Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    واشنگٹن: امریکی نیوی کے افسر ایڈورڈ گلیگر کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ داعش کے ہلاک شدت پسند کے ساتھ کھڑے تھے، جس کے بعد ٹرمپ اور نیوی سربراہ کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔یہی تصاویران کی برطرفی کا سبب بن گئیں‌اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید تنازعے کے بعد امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپنسر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

    پاکستان کی معروف موبائل کمپنی بند ہونے جا رہی ہے؟ پی ٹی اے کے اعلان سے ٹلا بحران

    امریکی نیوی افسر ایڈورڈ گلیگر کو داعش کے 17 سالہ نہتے قیدی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے ساتھ تصاویر بنانے کے مقدمے کا سامنا تھا، اس معاملے پر امریکی صدر نے مداخلت کرتے ہوئے ایڈورڈ گلیگر کی حمایت کی جس کے ردعمل میں نیول چیف رچرڈ اسپنسر نے ٹرمپ کے خلاف بیان داغا اور کہا ٹرمپ کیس میں مداخلت سے گریز کریں۔

    واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ، مزید3 بہترین نئے فیچرز

    نیول چیف رچرڈ اسپنسر نے کہا کہ ٹرمپ ملیٹری کیسز میں مداخلت کررہے ہیں، انہیں نظم وضبط کی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ رچرڈ اسپنسر کے مطابق کسی بھی شدت پسند کے ساتھ اس طرح تصویر بنانا فوجی قوائد وضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر ایڈورڈ گلیگر کی تنزلی کی گئی تھی۔

    بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

    وزیردفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ نیوی کے سربراہ نے ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس سے رابطہ بھی کیا، نیول چیف اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ جبکہ فوج کے بعض حلقے جنگی جرائم کے مرتکب سزا یافتہ آفیسر کو معاف کرنے پر صدرٹرمپ پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

    بحری افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کھل کر سامنے آئے اور نیوی افسر کی حمایت کی، بعد ازاں ٹرمپ نے ایڈورڈ گلیگر کو گزشتہ ہفتے دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا تھا، اور اب نیول چیف کو فارغ کردیا گیا ہے۔

  • سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    سانگھڑ:سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی گئی، اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ کے ایک ہوٹل کے بیرے کو چائے لانے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن آفس کے چوکیدار نے گولی مار دی۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ چوکیداربھی اپنے آپ کووڈیرہ سمجھتا ہے

    تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں ہوٹل کے بیرے کو اس وقت عجیب صورت حال سے واسطہ پڑا جب وہ سانگھڑ کے الیکشن کمیشن آفس میں چائے لے کر گیا۔ریسکیو ذرائع نے کہا ہے کہ بیرے کو اس وقت گولی ماری گئی جب بیرا چائے لے کر الیکشن کمیشن آفس پہنچا، چوکیدار تاخیر پرغصے میں آیا، اس نے گن سیدھی کی اور بیرے پر فائر کر دیا۔

    رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والا الیکشن کمیشن ضلعی آفس کا چوکیدار ہے، زخمی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو الیکشن آفس کے چوکیدار نے یہ کہہ کر گولی ماری کہ وہ چائے تاخیر سے کیوں لایا۔

    ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا، بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش آیا، بیرے کو گولی لگنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر زخمی کو نوابشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پاکستان کی معروف موبائل کمپنی بند ہونے جا رہی ہے؟ پی ٹی اے کے اعلان سے ٹلا بحران

  • لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    لاہور:لاہور ، لہورای اے ، لاہورنے آج کے دن ملک کے باقی شہروں کو ایک بارپھر پیچھے چھوڑ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی میں آج لاہور کا پہلا نمبر ہے۔دوسری جانب شہر قائد کراچی 172 درجے کے ساتھ آج کا چھٹا آلودہ ترین شہر ہے۔

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق عالمی انڈیکس میں لاہور کی فضائی آلودگی 233 درجے پر ہے اور شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج پہلے نمبر پر ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی دارالحکومت دلی ماحولیاتی آلودگی میں 211 درجے کے ساتھ دوسرے نمبر پرمو جود ہے۔

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پی آئی اے ریوینو میں 44فیصد ریکارڈ اضافہ

    محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہےکہ لاہور میں سموگ ایک بار پھر بڑھنے لگی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سموگ کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری طرف سرکاری حکام سموگ پرقابوپانے کے لیے تمام تراقدامات بروئے کارلانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں

    رینجرز کی کاروائی، گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے۔

  • عراق میں احتجاج کا نیا رخ بغداد میں اندھیروں کا راج

    عراق میں احتجاج کا نیا رخ بغداد میں اندھیروں کا راج

    تفصیلات کے مطابق :عراق کے دارالحکومت بغداد میں کل اتوار کے روز ہونے والے مظاہروں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔ دوسری طرف ملک کے تمام شہروں میں سیکیورٹی مزید ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
    اتوار کی شام کو دارالحکومت بغداد کے علاقے تحریر اسکوائر اور مرکزی کالونیوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

    اس سے پہلے ہزاروں یونیورسٹی طلباء نے بغداد میں تحریر اسکوائر میں جلوس نکالا۔ ویڈیو فوٹیج میں عراقی دارالحکومت کے مرکز کی طرف جانے والے متعدد طلبا کارکنوں کو دکھایا گیا ہے۔ اتواار کی صبح سے ہی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ بغداد میں رات گئے ہونے والے مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اتوار کو الرشید اسٹریٹ پر جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو مرکزی بنک جانے والی سڑک پر آگے جانے سے روکنے کے لیے ان گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس کے نتیجے میں کم سےکم 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    کئی ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے.اور ان مظاہرین کو طاقت سے روکنے اور کچلنے کے لیے ایران کی عراقی حکومت کو خفیہ سپورت کی خبریں ہیں‌.

  • آئی جی اسلام آبادکی باکسرمحمدوسیم سےملاقات، پاکستان کےلیےخدمات پرخراج تحسین پیش کیا

    اسلام آباد:پاکستانی سرکاری حکام نے بھی اپنے ہیروز کی خدمات کوسراہتے ہوئے اورعزت دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمدوسیم نےآئی جی اسلام آباد محمدعامرذوالفقارخان سے ملاقات کی ہے۔ آئی جی نے باکسرمحمد وسیم کواپنے دفتر میں چائے پر مدعو کیا تھا۔

    ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ،

    آئی جی اسلام آبادنےملاقات میں باکسرمحمد وسیم کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا جس پرمحمد وسیم نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا ۔انسپکٹرجنرل اسلام آبادکا اس موقع پرکہناتھاکہ باکسرمحمد وسیم نے پوری دنیا میں باکسنگ میں پاکستان کانام روشن کیا۔

    پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے والاسعودی شخص‌ گرفتار

    ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامرذوالفقارخان نے اس موقع پرکہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں کے بہت ٹیلنٹ سے نوازا ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے باکسر محمد وسیم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے پولیس شیلڈ بھی پیش کی گئی۔خیال رہے کہ ملاقات میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل اور اے آئی جی آپریشنز غیاث گل بھی موجود تھے۔

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

  • کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    سیئول :جنوبی کورین بینڈ کی گلوکارہ اوراداکارہ گوہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین دارالحکومت سیول میں گلوکارہ گوہارا اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی عمر 28 سال تھی۔گوہاراپاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھیں۔

    شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانی گرفتار

    خودکشی سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں گوہارا نےآخری پوسٹ شیئر کی جس میں فالوورز کو شب بخیر کہا ۔ کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کاکہناہےکہ ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو۔گلوکارہ نےاس سے پہلے مئی میں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہیں اور کافی روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

    فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں…

    گوہارانےپچھلے ہفتےدوبارہ اپنی شوبز کی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کوپہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہت زیادہ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

    ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ،

    2018میں سال گوہارانے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ کیاتھاجس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پرشیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔

  • علی ظفرکی شادی ایک سوٹ کے بدلے، رسم جہیزکو توڑکرتعلق جوڑا

    فیصل آباد :علی ظفرکی شادی ایک سوٹ کے بدلے،رسم جہیزکوتوڑکرتعلق جوڑا،اطلاعات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک انکشاف کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے شادی جہیز نہ لینے کی شرط پر کی تھی۔

    فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں…

    فیصل آباد میں ہونے والے چھٹے ادبی میلے میں جہیز کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ایک شرط رکھی تھی کہ مجھے نہ تو کوئی پیسہ چاہئے نہ ہی تحائف کی صورت میں سامان چاہئے جس پر سسرال والے مان تو گئے لیکن انہوں نے شادی کا ایک سوٹ دینے کا کہا جوکہ سسرال کی طرف سے واحد چیز تھی جسے میں نے وصول کیا۔

    https://web.facebook.com/AllPakistanDramaPageOfficial/videos/472579496705165/

    علی ظفر کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جہیز کا رواج اب تک اس معاشرے میں کیوں قائم ہے، ان روایات کو باہر نکال کر پھینک دینا چاہئے۔ علی ظفر نے نے بتا یا کہ ایک باپ پوری زندگی کام کاج کرکے اپنی بیٹی کا جہیز جمع کرتا ہے صرف اس وجہ سے کہ اگر نہیں دیا تو سسرال والے اور لوگ کیا کہیں گے۔

    شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانی گرفتار

    گلوکار و اداکار علی ظفر نے بتا یا کہ لوگ کیا کہیں گے، اس بات کو ہمیں اپنی زندگی سے ہی نکال دینا چاہئے اور اس بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہئے کہ دوسرے کیا کہیں گے کیوں کہ لوگوں کا کام ہی باتیں کرنا ہوتا ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37925.79 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 824.48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں تیزی لوٹ آئی، تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں جبکہ پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.17 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

  • کراچی :تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار’دہشت کی علامت‘ ایک بار پھر گرفتار

    کراچی: جسے دہشت کی علامت ہی نہیں‌ بلکہ ایک حقیقت سمجھا جاتا تھا ،جسے پولیس پکڑ کرچھوڑ دیتی تھی ،آج ایک بار پھر پکڑا گیا ہے،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ساجد کالا گرفتار کر لیا گیا ہے، سیف عرف ساجد کالا کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہ فیصل پولیس نے اہل کاروں پر حملے کے دوران سیف عرف ساجد کالا کو گرفتار کیا تھا، آج پولیس نے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار خمی ہوا تھا، ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سیف عرف ساجد کالا 2014 سے 2017 تک 14 مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا تھا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ کورنگی کے اسپتال میں لوٹ مار کی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو شناخت کر لیا۔

    فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ملزم نے 2019 میں پولیس اہل کار سے اسلحہ بھی چھینا تھا، سیف عرف ساجد کالا نے چھینے پستول کا نمبر مٹا کر اسے تبدیل کر دیا تھا، پولیس اہل کار نے بھی گرفتار ملزم کو شناخت کر لیا۔

    یاد رہے کہ 20 نومبر کو ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 96 افراد کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا، ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔

    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 60 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا.

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے