Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ سے ایسے ذخائر ملے کہ پاکستانی خوش ہوجائیں.

    سندھ سے ایسے ذخائر ملے کہ پاکستانی خوش ہوجائیں.

    سندھ سے ایسے ذخائر ملنے کا انکشاف کہ پاکستانی خوش ہوجائیں.

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ سے تیل اور گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو پاکستان کی اگلے 90 سال تک گیس کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    کمپنی کے مطابق یہاں سے 50 بیرل تیل اور 40 کروڑ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس روزانہ کی بنیاد پر نکالی جا سکے گی۔
    اس سے قبل اگست میں کوہاٹ کے ایک اور علاقے سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان بھی کیا تھا۔
    کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر کی بدولت پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

  • خیبر پختونخوا پولیس نے ویلفیئر فنڈ سے 31کروڑ 53لاکھ روپے سے زائد کی رقوم حاصل کی

    رواں سال کے دس مہینوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے 9038 اہلکاروں کو پولیس ویلفیئر فنڈ سے 31کروڑ 53لاکھ روپے سے زائد کی رقوم ادا کی گئیں ۔
    میڈیکل ایڈ کی مد میں پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے 6,71,69,336 روپے دیئے گئے۔
    پولیس اہلکاروں کی بچیوں کی شادی بیاہ کے لیے بطور جہیز فنڈ 3,60,70,000 روپے دیئے گئے۔
    ٭ پولیس اہلکاروں کی بیواﺅں میں 2,61,03,000 روپے تقسیم۔
    ٭ پولیس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انقلابی اقدامات۔
    (پولیس ہینڈ آﺅٹ)
    خیبر پختونخوا پولیس ایگزیکٹیو ویلفیئر کمیٹی نے رواں سال میں منعقدہ میٹنگز / اجلاس میں پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے، انکے بچوں کے شادی بیاہ کے لیے جہیز فنڈ اور فلاح بہبود کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈ سے 31,53,38,000 ملین روپے کی رقم جاری کی ۔
    تفصیلات کے مطابق سال 2019 کے پچھلے دس مہینوں میں خیبر پختونخوا پولیس ایگزیکٹیو ویلفیئر کمیٹی کے تین اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز جو پولیس ایگزیکٹیو ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے تینوں اجلاسوں کی صدارت کی۔
    اجلاس میں پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے متعلق اہلکاروں کی جانب سے جمع کردہ نو ہزار سے زائد مختلف درخواستوں پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔
    پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی مختلف مّدوں میں 31کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پولیس اہلکاروں کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو تدفین کی مد میں 47,50,000 روپے جاری کئے گئے۔ اسی طرح مختلف یونٹوں کے 2063 ایسے اہلکاروں جو اپنے ، والدین اور بچوں کے ضروری علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کی سکّت نہیں رکھتے تھے ان کے بہترین علاج معالجے کے لیے 6,71,69,336 روپے بطورامداد، 790 اہلکاروں کو تعلیم اور دیگر ضروریات کی تکمیل کے لیے 8,58,36,470 روپے بلاسود قرضہ، 1009 اہلکاروں کو بچیوں کی شادی بیاہ پراُٹھنے والے اخراجات کے لیے جہیز فنڈ کی مد میں 3,60,70,000 روپے ، 930 اہلکاروں کی بیواﺅں میں 2,61,03,000 روپے تقسیم کئے گئے۔
    شفاف طریقے سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اہلکاروں کو کراس چیک کے ذریعے منظور شدہ رقوم کی تقسیم کی گئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس ایگزیکٹیو ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس تَواتَر سے منعقد ہوتے ہیں۔ جس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش کردہ درخواستیں زیر غور آتی ہیں اور پولیس اہلکاروں کی مشکلات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر نیک نیتی سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان ،جو پولیس فورس کی فلاح و بہبود کو ہر چیز پر فوقیت دیتے ہیں،نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فورس کے جوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔

  • سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھنےکاتاثرغلط ہے:شاہ محمود قریشی نے پراپیگنڈہ مسترد کردیا

    سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھنےکاتاثرغلط ہے:شاہ محمود قریشی نے پراپیگنڈہ مسترد کردیا

    ملتان: سی پیک سے ہمارا قرضہ بڑھے گا تو یہ غلط ہے:شاہ محمود قریشی نے پراپیگنڈہ مسترد کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے معاشی طور پر ہماری تبدیلی کا باعث بنے گا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی رائے سے متفق نہیں ہے اس لیے ان کی رائے کو مسترد کر دیا گیا ہے، ایلس ویلز کی رائے کا سی پیک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    پروین شاکرکےاعزازمیں گوگل کاخراج عقیدت کا انوکھا انداز

    شاہ محمود نے کہا پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو پھر سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کشمیر کمیٹی چیئرمین فخر امام اور عسکری حکام نے صورت حال سے آگاہ کیا، اب وزارت خارجہ میں اہم اجلاس بلایا جائے گا جس کی صدارت کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کی جائے گی، اجلاس میں وزیر اعظم کو آیندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کی سفارتی کوششوں سے امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز سے اٹھایا گیا، یورپی یونین میں بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انٹرنیشنل اور یو این آبزرورز کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، بھارتی سپریم کورٹ میں بھی دیر سے ہی صحیح مگر معاملہ اٹھا ہے، جس نے تقاضا کیا کہ بھارتی حکومت کشمیر پر مؤقف پیش کرے، لیکن بھارتی حکومت اپنی ہی عدالت میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

    میڈیا سے گزارش کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے نظر نہیں اٹھانی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں جو شہادتیں ہو رہی ہیں ان کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جاتا، شہادتوں کی تعداد پر میڈیا کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حقائق دنیا سے چھپائے جا رہے ہیں، یو این نے کہا سلیکٹڈ یورپی یونین ممبرز کو کشمیر لے جایا جا سکتا ہے، یو ایس ڈپلومیٹ کو بھی کشمیر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

    پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

    شاہ محمود نے کہا کل ناروے سفیر کی فوری طلبی کی گئی تھی اور انھیں تشویش سے آگاہ کیا گیا تھا، ناروے میں مقدس قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، ناروے سفیر کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ جی نے کہا کہ زرداری کا کیس اس لیے پنڈی شفٹ کیا گیا کہ سندھ کے ادارے ان کے تابع ہیں، سندھ حکومت ان کی تابع ہے وہ عدالت سے تعاون نہیں کر رہی تھی، سندھ حکومت احتساب کے عمل میں رکاوٹ اور ڈھال بنی ہوئی تھی، میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری کا کیس پنڈی منتقل کیا گیا، خواہشات ایسی رہی ہیں کہ کوئی بھی احتسابی عمل سے گزرنا نہیں چاہتا۔

  • سی پیک بارے  احسن اقبال نے کی اسد عمر کی اصلاح

    سی پیک بارے احسن اقبال نے کی اسد عمر کی اصلاح

    سی پیک بارے احسن اقبال نے کی اسد عمر کی اصلاح

    باغی ٹی وی .مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریباً 5.8 ارب ڈالر ہے۔
    احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ادائیگی کی مدت بیس، پچیس سال اور شرح سود اوسطاً دو فیصد ہے۔


    نہوں نے کہا توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔ بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیںسی پیک منصوبوں کیلئےچین کے قرضوں کا کل حجم 5.8 ارب ڈالر ہے.اس قرض کی ادائیگی کی مدت 20سے 25سال اور شرح سود اوسط 2فیصد ہے،واضح رہےکہ امریکی بیان کے بعد سی پیک کافی زیر بحث ہے .

  • ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

    لاہور:ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں ، حکام بیان دیکرحق ادا کرتے رہے ،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی، اطلاعات کےمطابق ایک اور بچہ دوسروں کی پتنگ بازی کے شوق کی زد میں آ گیا، وحدت کالونی میں 7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔

    پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ڈور گلے پر پھرنے سے ہونے والے افسوس ناک واقعات کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ بچے کو واقعے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی، اسپتال میں بچے کو بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس کی جان محفوظ رہی۔

    ذرائع کے مطابق 7 سالہ ابوبکر والد کے ساتھ گھر کا سامان لینے جا رہا تھا، کہ راستے میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی، جس سے گلا کٹ گیا اور خون بہنے لگا، تاہم والد نے اسے فوراً اسپتال پہنچا دیا۔

    یاد رہے کہ 17 نومبر کو لاہور میں ایک اور قیمتی جان پتنگ بازی کی بھینٹ چڑھ گئی تھی، مغل پورہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا، ریسکیو کا کہنا تھا کہ 40 سالہ عامر موٹر سائیکل پر صدر بازار جا رہا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

    واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ جس علاقے میں پتنگ بازی ہوئی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران ذمے دارہوں گے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایس ایچ او مغل پورہ کو معطل کر کے لائن حاضر بھی کیا گیا، 20 اکتوبر کو بھی لاہور کے علاقے ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

    واشنگٹن:اب ایسا نہیں‌چلے گا ، اطلاعات کے مطابق امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کے سامنے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔واشنگٹن میں عافیہ صدیقی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پرامریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے انکشاف کیا کہ طالبان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے یہ مطالبہ رکھا ہے۔

    پروین شاکرکےاعزازمیں گوگل کاخراج عقیدت کا انوکھا انداز

    امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے کہا کہ شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ اب امریکا طالبان مذاکرات میں عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ فریقین نے اس معاملے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔

    خیال رہے کہ عافیہ صدیقی کی زندگی اور ٹرائل پر لکھی جانے والی کتاب کے مصنف داؤد غزنوی ہیں، اس کتاب میں عافیہ کی پاکستان میں موجودگی سے لے امریکا میں قیدوبند کی زندگی پر مختصر داستان پیش کی گئی ہے، اس کتاب کی واشنگٹن میں تقریب رونمائی ہوئی۔

    پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

    مصنف داؤد غزنوی کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا مقصد عافیہ صدیقی کے معاملے پر آگاہی پیدا کرنا ہے، بیرسٹر داؤد غزنوی سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی کے مقدمے کی پیروی بھی کرچکے ہیں۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    دوسری طرف افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نےافغام طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ افغان طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا ہے۔

  • بدبخت کو سزا دلوا کررہیں‌ گے!ناروےمیں‌ قرآن کی بے حرمتی،مسلمانوں نے قانونی مدد لے لی

    ناروے :بدبخت کو سزا دلوا کررہیں‌ گے!ناروےمیں‌ قرآن کی بے حرمتی،مسلمانوں نے قانونی مدد لے لی،اطلاعات کے مطابق ناروے کے صوبہ ویسٹ اگدر کے شہر کرستیان ساند میں مسلمانوں کی تنظیم ’مسلم یونین آف آگدر‘ نے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے متعصب شخص ’لارش تھورسن‘ کو سخت سزا دلوانے کے لیے ایک ماہر قانون داں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    کرستیان ساند میں مقیم مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس کاکہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے لارش تھورسن پر چارجز لگا دیئے ہیں اور اسی بنا پر اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

    ناروے:انتہاپسند پولیس کی موجودگی میں قرآن مجید جلاکردنیابھرکودکھاتے رہے،

    مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس نے کہا کہ ہماری تنظیم مسلم یونین آف آگدر نے بھی اس مقصد کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ اس فسادی شخص کو اس مذموم حرکت پر زیادہ سے زیادہ سزا مل سکے۔

    مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس نے کہا کہ اکمل علی کی سربراہی میں ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام مخالف اس انتہاپسند اور متعصب تنظیم پر پابندی کے لیے بھی درخواست دائر کی جائے گی۔

    بقول مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس کے تنظیم ’سیان‘ اور اس کے عہدیدار غیر مقبول لوگ ہیں اور وہ ناروے کے مہذب معاشرے میں اسلام مخالف مہم چلا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    ناروے میں قرآن کی حفاظت کے لیے گستاخ کوسبق سکھانے والا ہمارا ہیرو ہے ، ترکی

    مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس نے بتایا کہ کرستیان شہر کی سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے لوگ اس انتہا پسند تنظیم کے افراد کو ان کے متعصبانہ رویّے کی وجہ سے کسی بھی پروگرام میں مدعو نہیں کرتے۔

    محمد الیاس گزشتہ کئی سالوں سے کرستیان ساند میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے دوران ’سیان‘ کے لوگ اس انتظار میں تھے کہ کوئی ان پر حملہ آور ہو تاکہ وہ اس سے یورپی معاشرے میں یہ تاثر ابھاریں اور ثابت کرنے کی کوشش کریں کہ مسلمان کتنے مشتعل اور انتہا پسند ہیں۔

    مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد الیاس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ لارش تھورسن کے کیمرے سے بنی ہوئی یک طرفہ ویڈیو ہے، جس میں یہ دکھائی دیا گیا ہے کہ عمر دھابہ اور کچھ دیگر نوجوان اس شخص پر حملہ آور ہو رہے ہیں جبکہ ایک دوسری ویڈیو موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر زیادہ نہیں دکھایا گیا جس میں پولیس اس شخص کو روکنے کے لیے چوکنا کھڑی ہے اوراس کی اس حرکت کے بعد نذرِ آتش کیے گئے قرآن کے نسخے سے آگ بجھا رہی ہے۔

    محمد الیاس نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیس قرآن کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے تیار تھی جبکہ اس شخص نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اچانک ایک اور نسخہ نکال کر اسے نذرِ آتش کرنا شروع کر دیا۔

    پاکستانی نژاد محمد الیاس کا کہنا ہے کہ کرستیان ساند کی کمیون پولیس اور اہم سماجی تنظیموں نے اس واقعے کے بعد مسلمانوں سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

    قرآن پاک کی بےحرمتی کرنےوالےبدبخت،دہشت گرد اورانسانیت کےدشمن ہیں‌، پی ٹی آئی رہنما

    انہوں نے بتایا کہ جمعے کی نماز کے دوران کرستیان کی جامعہ مسجد کے باہر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے متعدد نارویجن لوگ مسلمانوں سے ہمدردی کے لیے بارش کے دوران بھی کھڑے رہے، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر مسلمانوں سے ہمدردی کے لیے نارویجن زبان میں یہ جملہ ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘ لکھا تھا۔

    اس واقعے کے بعد ناروے کی پولیس کمشنر مس بنڈیکٹ بیورنلاند نے پولیس فورس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہر صورت عوامی مقامات پر قرآن کی بے حرمتی کو روکیں، اس بیان میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ قرآن سمیت ہر قسم کی مذہبی علامت کی بے حرمتی کو روکا جائے گا۔

    پولیس چیف نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ قرآن کی بے حرمتی کو نفرت پیدا کرنے جیسے اقدامات کے انسداد کے بارے میں موجود ضوابط ’پینل کوڈ‘ کی دفعہ 185 کے زمرے میں دیکھا جائے گا۔

    بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ناروے کی حکومت نے سیکشن 185 کی نئی تشریح کی ہے جس کے تحت تمام مذہبی کتابوں بشمول قران کریم کا جلانا قابلِ نفرت عمل تصور کیا جائے گا۔

    بعض ماہرین کے بقول چونکہ اس عمل سے معاشرے میں تشدد اور دہشت پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس جرم پر دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    ناروے میں اسلامک کلچرل سینٹر سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر فضل ہادی حسن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر انتہائی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے ایک پرامن ملک ہے لیکن بعض شرپسند عناصر اس طرح کی مذموم حرکات کر کے اس ملک کی خوشگوار فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ناروے کی خفیہ پولیس پی ایس ٹی نے بھی خبردار کیا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    ادھر قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے شامی نژاد نوجوان عمر دھابہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام دیا ہے کہ اگر پولیس اس شخص کو چند لمحات قبل قرآن جلانے سے روک لیتی تو میں ہرگز اسے روکنے کے لیے ہاتھا پائی نہ کرتا۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران لارش تھورسن نامی شخص اور اس کے چند ساتھیوں نے جن کا تعلق ایک غیر مقبول اسلام مخالف متعصب تنظیم ’سیان‘ سے ہے، ناروے کے جنوبی شہر کرستیان ساند کے ایک پر رونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔

    کرستیان ساند کی کمیونٹی اور پولیس نے اس انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ’ارنے تھور‘ کو اس شرط پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی نہیں کرے گا، اگرچہ اس شخص نے مظاہرے میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ چونکہ اسے مقامی حکومت نے قرآن کو نذرِ آتش کرنے سے منع کیا ہے لہٰذا وہ قرآن کو کوڑے کی ٹوکری میں پھینک رہا ہے۔

    اس کی تقریر جاری تھی کہ اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے شخص ’لارش تھورسن‘ نے اچانک قرآن کا ایک نسخہ سامنے لا کر اسے جلانا شروع کر دیا جسے روکنے کے لیے شامی نژاد نوجوان عمر دھابہ اور کچھ دیگر لڑکے آگے آئے۔

    پولیس نے انہیں وہیں پر دبوچ لیا اور قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص لارش تھورسن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

  • سی پیک سے متعلق امریکی خدشات پر فردوس عاشق اعوان نے دیا دبنگ بیان

    سی پیک سے متعلق امریکی خدشات پر فردوس عاشق اعوان نے دیا دبنگ بیان

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، یہ راہداری پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، چین ہمارا قریبی دوست ہے جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے اور ایک مثال بن چکی ہے، اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا تھا کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کر رہا ہے جو اُن کےمفاد میں نہیں ہیں۔ایلس ویلز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔
    ایلس ویلز نے مزید کہا کہ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

    دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌مداخلت سے باز آنا چاہیے

  • پروین شاکرکےاعزازمیں گوگل کاخراج عقیدت کا انوکھا انداز

    کراچی: پروین شاکرکےاعزازمیں گوگل کاخراج عقیدت کا انوکھا اندازخوش بو جیسے اشعار اور نظمیں کہنے والی اردو زبان کی مقبول عام شاعرہ پروین شاکر کا 67 واں یوم پیدایش آج منایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق رنگ اور خوش بو کی شاعرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل پروین شاکر کے نام کر دیا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=Vu9yyoazjJI

    کون نہیں‌ جانتا کہ وہ مہذب ترین شاعرہ کے طور پرجانی جاتی تھیں‌، خوش بو، صد برگ، خود کلامی، اور انکار جيسے شعری مجموعوں کی مصنفہ پروین شاکر بلاشبہ ہر دل عزیز شاعرہ تھیں، کتاب خوشبو سے شہرت کی بلنديوں کو چھونے والی شاعرہ کو آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    https://www.youtube.com/watch?v=BN3T-JWTOQ0

    24 نومبر 1952 کو کراچی ميں پيدا ہونے والی پروين شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئیں اور 42 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    محبت کی خوش بو شعروں میں سمونے والی پروین شاکر نے الفاظ اور جذبات کو ایک انوکھے تعلق میں باندھ کر انسانی انا، خواہش اور انکار کو شعر کا روپ دیا، آج ان کے مداح ان کی 67 ویں سال گرہ منا رہے ہیں۔

    اردو شاعری کو اک نئی طرز بخشنے والی شاعرہ پروین شاکر نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں، بعد میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔

  • ترک صدر کے لیے تیار کیے گئے قالین پر کتنا خرچ آیا

    ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے لیے تیار کیے گئے قالین پر کتنا خرچ آیا

    باغی ٹی وی: انقرہ میں خلافت عثمانیہ کی طرز پر ایک عالیشان محل کی تعمیر کے بعد اب ان کے ایک بیش قیمت قالین کے میڈیا میں چرچے ہو رہےہیں۔ 108 مربع میٹر پر محیط یہ قالین 33 خواتین نے 24 گھنٹے مسلسل 9 ماہ تک تین شفٹوں میں کام کرکے تیار کیا۔ قالین کی تیاری میں 29 ملین، چار ہزار دو سوگرہیں لگائیں گئی ہیں۔ قالین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات کی کوئی تفصیل موجود نہیں تاہم مسلسل نو ماہ تک اگر 33 خواتین کو ماہانہ ایک ہزار ڈالر کی تنخواہ بھی دی گئی ہو صرف تنخواہ کی یہ رقم 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر بنتی ہے

    ترک صدر کے لگژری شاہی محل جس کے 1150 کمرے ہیں کے استقالیہ ہال میں بچھائے گئے قالین پر ایردوآن نے بڑے فخر کا اظہار کیا۔ اس محل کی تیاری پر60 کروڑ ڈالر سے زاید رقم صرف کی گئی۔ یہ ہال سفیروں سے ملاقات کے لیے مختص ہے