہ کے ہیں، قدرت نے پیدا کیے ہیں ، ناجانے کیوں لوگوں کو سرخ رنگ میں کفر اور غداری نظر آنے لگ گئ ہے. انہوں نےکہاکہ آپ دیکھنا کہ 29 نومبر کو یہ بہت بڑا مارچ ناصر باغ سے گزرے گا. اور لوگ دیکھیں گے ، جب جب لال لال لہرائے گا، تب ہوش ٹھکانے آئے گا.

    https://www.facebook.com/107717620640775/posts/140604497352087/

  • گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    لاہور:گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے،سستے گھروں کیلئے اشتہارات منسوخ، درخواست فارم دوبارہ جاری ہونگے،اطلاعات کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں دیئے گئے اشتہارات منسوخ کر دیئے۔

    لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

    ترجمان پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان، لیہ، جوہر آباد (خوشاب)، لیاقت آباد، پتوکی اور حضرو میں پلاٹس، اپارٹمنٹس اور مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں پھاٹا کی طرف سے دیئے گئے اشتہارات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ کیونکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور دیگر بنکوں کے ساتھ مورٹ گیج فنانس کے معاملات طے کیے جارہے ہیں۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی بینکوں کیساتھ معاملات طے ہوں گے، اشتہارات اور درخواست فارم دوبارہ جاری کر دیئے جائیں گے۔دوسری طرف شہریوں نے حکومتی ادارے کے اعلان کے بعد سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کایہ طرزعمل انتہائی تکلیف دہ ہے

    سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

  • رحیم یار خان سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے دو افراد کی شناخت ہو سکی

    سانحہ تیزگام میں شہیدہونےوالےافرادمیں سے دومیتیں ایسی ہیں جنکےورثاءنہیں مل سکے۔انکی نمازجنازہ آج سہ پہرتین بجےمرکزی عیدگاہ رحیم یارخان میں اداکی جائےگی

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع

    تفصیلات کے مطابق : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوگئ.چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے. آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے درخواستگزار ریاض راہی سے پوچھا کہ آپ کل کہاں تھے ؟ ہم کیس آپ کی درخواست پر ہی سن رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا جن غلطیوں کی نشاندہی کی حکومت نے انہیں درست کرلیا، خامیاں تسلیم کرنے کے بعد ان کی تصحیح کی گئی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا ہم نے ان غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا خامیاں تسلیم نہیں کی گئیں تو تصحیح کیوں کی گئی ؟ کل کیے گئے اقدامات سے متعلق بتایا جائے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔
    وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور اس اب وقفہ جاری کریا گیا تھا، ایک بجے پھر سماعت کا آغاز ہو گیا ہے..

  • لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

    لاہور:لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار،اطلاعات کےمطابق تھانہ ہڈیارہ کااے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہےکہ اسے اینٹی کرپشن نے تھانہ ہڈیارہ کے اے ایس آئی عمران گجر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس اے ایس آئی نے خاتون کو نائب قاصد بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کراس کے بھائی سے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن نے اشتہاری ملزم مزمل حسین کو بھی گرفتارکر لیا،ملزم نے جعلی کاغذات پر پولیس میں ملازمت حاصل کی۔مزمل حسین عدالت میں جرم ثابت ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ پولیس افسران کی طرف سے رشوت لینے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ بات تو روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ اکثروبیشترپولیس حکام ببانگ دہل رشوت لیتے ہیں ، مسئلہ یہ ہےکہ چند ماہ کے بعد اگرکسی ایک پولیس افسرکورشوت کے جرم میں گرفتارکرلیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں‌کہ پولیس کے محکمے سے رشوت ختم ہوگئی ، ضرورت اس امر کی ہےکہ اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو

  • آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا کس کا حق ، اعتزاز احسن نے کیا کہا

    آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا کس کا حق ہے، اعتزاز احسن نے کیا کہا

    تفصیلات کےمبابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسٹیشن کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے، میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

    ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو ایکسٹیشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔