Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی ملوک ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسے جلانے کی کوشش کرنے پر ناروے حکومت کے خلاف بستی ملوک پریس کلب کے زیراہتمام پر امن احتجاج کیا گیا جس میں صحافی وتاجر برادی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ مسلمان ایک پر امن قوم ہے لیکن اگر ہمارے مذہب وقرآن کی بے حرمتی کی گئی تو ہم اپنی جان تک دے کر اس کی حفاظت کریں گے انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم نے کہا کہ ناروے میں ایک انتہاپسند نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جس پر شیردل مسلمان نوجوان الیاس عمر نے اس کافر کو سبق سیکھایا اور پوری دینا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور ایسا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا ہمار ا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ناروے حکومت کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اس ان کے ساتھ تما م تجارتی سرگرمیاں بند کی جائیں رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت  کیس ، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے کیا ہوا  مکالمہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت کیس ، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے کیا ہوا مکالمہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس ، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے کیا ہوا مکالمہ

    تفصیلات کے مطابق : سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل باجوہ کی طرف سے فروغ نسیم پیش ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنا وکالت نامہ بھی جمع کرادیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کررہا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ کل جن خامیوں کی نشاندہی کی ان کو تسلیم کیا گیا ہے اور درستگی کی گئی۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا ہم نے ان غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا۔
    عدالت نے کہا کہ ہم کیس ریاض راہی کی درخواست پرہی سن رہے ہیں،کل کیے گئے اقدامات سے متعلق بتایاجائے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ توسیع سے متعلق قانون نہ ہونے کا تاثرغلط ہے۔چیف جسٹس نے کہا کل آپ نے جو دستاویز دی تھیں اس پر گیارہ ارکان نے ہاں کی ہوئی تھی۔

    اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کل بھی میں نے بتایا کہ توسیع کے نوٹیفکیشن پرمتعدد وزراکے جواب کا انتظار تھا، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہاگر جواب نہ آئے تو کیا اسے ہاں سمجھا جاتا ہے؟جس پر اٹارنی جنرل نے کہا جی ہاں قواعد کے مطابق ایسا ہی ہے۔عدالت نے کہا کابینہ نے کل کیا منظوری دی ہمیں دکھائیں۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ اگر کابینہ ارکان جواب نہ دیں تو اسے ہاں تصور کیاجائے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا جی ہاں آرٹیکل انیس اے کے مطابق ہاں تصور ہوگا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انیس اے تب لاگو ہوتا ہے جب مخصوص وقت متعین کیاگیاہو۔ اٹارنی نے کہا ان کے انتظارکے آگے ہاں لکھا ہوا ہے۔ رول کے مطابق انتظار کا مطلب ہاں ہوتا ہے۔انتظار کتنے دن کا ہوسکتا ہے یہ بھی بتادیں۔
    عدالت عظمیٰ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی ، چیف جسٹس نےدوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جو ترمیم آرمی رول میں کی۔وہ چیف آف آرمی سٹاف پرلاگو نہیں ، آرمی چیف کمانڈر ہیں،ایک الگ کیٹیگری ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل243میں تنخواہ، مراعات، تعیناتی ، مدت ملازمت کا ذکر ہے ، کیا چیف آف آرمی اسٹاف حاضر سرونٹ آرمی افسرہونا چاہیے، کیا کوئی ریٹائرڈافسربھی آرمی چیف بن سکتا ہ

  • پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں‌توسیع کی آئینی حیثیت کیا ہے اسد عمر نے بتایا

    پاک فوج کے سربراہ کی مدت میں‌ ملازمت میں‌توسیع کی آئینی حیثیت کیا ہے اسد عمر نے بتایا

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے مطابق ہوئی ہے۔

    ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے ایک کامیاب آرمی چیف ہیں ان کی ملک کیلیے بہت خدمات ہیں لیکن اہم پہلو یہ ہے کہ آئین کے اندر کس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکے ۔

    انہوں نے کہا کہ خطے اور کشمیر میں غیر معمولی صورتحال کے تناظرمیں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلے کی اشد ضرورت تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر حملہ کرے گا، مقبوضہ کشمیر میں جس دن لوگ کرفیو سے باہر نکلیں گے خون خرابے کا ڈر ہے۔
    واضح رہے کہ رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔
    وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش کردی

    تفصیلات کےمطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے نئی سمری سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے درخواستگزار ریاض راہی سے پوچھا کہ آپ کل کہاں تھے ؟ ہم کیس آپ کی درخواست پر ہی سن رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا جن غلطیوں کی نشاندہی کی حکومت نے انہیں درست کرلیا، خامیاں تسلیم کرنے کے بعد ان کی تصحیح کی گئی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا ہم نے ان غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا خامیاں تسلیم نہیں کی گئیں تو تصحیح کیوں کی گئی ؟ کل کیے گئے اقدامات سے متعلق بتایا جائے۔

    اٹارنی جنرل نے کابینہ فیصلوں سے متعلق تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا توسیع سے متعلق قانون نہ ہونے کا تاثر غلط ہے۔ چیف جسٹس نے کہا فیصلہ کل پیش کی گئی دستاویز کے مطابق ہی لکھوایا تھا، ٹھیک ہے پھر ہم کل والی صورتحال پر ہی فیصلہ دے دیتے ہیں۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا عدالت پہلے مجھے تفصیل کے ساتھ سن لے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کیا ریٹائرڈ جنرل بھی آرمی چیف بن سکتا ہے ؟ اٹارنی جنرل نے کہا آرمی ایکٹ کے سیکشن 176 کے تحت ترمیم کی، دستاویز میں غیر حاضر کابینہ ارکان کے سامنے انتظار لکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا عدالت نے آپ کی دستاویز کو دیکھ کر حکم لکھا تھا۔
    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست جیورسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔
    وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور اس اب وقفہ جاری کریا گیا ہے، ایک بجے پھر سماعت ہو گی.

  • محکمہ پولیس ضلع گجرات کا تاریخی منصوبہ!

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    آر پی او گجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا
    تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ سیف سٹی گجرات کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا۔افتتاخی تقریب میں پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی PSOانسپکٹر ملک عامر نے تقریب کے شرکاء کومنصوبہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی جس کے مطابق ضلع بھر میں 1000کے قریب کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن میں 500کیمرے گجرات شہر، لالہ موسیٰ میں 350کھاریاں میں 150، سرائے عالمگیر میں 100جبکہ ڈنگہ اور جلالپور جٹاں میں 50/50کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن کو برائے راست کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ جن کی مانیٹرنگ کے لئے خدمت سنٹر گجرات کے ملحقہ جدید ترین کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ سے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
    اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ گجرات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ کی بدولت نہ صرف جرائم میں واضع کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں بھی مدد حاصل ہو گی۔اس موقع پر میں ممبران CPLCاور گجرات کی تاجر برادری کا بے حد مشکور ہوں کے جنہوں نے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے عملی طور پر حصہ لیا۔

  • مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

    لاہور: ایک طرف پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار پرمشکل وقت ہے تو دوسری طرف چینی وفد اس مشکل وقت میں اہم پیغام لے کر وزیراعلیٰ آفس پہنچ گیا ، اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل شازوکانگ کی قیادت میں بزنس مینوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی پیک کے تحت تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق بھی ہوا۔اس موقع پرمشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہر گزرتے لمحے مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔

  • سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

    اسلام آباد: آج پاکستان کی تاریخ کے دو اہم کیسوں کی سماعت ہونے جارہی ہے، ان میں ایک  سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے پرویز مشرف اور وفاقی حکومت کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔یاد رہےکہ گزشتہ روز عدالت نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ فیئر ٹرائل کا حق ہر ملزم کو حاصل ہے، پرویزمشرف اس کیس میں مفرور اور اشتہاری ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جانا ہے

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے پرویز مشرف اور وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کررکھی ہے

  • جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    رومانیہ : جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل ، رومانیہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ کی بندرگاہ پر جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں ڈوب گئیں۔حکام کے مطابق کارگو جہاز جیسے ہی بحیرہ اسود میں موجود رومانیہ کی بندرگاہ سے روانہ ہوا یہ حادثہ پیش آگیا۔

    رومانوی حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کیں اور جہاز کے عملے کے 21 افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم اس دوران وہ صرف 33 بھیڑوں کو ہی بچا سکے جب کہ جہاز میں 14 ہزار 600 بھیڑیں موجود تھیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھیڑوں کو سعودی عرب لے جایا جارہا تھا جب کہ جانوروں کی حقوق کی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاز پر گنجائش سے زیادہ بوجھ لادا گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔یورپی یونین اور رومانیہ کی لائیو اسٹاک ایسوسی ایشن نے حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2007 میں یورپی یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے ملک رومانیہ کا شمار یونین کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی برآمدات کا بڑا حصہ لائیواسٹاک پر مشتمل ہے جو کہ زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بر آمد کی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    مکہ مکرمہ میں تیسری صدی ہجری کی ایک قبر اور قدیم کتبہ دریافت ہوا ہے جس پر اس دور کے رواج کے مطابق بنائے جانے والے نقوش بنے ہوئے ہیں۔ماہرین آثار ِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس دور سے تعلق رکھنے والے پتھروں پر منقش تحریریں اس قدر خوبصورت اور دلکش نہیں ہوتیں۔ کتبہ دیکھنے میں بھی منفرد لگ رہا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کے مطابق مکہ مکرمہ کی ایک قدیم قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے ایک قدیم کتبہ ملا ہے جو بے حد خوبصورت ہے۔ اس پر تحریرعبارت پتھر تراش کر لکھی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس قدیم کتبے پر تحریر ہے ’میری قبر دیکھو‘۔ اس کے نیچے صاحب ِقبر کا نام احمد بن محمد بن جعفر بن نوح لکھا ہے۔ کتبے کا تعلق تیسری صدی ہجری سے ہے۔

    یادرہےکہ ماضی میں بھی قبروں کے کتبے پیشہ ور ماہر خوش نویس لکھا کرتے تھے۔ آج تک یہ رسم سعودی عرب میں برقرار ہے اورکتبے پیشہ ور خطاط ہی تیار کرتے ہیں۔کتبے کی باقاعدہ تزئین کی جاتی ہے، خوبصورت نقوش بنائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب میں مختلف مقامات سے ملنے والے کتبے اسلامی عرب رسم الخط کے ارتقا کی تاریخ بھی ہیں۔سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ان دنوں ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مشہور شہروں میں ’سعودی عرب کے شاہکار عہد بہ عہد‘ کے عنوان سے نوادر کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔

  • بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں پاکستان کا اہم کردارہو گا ،علی زیدی کا عزم

    اسلام آباد: بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں پاکستان کا اہم کردارہو گا ،علی زیدی کا عزم ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاسک ا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز قرآن سورۃ الجاثیہ کی آیت نمبر 12 سے کیا گیا۔

    اجل پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد نے کی اس کے علاوہ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ شکیل منگریجو، کپتان قاسم سعید چیف ناٹیکل سروئیر، محمد شفیق سمندری امور ایکسپرٹ، ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب، ڈیفنس اور نیول ایڈوائیزر کموڈور جمال عالم اور فرسٹ سیکریٹری پولیٹیکل محمد انیل بھی وفد کا حصہ تھے۔

    علی زیدی نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکاء کو پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ علی زیدی نے پاکستان کی عالمی سطح پر سمندری تجارت کے حوالے سے جغرافیائی اہمیت اجاگر کی۔

    پاکستان جنوبی، وسطی، جنوب وسطی ایشیاء کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے. علی زیدی نے واضح کیا کہ پاکستان سسٹین ایبل ڈولپمنٹ گولز اور آئی ایم او کی شکوں کی پابندی کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

    علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا ذکر بھی کیا اور دنیا کو پاکستانی سی فئیرز کی سروسز سے مستفید ہونے کی دعوت بھی دی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی سمندری آلودگی کم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی بہتر کرنے کی کوششوں سے شرکاء کو آگاہی دی۔

    علی زیدی نے پاکستان میں موجودہ بلیو اکانومی کی صلاحیت اورلوگوں کے اس سے جڑے روزگار اور کاروباری فوائد سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں علی زیدی نے شرکاء کو وزارت کے سی فیئرز اور شپنگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔