Baaghi TV

Author: +9251

  • آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
    گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرکے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔اس پہلے ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوچکا ہے، جس وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے.

  • برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

    برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

    دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی 340 رنز کی برتری کے جواب میں قومی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے گرین شرٹس کو مزید 85 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے، اس وقت محمد رضوان 76 اور یاسر شاہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 580 رنز بنائے تھے اور اس طرح میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 340 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

  • ملک کا نام روشن کرنے کے بعد باکسر وسیم ملک کے لیے کیا ارادہ رکھتے ہیں

    ملک کا نام روشن کرنے کے بعد باکسر وسیم ملک کے لیے کیا ارادہ رکھتے ہیں

    باکسرمحمد وسیم نے کہا ہے کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جیت پر سب مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں.پاکستان کا نام روشن کرتارہوں گا،قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں.پاکستان میں باکسنگ کو فروغ دینے کی کوششیں کریں گے،باکسرمحمد وسیم نے سابق عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن لوپیز کو دبئی میں شکست دی
    پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کرائیں گے،پاکستانی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کیے جائیں، نوجوان باکسرزمحنت جاری رکھیں،
    واضح رہے کہ محمد وسیم نے میکسیکو کے حریف گینگان لوپیز کو شکست دے دی، محمد وسیم 8 راونڈ میں حاوی رہے۔ گینگان لوپزکوپوائنٹس کی بنیادپر شکست ہوئی،محمد وسیم نےکیریئر کی 10ویں فائٹ جیتی ہے، یاد رہے محمد وسیم 11میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارے، وسیم نے حریف کھلاڑیوں کوسات بارناک آؤٹ کر چکےہیں۔

  • عراق میں مظاہرین کی ہلاکتیں جاری، صورت حال کہاں تک شدت اختیار کر گئی

    عراق میں مظاہرین کی ہلاکتیں جاری، صورت حال کہاں تک شدت اختیار کر گئی،

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایک مرتبہ طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہفتے کو بغداد کے وسطی علاقے میں مسلسل تیسرے روز جھڑپیں ہوئی ہیں۔شاہراہ رشید پر احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک شخص ربر کی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔شاہراہ رشید پر جمعرات سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

    دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے شہر کی حدود میں واقع دجلہ کے تین پلوں السنک ، الاحرار اور الجمہوریہ کے بعض حصوں پر قبضہ کررکھا ہے۔ دریائے دجلہ پر یہ پُل بغداد شہر کو قلعہ نما گرین زون سے ملاتے ہیں جہاں حکومت کے دفاتر ، پارلیمان اور دوسرے ممالک کے سفارت خانے واقع ہیں۔

    کئی ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے.اور ان مظاہرین کو طاقت سے روکنے اور کچلنے کے لیے ایران کی عراقی حکومت کو خفیہ سپورت کی خبریں ہیں‌.

  • پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا گیا

    سرگودہا :پسند اور ناپسند نے کئی گھر اجاڑ دیئے ، اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیاملزم مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا اور کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا لڑکی والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے بازار آئی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کردی ۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    پولیس کے مطابق منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ بازار میں شادی کی شاپنگ میں مصروف تھی کہ ملزم مبشر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کردی ، جس سے سحرش جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں‌

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر ، سحرش سے شادی کا خواہش مند تھا ، کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • اوباش نوجوانوں کا پروفیسرپربہیمانہ تشدد ،وزیراعلیٰ‌ کا نوٹس

    ملتان: اوباش نوجوانوں نے پروفیسرپربہیمانہ تشدد ،وزیراعلیٰ‌ کا نوٹس ، اطلاعات کے مطابق اوباش نوجوانوں نے نجی کالج کے پروفیسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا یہ واقعہ افسوسناک واقع ملتان کے نجی کالج کے پروفیسر اعجاز کیساتھ بخاری کالونی میں پیش آیاہے۔ چند اوباش نوجوانوں نے موٹر سائیکل سوار پروفیسر کو جاتے ہوئے روکا اور ڈنڈوں اور مکوں کیساتھ بدترین تشدد کا بنا ڈالا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    استاد پر بہیمانہ تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جسکو ابتک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیچر پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔ تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرہ ٹیچر کو انصاف فراہم کر یں گے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت ہوتے رہے

    نئی دہلی :بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ’کتوں‘ کے ایک گروہ کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹارئر کردیا گیا۔بھارت میں صنعتوں، مارکیٹس اور حکومتی کاروباری اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے مرکزی سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس’ (سی آئی ایس ایف) نے تقریبا 8 سال تک ادارے میں کام کرنے والے 7 کتوں کو اعزاز کے ساتھ 19 نومبر کو ریٹائر کردیا۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق سی آئی ایس ایف کی جانب سے مذکورہ کتوں کے گروہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ایک سپاہی کی طرح الوداع کیا گیا۔سی آئی ایس ایف نے مذکورہ کتوں کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں اور بتایا کہ ماہر سیکیورٹی کتوں کے خصوصی گروہ کو اعزاز کے ساتھ ریٹائر کیا گیا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    سی آئی ایس ایف نے ریٹائرڈ کیے جانے والے کتوں کے حوالے سے لکھا کہ ’اگرچہ وہ کتے بن کر پیدا ہوئے، تاہم وہ ایک سپاہی کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں‘۔ادارے سے نے ساتوں کتوں کو سرٹیفکیٹ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت گراں خدمات دینے پر میڈلز بھی دیے۔توں کو دیے جانے والے میڈلز اور سرٹیفکیٹ انہیں تربیت فراہم کرنے والے ان کے ٹرینرز کو دیے گئے اور ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    بعد ازاں ریٹائر ہونے والے ساتوں کتوں کو جانوروں سے متعلق کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم کے حوالے کیا گیا۔ریٹائرڈ ہونے والے ساتوں کتوں کے گروہ کا نام ’کے 09‘ تھا اور یہ گروہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) میں خدمات دیتا رہا۔مذکورہ گروہ کے کتوں کے نام ’کدوس، حنا، کائٹ، جیلی، لکی، لولی، ویر اور جیسی‘ تھا اور انہوں نے 8 سال تک سی آئی ایس ایف میں خدمات سر انجام دیں۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

    یاد رہےکہ اس تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی دیکھنے میں‌جب دو اعلیٰ‌بھارتی فوجی آفیسرز ان کتوں کے قریب سے گزررہے تھے تو ان کو دیکھ کرکتے ڈرگئے جس پر ان دواعلیٰ فوجی افسران کی کتوں کی موجودگی میں‌تذلیل کی گئی اوروہ کتوں‌ کو گھورگھورکردیکھتے رہے

  • جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

    واشنگٹن :امریکہ نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف لپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا۔طلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا گیا ہے جس میں چینی معروف لِپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا تھا کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حساس نوعیت کی ذاتی معلومات، آئی پی ایڈریس اور جگہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے سے متلعق شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔خط میں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ چینی قوانین کے تحت مقامی کمپنیوں کو خفیہ ایجنسیز سے تعاون کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آن ڈیوٹی امریکی فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا گیا ہے اور کیڈٹ کمانڈ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ فوجی جوان ٹک ٹاک کے استعمال میں حد سے زیادہ احتیاط برتیں۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ دیں

    کراچی: بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ دیں ، اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور 26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو جے یو آئی ف نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا، اسلام آباد میں 14 روز کے دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے 13 نومبر کو دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے شہروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔جے یو آئی ف نے 19 نومبر کو دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ضلعی سطح پر مشترکہ احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

  • خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

    منوڑہ :کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے جو پکنک منانے کراچی آئے تھے

    بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 نوجوانوں کے ڈوبنے کا واقعہ منوڑہ کے قریب پیش آیا، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے کی بحری خدمات کی ٹیم نے ان کی تلاش کی کوششیں شروع کردیں۔ہلاک ہونے والوں کے ورثا بھی اس مقام پرپہنچ چکے ہیں‌

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    ذرائع کے مطابق تلاش کے دوران سمندر سے تینوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قانونی کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقےمورو سے ہے اور تینوں پکنک منانے کراچی آئے تھے۔

    سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل