Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن جاری

    اسلام آباد:دونمبراورجعلی ادویات کا مرکز،شاہین کیمسٹ،سیل،انتظامیہ اور کسٹم حکام نےدیگرمیڈیکل اسٹورز کی بھی چھان بین کی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نائب صدر شیخ‌ داود کی طرف سے مضرصحت دونمبرجعلی ادویات کے مرکز "شاہین کیمسٹ” کو سیل کردیا گیا ہے،

    مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک 

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی ان خبروں‌کے بعد عمل میں‌آئی جن میں کہا گیا تھا کہ جعلی اوردونمبر ادویات کا یہ کاروبارن لیگ اسلام آباد کےنائب صدر شیخ‌ داود کررہے ہیں، اطلاعات کے مطابق آج رات عشاکے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ اورکسٹم حکام کی مشترکہ ٹیم نے بااثر افراد کے زیرسایہ چلنے والے جعلی ادویات کے کاروبار”شاہین کیمسٹ”کوشکایات کے بعد سیل کیا ہے،


    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اورکسٹم حکام کی مشترکہ ٹیم اسلام کے مختلف علاقوں میں مختلف میڈیکل اسٹورز میں جاکرجعلی اور دونمبر ادویات کے حوالے سے تحقیقات کرتے دکھائی دیئے ،ذرائع کےمطابق اس دوران مزید کئی میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے ، جن علاقوں میں چھان بین کی گئی ان میں‌ سیکٹر آئی -8 ،سیکٹرایف-10اورسیکٹر ایف -11 شامل ہیں

    اسلام آباد انتظامیہ یہ آپریشن ڈی سی اسلام آباد کی سربراہی میں کرہی ہے، یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے آج اپنی رپورٹ میں‌انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد جیسے عالمی شہر میں دونمبراورجعلی ادویات کا کاروبارکرنے اور دوسروں علاقوں تک پھیلانے والا مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود ہے جس سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اورسابق ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سرپرستی حاصل ہے،معتبر ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد یہ کارروائی عمل میں‌ لائی گئی ہے

  • ماں بیٹا تاحال بےہوش، مقدمہ درج نہ ہوسکا ، شادمان کے واقعہ سے دل دہل گئے

    کراچی: ماں بیٹا تاحال بےہوش، مقدمہ درج نہ ہوسکا ، شادمان کے واقعہ سے دل دہل گئے ، اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق شادمان ٹاؤن میں کمسن بیٹی کوقتل کرنے جبکہ بیوی اوربیٹےکوزخمی کرنے واقعہ پیش آیا تھا، ماں اور بیٹے کو تاحال ہوش نہ آسکا

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کےاہل خانہ شدید صدمےسےدوچارہیں، متاثرہ خاتون اب تک ہوش میں نہیں آ سکیں، مقتول کاشف نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیوی اور بیٹے کو ہتھوڑےکے وار سے زخمی کیا۔ایس ایس پی کے مطابق کاشف نےچوتھی منزل سےچھلانگ لگاکرخودکشی کی، اب تک ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ بیروزگاری کی وجہ سے پیش نہیں آیا بلکہ اس کی دوسری وجوہات ہیں۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع شادمان ٹاؤن کے رہائشی کاشف نے گزشتہ روز بیوی اور دونوں بچوں کے سر پر ہتھوڑے کا وار کر کے انہیں زخمی کیا اور پھر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔پولیس خاتون کے ہوش میں آنے کے انتظارکررہی ہے تاکہ تفتیش کوآگابڑھایا جاسکے

    مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی…

  • نواز شریف نے لندن علاج کے ایک دورے پرسرکاری خزانے سے34 کروڑ روپے خرچ کیئے ،مراد سعید کا انکشاف

    اسلام آباد: نواز شریف نے لندن علاج کے ایک دورے پرسرکاری خزانے سے34 کروڑ روپے خرچ کیئے ،مراد سعید کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم کے علاج پر خرچے کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑا ہے۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    مراد سعید نے لکھا کہ ’دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔‘ کپتان آیا تو ہر پاکستانی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک کا مفت اور بہترین علاج کراسکتا ہے، کپتان کا احساس صحت پروگرام ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    یاد رہے کہ ہمیشہ سے شریف خاندان اوران کے سیاسی وکیل یہی کہتےرہےکہ نوازشریف نے کبھی بھی سرکاری خزانے سے ایک پائی بھی اپنے علاج پر خرچ نہیں ،لیکن دوسری طرف پی ٹی آئی کی حکومت شروع دن سے کہہ رہی ہےکہ سابق حکمرانوں نے کبھی سیر سپٹے اورکبھی علاج کے نام غیر ملکی دوروں میں قوم اربوں روپے ضائع کیے ہیں،

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

  • 3 فٹ کا دلہا3فٹ کی دلہن، میٹرک پاس دلہن کا ایف ایس سی پاس دلہا خوشی سےمونچھوں کوتاؤبھی دیتا رہا

    لاہور: 3 فٹ کا دلہا 3 فٹ کی دلہن، میٹرک پاس دلہن کا ایف ایس سی پاس دلہا خوشی سے مونچھوں کو تاؤ بھی دیتا رہا ،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے 3 فٹ کے دلہا مہتاب وسیم کو تین فٹ کی دلہن مل گئی جنہیں وہ رخصت کراکے گھر لے آئے، بارات کا ترتپاک استقبال کیا گیا اور تواضع بریانی، چکن قورمہ، فرنی، سبز چائے سے کی گئی۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    ذرائع کے مطابق مہتاب وسیم پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر گجرات کے گاؤں سوک خورد پہنچا تو 3 فٹ کی دلہن طاہرہ کی سہلیوں اور رشتے داروں سمیت ہر کوئی دولہا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا۔دلہے مہتاب وسیم نے روایتی تلے والا کھسہ، سرخ کلر کی شیروانی، سر پر کلا اور گلے میں گلاب کی مالا پہنی ہوئی تھی، مہتاب کو دیکھنے کے لیے باراتیوں کا تانتا بندھا رہا۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    گوجرانوالا سے ذرائع کے مطابق مہتاب کے میرج ہال میں قدم رکھتے ہی سسرالی رشتے داروں نے گل پاشی کرکے باراتیوں کا استقبال کیا تو بینڈ باجوں کے بجتے ہی دولہا کے دوست جھوم اٹھے اور بھنگڑے ڈال کر خوشیاں بھی مناتے رہے۔دودھ پلائی کی رسم مکمل ہوئی تو 3 فٹ کی میٹرک پاس 23 سالہ دلہن طاہرہ سے نکاح ہونے کے بعد ایف ایس سی پاس 25 سالہ دلہا خوشی سے مونچھوں کو تاؤ بھی دیتا رہا اور دوستوں رشتے داروں سے گلے مل کر مبارک دیں لیں۔

    ننھے بچے اپنے جتنے دلہا کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے ماہر دلہا مہتاب المعروف نمبردار کے رشتے داروں اور باراتیوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرنی اور سبز چائے سے کی گئی۔رسمیں پوری ہونے پر نمبردار ہاتھوں میں پیا کے نام کی مہندی سجائے اور پھولوں کے گجرے پہنی اپنی راج کماری کو لیکر گجرات سے زندگی کے نئے سفر کی منزل کی طرف چل پڑا۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید

    کراچی :آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست کہ وجہ ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ بیٹسمین سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز میں تجربات کرنے کے بجائے ان کھلاڑیوں کو کھلانا چاہئے تھا جن کے پاس اس کنڈیشن میں کھیلنے کا تجربہ ہو۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان بٹ نےاس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہترین ٹیم اتارنی چاہئے نہ کہ وہ جن کو 10 سال بعد پاکستان کیلئے مستقل کھیلنا ہے، کنڈیشن کے حساب سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہئے کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتا، یہاں اسپیشلسٹ کھلاڑی چاہئیں۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا پیشن ہے اور یہی جنون ان کو ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیتا ہے، جو کھلاڑی پرفارم کرتا ہے ڈریسنگ روم میں بھی اس کی ہی عزت ہوتی ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی پچز بیٹنگ کیلئے بہترین ہیں، بس باؤنس سے نبرد آزما ہونا آنا چاہئے، اگر کھلاڑی کو یہ معلوم ہوگا کہ اسے کس گیند کو کس طرح کھیلنا ہے تو وہ آسٹریلیا میں بھی کامیاب ہوگا۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • عارف حسن پانچویں بار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدارتی انتخاب میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے، وہ یہ عہدہ پانچویں مرتبہ سنبھال رہے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن پانچویں مرتبہ صدارت کی کرسی سنبھال رہے ہیں۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    ذرائع کے مطابق سینیئر نائب صدر سید عاقل شاہ اور نائب صدور بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جب کہ موجودہ سیکریٹری پی او اے خالد محمود کے مدمقابل بھی کوئی امیدوار نہ آیا۔دوسری طرف اس سلیکشن پر اولمپک ایسوسی ایشن کے ارکان نے اظہاراطمنان کرتے ہوئے اچھا قراردیا ہے

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    واضح رہے کہ سید عارف حسن 2004ء سے مسلسل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے متاثر کن اقدامات نہ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔2004 سے پی او اے کے کرتا دھرتاؤں نے کچھ کیا ہو یا نہیں البتہ اپنی کرسی کی حفاظت خوب کی ہے، کھلاڑیوں نے اولمپک سے لے کر سیف گیمز تک کچھ کارکردگی نہیں دکھائی پھر بھی عہدیداران کی کرسیاں محفوظ ہیں۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • ناروے میں قرآن جلانے کے واقعہ کے خلاف ملک میں‌ پرامن احتجاجی مظاہرے

    اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پرناروے میں قرآن جلانے کے واقعہ کے خلاف ملک میں‌ پرامن احتجاجی مظاہرے اتوار کے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیے گئے۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    پریس کلب اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ ناروے میں مقدسات اسلام کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے جرم کا بھی یہ ملک مرتکب ہو چکا ہے۔

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی آزادی کی آڑ میں کسی کے مذہب کی تضحیک کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کا اولین فریضہ ہے۔ سیان نامی تنظیم کی تخریبی فکر سے آگاہ ہونے کے باوجود انہیں شرپسندانہ اقدامات کیلئے کھلی چھٹی دے کر ناروے کی حکومت نے پورے دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس دل آزاری پر ناروے کی حکومت کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    سرگودھا : ظلم کی انتہا ، شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سرگودھا کے علاقے منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ راستے میں ملزم شیر محمد نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 سالہ سحرش جاں بحق ہوگئی۔

    میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    مقامی پولیس افسر افضال احمد کوثر کے مطابق 18 سالہ مقتولہ کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

    سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شیر محمد لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اور ملزم نے لڑکی کے والدین کے انکار پر شادی سے ایک روز قبل دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقامی تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

  • ریلوے کی ٹرینوں میں اب سانپ نکلنے لگے،لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی:ریلوے کی ٹرینوں میں اب سانپ نکلنے لگے،لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل ہونے پردیکھنے والے بھی خوف زدہ ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سپر فاسٹ ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے دروازے پر 10 فٹ لمبا سانپ موجود ہے اور امدادی ٹیمیں اسے وہاں سے ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد امداد ٹیموں نے سانپ کو وہاں سے ہٹاکر تمام مسافروں کو کسی قسم کے نقصان سے بچالیا۔ ٹویٹر پر ڈاکٹر پی ایم دھکات نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اتراکھنڈ کے جنگلات کے ساتھ ہے اور اہلکار احتیاط سے سانپ کو کریٹ میں ڈال رہے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کو قبضے میں لینے کے بعد اسے دور دراز جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    یاد رے کہ دو سال قبل انٹرنیٹ پر ٹرین کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ٹرین جکارتہ سے بوگور کے علاقے کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں سانپ کی موجودگی کا شور سنائی دیا جس کے بعد ریل کو ہنگامی اقدامات کے تحت فوری طور پر روکا گیا۔نوجوان نے چابق دستی سے سانپ کو دُم سے پکڑا اور ساتھ ہی اُسے زمین پر زور سے پٹخہ جس کے بعد وہ مرگیا اور پھر سانپ کو ریل کے ڈبے سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

  • لودہراں : ریسکیو ٹیم کا بروقت امدادی آپریشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کنویں میں گری ھوئی گائے کو زندہ باہر نکال لیا

    تفصیلات کے مطابق لودھراں بستی ملوک کے قریب بستی اوڈاں میں گائے 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 لودھراں کنٹرول کو موصول ہوئی اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹہ کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد گائے کو زندہ نکال لیا اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔