Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم عمران خان

    دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:دنیا سن لے اور جن کو نہیں‌ پتا ان کوبتا دیں‌ کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔جس کے دل میں‌ اسلام کی قدر نہیں ہمارے دل میں‌ اس کے لیے قدر نہیں‌ ،ہمارے پاس اسلام کے علاوہ اور ہے کیا؟اگراہم دین اسلام کی حفاظث نہ کرسکے توپھرہماری زندگیوں‌کا کیا فائدہ ، ان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان نے آج ایک اہم اجلاس میں‌پارٹی رہنماوں‌کوہدایات دیتے ہوئے کیا ،

    پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے فوری رابطے کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ او آئی سی میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں۔

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی…

    واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

    یاد رہے کہ چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔

  • زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک

    نوشہرہ: زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ کے ایک علاقے میں چار بچے زہریلی بوٹی کھانے کے سبب جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا۔

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی…

    ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں نعمان، اسماعیل، سلیم اور نادیہ شامل ہیں، جب کہ دو بے ہوش بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بچوں نے کھیل کے دوران زہریلی بوٹی کھائی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ بچوں نے جو بوٹی کھائی تھی اسے مقامی طور پر پھلی کہا جاتا ہے، جاں بحق بچوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں، انھوں نے قبرستان میں کھیلتے ہوئے بوٹی کھائی۔

    پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

    نوشہرہ سے پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچہ موقع پر جب کہ دو بچے اگلے روز جان بحق ہوئے تھے، جب کہ 4 بچے تشویش ناک حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جن میں ایک بچی آج دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔دو بچے اب بھی خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

  • پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

    اوسلو: آئندہ قرآن کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ناروے کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے، یہ احکامات ناروے پولیس کو دی گئی ہیں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہر حال میں روکیں۔

    ناروے سے ذرائع کےمطابق پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت پاکستان نے عالمی سطح پراس کی روک تھام کے لیے کچھ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے

  • عیسائیت کے روحانی پیشوا نے ایٹمی ہتھیاروں بارے اہم مطالبہ کردیا

    عیسائیت کے روحانی پیشوا نے ایٹمی ہتھیاروں بارے اہم مطالبہ کردیا

    تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پوپ فرانسس نے ناگاساکی کے ایٹم بم ہائپوسنٹر پارک، وہ مقام جہاں پر ایٹم بم گرایا گیا تھا، پر خطاب کرتے ہوئے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے خاتمے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔عیسائیت کے روحانی پیشوا نے دنیا بھر سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کی ہے.

    جاپان کے شہر ناگاساکی اور ہیروشیما ہی صرف دنیا کے وہ شہر ہیں جنھیں اب تک ایٹمی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ناگاساکی پر 9 اگست 1945 کو امریکہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں ایٹم بم گرایا گیا تھا جس میں یک دم 27 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • جی 20 ممالک کی سربراہی جاپان سے اہم مسلم ملک کے سپرد

    جی 20 ممالک کی سربراہی جاپان سے اہم مسلم ملک کے سپرد

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر تسوکوبا میں ہونے والے دورہ اجلاس میں آزادانہ تجارت اور ڈیجیٹل اکنامی جیسے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جاپان کے وزیر ٹیلی مواصلات ماسا توشی ایشیدا اور وزیر اقتصاد و تجارت ہیرو شیگے سیکو گروپ بیس کے اقتصادی اور تجارتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    اس اجلاس کے ساتھ ہی جنوب مغربی شہر فوکو اوکا میں گروپ بیس کے رکن ملکوں کے مرکزی بینکوں کا اجلاس بھی شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے جیسے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے نیگویا میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ 20 کی صدارت کاعلامتی نشان باضابطہ طور پرحوالے کردیا ہے۔گروپ 20 کا 2020ء میں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوگا۔

    شہزادہ فیصل جمعہ کو جاپان پہنچے تھے۔انھوں نے گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس میں آزاد تجارت ،پائیدار ترقی اور افریقا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی امداد سے متعلق امور پر غور کیا گیا ہے۔یہ جاپان میں منعقد ہونے والے گروپ کے آٹھ وزارتی اجلاسوں کا اس سال آخری اجلاس تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کتنے  ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،

    مقبوضہ کشمیرمیں کتنے ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،

    مقبوضہ کشمیرمیں کتنے ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو112دن ہوگئے،نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ادویات کی کمی شدت اختیار کرگئی ہے.کشمیر سےتقریبا13ہزار نوجوانوں کو اٹھالیاگیا،،مقبوضہ کشمیر جیسے لاک ڈاوَن کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی،وقت آگیا ہے یواین مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،یواین قراردادوں کے باوجو دمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی.مقبوضہ کشمیر میں شفاف الیکشن کرائے جائے جائیں توفیصلہ ہوجائےگا،امید کرتے ہیں کوئی نہ کوئی طریقہ وضع ہوجائےگا،

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کاکیس پیش کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار ہیں،وزیراعظم نے یو این میں کشمیر کے حق میں بہت لمبی تقریر کی..میرے خیال میں بہت سال بعد کشمیر کے حق میں اتنی طاقتور تقریر کی گئی،پاکستان کا کیس ٹھیک اور عدل وانصاف پر مبنی ہے،عالمی سطح پر جب اس طرح کے کیسز ہوتے ہیں تو تاریخیں نہیں دی جاتیں.ایلس ویلز کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے،قوام متحدہ قراردادوں کے باوجودمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی،وقت آگیا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،کہاگیا تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی تاحال پیشرفت نہیں ہوئی، ٹرمپ کو تعاون کی یقین دہانی سے متعلق یاددلایاگیا،2دن پہلے وزیراعظم کی ٹرمپ سےامن سے متعلق گفتگو ہوئی،

  • کراچی اور سندھ کے بارے مصطفیٰ کمال نے کیا اہم مطالبہ

    کراچی اور سندھ کے بارے مصطفیٰ کمال نے کیا اہم مطالبہ

    کراچی اور سندھ کے بارے مصطفیٰ کمال نے کیا اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی :چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک کا انفراسٹریکچر تباہ اور نوکریاں ختم ہوگئی ہی.ہمارے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے،آج پاکستان کی برآمداد24ملین ڈالر ہے،پینے کے پانی کےنظام سے کسی بھی وزیراعلیٰ کا تعلق نہیں ہوناچاہیے،لوگوں کی شمولیت پاک سرزمین پارٹی کے نظریے کی جیت ہے.آج عوام آزاد نہیں ہیں.5سال حکمرانی کیلئے پورے پاکستان کے درد کو سمجھنا ہوگا،

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں،کیا سندھ ملک کا حصہ نہیں؟.پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو ختم کردیا،عمران خان کے غصے اور انا کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی،موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن مایوسی ہوئی،اللہ تعالیٰ کسی کو عہدہ دیتاہے تو پھر اسے جھکنا چاہیے،آپ وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں،وزیراعظم پاکستان ہیں،ملک صرف وزیراعظم کی خواہش اورمرضی کے مطابق نہیں چل سکتا.آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ختم ہوچکی ہے،مودی سے بات ہوسکتی ہے تو سندھ کے وزیراعلیٰ سے کیوں نہیں ہوسکتی؟وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں،ملک میں آئینی بحران آیا ہوا ہے،ماضی اور موجودہ حکومتیں پاکستان کےبنیادی مسائل کو سمجھنے میں ناکام رہیں،یہ صورتحال بہت خطرناک ہے،اچھے اورذہین نوجوان پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں،پاکستان میں صرف ایک شہر منصوبہ بندی کےساتھ تعمیر کیاگیا،ملک کا نظام تباہ و برباد ہوکررہ گیا.ایگریکلچر میں دن بدن انسانوں کی جگہ مشینری لیتی جارہی ہے،ہمیں پاکستان کے عوام کو آزاد کرانا ہے،انگریزوں سے آزادی کےبعدجاگیرداروں کےقبضے میں چلے گئے،مصطفیٰ کمال

  • تیز رفتار کوسٹر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریگل سٹی نزد رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی –
    حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کردیا-
    تیز رفتار کوسٹر بس لاہور سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار مسافر زخمی ہو گئے اور 1 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا-

  • مولانا فضل الرحمان اگلے اقدام کے لیے کیا کرنےجارہے

    مولانا فضل الرحمان اگلے اقدام کے لیے کیا کرنےجارہے

    تفصیلات کے مطابق دھرنےکے بعد مولانا اگلا کیا قدم اٹھانےجا رہے، اہم خبر آگئی،مولانا فضل الرحمن نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو اور احسن اقبال کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطے کئے۔
    حکومت کے خلاف ایک بار پھر محاذ گرم کرنے کی تیاری، اپوزیشن پھر ایکشن میں، نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آنے کا پلان بنا لیا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 نومبر کو ہوگی، رہبر کمیٹی نے کانفرنس بلانے کی تجویز دی تھی۔

    مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے فون پر رابطہ کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، سربراہ جے یو آئی ف نے دیگر اپوزیشن رہنماں سے بھی رابطے کئے۔مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی، آئندہ چند روز میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی پر،بناتے ہیں عجب بہانہ

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی پر،بناتے ہیں عجب بہانہ

    اسلام آباد: اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی پر،بناتے ہیں عجب بہانہ ،اطلاعات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 22 دسمبر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے، سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں جا کر جہاد کا اعلان کریں گے۔ یوتھ لیڈرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت کا غزنوی بن کر بھارت کےغرور کا سومناتھ پاش پاش کروں گا، لاکھوں لوگوں کا قافلہ لے کر 22 دسمبر کو اسلام آباد جائیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کریں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کروں گا، پنجاب کے ہر ضلع، ہر علاقے سے قافلے روانہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنان 22 دسمبر کے لیے تیاری کر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ انگریزوں نے ہمارے کلچر کو بھی تباہ کیا، حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے، شرم کی بات ہے پاکستان میں تعلیم کے لیے کم بجٹ رکھا جاتا ہے، آیندہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔امیر جماعت نے مزید کہا کہ حکومت کا ویژن کارخانوں کی بہ جائے لنگر خانوں پر ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹماٹر مہنگا ہوا۔