جہانیاں)نمائندہ باغی ٹی وی( ٹھٹھہ روڈ نزد 140 دس آر کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اکرم سکنہ 132 دس آر جبکہ زخمیوں میں عمیر ۔ سمیہ بی بی شاہد ندیم شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Author: +9251
-
شجاع آباد اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس تقریب کا اہتمام میاں محمد راشد بھٹی کی جانب سے کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سمبھالی ۔مہمان خصوصی اللہ نواز وینس صاحب حافظ کامران صاحب پیر عمر فاروق صاحب اور میاں ثاقب صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت پیش کی گئی مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے اس کے بعد مقررین نے اپنے اپنے خطابات پیش کیے ۔ آکاش پبلک اسکول العصر ببلک سکول پنجاب کالج علامہ اقبال سکول سیف شاہد سکول سٹی انسٹیٹیوٹ سکول اور کڈز یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
تیز رفتاری ایک اور جان نگل گئی
فاروق آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی سے) تیز رفتار کوسٹر بس نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا تفصیل کے مطابق
بنگلہ نہر لاہور سرگودھا روڑ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا -نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقعہ پر جانبحق
جانبحق ہونے والے کی شناخت یونس ولد شریف سکنہ ڈیرہ ملیاں سے ہوئی سٹی پولیس نے مو قعہ پر پہنچ کر نعش کوتخویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا موٹرسائیکل سوار گاوں سے فاروق آباد کی طرف آرہا تھا -
گجرات کے مشہور تعلیمی ادارے سے کنورشن فیس ادا نہ ہو سکی۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات سپیریئر گروپ آف کالجز جی ٹی روڈ گجرات کو کنورشن فیس جمع نہ کروانے پر ناجائز تجاوزات کے انسپکٹر محمدوسیم نے سیل کردیا.غفلت یہ ہے کہ اتنا بڑا تعلیمی ادارہ ہونے کے باوجود بھی فیس کیوں نہ ادا ہو سکی اس کی بڑی وجہ کیا ہے کرپشن کا گڑھ بنا یا کوئی اور کہانی۔۔۔
-
فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں بجانے لگے
ایمسٹرڈیم : فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں بجانے لگے ،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈ میں منعقدہ فٹبال میچ کے دوران نسل پرستی کے خلاف انتظامیہ و کھلاڑیوں نے انوکھا احتجاج کیا۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
https://youtu.be/L-jBHxmM9-w
مغربی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نیدرلینڈ (ہالینڈ) میں منعقد ہونے والے فٹبال میچ کا جیسے ہی آغاز ہوا تو ایس بی وی ایلسزیئر کلب کے کھلاڑی میچ کھیلنے کے بجائے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کھلاڑی تالیاں بجارہے تھے اس دوران الیکٹرانک اسکور بورڈ پر پیغام درج تھا کہ ’نسل پرستی؟ تو پھر ہم نہیں کھیلیں گے‘۔اسکور بورڈ پر درج پیغام اور کھلاڑیوں کو تالیاں بجاتا دیکھ کر تمائشیوں نے بھی انتظامیہ کھلاڑیوں کا ساتھ دیا اور اپنی نشتوں پر کھڑے ہوکر ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نسل پرستی کا ایک واقعہ فٹبال میچ کے دوران ہی پیش آیا تھا جب ایس بی وی ایکسلزیئر کلب کے فٹبالر احمد مینڈس موریرا پر نسل پرستانہ جملے کسے گئے تھے جس کے بعد دس منٹ کےلیے میچ کو روک دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یورپ میں نسل پرستی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، فرانس، اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں نسل پرستی کی بنیاد پر سینکڑوں افراد ایک دوران قتل کیے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…
-
شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانی گرفتار
ریاض: سعودی عرب میں موبائل فون کے ذریعے شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہریوں کو بے وقوف بنا کر اُن کے بینک اکاؤنٹس اور کوائف کی تصدیق کر کے رقم چرانے والے گروہ کے کارندوں کو پولیس نے پہلی کارروائی مکہ میں کی جہاں سے 9 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ دوسری کارروائی قصیم کے علاقے میں کی گئی جہاں سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
پولیس حکام کے مطابق موبائل اسکیم میں ملوث گروہ کے اراکین سعودی عرب میں مقیم شہریوں کو ایس ایم ایس یا کال کر کے خودکو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے اور پھر اُس سے تمام تفصیلات، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ نمبر وغیرہ حاصل کرلیتے تھے۔ ملزمان نے کئی شہریوں کے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے یا اُن سے خریداری کی۔
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
پولیس حکام کے مطابق گروہ کے خلاف شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں جس کے بعد مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا۔ ضلعی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جائے گا البتہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں تیس سے 60 برس کے درمیان ہیں جن کے قبضے سے موبائل فونز، سم کارڈز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…
-
ملکہ میکسما کا دوروزہ پاکستان،اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں اورمعاہدوں کا امکان
اسلام آباد: نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ نیدرلینڈز صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ان کی کل دو روزہ پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
پاکستان نے فنانشل انکلوثن کیلئے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کا ایک اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔ملکہ میکسما 2009ء سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے انکلوسیو فنانس برائے ترقی ہیں۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…
-
ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ،
لندن :ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ، ، اطلاعات کے مطابق غیر ملکی محقیقن نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وولباکیا بیکٹیریا کی مدد سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے کیونکہ یہ بیکٹریا اسے پھیلنا مشکل بنا دیتے ہیں۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
برطانوی نشریاتی ادارے میں بی بی سی میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یہ نتائج دنیا بھر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے کیے گئے تجربات سے سامنے آئے ہیں اور وولباکیا نامی بیکٹیریا کی مدد سے 70 فیصد کیسوں میں کمی آئی۔ محققین کے نزدیک یہ نتیجے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی کیسز میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ 1970ء کی دہائی میں صرف 9 ممالک میں پھیلنے والی ڈینگی کی شدید وبا اب 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ تاہم اس کے مقابلے میں مچھروں سے پھیلنے والی ایک اور عام بیماری ملیریا میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…
محقیقن نے اپنے تجربات میں بتایا ہے کہ وولباکیا نامی بیکٹیریا ڈینگی وائرس کو مچھروں کے اندر بننے کے عمل کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ ثبوتوں سے سامنے آیا ہے کہ مجموعی طور پر ڈینگی کیسز میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی لیکن ملائیشیا میں کیے گئے تجربوں کے دوران ان میں 90 فیصد تک کمی آئی۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 76 فیصد، برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 70 فیصد کمی آئی۔ جبکہ آسٹریلیا کے علاقے نارتھ کوئنزلینڈ میں اس کا پھیلاؤ رک چکا ہے۔
-
کبڈی میچ کے دوران تصادم، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق،خوف وہراس
پشاور: کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لکی مروت میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے اشتہاری مجرم اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
پولیس ذرائع کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم رضوان اللہ اور اس کے مخالف عمل جان گروپ کے افراد نے گولیاں برسائیں۔کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، کھلاڑی اور تماشائی بھاگ کھڑے ہوئے، واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
لکی مروت سے پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں رضوان اللہ، سات سالہ جرار محمد اور 9 سالہ افنان شامل ہیں، ایک زخمی عمل جان کو تشویش ناک حالت میں بنوں روانہ کردیا گیا۔واقعے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…
-
پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے والاسعودی شخص گرفتار
ریاض : طائف میں پاکستانی خاتون کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے طائف میں ایک عمارت مستقل کسی خاتون کے چیخنے کی آوازیں تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طائف پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی تھی۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
عرب میڈیا کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کا تعلق پاکستان سے ہے اور ملزم خاتون کا شوہر ہے تاہم تاحال ملزم کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
طائف پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی ہے تاہم واقعے تفصیلات تفیش مکمل ہونے کے بعد اعلامیے کی صورت میں جاری کی جائیں گی۔
https://twitter.com/wwaa_905/status/1198380473585676289?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1198380473585676289&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsaudi-man-arrested-for-torturing-pakistani-woman%2F
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ جب سے ہم اس محلے میں منتقل ہوئے ہیں مستقل اس عمارت سے خاتون کے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں اور کئی مرتبہ تو خاتون نے کھڑکی سے پڑوسیوں کو مدد کےلیے بھی پکارا تھا۔صارف کا کہنا تھا کہ جب بھی ملزم خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا تو متاثرہ خاتون کھڑکی سے آوازیں دیتی تھی ‘مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ‘۔عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور نشے کے بعد اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشاتہ بناتا تھا، کئی بار پڑوسی مدد کےلیے گئے تاہم ایک دو روز بعد ہھر خاتون کے چیخنے کی آوازیں آنے لگتی تھی۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو شیئر کرنے والے کے لیے مصیبت کھڑی ہو جائے گی اگر واقعہ غلط اور بے بنیاد نکلا۔
اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…