Baaghi TV

Author: +9251

  • سوتیلےباپ اورسگی ماں کےہاتھوں کمسن بچے کے قتل نے دل دہلا دیئے

    نئی دہلی : دوسری شادی ، عورت کے لیے بہت ہی تکلیف دہ ہوتی ہے، اسے اپنی پہلی اولاد سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں یا سوتیلے باپ کی مار اورجھڑکیاں سگی ماں کی نظریں اورکان سننے کے باوجود کچھ نہیں‌ کرپاتے ،جیسے بھارت میں‌ سوتیلے باپ کے ہاتھوں پہلے چھوٹے بچے کو ٹھڈوں کے ذریعے شدیدمارنا اورپھرماں کو بچے کو قتل کرنے پر مجبورکرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ،

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    بھارتی پولیس 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکے کے الزام میں سگی ماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے کھجوری خاص میں 3 روز قبل 5 سالہ بچے کی لاش ایک نالی سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تفتیش اور شواہد کی روشنی میں بچے کی سگی ماں، سوتیلے باپ اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سوتیلے باپ نے کسی بات پر غصے میں آکر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی لات بچے کے نازک حصے پر لگی جس سے وہ تکلیف سے بے ہوش ہوگیا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچے پر سوتیلے باپ کے تشدد کے وقت وہاں اس کی سگی ماں بھی موجود تھی۔

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی حالت غیر ہوئی تو دونوں میاں بیوی گھبرا گئے اور یہ سوچ کر بچے کو استپال نہ لےجانے کا فیصلہ کیا کہ اگر اسپتال گئے تو مشکل میں نہ پھنس جائیں، جس پر انہوں نے بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سنگ دل ماں نے بچے کو دبوچا اور سوتیلے باپ نے اس کا گلا گھونٹا، جس کے بعد دونوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کےلیے رشتے دار کی مدد سے نالے میں پھینک دیا۔

    نئی دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی کیمرے سے اس بات کی تصدیق ہورہی تھی کہ لاش پھینکنے والے 3 ہیں اور ان میں سے ایک خاتون ہے لیکن ان کی شکلیں واضح نہیں ہورہی تھیں تاہم پولیس کو گاڑی میں لگے ایک اسٹیکر نے انہیں ملزمان تک پہنچایا۔

    سنکیانگ میں مسلمانوں پر ہرگز کوئی رحم نہ کھائیں، چینی حکومت نے حکام کو جاری کی…

    پولیس نے اسی ماڈل کی 200 گاڑیوں کی تلاش کی اور بالاخر مطلوبہ کار مل گئی جس سے وہ ملزمان تک پہنچے۔ڈپٹی پولیس کمشنر کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور جرم کے شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • ناروے میں توہین قرآن کا معاملہ اوآئی سی اور یورپی یونین میں اٹھائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : اوآئی سی اور یورپی یونین میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے گزشتہ روز ناروے میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی،

    دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم…

    ذرائع کے مطبق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا کہ توہین مذہب سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے، ناروے میں توہین قرآن کے دلخراش واقعے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، یہ معاملہ اوآئی سی، یورپی یونین میں اٹھائیں گے۔

    زہریلی بوٹی کھانے سے 2بہن بھائیوں‌سمیت 4 بچے جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے ، یہ قرار داد او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں پہنچائی جائیگی تاکہ مسلمانوں کے جذبا ت سے کھیلنے کے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوسکے، کور کمیٹی نے شرانگیز ی پرمشتمل بیانیہ اور اس کے ساتھ جڑے عناصر کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

  • میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

    ریاض :میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکۃالمکرمہ نے ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے پوری عرب دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں ہوٹلوں کی تعداد 11 سو تک پہنچ گئی۔

    ٹھٹھہ کی تاریخی مسجدکی بجلی کئی روز سے منقطع، وضو کا پانی نایاب

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے عرب دنیا میں سرفہرست ہوگیا ہے جس نے دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ماضی میں پہلی پوزیشن پر برجمان تھا۔مکۃ المکرمہ میں موجود ہوٹل سالانہ ایک کروڑ سے زائد زائرین و مہمانوں کی میزبانی کررہے ہیں

    مسافرطیارہ گھروں پر گرگیا، 24 افراد ہلاک

    چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ہشام نے بتایا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبر ہیڈ کوارٹر کے ہال میں ہوٹل فرنیچر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔نمائش کے انعقاد پر ہوٹل کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ 30 سے زائد مقامی فرنیچر ساز کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ہوٹلوں کا فرنیچر سعودی عرب سے ہی منگوایا جاسکے۔

    دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم…

  • علی بنگش نے تیر ہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

    اسلام آباد :تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ سابقہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

    چار روزہ ایونٹ 21 سے 24 نومبر 2019 تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے تقریبا ً 250 گالفرز نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

    بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ…

    مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاء کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔ انہوں نے اسپانرز، اسلام آباد مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ اور میڈیا کی بھی تعریف کی جن کی مستقل اور بے لوث تعاون کے بغیر ایونٹ اس حد تک کامیاب نہ ہو پاتا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کیٹیگریز میں جیتنے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

    پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیئے بھی پیش پیش ہیں۔اس سلسلے میں پاک بحریہ ملک بھر میں مختلف قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد بھی کرتی رہی ہے۔

    خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

    پاکستان بحریہ نے پشاور میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز میں سیلنگ ایونٹ میں پہلی پوزیشن جبکہ مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی اور پاک بحریہ کی جونیئر سویمنگ ٹیم نے کراچی میں ہونے والی 19ویں نیشنل ومین جونئیر سویمنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو کہ پاک بحریہ کی ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مظہر ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب میں عسکری شخصیات، سول اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • ٹھٹھہ کی تاریخی مسجدکی بجلی کئی روز سے منقطع، وضو کا پانی نایاب

    ٹھٹھہ :ٹھٹھہ کی تاریخی مسجد شاہ جہاں کی بجلی 4 دن سے منقطع ہے۔اطلاعات کےمطابق تاریخی مسجد شاہ جہاں کے پیش امام کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع ہونے سے وضو کے لیے پانی نایاب ہو چکا ہے۔

    مسجد کے پیش امام نے انتظامیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی مسجد محکمہ آرکیالوجی اور ثقافت کے زیر انتظام ہے لیکن اس کے باوجود مسجد کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ایس ڈی او حیسکو کے مطابق شاہ جہاں مسجد پر 8 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں، کئی بار کی یقین دہانی کرانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی جس پر بجلی منقطع کی گئی۔

    تاریخ دانوں کے مطابق 1647 میں شاہ جہاں مسجد کی تعمیرات کا کام مکمل ہوا جس میں ہزاروں مزدوروں نے حصہ لیا۔ شاہ جہاں مسجد اور لاہور کی بادشاہی مسجد مغل دور کے فن تعمیرات کی بہترین مظہر ہیں۔1970 میں ناقص تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹھٹھہ کی شاہی مسجد کی عمارت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچا تھا۔

    سندھ کے جنوبی علاقے ٹھٹھہ کی شاہ جہاں مسجد 6300 مربع فٹ رقبے پر تعمیر ہے، اذان کی آواز مسجد کے کونے کونے میں لاؤڈ اسپیکر کے بغیر باآسانی سنی جاتی تھی لیکن 18ویں صدی کی مسجد کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے متواتر یہ تباہ حالی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    ٹھٹھہ کے گورنمنٹ کالج کے پرنسپل محمد علی مانجی بتایا کہ شاہ جہاں مسجد اب اپنی اصلی حالت میں برقرار نہیں ہے۔ محمد علی مانجی کا کہنا تھا کہ مسجد میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسجد کی خوبصورتی اور رعنائی ماند پڑ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسجد کا ساؤنڈ سسٹم بھی پہلے کی طرح نہیں رہا، مسجد میں کئی جگہ ٹوٹ پھوٹ ہو چکی ہے۔

    اس حوالے سے سندھ آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر قاسم علی قاسم کا کہنا تھا کہ آثار قدیم کے ماہرین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسجد زبوں حالی کا شکار ہے۔آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق مسجد کا داخلی راستہ تعمیراتی کام کی وجہ سے خراب ہوا، جن پتھروں پر قرآنی آیات لکھی ہوئی تھیں، ان کو نکال کر کراچی میں نیشنل میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

    قاسم علی قاسم کا دعویٰ تھا کہ بعد ازاں ان پتھروں کو پھینک دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے اس کی بنیادیں کمزورہونے کا خدشہ ہے۔

    شاہ جہاں مسجد بدحالی کا شکار ہونے کے باوجود سیر و تفرویح کے شوقین دور دور سے یہاں حاضری دینے ضرور آتے ہیں، مسجد کے باقی ماندہ خوبصورت حصوں میں تصاویر لیتے ہیں جبکہ مسلمانوں کی اس قدیم عبادت گاہ کی رعنائی میں گم ہوجاتے ہیں۔تاریخی مسجد ہونے کے باوجود اس کی قیمتی ورثہ کو بچانے کے لیے ابھی تک کوئی منصوبہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔

  • سازش نہیں‌ کارکردگی: عثمان بزدارکی پرفارمنس پرشکوے، شکائتیں‌ ،وزیراعظم کوآگاہ کردیا گیا

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ‌پنجاب کی کارکردگی ہی وزارت اعلیٰ‌کے منصب کے چھن جانے کا سبب بننے لگی ، اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

    اجلاس میں کور کمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کے سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر بھی دبے الفاظ میں تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار سابقہ ادوار کی طرح کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد متعدد بار وزاتوں میں ردوبدل کیا جاچکا ہے

    جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

  • مسافرطیارہ گھروں پر گرگیا، 24 افراد ہلاک

    کانگو:دنیا میں جہاں ہوائی سفر آسان ہوگئے ہیں‌وہاں‌اس کے گہرے اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں، کچھ مسافر ایک ملک سے دوسرے ملک جاتے ہیں اور کچھ مسافر وہ بھی ہیں‌کہ وہ طیارے کے حادثے کی صورت میں‌ اگلے جہان چلے جاتے ہیں‌ جیسے کہ وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 24 افراد اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    https://twitter.com/breakingavnews/status/1198558109586903040?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F208881-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے شہر گوما میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔مقامی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جب کہ طیارہ گھروں پر گرنے کے باعث مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

    حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا انجن خرابی کے باعث فیل ہوگیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کانگو میں فضائی حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل بھارت میں‌ بھی ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکارہوا تھا جس میں بڑے پیمانے پرانسانی جانوں‌ کا ضیاع ہوا تھا

    پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

  • سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت دے کرخواتین کے حقوق اداکردیئے

    کراچی:سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” موٹربائیک چلانے کی تربیت دے کرصوبے کی خواتین کے حقوق اداکردیئے ، اطلاعات کے مطابقسندھ حکومت نے شہر قائد کی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات دلانے کے لیے ویمن آن ویل مہم کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویمن آن ویل کیپین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا گیا جہاں شہلا رضا نے موٹرسائیکل کی سواری کر کے سروس کا آغاز کیا۔

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق

    سندھ حکومت کا دعویٰ‌ کہ اس نے واقعی حق ادا کردیا اوراس مہم کا مقصد خواتین کوموٹر بائیک چلانےکی تربیت دےکرانہیں خودمختاربناناہے تاکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات حاصل ہوسکے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویمن آن وہیلز پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 7500 سے زائد خواتین رجسٹریشن کراچکی ہیں، پاکستان میں خواتین کو باصلاحیت بنا کر اُن سے استفادہ کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

    ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

    ذرائع کے مطابق ویمن آن ویل مہم آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے تعاون سے متعارف کرائی گئی، افتتاحی تقریب میں پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب، سیدہ شہلا رضا سمیت خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

  • لیہ – ایم ایم روڑ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا

    لیہ – ایم ایم روڑ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا ،خاتون موقع پرایک خاتون جاں بحق ،خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ، تفصیل کے مطابق ایم ایم روڑ پر نمل لاوہ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ، جس میں ٹرالر نے موٹر سائےکل سواروں کو روند ڈالا جس سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ،جب کہ ایک خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ٹرالر ڈرائےورموقع سے فرا ر ہو گیا ، پٹرولنگ پولیس قاضی آبادکے انچارج امیر علی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائےور کو گرفتار کر کے تھانہ چوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ،

  • مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی ادویات کا سرغنہ نکلا

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدر،شیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک جعلی ادویات کا سرغنہ نکلا، اطلاعات کےمطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کسٹم حکام کی جانب سے معروف شاہین کیمسٹ کے گودام پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں’جعلی‘ (فوڈ سپلیمنٹ) ادویات قبضے میں لینےکی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بڑی مقدار میں پکڑی جانے والی ادویات کے ان سٹیکرز پر ادویات کے نام اور ’میڈ ان یو ایس اے‘ لکھا ہوا تھا

    دارالحکومت اسلام آباد میں کسٹم حکام کی جانب سے معروف شاہین کیمسٹ کے گودام پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں ’جعلی‘ (فوڈ سپلیمنٹ) ادویات قبضے میں لینے کی خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس معاملے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جی ہاں یہ درست خبر ہے۔ کسٹم اہلکار اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جلد اس حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔‘

    پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نائب صدر شیخ داود مریم نواز کے بہت قریبی بتائے جاتے ہیں‌ اور یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پچھلے دور حکومت میں‌ مریم نواز اورمسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کے کار خاص جانے جاتے تھے اور شیخ‌داود کے جعلی ادویات کے نیٹ ورک”شاہین کیمسٹ”کومریم نواز اورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی خصوصی شفقت بھی حاصل تھی

    خیال رہے کہ ادویات کے کاروبار میں شاہین کیمسٹ ایک بڑا نام ہے اور عام تاثر یہی ہے کہ یہاں سے غیرملکی ادویات اصلی ملتی ہیں۔گذشتہ رات سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں کسٹم اہلکار ایک گودام میں ادویات کی خالی بوتلیں اور سٹیکرز دکھا رہے تھے۔ان سٹیکرز پر ادویات کے نام اور ’میڈ ان یو ایس اے‘ لکھا ہوا تھا۔

    ان ادویات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کسٹم ٹیم کے ’چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ ایمپورٹڈ ادویات‘ کو قبضے میں لیا گیا ہے۔یہ چھاپہ کسٹم کی ایڈیشنل کلیکٹر عائشہ وانی کی نگرانی میں مارا گیا۔

    کسٹم اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ’یہ ادویات کی خالی بوتلیں ہیں جنھیں یہیں بھرا جاتا ہے اور ان پر غیرملکی (میڈ ان یو ایس اے) ادویات کے لیبل لگائے جاتے ہیں۔‘ ان ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شاہین کیمسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ میں افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیادہ تر صارفین کہتے ہیں‌ کہ ’شاہین کیمسٹ کو تو سب سے زیادہ قابل بھروسہ سمجھا جاتا تھا۔‘لیکن اس شخص نے بھرپورسیاسی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی سالوں سے انسانوں کی جانوں‌سے کھیلنے کا دھندہ اختیار کررکھا تھا

    کنور معیز خان نے اپنی ٹویٹ میں کسٹم اہلکاروں کے چھاپے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا: ’شاہین کیمسٹ کی تمام برانچز کو بلیک لسٹ قرار دے کر بند کر دیا جانا چاہیے۔ یہ اپنے منافع کے لیے ہماری جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔‘

    جاوید اقبال نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر شاہین کیمسٹ وفاقی دارالحکومت میں کئی سالوں سے لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے تو ہم دیگر سٹورز کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں۔ ہم نیچے سے اوپر تک سب کرپٹ ہیں۔ نہ تو ادویات اور نہ ہی دودھ خالص ہیں۔ لوگ جائیں کہاں؟‘

    اسی طرح مارگلہ ہلز نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس کے ساتھ انھوں نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے: ’یہ تصویر آج کی ہے۔ شاہین کیمسٹ وہی ادویات فروخت کر رہا ہے اور کسی کو کوئی پروا نہیں۔ ان میں سے ایک سپلیمنٹ بچوں کے لیے ہے۔ میں نے دوکان کے ایک اہلکار سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلہ ہوتا تو ہم کیوں فروخت کر رہے ہوتے۔‘